جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا خصوصی بنچ سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی سماعت آج کرے گا جب کہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت آج ہوگی۔

 گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائر کی تھی جس میں نیب اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا تھا۔
 آصف علی زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے دل کی بیماری لاحق ہے اور تین اسٹنٹ بھی ڈالے جاچکے ہیں، شوگر کا مرض ہے اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے لہذا علاج کے لیے ضمانت منظور کی جائے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2019ء بروز پیر 16 دسمبر 2019ء سے شروع ہورہے ہیں۔

بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے ضمنی امتحانات بروز پیر 16دسمبر سے شروع ہورہے ہیں۔

شام کی شفٹ میں ہونے والے یہ امتحانات دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک منعقد ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز سہ پہر تین بجے سے پانچ بجے تک منعقد ہوں گے۔

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے گٹکا، ماوا کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔
 
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ٹھٹہ، سجاول میں گٹکا، ماوا کی فروخت سے متعلق سماعت ہوئی، ڈی ایس پی سجاول نے بتایا کہ ٹھٹہ اور سجاول میں گٹکا، ماوا کی فروخت مکمل بند ہوچکی ہے، گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔
 
پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2 ماہ میں ٹھٹہ اور سجاول میں 93 مقدمات درج ہوئے اور 2 فیکٹریاں بند کیں، پولیس افسر نے کہا کہ درخواست گزار کا مدعا علیہ کے ساتھ پلاٹ کا تنازع ہے، سیاسی جھگڑے کو گٹکا کا مسئلہ بنایا جارہا ہے۔
 
عدالت نے گٹکا، ماوا کی تیاری اور فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیدیا،عدالت نے پولیس رپورٹ پر وکیل درخواست گزار کو جواب الجواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردیا۔

کراچی: آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد نے کہا کہ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے 200 فلسفی، محقق، ادیب ، شاعر شرکت کریں گے۔

محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ 4 روزہ بارہویں عالمی اردوکانفرنس کا افتتاح وزیراعلیٰ 5 دسمبر کو کریں گے۔ کانفرنس میں انفرادیت یہ ہے کہ پاکستان کی علاقائی زبانوں، سندھی، بلوچی،سرائیکی ، پشتو اور پنجابی کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اردو کے زیادہ سیشن رکھے گئے ہیں، غالب کی 150سالہ برسی کی مناسبت سے پروگرام اور جشن فہمیدہ ریاض، اس سال ممتاز شخصیات کے ساتھ سیشن بھی ہوں گے جس میں شبنم ،ضیاء محی الدین سمیت اردو ادب کی ممتاز شخصیات اور معروف صحافی شامل ہیں، یہ بات انھوں نے حسینہ معین، نورالہدیٰ شاہ، قدسیہ اکبر، عنبرین حسیب عنبر اور گورننگ باڈی کے ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔

انھوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے 200 فلسفی، محقق، ادیب ، شاعر شرکت کریں گے، رضا علی عابدی، اور شمیم حنفی پاکستان پہنچ چکے ہیں کانفرنس میں شامل ہونے والوں کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہو گا۔

 

اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایات کے باوجود دواؤں کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی۔

سی ای او ڈریپ عاصم رؤف کے مطابق 15 سے زائد کمپنیاں دواؤں کی قیمتیں کم کرنے کے بجائے عدالت چلی گئیں۔ قومی اسمبلی کی ذ یلی کمیٹی برائے صحت کا اجلاس کنوینر نثار چیمہ کی صدارت میں ہوا، جس میں ادویہ ساز اداروں نے ادویات کی قیمتوں پر بریفنگ دینے سے انکار کر دیا جبکہ ان کی ایسوسی ایشن پی پی ایم اے نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ۔

ڈریپ حکام کا کہنا تھا15 کمپنیوں نے سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا۔ رکن کمیٹی رمیش لال کا کہنا تھا ان کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا جائے جن کی وجہ سے سیاستدان بدنام ہورہے ہیں ، اسلام آباد میں مختلف پرائیویٹ میڈیکل اسٹورز عوام کو لوٹ رہے ہیں ،اسلام آباد انتظامیہ دھیان نہیں دے رہی، ایسے میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سپریم کورٹ جانا بدقسمتی ہوگی۔
 
الیکشن کمیشن کی تشکیل پراپوزیشن کے سپریم کورٹ سے رجوع کے فیصلے پر فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں سپریم کورٹ کو رجوع کرنا صریحاً بد قسمتی ہوگی۔
 
