جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

مانیٹرنگ ڈیسک : اگر آپ جراثیم اور بیکٹیریا سے محتاط رہتے ہوئے ان سے بچنا چاہتے ہیں یا کوئی مریض جراثیم سے دور رہ کر ہی صحت مند رہ سکتا ہے تو ایک ہاتھ میں سما جانے والا ’کلینس روبوٹ‘ ان کے لیے ہی تیار کیا گیا ہے۔

اسی طرح مسلسل سفر کرنے والے لوگ ہوٹلوں میں ٹھہرتے ہیں اور وہاں کے ماحول میں بیکٹیریا اور جراثیم موجود ہوتے ہیں جن کو کسی طرح صاف نہیں کیا جاسکتا تاہم کلینس روبوٹ اس ضمن میں نہایت کارآمد ہے اور ای کولائی نامی بیکٹیریا کی 99.99 مقدار کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس روبوٹ کی خاص بات یہ اس میں موجود الٹرا وائلٹ روشنی خارج ہوتی ہے جو فوری طور پر کپڑے سے لے کر اسمارٹ فون کے اسکرین کو بھی صاف کرتی ہے۔ امریکا اور یورپ کے لوگ جراثیم اور بیکٹیریا سے بطورِ خاص خوف کھاتے ہیں لیکن ہسپتال کےماحول میں ان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتےہیں۔

  اسلام آباد: وفاقی کابینہ کو حال ہی میں بطور وزیر پلاننگ اور منصوبہ بندی کے طور پر شامل ہونے والے اسد عمر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پارلیمان میں یہ کمیٹی کے سیشن کے دوران اسد عمر نے اپنے نئے تقرر کی روشنی میں خزانہ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا، جسے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے منظور بھی کرلیا۔

اسد عمر بطور وفاقی وزیر اب مزید اس کمیٹٰی کا حصہ نہیں رہیں گے۔

بعد ازاں کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فیض اللہ کاموکا کو ووٹ دیتے ہوئے انہیں نیا چیئرمین مقرر کرلیا۔

کمیٹی چیئرمین کے لیے ان کا نام پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے تجویز کیا جس کی پی ٹی آئی ایم این اے سردار نصراللہ خان دریشک نے توثیق کی۔

چیئرمین مقرر ہونے کے بعد فیض اللہ کاموکا نے ان پر اعتماد کرنے کیلئے اراکین کا شکریہ ادار کیا اور کہا کہ 'بطور چیئرمین کمیٹی تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلوں گا'۔

اس موقع پر کمیٹی اراکین نے اسد عمر کو ذمہ داری سے فرائض انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کمیٹی نے ایک قرارداد بھی منظور کی۔

واضح رہے کہ اسد عمر کو حال ہی میں وزیر پلاننگ و منصوبہ بندی بنایا گیا تھا۔

اس سے قبل وہ 20 اگست 2018 سے 18 اپریل 2019 تک تقریباً 8 ماہ کے لیے وزیر خزانہ بھی رہے تھے۔

تاہم انہوں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ اس وقت وزیراعظم کی جانب سے انہیں وزارت پیٹرولیم کا قلمدان دینے کی پیش کش کی تھی لیکن انہوں نے مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ پارٹی کے لیے کابینہ سے باہر رہتے ہوئے کام کریں گے۔

 اسلام آباد:وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے مختلف ممالک و اداروں سے 10 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا۔

پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں، قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں
وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے مختلف ممالک و اداروں سے 10 ارب 36 کروڑ 81 لاکھ امریکی ڈالر کا قرضہ لیا، پہلے سال مجموعی سرکاری قرضے میں 9 اعشاریہ 3 کھرب روپے کا اضافہ ہوا جب کہ رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے 3 اعشاریہ 7 کھرب روپے کے قرضے لیے گئے۔

حماد اظہر نے کہا کہ کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے 2 اعشاریہ 6 کھرب روپے کا قرضہ لینا پڑا، زیادہ نقد بیلنس کی وجہ سے 3 کھرب روپے کے قرضے کا اضافہ ہوا

