اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی:جامعہ این ای ڈی میں 190واں سنڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں تعلیمی، انتظامی اور مالی اُمورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقعے پر سنڈیکیٹ کے گزشتہ اجلاس کی سفارشات منظوری،سالانہ اکاونٹ کلوزنگ برائے سال 2018-2019جب کہ ریوائز بجٹ برائے سال2019-2020 کی منظوری دی گئی۔
 
حکومتِ سندھ کے نوٹیفیکشن کے تحت مستقل ملازمین کے لیے تنخواہ اور پنشن میں 15فی صد اضافے کی منظوری جب کہ سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی بھی منظوری دی گئی۔جامعہ ترجمان کے مطابق سنڈیکیٹ اجلاس میں تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی، این ای ڈی یونی ورسٹی کے تھرکیمپس کے لیے پروفیسر ڈاکٹر رضا مہدی کو پہلا پرنسپل مقرر کیا گیا جب کہ تھر اسامیوں سے متعلق سفارشات برائے لیکچرار، آئی ٹی مینیجر، اسسٹنٹ رجسٹرار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس اور اسسٹنٹ لائبریرین کی تقرری کی بھی منظوری دی۔سنڈیکیٹ اجلاس میں ایک جانب پروفیسر ڈاکٹراسدرحمان کو چیئرمین سول انجینئرنگ جب کہ پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ کی انوائرمینٹل انجینئرنگ کے
چیئرمین کی حیثیت سے توسیع دی گئی۔سنڈیکیٹ ی میں ایچ ای سی نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر، فوٹو والٹک (پی وی) ٹیسٹسنگ لیب، سینٹرفار اسمارٹ گرٹ اسٹڈیز، ٹریفک لیب فار انلاٹیکس اینڈ سمولوشن لیب
کے قیام کی منظوری بھی  شامل تھی۔اس اجلاس میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، سیکریٹری سنڈیکیٹ و رجسٹرارسید غضنفر حسین سمیت پندرہ اراکین نے شرکت کی
 
اجلاس میں تھر کے حوالے سے کاوشوں پر ڈپٹی رجسٹرارمخدوم خالد ہاشمی کی خدمات کو بھی سراہا گیا

کراچی: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو بھیج دی ہے۔

میڈیاذرائع کے مطابق اکتوبر میں عوام کے لئے اوگرا کی جانب سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے، اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے، جس کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے تیارکی جانے والی سمری منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 41 پیسے اور مٹی کا تیل 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری حکومت دے گی، جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

 

نیویارک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات مزید بگڑے تو نہ میرے اور نہ ہی امریکی صدر کے قابو میں آئیں گے۔
 
وزیراعظم عمران خان نے امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال کو سمجھنے سے قاصر ہے، 50 روز سے زائد ہوگئے ہیں اور 80 لاکھ افراد لاک ڈاؤن کا شکار ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جو ہو رہا ہے وہ بد سے بدتر ہوتا جائے گا اور یہ انتہائی خطرناک ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ دنیا کو درست طور پر سمجھ نہیں آرہی کہ کشمیر میں ہو کیا رہا ہے۔
 
عمران خان نے کہا کہ جب سے نریندر مودی کی حکومت آئی کشمیریوں پر جبر مزید بڑھا دیا گیا ہے، کشمیری کئی سال سے حق خوداردیت کا مطالبہ کر رہے ہیں، جب کرفیو ہٹے گا تو وادی کے حالات کھل کر دنیا کے سامنے آجائینگے، بھارتی فورسز اور کشمیریوں کے درمیان تصادم ہوگا، مجھے خطرہ ہے کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر کشمیریوں کا قتل عام ہوگا، اگر حالات مزید بگڑ گئے تو نہ میرے اور نہ ہی امریکی صدر کے قابو میں آئیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہندوؤں کی اجاداری پر یقین رکھتے ہیں اور انتہا پسند افراد بھارت کو یرغمال بنا کر وہاں حکومت کر رہے ہیں، افسوس کے ساتھ عالمی رہنما بھارت کو ایک ارب 20 کروڑ کی مارکیٹ دیکھتے ہیں، وہ معیشت اور تجارت کو انسانوں پر ترجیح دے رہے ہیں۔
 
عمران خان نے افغان مسئلہ اور امریکا طالبان مذاکرات کے بارے میں کہا کہ افغانستان میں امریکی جنگ کی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا جا رہا ہے حالانکہ یہ سراسر غلط ہے، افغانستان میں حالات پہلے سے بھی خراب ہیں، امن مذاکرات کی ناکامی مایوس کن ہے، پاکستان ایک بار پھر افغانستان امن مذاکرات میں مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
 
وزیراعظم نے ایران امریکا کشیدگی کے معاملے پر کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر پاکستان کی مدد مانگی ہے کیونکہ وہ خود ایران کے ساتھ جنگ کے خلاف ہیں، اس معاملے پر ایرانی صدر حسن روحانی سے بات ہوئی ہے، جو ہوسکا کروں گا۔
 
 
 
 
 