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر سیاستدان اتنے ناپختہ ہیں کہ الیکشن کمیشن کیلئے ایک شخص پر اتفاق نہیں کر سکتے تو وہ ملک کے بڑے مسائل پر کیا اتفاق رائے پیدا کریں گے، فریقین اپنی پوزیشن میں نرمی لائیں اور فیصلہ کریں۔
 
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد فعال بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ کا کہنا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس کے باعث الیکشن کمیشن کو دانستہ طور پر غیر فعال رکھنا چاہتے ہیں، اس لئے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد فعال بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کا ایک اور کارنامہ لڑکیوں کے سرکاری اسکول میں لڑکوں کا داخلہ دے دیاگیا
 
تفصیلات کے مطابق گرومندر میں قائم جیفل ہرٹس گرلز سیکنڈری اسکول میں بوائز کو داخلہ دے دیا گیا جس کے بعد طالبات عدم تحفظات کا شکار ہوگئیں اور اسکول آنا چھوڑ دیا
 
اس حواکےسے والدین کا کہنا ہے کہ ہماری بچیاں تکلیف میں ہیں ول میں ایک ہی واش روم میں، بچیوں کو بے انتہا مشکلات ہورہی ہیں لڑکے دروازے اور کھڑکیوں پر کھڑے ہوتے ہیں
 
والدین کی شکایت پر محکمہ تعلیم کو ہوش آگیا جس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر ضیاالرحمن اسکول پہنچ گئے

  اسلام آباد:سپریم کورٹ نے آشیانہ اقبال کیس میں امتیاز حیدرکی درخواست ضمانت منظورکرلی۔

زرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے سابق چیف ایگزیٹو آفیسرامتیازحیدرکی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

 سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تاثردیا گیا سپریم کورٹ نے نیب قانون میں سختی کردی ہے، کہا گیا کسی کو نقصان یا فائدہ پہنچانے کیلئے عدالت نے قانون سخت کیا، عدالت نے سختی نہیں کی صرف قانونی پوزیشن واضح کی تھی۔ حکومت کونیب قانون تبدیل کرنے کا کہا تھا لیکن حکومت نے کچھ نہیں کیا۔
 
چیف جسٹس نے کہا کہ اگراس معاملے کوہم تفصیل سے سنیں گے توہم مکمل انصاف کریں گے، ہوسکتا ہے ہم اس پورے کیس کو ختم کردیں، ایک سال 8 ماہ کا وقت بہت طویل وقت ہے، قانون میں 30 دن کا وقت دیا گیا ہے، امتیازحیدرکا کوئی کردارنہیں بنتا، امتیاز حیدرکے اپنے کردارکودیکھنا ہے۔

سپریم کورٹ نے امتیازحیدر کی درخواست ضمانت منظورکرلی جب کہ ملزم کا پاسپورٹ جمع کرانے کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم  کو دس، دس لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے گھی کی سرکاری قیمتیں مقرر کرنے کے احکامات پر عمل درآمد روک دیا۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے 25 گھی ملز مالکان کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ ابو ذر سلیمان نیازی نے دلائل دئیے، درخواستوں میں گھی کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کے اقدامام کو چیلنج کیا گیا۔

درخواست گزار گھی کمپنیوں کے وکیل ابو ذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے گھی ملز مالکان سے مشاورت کے بغیر ہی گھی کی قیمتوں کے تعین کر کے سرکاری نوٹفکیشن جاری کر دیا، حکومتی نوٹفکیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔

ابو ذر سلیمان نیازی نے نشاندہی کی کہ حکومت نے مینوفیکچرنگ کے اخراجات کا تخمینہ لگائے بغیر ہی گھی کی قیمتوں کے تعین کا نوٹفکیشن جاری کیا اور حکومتی طے کردہ نرخ کے مطابق گھی فروخت ہونے سے ملز مالکان کو شدید نقصان ہوگا۔ وکیل نے استدعا کی کہ حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت ںے ابوذر سلیمانی نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے گھی کے سرکاری نرخ مقرر کرنے کے نوٹفکیشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد: ملک بھرمیں سردی کی شدت میں اضافہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں مغربی ہواؤں کے تین سے چار سلسلے آئیں گے ، جن کی وجہ سے ملک کے مغربی، وسطی محکمہ اور شمالی حصوں میں درمیانی بارش ہوں گی تاہم دوسرا اور چوتھا ہفتہ زیادہ نم آلود رہے
 
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمالی بلوچستان ،کشمیر اور دیگر شمالی علاقہ جات میں برفباری کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا
 
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جب کہ وسطی اورجنوبی پنجاب میں ہلکی اورشدید دھند پڑنے کا امکان بھی ہے تاہم بارشوں سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند کی شدت کم ہو جائےگی۔