اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کے آپریشن میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے لگی۔
 
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس بھی ماڈرن پولیسنگ کواپنانے لگی۔ صوبے بونیرمیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز اورشدت پسندوں کی نقل و حرکت کوروکنے کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ہونے لگا۔ بونیرمیں ایل پہاڑی اوردشوار گزارراستوں پر پولیس ٹیموں کی رسائی میں مشکلات کے پیش نظر ڈرون کیمرے مددگار ثابت ہونے لگے، 3 کیمروں کی مدد سے آسمان سے دہشت گردوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ رسائی کی مانیٹرنگ اور ان کے ٹھکانوں کا پتہ چلانے کے لئے بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہونے لگا جس سے قانون نافذ کرنے والے ادروں کو کم وقت میں زیادہ بہتر نتائج میسر آنے لگے۔
ڈرون کیمروں کی خریداری سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان دورانی کے دور میں کی گئی ، جس میں صوبے کے 7 ریجینز میں دہشت گردوں کے خلاف میگا آپریشنز، محرم الحرام میں جلوسوں کی فضائی کوریج ، وی آئی پیز مومونٹ اور قبائلی اضلاع کے قریب حساس علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے سرچ اینڈ اٹرائیک آپریشنز میں ڈرون کیمروں کے استعمال کے بارے میں ہونے والے فوائد کے بارے میں ریجنل پولیس اافسران کوہدایات جاری کی گئیں تھیں۔
دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کی کاروائیوں حصہ لینے والے پولیس آفیسر کے مطابق اونچے درختوں ، پتھریلے راستوں ، اور پہاڑی علاقوں میں سکیورٹی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئے بھی ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال سکیورٹی مقاصد کے لئے کیا جارہا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے پولیس اور قانون ناٖفذ کرنے والے دیگر اداروں کو بھی اسٹریٹیجیز تبدیل کرنا ہوں گیں۔
 
ٹیکنالوجی کے بہتراستعمال سے خیبر پختونخوا پولیس نے کافی کا میابیاں حاصل کیں ہیں۔ صوابی کے بعد اب ضلع بونیر کے پہاڑی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپشینزمیں ڈرون کمیرو کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق کے پی پولیس ماڈرن پولیس کی طرف تیزی سے جارہی ہے ڈرون کیمروں کا استعمال آپریشنز اورسکیورٹی مقاصد کے لئے موٗثر انداز میں ہو رہا ہے۔ جدید ٹیکالوجی میں خیبر پختونخوا پولیس دوسرے صوبوں سے کافی آگے ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے جدید روپورٹس بھی میسرہیں جو کہ دشوار گزارعلاقوں میں بموں کو ناکارہ بنانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ ترجمان خیبر پختونخوا پولیس شہزادہ کوکب فاروق کا کہنا تھا کہ سات ریجنزمیں ڈرون کمیرے فراہم کئے گئے ہیں جہاں سکیورٹی حکام بوقت ضرورت ان کو استعمال میں لاتے ہیں۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈینگی وائرس کے خلاف پیشگی اقدامات نہ کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
 
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں آئی جی پنجاب عارف نوازبھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے پولیس اصلاحات کے نفاذ کے لئے 30 ستمبر کی ڈیڈلائن دی تھی۔
 
اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب نے پولیس اصلاحات پر وزیراعظم عمران خان کوآگاہ کیا جبکہ آئی جی پنجاب عارف نواز نے بھی پولیس ریفارمزایکٹ پروزیراعظم کوبریفنگ دی۔
وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم کو ڈینگی وبا کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ڈینگی وائرس سے متعلق پیشگی اقدامات نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
 
ذرائع کے مطابق مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس کیس میں تمام جائیدادیں اور اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں، وہ ملک کے 3 بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کی بیٹی ہیں، منی لانڈرنگ کا بے بنیاد کیس بنا کر انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب کے قانون کاغلط استعمال کر کے گرفتار کیا گیا، اس لئے چوہدری شوگر ملز ریفرنس منی لانڈرنگ کیس میں ان کی ضمانت منظور کی جائے، ضمانت پر رہائی کی درخواست کے حتمی فیصلے تک عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے۔
 
واضح رہے کہ مریم نواز کو 8 اگست 2019 کو نیب نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے اس وقت گرفتار کیا تھا کہ جب وہ اپنے والد سے ملنے آئی تھیں۔ گرفتاری کے وقت نیب کا موقف تھا کہ مریم نواز سے شیئرز کی خریداری کے ذرائع آمدن پوچھے گئے تھے لیکن وہ اس کی تفصیلات بتانے میں ناکام رہیں جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ 25 ستمبر کو احتساب عدالت نے نیب کو مریم نواز کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھجوادیا تھا۔
میرپور: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میرپور آزاد کشمیر میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو زلزلے سے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
 
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آزاد کشمیر میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور چیئرمین این ڈی ایم اے شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو زلزلے سے جانی و مالی نقصان، ریلیف کے اقدامات اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔
 
 
وزیراعظم وزیراعظم میرپور میں زلزلے سے متاثرہ بستیوں کا دورہ کریں گے اور انہیں زلزلے سے ہونے والے نقصان اور اب تک بحالی کے اقدامات پر تفصیلاً آگاہ کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم عمران خان زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کی عیادت کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال میر پور بھی گئے۔
 
