جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 کراچی: پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار علی رحمان کی سوشل میڈیا پر ریسٹورنٹ کے ملازم سے بد تمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

علی رحمان کی بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی اور  صرف ایک گھنٹے میں ہی اداکار کی ویڈیو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

اداکار علی رحمان کو وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ریسٹورنٹ کے ایک ملازم پر چلاتے ہوئے ان سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو معلوم نہیں ہے کہ میں کون ہوں؟

وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاستا ہے کہ معروف اداکار ریسٹورنٹ ملازم سے بدتمیزی کرتے ہوئے ان پر چیخ رہے ہیں کہ آپ نے مجھے کبھی ٹی وی پر نہیں دیکھا؟

متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کرنے والے علی رحمان کی ملازم سے بدتمیزی کی وائرل ویڈیو میں ملازم مسلسل ان سے معافی مانگتے ہوئے بھی نظر آ رہا ہے۔

پاکستان کے 13سالہ لڑکے عماد علی نے انگلینڈ میں ہونے والی ورلڈ اسکرایبل چیمپئن شپ میں دھوم مچا دی اور اس کھیل کے بڑے بڑے سورماوں کو مات دیکر کواٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

عماد علی ورلڈ اسکریبل کواٹر فائنل میں پہنچنے والے نا صرف کم عمر کھلاڑی ہیں بلکہ پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈ اسکرایبل چیمپئن شپ کے مین ایونٹ کے کواٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

کواٹر فائنل میں عماد علی کا مقابلہ دفاعی چیمپئن اور اسکرایبل کے سب سے بہترین کھلاڑی 45 سال کے تجربہ کار نیوزی لینڈ کے نائجل رچرڈز سے ہو گا جو عماد علی سے عمر میں 32 سال بڑے ہیں۔

عماد علی نے عالمی چیمپئن شپ کے دوران 35 میں سے 21 مقابلے جیتے، انہوں نے ایونٹ میں دنیا کے کئی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کو بھی مات دی جن میں سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ کے بریٹ سمیتھرام، آسٹریلیا کے سابق عالمی چیمپئن ڈیوڈ ایلڈر، ورلڈ ٹاپ کھلاڑی امریکا کے ڈیوڈ ویگانڈ، انگلینڈ کے ہارشن اور آئر لینڈ کے پال گالکین بھی شامل ہیں۔

عماد علی نے تین روز قبل جونئیر ورلڈ اسکرایبل چیمپئن ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا تھا۔

عالمی اسکرایبل چیمپئن شپ کے ساتھ رینکنگ میں کم درجے والے کھلاڑیوں کے درمیان بھی مقابلے جاری ہیں، ڈویژن بی میں بھی پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے اور پانچ کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے جن میں حماد ہادی، حسان ہادی، دانیال ثناءاللہ، طحہ مرزا اور مونس خان شامل ہیں۔

ورلڈ اسکرایبل چیمپئن شپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایک ملک کے پانچ کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

کراچی : جامعہ کراچی کے تحت بی ایس سی کے امتحانات 29 نومبر جبکہ بی کام ریگولرکے امتحانات 10 دسمبرسے شروع ہوں گے ۔

 ناظم امتحانات کے مطابق 22 اکتوبر کو ہونے والے کالج پرنسپلزکے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاتھا ۔

مانیٹرنگ ڈیسک: ورزش کرنے سے قبل اور ورزش کرنے کے بعد کھائی جانے والی خوراک صحت پر بہت اثر انداز ہوتی ہے اس لیے ماہرین صحت ورزش کے بعد کچھ غذائیں کھانے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
 
ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کرنے کے بعد ہر قسم کا کھانا نہیں کھانا چاہیے۔
 
انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے چند ایسی غذاؤں کے بارے میں بتایا جو کہ ورزش کے بعد کھانا سختی سے منع ہے۔
آئیے آج ہم آپ کو ایسی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں ورزش کے بعد کھانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔
 
زائد پروٹین والی خوراک:
ماہرین نے بتایا کہ ورزش کرنے کے بعد ایسی خوراک لینے سے سختی سے پرہیز کیا جائے جو دیر سے ہضم ہوتی ہوں، ایسی خوراک جس میں پروٹین زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے وہ دیر سے ہضم ہوتی ہیں۔
 
کیفین:
ماہرین نے ورزش کے بعد کیفین نا استعمال کرنے کی یہ وجہ بتائی ہے کہ ورزش کے بعد کیفین کے استعمال سے جسم میں اسٹریس ہارمونز کورٹیسول خارج ہوتے ہیں اور یہ ہارمونز امراض قلب کے امکانات کو بھی بڑھاوا دیتے ہیں۔
 
