اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوا دی ہے۔

اذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 23 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 41 پیسے سستا کرنے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن سمری پر غور کے بعد اسے وزارت خزانہ کو بھجوائے گی جو قیمتوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

 
 
 
 
 
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں کابینہ نے پولیس قانون پرکمیٹی کی منظوری دے دی۔
 
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ریسکیوسروس 1122 پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یہ ایجنڈہ ری ہیبلی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے پیش کیا ہے، ریسکیو سروس کے قیام کا بل تیار کیا گیا ہے۔
 
اجلاس میں بتایا گیا کہ ریسکیو سروس کے لیے ایمرجنسی کونسل کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، یہ ایمرجنسی کونسل 13 اراکین پر مشتمل ہوگی، کونسل چیئرمین وزیراعلیٰ اور پرائیوٹ سیکٹر سے 2 لوگ شامل ہوں گے۔
 
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈرافٹ قانون کے تحت سندھ ریسکیو سروس اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، یہ اکیڈمی قلیل ،طویل کورس کرائے گی تاکہ ٹیکنیکل لوگ آگے آسکیں۔
 
اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ اکیڈمی اسپیشل کورس کرا کر شعبے میں ماہرین کو آگے لائیں گے۔
 
صوبائی کابینہ نے اجلاس میں وزیرصحت، وزیرری ہیبلی ٹیشن ،مشیر قانون کی سب کمیٹی بنا دی، کمیٹی ڈرافٹ قانون کو ایک مرتبہ دیکھے گی اور مزید سفارشات دے گی۔
 
سیکرٹری داخلہ نے سندھ کابینہ کو بریفنگ میں بتایا کہ پولیس قانون میں مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی میں مشیر قانون، ایڈووکیٹ جنرل سندھ شامل ہیں۔
 
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کابینہ نے پولیس قانون پرکمیٹی کی منظوری دے دی۔

کراچی: گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ 2014 سے مسلسل کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ماہانہ 2 ارب ڈالرکی سطح پرپہنچ گیا،تاریخ میں کبھی بھی اتنابڑاخسارہ نہیں ہوا،گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ 2014 سے 2017 تک مالیاتی خسارہ معیشت پربوجھ رہا،معیشت کو دوسرابڑامسئلہ مالیاتی خسارہ ہے ،بڑھتے مالیاتی خسارے سے زرمبادلہ کے ذخائرگرتے رہے ،گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مشکلات کے باعث عالمی مالیاتی اداروں کے پاس جاناپڑا۔

انہوں نے کہا کہ ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نصف سے بھی کم ہوگیاہے،گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ روپے کی قدرمیں کمی سے برآمدات بڑھ رہی ہیں، مستقبل میں شرح سودکافیصلہ مہنگائی کی شرح دیکھ کرہوگا،مرکزی بینک شرح سودمیں اضافے سے مہنگائی کنٹرول کرسکتاہے

کراچی: ملک میں جاری مہنگائی نے عوام کو شدید پریشان رکھا ہے جبکہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کا اثر بھی براہ راست عوام پر ہی جاتا ہے ، آج ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
 
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں 53 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 156 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
 
دوسری جانب اسٹا ک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز پر ہی مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ، 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 32 ہزار 70 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنے کاسلسلہ شروع ہوا اور اس وقت 252 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 32 ہزار 322 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔
کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دو پہر تین بجے شیڈول ہے جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں تاہم منسوخ ہونے والے میچ کی ٹکٹوں سے متعلق بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو سہولت فراہم کر دی ہے
 
تفصیلات کے مطابق 27 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا و ن ڈے میچ شدید بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا تاہم دوسرے میچ کے دن میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے ایک روز آگے کر دیا گیا جو کہ آج نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے
 
منسوخ ہونے والے میچ کی تمام تر ٹکٹیں فروخت ہو چکی تھیں جس پر اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ منسوخ ہونے والے میچ کی ٹکٹیں دوسرے یا تیسرے ون ڈے میچ میں استعمال کیے جا سکتے ہیں ۔شائقین کرکٹ آج 10 سال کے بعد سری لنکا کی ٹیم کو نیشنل سٹیڈیم میں ان ایکشن دیکھیں گے ۔
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں ملزمان کے وکیل کی عدم پیشی پر استثنیٰ کی درخواست مستردکر دیں،جج اے ٹی سی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل پیش ہوں ورنہ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردوں گا،ملزمان کوحاضری سے استثنیٰ وکیل کے پیش ہونے کی بنیاد پردیاجاتاہے
 
،تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،اے ٹی سی کے جج راجہ جوادعباس نے سماعت کی ،پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،عدالت نے علیم خان کی درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیا،
 
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی،جہانگیرترین،شفقت محموداوراسدعمرنے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،ملزمان کے وکیل کی عدم پیشی پراستثنیٰ کی درخواستیں منظورنہیں ہوئیں ،جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل پیش ہوں ورنہ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردوں گا،ملزمان کوحاضری سے استثنیٰ وکیل کے پیش ہونے کی بنیادپردیاجاتاہے.
 
عدالت نے درخواست گزارکونوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پردلائل طلب کرلئے،جج جواد عباس نے کہا کہ 4،5 سال گزرچکے ہیں،اب مقدمے کافیصلہ کرناہے،عدالت نے کیس کی سماعت 21 اکتوبرتک ملتوی کردی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تاجر، صنعتکار اور کسان کی ناکامی حکومت کی ناکامی ہے، حکومت کی کوشش ہے کاروبار بڑھے۔
 
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تاجر، صنعتکار اور کسانوں کی ناکامی حکومت کی ناکامی ہے۔ تاجر اور کسان خوشحال نہیں ہوں گے تو مسائل ٹھیک نہیں ہوسکتے۔
 
انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ پالیسی اور متعلقہ اداروں پر نظر رکھنا کمیٹی کا کام ہے، حکومت نے مشکل حالات میں فیصلے کرنے کی کوشش کی۔ حکومت معاشی اہداف تاجروں کے ذریعے حاصل کرتی ہے۔
 
اسد عمر نے کہا کہ جب تک آپ کو میری اور مجھے آپ کی پالیسی سمجھ نہیں آتی ترقی نہیں ہوسکتی، 8 ماہ وزیر خزانہ رہا۔ پشاور اور کراچی سمیت 8 چیمبرز کا دورہ کیا۔ حکومت کی کوشش ہے کاروبار بڑھے۔
 
انہوں نے کہا کہ عمران خان دلیر فیصلے کرنے کی ہمت رکھتے ہیں، 70 سال سے کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ہر پاکستانی ان کے ساتھ ہے، وزیر اعظم نے جس طریقے سے کشمیر کا مقدمہ لڑا اس سے مسئلے کے حل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
 
اس سے قبل ایک موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، آئی ایم ایف نمائندوں نے کہا ہے کہ معیشت درست راہ پرگامزن ہے۔
 
انہوں نے کہا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے جو مستقبل میں معاشی نمو کا باعث ہوگا، معیشت کی بہتری کے لیے بہتر سیکورٹی چاہیئے۔ معیشت کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
اپنے سریلے گیتوں سے پاکستان فلم انڈسٹری کو چار چاند لگانے والی نسیم بیگم کی اڑتالیسویں برسی آج منائی جارہی ہے، ان کے گائے ملی نغمے اور فلمی گیت آج بھی ذہنوں میں تروتازہ ہیں۔
 
نسیم بیگم سنہ 1936میں امرتسرمیں پیدا ہوئیں، انہوں نے موسیقی کا فن مشہور غزل گو فریدہ خانم کی بڑی بہن اور کلاسیکل گلوکارہ مختار بیگم سے سیکھا اورسنہ 1956میں اپنے فنی سفر کا آغازکیا۔
 
اپنا پہلا فلمی نغمہ انہوں نے فلم گڈی گڑیا میں گایا۔ اُنہوں نے احمد رشدی کے ساتھ بھی بہت سے دوگانے گائے۔ نیز اُنہوں نے بہت سے ملّی نغمے بھی گائے ہیں، جن میں اے راہِ حق کے شہیدوں وفا کی تصویروں، تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کرتی ہیں بہت مقبول ہوئے۔
 