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی لئے ہر ممکن اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے ایک پیکیج تشکیل دے رہی ہے، میں فوری طور پر یہاں کا دورہ کرنا چاہتا تھا مگر امریکہ سے واپسی میں تاخیر ہوئی، میں اقوام متحدہ میں تھا تو زلزلے کا علم ہوا جس پر مجھے بہت افسوس ہوا، مجھے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اآزاد کشمیر اور میرپور کے لوگوں سے دلی ہمدردی ہے، میں ان کا دکھ محسوس کرسکتا ہوں۔

اسلام آباد: جرمن نیول چیف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معززمہمان کا استقبال کیا۔

معززمہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا،معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جرمن نیول چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاکستان بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے معزز مہمان کو پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام سے آگاہ کیا۔

نیول چیف نے امن مشقوں میں شرکت کرنے پر جرمن نیول چیف کا شکریہ ادا کیا -

جرمن نیول چیف نے پاکستان اور جرمن بحریہ کے مظبوط تعلقات کو سراہا اور مستقبل میں انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پاکستان سے منتقلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ پی ایس ایل کی پاکستان سے منتقلی کا کوئی امکان نہیں ہے، ہم نے فرنچائزز سے مشاورت کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا تھا جبکہ لیگ اچھی ساکھ کی حامل ہے اور امید ہے کہ غیر ملکی اسٹارز بھی آئیں گے ، ایونٹ کیلئے ملتان اور راولپنڈی کےا سٹیڈیمزوقت پر تیار ہو جائیں گے۔
 
احسان مانی نے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان رہے ہیں، وہ بطور چیف سلیکٹر اورہیڈ کوچ بھی کارآمد ثابت ہوں گے، مکی آرتھر ٹیم کے ساتھ جذباتی طور پر بھی بہت جڑے ہوئے تھے، جیتنے پر ان کی خوشی اور شکست پر غم چھپائے نہیں چھپتا تھا مگر وہ ٹیم کو لفٹ نہیں کر سکے۔
 
احسان مانی نے کہا کہ بھارت سے ہم کسی بھی جگہ کھیل سکتے ہیں البتہ وہاں سیریز کیلئے جانا ابھی ممکن نہیں، سری لنکا سے کہا ہے کہ کم از کم ایک ٹیسٹ کھیلنے کیلئے ٹیم کو پاکستان بھیجیں۔
میرپور: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میرپور آزاد کشمیر میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو زلزلے سے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
 
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آزاد کشمیر میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور چیئرمین این ڈی ایم اے شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو زلزلے سے جانی و مالی نقصان، ریلیف کے اقدامات اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی
 
وزیراعظم وزیراعظم میرپور میں زلزلے سے متاثرہ بستیوں کا دورہ کریں گے اور انہیں زلزلے سے ہونے والے نقصان اور اب تک بحالی کے اقدامات پر تفصیلاً آگاہ کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم عمران خان زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کی عیادت کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال میر پور بھی گئے۔

لاہور: عمان کی ہاکی ٹیم لاہور پہنچ گئی،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عمان ہاکی ٹیم لاہورائیرپورٹ سے ہوٹل کےلئے روانہ ہو گئی ۔

واضح رہے کہ عمان کی ہاکی ٹیم پاکستان کےخلاف 3 میچز کی سیریز کھیلے گی،پاکستان اور عمان کے درمیان میچ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 

اسلام آباد: اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوا دی ہے۔

اذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 23 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 41 پیسے سستا کرنے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن سمری پر غور کے بعد اسے وزارت خزانہ کو بھجوائے گی جو قیمتوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

 
 
 
 
 
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں کابینہ نے پولیس قانون پرکمیٹی کی منظوری دے دی۔
 
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ریسکیوسروس 1122 پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یہ ایجنڈہ ری ہیبلی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے پیش کیا ہے، ریسکیو سروس کے قیام کا بل تیار کیا گیا ہے۔
 
اجلاس میں بتایا گیا کہ ریسکیو سروس کے لیے ایمرجنسی کونسل کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، یہ ایمرجنسی کونسل 13 اراکین پر مشتمل ہوگی، کونسل چیئرمین وزیراعلیٰ اور پرائیوٹ سیکٹر سے 2 لوگ شامل ہوں گے۔
 
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈرافٹ قانون کے تحت سندھ ریسکیو سروس اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، یہ اکیڈمی قلیل ،طویل کورس کرائے گی تاکہ ٹیکنیکل لوگ آگے آسکیں۔
 
اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ اکیڈمی اسپیشل کورس کرا کر شعبے میں ماہرین کو آگے لائیں گے۔
 
صوبائی کابینہ نے اجلاس میں وزیرصحت، وزیرری ہیبلی ٹیشن ،مشیر قانون کی سب کمیٹی بنا دی، کمیٹی ڈرافٹ قانون کو ایک مرتبہ دیکھے گی اور مزید سفارشات دے گی۔
 
سیکرٹری داخلہ نے سندھ کابینہ کو بریفنگ میں بتایا کہ پولیس قانون میں مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی میں مشیر قانون، ایڈووکیٹ جنرل سندھ شامل ہیں۔
 
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کابینہ نے پولیس قانون پرکمیٹی کی منظوری دے دی۔