میٹھے مشروبات:
عام طور پر مشروبات میں آرٹیفیشل سوئٹنر استعمال کیا جاتا ہے جو کہ صحت کے لیے مضر ہوتے ہیں

معروف لپ سِنک ایپلیکیشن ٹک ٹاک رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی سوشل میڈیا ایپ بن گئی۔

امریکی انٹیلی جنس سینسر ٹاور کے مطابق چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک 2019 میں پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی سوشل میڈیا ایپ بن گئی ہے۔

اس وقت بغیر گیم والی ایپ میں واٹس ایپ ایک کروڑ 81 لاکھ ڈاؤن لوڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے لیکن فن ایپ ٹک ٹاک یکم جنوری 2019 سے لے کر 16 نومبر 2019 تک ایک کروڑ 63 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہوچکی ہے۔

ڈیٹا کو موبائل انسائٹ اسٹریٹیجسٹ گریگ چیپل نے ترتیب دیا جس کے مطابق ٹک ٹاک کو اب تک ایک ارب 50 کروڑ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے اور یہ دنیا کی مقبول ترین ایپ میں سے ایک ایپ بن چکی ہے۔

رواں سال کے دوران دیگر زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپس میں فیس بک میسنجر شامل ہے جسے ایک کروڑ 57 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے جب کہ فیس بک کو ایک کروڑ 50 لاکھ مرتبہ اور انسٹاگرام کو 43 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

لانچ ہونے کے بعد سے لے کر اب تک پاکستان میں ٹک ٹاک کو 2 کروڑ 55 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے جب کہ یہ پاکستان میں سب سے تیزی سے پھیلتا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی ہے۔

واضح رہے کہ معروف ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ کر کے صارفین اپنے من پسند گانے یا ڈائیلاگ پر پرفارم کرتے ہیں

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نہ وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں گے اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔

لاہور میں چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پہلے دن ہی کہہ دیا تھا نہ وزیر اعظم کا استعفیٰ ہو گا نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، اس کے ساتھ ساتھ نہ ہی میں نے حکومت کو اس بات کی ضمانت دی تھی کہ مذاکرات اور دھرنا ختم ہونے کے بعد ساری اپوزیشن حکومت کے حق میں بولنا شروع کر دے گی۔

 پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت متفقہ حکمت عملی پر عمل کر رہے ہیں، حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخلوق خدا کو معاف کرنا سیکھیں، یہ نبیﷺ رحمت دو عالم کی سیرت ہے اور اسی میں سب کی بھلائی ہے۔
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ پر کرپشن کے کالے بادل منڈلانے لگے ہیں، کروڑوں روپے کی کرپشن کے شواہد سامنے آنے پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی ہیں مگر پاکستان کرکٹ بورڈ ایف آئی اے کو ریکارڈ فراہم نہیں کر رہا۔
 
ایف آئی اے پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر کی درخواست پر کرکٹ بورڈ میں کرپشن کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، دو دفعہ خط لکھنے کے باوجود پی سی بی نے ایف آئی اے کو مالی ریکارڈ فراہم نہیں کیا جس پر اب تیسری دفعہ چیف آپریٹنگ آفیسر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی طرف سے خط لکھا گیا ہے، خط میں پی ایس ایل آڈٹ رپورٹ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات، میڈیا رائٹس کا معاہدہ اور بھارت سے آئی سی سی میں کیس ہارنے کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
 
خط میں صاف لکھا ہے کہ کرکٹ بورڈ ایف آئی اے کے ساتھ تعاون نہیں کررہا، پی سی بی کے سی او او سُبحان احمد کے مستعفی ہونے کی وجہ بھی ایف آئی اے کی تحقیقات بتائی جارہی ہے، سُبحان احمد پر پہلے بھی کرپشن کے الزامات ہیں اور ایف آئی اے کی طرف سے بلوائے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔
 
ذرائع نے انکشاف کیا کہ پہلے پی سی بی کی طرف سے کہا گیا کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم آرہی ہے اس موقع پر اس قسم کی ایکٹیوٹی سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا منفی اثر پڑے گا، کچھ وقت انتظار کر لیں، سری لنکا کی کرکٹ ٹیم میچ کھیل کر واپس بھی چلی گئی مگر پھر بھی پی سی بی تعاون نہیں کر رہا، اسی وجہ سے لیٹر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عدیل عباس کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم کی کوششوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہونے کے قریب آگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی معاشی ٹیم پر فخر ہے جس کی کوششوں کی بدولت گزشتہ چار ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہونے کے قریب آگیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ خسارہ کم ہونے سے روپے کی قدر میں چار روپے اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اقتصادی ٹیم معیشت کی ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے۔