 کراچی: اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کھلاڑی شرجیل خان نے پی ایس ایل میں جلوے دکھانے کی تیاری شروع کر دی۔

قومی ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے کراچی کے یو بی ایل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کردی، انہوں نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس کی بولنگ پر پریکٹس کی۔

خیال رہے شرجیل خان اپنی سزا کاٹنے کے بعد اب ری ہیب پروگرام مکمل کر رہے ہیں، پروگرام کے تحت شرجیل خان کا آخری لیکچرآئندہ دو سے تین روزمیں متوقع ہے۔

 جارحانہ اوپنرشرجیل خان پی ایس ایل کی گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں،30 سالہ شرجیل خان ایک ٹیسٹ، 25 ون ڈے انٹرنیشنل  کھیلنے کے ساتھ 15 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

شرجیل خان کو پی ایس ایل سیزن 2 کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 5 سال کی پابندی کی سزا سنائی گئی تھی۔

ساوتھ ایشین گیمزمیں پاکستان نے بیس سال بعد دو سو میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

 محمد عزیر نے 200 میٹرریس میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ کر ملکی پرچم بلند کیا۔ یہ ایتھلیٹکس میں پاکستان کا دوسرا میڈل ہے، اس سے پہلے سمیع اللہ نے 100 میٹر ریس میں برانز میڈل  اپنے گلے میں ڈالا تھا۔
 
کراٹے میں بھی پاکستان نے ایک اور سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا  
کراٹے میں بھی پاکستان نے ایک اور سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ کراٹے میں  پاکستان کے لیے چوتھا گولڈ میڈل مائنس 50 کلوگرام کیٹگری میں نعمان نے جیتا ہے، اس طرح ان گیمزمیں پاکستان کے مجموعی گولڈ میڈل کی تعداد 8 ہوگئی ہے، 12 سلور اور 15 برانز میڈل بھی پاکستانی اتھلیٹس اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

کراچی: جامعہ کراچی نے ایل ایل بی سال آخر اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخر ضمنی امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان کردیا

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق ایل ایل بی سال آخر اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخر ضمنی امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ایل ایل بی سال آخر کے امتحانات میں 363 طلبہ شریک ہوئے،08 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 286 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 80.99 فیصدرہا۔

بی اے ایل ایل بی (آنرز ) سال آخر کے امتحانات میں 14 طلبہ شریک ہوئے،06 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 07 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 92.86 فیصدرہا۔

مانیٹرنگ ڈیسک : برطانوی راک میوزک بینڈ کولڈ پلے نے اپنے البم ’ایوری ڈے لائف‘ میں پاکستان کے نامور قوال امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران کولڈ پلے بینڈ کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن نے اپنے نئے گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس گانے میں امجد صابری کے معروف صوفیانہ کلام ’جگہ جی لگانے‘ کے کچھ بول شامل کیے گئے ہیں۔

انٹرویو میں گلوکار نے بتایا کہ اس گانے میں میرے ساتھ مزید دو اور گلوکار بھی ہیں، افسوس اس بات کا ہے کہ امجد صابری کو قتل کر دیا گیا تھا، البتہ اب تک یہ بات واضح نہیں ہوپائی کہ کولڈ پلے نے امجد صابری کے اس گانے کو اپنے گانے میں شامل کرنے کے لیے ان کے خاندان سے اجازت لی یا نہیں؟

یاد رہے کہ پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کو 22 جون 2016 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ امجد صابری معروف قوال صابری گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

لاہور: گورنر پنجاب/ چانسلر نے وائس چانسلریونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور پرو فیسر ڈاکٹرمسعود ربانی کوچولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز بہا ولپور کے وائس چانسلر کا اضافی چارج دے دیا۔پرو فیسرربانی پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل (پی وی ایم سی)کے صدر / کنویئنر بھی ہیں اس کے علا وہ ویٹرنری یونیور سٹی کے ٹنیو رڈ پرو فیسر ہیں اور تعلیمی اور انتظا می اُمور میںبتیس سال کا وسیع تجر بہ بھی رکھتے ہیں ۔

