جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

روس کے دارلحکومت ماسکو کے ایک میوزیم میں آنے والے سیاحوں کے لیے لاکھوں ڈالرز سے بھری کرسی نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔

منی تھرون ایکس 10'ایک ایسی کرسی ہے جو کہ ڈھائی انچ بلٹ پروف گلاس کی پرت کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ یہ منفرد کرسی اندر سے ایک ملین ڈالرز مالیت (پاکستانی 15 کروڑ روپے سے زائد) کے نوٹوں سے بھری ہوئی ہے۔

لاکھوں ڈالرز سے بھری یہ کرسی روسی دارالحکومت کے شمال میں آرٹ میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔

اس کرسی کو روسی فنکار الیکسی سرجینکو نے ارب پتی کاروباری شخصیت ایگور رایباکوف کی شراکت سے تیار کیا ہے۔

47 سالہ بلڈنگ میٹریل سیلزمین نے ایک سماجی تقریب کے موقع پر اس کرسی کی نقاب کشائی کی۔

روس کے صنعتی شہر میگنیٹوگورسک سے تعلق رکھنے والے رایباکوف روس کی چھت سازی اور انسولیشن کا مواد اور سسٹم بنانے والی سب سے بڑی صنعت ٹیکنوکول کارپوریشن کے مالک ہیں۔

رایباکوف اپنی دولت کے ذریعے سب کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے منفرد کام کرنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔اس سے قبل بھی سینٹ پیٹرزبرگ میں گیزپروم ارینا میں بزنس کانفرنس کے دوران انہوں نے حاضرین پر  2 لاکھ ڈالرز نچھاور کیے تھے۔

کراچی: وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 16.53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
 
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں افراطِ زر کی شرح میں نومبر 2018 کے مقابلے میں 12.28 فیصد اضافہ ہوا جب کہ اکتوبر 2019 کے مقابلے میں مہنگائی 1.20 فیصد بڑھ گئی ہے اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 16.53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
 
وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گندم 18 فیصد، آٹا 17.41 فیصد، گوشت کی قیمت 10.40فیصد، مرغی 11.98 فیصد، مچھلی 11.33 فیصد، تازہ دودھ 8.11 فیصد مہنگا ہوا جب کہ خوردنی تیل 14.12 فیصد اور گھی کی قیمت میں 16.47 فیصد اضافہ ہوا۔
 
اعداد و شمار کے مطابق مسور کی دال کی قیمت 18.20 فیصد، مونگ کی دال 56.89 فیصد، ماش کی دال 35.13 فیصد اور چنے کی دال 15 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں پیاز کی قیمت 159 فیصد اور ٹماٹر کی قیمت میں 376 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ دیگر تازہ سبزیاں بھی 37.73 فیصد مہنگی ہوگئیں۔
 
وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران مکانات کے کرائے 9.68 فیصد بڑھ گئے، بجلی کے بلوں میں اوسطاً 3.68 فیصد، گیس کے نرخ 13.43 فیصد اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 30.90 فیصد اضافہ ہوا۔
 
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران ادویات کی قیمت میں 10.74 فیصد، طبی آلات کی قیمت 7.21 فیصد اور ڈاکٹروں کی فیس میں 13.33 فیصد اضافہ ہوا جب کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی فیسوں میں 7.52 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسی طرح موٹر وہیکل ٹیکس، پیٹرول اور گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات 7.21 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔

 کوئٹہ: نوشکی اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

‍‍ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،

زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

 زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی اور زیرزمین اس کی گہرائی 38 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا

  اسلام آباد:الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ ایک ہفتے کیلئے مؤخر ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں الیکشن کمیشن غیرفعال ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کےدو ممبران کی تعیناتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پرویز خٹک،راجہ پرویز اشرف،مشاہد اللہ،شیزا فاطمہ خواجہ، اعظم سواتی،نصیب اللہ بازئی،ڈاکٹر سکندر مہندرو شریک ہوئے۔

حکومت اور اپوزیشن نے ارکان کی تقرری ایک ہفتے کیلئے مؤخر کرتے ہوئے متفقہ فیصلہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اورممبران کی تقرری ایک ساتھ کی جائے گی۔
 
تاخیر کے باعث الیکشن کمیشن پرسوں سے غیر فعال ہو جائے گا کیونکہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی مدت ملازمت 6 دسمبر کو ختم ہوجائے گی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے ارکان بھی ریٹائر ہوچکے ہیں۔
پارلیمانی کمیٹی کے ممبران میں بھی ردو بدل کرتے ہوئے اپوزیشن اورحکومت کا ایک ایک رکن تبدیل کردیا گیا ہے۔ مرتضی جاوید عباسی کی جگہ شیزا فاطمہ خواجہ اور سید فخر امام کی جگہ پرویز خٹک کو کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شیریں مزاری نے کل اعلان کیا تھا کہ آج قومی اسمبلی اجلاس سے قبل ممبران کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔

 
 

                                           اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ماہ دسمبر میں سخت سردی پڑنے کی پیشنگو ئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کی آمد کی وجہ سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری آؤٹ لک کے مطابق ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے کم جبکہ شمالی اور مغربی علاقوں میں زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ امکان ظاہر کیا جا ہا ہے کہ رواں ماہ دسمبر میں مغربی ہواؤں کے متعدد سلسلے پاکستان میں داخل ہونگے جس کی وجہ سے شمالی، مغربی اور شمالی حصوں میں درمیانی  درجہ کی بارشیں  ہوں گی۔