نسیم بیگم کو کلاسیکی گیتوں پر مہارت اور دسترس حاصل تھی ، انہوں نے 500سے زائد فلمی نغمے گائے،اور سننے والوں سے داد سمیٹی۔نسیم بیگم نےفلم گلفام، شہید، شام ڈھلے، سلمٰی، زرقا سمیت سینکڑوں فلموں کیلئے بے شمار گیت گائے اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچیں۔
 
بادلوں میں چھپ رہا ہے چاندکیوں، کہیں دو دل جو مل جاتے بگڑتا کیا زمانے کا، نینوں میں جل بھر آئے، سو بارچمن مہکا سو بار بہار آئی، اس بے وفا کا شہر ہے، ہم ہیں دوستو اور ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولےجیسے سدا بہار گیتوں نے نسیم بیگم کو ہمیشہ کیلئے امر کر دیا۔
 
پاکستان کی موسیقی کی انڈسٹری میں انہیں درس گاہ کا درجہ حاصل تھا اور انہیں ملکہ ترنم نور جہاں کا نعم البدل بھی تصور کیا جاتا تھا لیکن جلد ہی انہوں نے اپنا الگ انداز اپنایا جسے مقبولیت عام میسر آئی، انہوں نے اپنی گائیکی کے لیے چار نگار ایوارڈز بھی جیتے۔
 
آج سے اڑتالیس سال قبل 29ستمبر 1971ء کو دورانِ زچگی پیچیدگی پیش آنے کے سبب اُن کا انتقال ہو گیا تھا ، لیکن اپنی مدھر آواز اور بے مثال گائیکی کے سبب وہ مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔
 
 
 
 
پشاور : صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں جاری ڈیجیٹل یوتھ سمٹ میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنا ہوں گی۔
 
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواکے دارالحکومت پشاور میں دو روزہ ڈیجیٹل یوتھ سمٹ جاری ہے جس میں دیگر قومی و کاروباری شخصیات سمیت سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی شرکت کی، اس موقع پر سابق وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل یوتھ سمٹ کی کامیابی پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی پسندیدہ شعبہ ہے۔
 
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی و کامیابی کا دارومدار انفارمیشن ٹیکنالوجی پر ہے جس کے لیےنوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنا ہوں گی۔
 
 
 
سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ آئی ٹی کی وجہ سےنوجوان دوسرےشعبوں کوترقی دےسکتے ہیں لیکن اس کے لیے ہمیں نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان کےلیے تیار کرنا ہے۔
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مضبوط کرکے ہر قسم کی جنگ جیتی جاسکتی ہے۔
 
 
 
 
 
 
کابل: افغانستان میں عوام نے گزشتہ روز صدارتی انتخابات کے لیے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج کا اعلان 17 اکتوبرکو متوقع ہے۔
 
افغان صدارتی الیکشن میں صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار سمیت 18 امیدوار میدان میں ہیں، گزشتہ روز سخت سیکیورٹی میں افغان عوام نے صدارتی انتخابات کے لیے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج کا اعلان 17 اکتوبر کو کیے جانے کا امکان ہے۔
 
افغانستان میں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوا جو سہ پہر تین بجے تک تھا تاہم افغان الیکشن کمیشن نے ووٹ کا دورانیہ دو گھنٹے بڑھایا جس کے بعد پولنگ 5 بجے تک جاری رہی۔
 
دوسری جانب افغان صدارتی انتخابات کے موقع پر بھی طالبان کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا اور کئی شہروں میں پولنگ اسٹیشن پر حملے کیے گئے۔
 
افغان حکام کے مطابق افغانستان میں انتخابی عمل کے دوران متعدد حملے ہوئے جن میں سے زیادہ تر حملوں کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنایا، حملوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 37 زخمی ہوئے۔
 
یاد رہے کہ طالبان کی جانب سے مختلف علاقوں میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے تھے جس میں عوام کو الیکشن کے دن گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
 
افغان طالبان نے اپنے پیغام میں پولنگ اسٹیشنز پر تعینات پولیس اہلکاروں کو خاص طور پر نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔
 
خیال رہے افغانستان کے صدارتی انتخابات میں اٹھارہ امیدوارمیدان میں ہیں تاہم موجودہ صدراشرف غنی اورافغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