 اُنہو ں نی 1997میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ما ئکرو بیا لو جی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ اُن کی اعلی خدمات کے اعتراف میں2005 میں صدارتی ایورڈ اعزا ز فضیلت سے بھی نوا زہ گیا جبکہ 2008 میں ڈیوڈ گیفن سکول آف میڈیسن یونیورسٹی آف کیلیفور نیا لو س اینجیلس سے فیلو شپ حا صل کی۔

 2013,14 میں ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی طرف سے بیسٹ ٹیچر کا ایورڈ بھی حا صل کر چکے ہیں۔

 پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے طرف سے منظور شدہ پی ایچ ڈی سپر وا ئز ہیں اور اب تک60 سے زائد پی ایچ ڈی اور ایم فل سکا لرز کو سپر وا ئز بھی کر چکے ہے ۔ پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی سو سے زائد تحقیقی مقا لے اور بہت سی کتا بیں لکھ چکے ہیں ۔ اُ ن کی خصو صی تو جہ با ئیو سیفٹی اور فو ڈ سیفٹی پر مر کوز ہے ۔ 

 
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواست پر عبوری فیصلہ جاری کرتے ہوئے نجی اسکولوں کو فیس کے معاملے پر بچوں کو تعلیمی اداروں سے نکالنے سے روکدیا ۔
 
لاہو ر ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اضافی فیس کی عدم ادائیگی پر بچوں کی عزت نفس مجروح نہ کیا جائے ۔
 
سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق فیسیں وصول کی جائیں گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں کے معاملے پر جامع رپورٹ پیش کرے گی۔
 
اضافی فیسوں کیخلاف درخواستوں پر آئندہ سماعت 11 دسمبر کو ہوگی ۔ عدالت نے وصول کی جانے والی اضافی فیس سات دنوں میں واپس کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔

مانیٹرنگ ڈیسک : جانوروں کی فلاح و بہبود کی کمیونٹی ایس او ایس کی جانب سے خطرے میں پھنسے  جانوروں کے بچاؤ کے لیے موبائل فون ایپلیکیشن کا آغاز کر رہی ہے۔

ایس او ایس کے مطابق پاکستان میں جانوروں کے بچاؤ کے لیے یہ پہلی ریسکیو ایپلیکیشن ہے۔ یہ ایپ خطرے اور مشکل میں مبتلا جانوروں کی صحیح جگہ کا پتہ لگائے گی اور قریبی رضاکاروں کو فوری مدد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرے گی۔

ایس اوایس  ایپ کے ڈائریکٹر مصطفیٰ احمد کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ یہ ایپ 23 مارچ 2020 کو کتوں ،بلیوں ،گدھوں اور دیگر مقامی جانوروں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ  لوگ خطرے میں پھسے جانوروں کا بالکل صحیح پتہ ریسکیو ٹیم کو نہیں بتا پاتے جس کی وجہ سے انہیں ریسکیو کرنے میں تاخیر ہوجاتی ہے۔

مصطفیٰ احمد نے کہا کہ اس ایپلیکیشن کو بنانے کا مقصد امدادی خدمات کومنظم انداز میں عمل میں لانے کو یقینی بنانا ہے، یہ ایپ زخمی جانوروں کی صحیح جگہ کا پتہ لگائے گی۔

اس ایپلیکیشن کو پتہ، قریبی جگہ، رابطہ نمبراورخطرے میں پھسے جانور کی تفصیلات درکار ہوں گی اور اس مقصد کے لیے رضاکاروں کو بھی تربیت دی جارہی ہے جبکہ اس سلسلے میں شناختی کارڈ  اور موبائل نمبر پر مبنی تصدیق کا نظام بھی تیار کیا جارہا ہے۔

ایس اوایس  ایپ کے ڈائریکٹر مصطفیٰ احمد کا کہنا ہے کہ یہ ایپ ابتدائی طور پر کراچی ،بدین ، بہاولپور ،لاہور اور اسلام آباد میں شروع کی جائے گی اور جلد ہی اسے دوسرے شہروں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے صرف رواں سال میں 1500 سے زائد جانوروں کو بچایا ہے جن میں زیادہ تر زخمی یا زہر آلود تھے۔