کشمیر، شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں برفباری کے باعث درجہ حرارت کم رہے گا۔ بارشوں سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند کی شدت کم ہو جائے گی۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائیٹ کے مطابق نامزد چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا تعلق کراچی سے ہے
 
وہ 2 فروری 1957 کو پیدا ہوئے، انہوں نے ایس ایم لا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی، 1986 سے انہوں نے بطور وکیل اپنا کیریئر شروع کیا۔
 
جسٹس گلزار احمد 27 اگست 2002 کو سندھ ہائی کورٹ جب کہ 16 نومبر 2011 کو سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔
 
انہوں نے کئی اہم مقدمات کے فیصلے سنائے ہیں۔ جسٹس گلزار احمد کو کیمبرج یونیورسٹی کی 200 سالہ تاریخ میں خطاب کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل ہے

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس  آف پاکستان مقرر کردیا گیا ہے۔ صدرمملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

صدرپ اکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 اور177 کے تحت اختیاراستعمال کرتے ہوئے جسٹس گلزار احمد کے تقرر کی منظوری دی۔

 نوٹی فکیشن کے مطابق موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی مدت ملازمت 20 دسمبرکو ختم ہو گی اور جسٹس گلزار احمد 21 دسمبر سے چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

قانون کے مطابق نامزد چیف جسٹس گلزار احمد 2 سال ایک ماہ 12 دن چیف جسٹس آف پاکستان رہنے کے بعد یکم فروری 2022 کو عہدے سے ریٹائرڈ ہوں گے۔

۔

لاہور: ڈرامہ سیریل "دوبول" میں شہرت کی بلندی تک پہنچنے والے حرا مانی اور "عفان وحید" اپنی اداکاری سے شایقین کو مسحور کر دیا تھا ہر ایک کی ذبان پہ ڈرامے کی کہانی اور اداکاروں کی تعریفیں تھیں دو بول کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک اور ڈرامہ سائن کرلیا ہے جس کا نام" غلطی "ہے امید کی جا رہی ہے کہ اس ڈرامے میں بھی دونوں کی رومانوی جوڑی کو پسند کیا جائگا –
 
اس ڈرامے کی ہدایات صبا حمید دے رہی ہیں جبکہ کہانی اسماء سیانی نے تحریر کی۔
 
اداکار عفان وحید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ڈرامے کا پہلا پوسٹر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، جس میں حرا مانی بھی موجود ہیں۔
 
ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا تو تاحال اعلان نہیں ہوا البتہ یہ جلدنجچینل پر پیش کیا جائے گا۔
 
واضح رہے کہ 35 سالہ عفان وحید نے 2006 میں جیو کے ڈرامے 'تیرے پہلو میں' سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
 
حرا اس وقت ٹیلی ویژن پر کامیاب ہونے والے ایک اور ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں

لاہور:  فکسنگ کیس میں ملوث ناصر جمشید کے گرد قانون کا شکنجہ سخت ہونے لگا۔

مانچسٹر کراؤن کورٹ میں ساتھی ملزمان یوسف انور اور محمد اعجاز کی جانب سے پی ایس ایل اور بی پی ایل میں کرکٹرز کو رشوت کی پیشکش کے اعتراف سے اوپنر کیلیے بھی اپنا دامن صاف ثابت کرنا مشکل ہو گیا ہے، پی ایس ایل ٹو کے آغاز میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں شرجیل خان،خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان ملوث پائے گئے۔

ناصر جمشید پر سہولت کاری کا الزام عائد کیا گیا، ان سب کھلاڑیوں کو جرم کی نوعیت کے مطابق مختلف مدت کیلیے معطلی کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔

دوسری جانب ناصر جمشید برطانیہ میں بھی گرفتار اور پھر ضمانت پر رہا ہوئے تھے، نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اب ان کا کیس مانچسٹر کے کراؤن کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
دبئی: سابق صد ر کا کہنا ہے کے میری ملک و قوم کے لیئے کی گئی خدمات کو یاد رکھا جائے میں نے 10 سال تک ملک کی خدمت کی ہے اور کئی جنگیں بھی لڑی ہیں اور عدلیہ میرے ساتھ انصاف سے کام لے
 
پرویز مشرف نے یہ بھی کہا کہ میری طبیعت خراب ہو گئی تھی اور میں بے ہوش ہو گیا تھا اسکے بعد مجھے کچھ یاد نہیں مجھے اسپتال لایا گیا-
 
غداری کی بات تو الگ میں نے تو اس ملک و قوم کی خدمت میں زندگی گزاری ہے غداری کیس مکمل بے بنیاد ہےعدالت میں میرے وکیل سلمان صفدر کی بات بھی نہیں سنی جا رہی جو کہ صحیح بات نہیں ہے  سابق صدر کایہ بھی کہنا تھا کہ طبیعت کی خرابی کے باعث میرے ریکارڈبیان کو دیکھا جائے میرے بیان کو عدالت میں بھی پیش کیا جا سکتا ہے-