نیویارک: وزیر اعظم عمران خان کا طیارہ تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا جس کے باعث طیارے کی دوبارہ نیویارک میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی، وزیر اعظم آج رات نیویارک میں ہی قیام کریں گے۔
 
وزیر اعظم عمران خان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوئے تو ان کا طیارہ تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا جس کے باعث طیارے کو ٹورنٹو سے واپس موڑنا پڑا۔
 
وزیر اعظم کے طیارے نے دوبارہ نیویارک میں لینڈ کیا جس کے بعد وزیر اعظم وفد سمیت امریکی سیکیورٹی اسکواڈ کے ہمراہ روز ویلٹ ہوٹل دوبارہ پہنچ گئے، وزیر اعظم کی آمد کے بعد روز ویلٹ ہوٹل کی سیکیورٹی دوبارہ بڑھا دی گئی۔
 
ذرائع کے مطابق طیارے کے نیوی گیشن سسٹم میں خرابی پر طیارے کو ٹورنٹو سے دوبارہ نیویارک کی طرف موڑا گیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی، وزیر اعظم کا طیارہ اس وقت جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر موجود ہے اور امریکی ایوی ایشن حکام طیارے کا نیوی گیشن سسٹم ٹھیک کر رہے ہیں۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے طیارے کا دوران پرواز الیکٹرک سسٹم فیل ہوگیا تھا، الیکٹرک سسٹم فیل ہونے سے لینڈنگ میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
 
ابتدا میں طیارے کو جلد ہی اڑانے کا ارادہ ظاہر کیا گیا تاہم سسٹم کی درستگی کا کام وقت لینے لگا تو وزیر اعظم امریکی سیکیورٹی اسکواڈ کے ہمراہ واپس ہوٹل کی جانب روانہ ہوگئے۔
 
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث وزیر اعظم آج رات نیویارک کے ہوٹل میں ہی قیام کریں گے۔
 
 
 
خیال رہے کہ وزیر اعظم گزشتہ کئی روز سے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود تھے۔ گزشتہ روز انہوں نے جنرل اسمبلی سے اپنا تاریخی خطاب کیا جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا پردہ چاک کردیا تھا۔
 
 
لاہور : پولیس نے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے150سے زائد منشیات فروش گرفتار کرلیے، ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
 
ڈی سی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی ٹھان لی ہے۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت ہر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروش کرنے والی مافیا کے کارندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
 
لاہور میں تعلیمی اداروں کے اطراف میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
 
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ لاہورمیں منشیات فروشوں نے تعلیمی اداروں کے اطراف ڈیرے جما رکھے تھے۔
 
پولیس نے بڑا کریک ڈاون کرکے تین دن میں ڈیڑھ سو افراد کو گرفتار کرلیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشوں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
 
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ہے، لگاتار کئی دنوں کی بارش نے شہر کی سڑکوں کا برا حشر کردیا ہے اور سندھ حکومت کی نااہلی کے سبب ابر رحمت شہریوں کے لیے زحمت بن گیا۔
 
شہر قائد میں روز کی طرح آج بھی نصف دن تک موسم مرطوب رہے گا، تاہم دوپہر ڈھلے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
 
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج موسم دن میں گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، بھارتی گجرات میں ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھی موجود ہے۔
 
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 
خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی روز سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہورہی ہیں، مسلسل بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔
 
بارشوں سے درخت اور پول گرنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں، بارشیں شروع ہوتے ہی بجلی بھی غائب ہے، متعدد علاقوں میں کے الیکٹرک کے ٹرانسفارمرز خرابی کا شکار ہوگئے۔
 
بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق بھی ہوئے۔
راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر محض جغرافیائی مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کی روح کا لازم و ملزوم حصہ ہے۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا اور یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران نے ملاقات کی۔
 
اس موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جغرافیائی نہیں بلکہ کشمیریوں سے ہماری محبت کا معاملہ ہے، کشمیر پاکستان کی روح کا لازم و ملزوم حصہ ہے، ہم اپنےکشمیری بہن بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں، انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدستور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
 
جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ نوجوان مستقبل کی قومی قیادت بننےکے لیےسخت محنت کریں، آپ کو ملنے والی کامیابی درحقیقت پاکستان کی کامیابی ہے۔
 
اس موقع پر طلبا نے عزم کیا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری پاکستان کے ساتھ رہیں گے اور پاکستان کی ترقی کے لیے محبت کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔
قندیل بلوچ قتل کیس میں وکلاء اور پراسیکویشن نے دلائل مکمل کرلیے، کیس کا فیصلہ ملتان کی ماڈل کورٹ کل سنائے گی۔
 
ملتان کی ماڈل کورٹ کے جج عمران شفیع کل قندیل بلوچ قتل کیس کا حتمی فیصلہ سنائیں گے، ماڈل کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس کو 3 اگست کو منتقل کیا گیا تھا جہاں روزانہ کی بنیاد پر اس کیس کی سماعت ہوئی۔
 
کیس کے مدعی قندیل کے والد اسلم ماہڑہ نے اپنے 3 بیٹوں وسیم، عارف اور اسلم شاہین سمیت مفتی عبدالقوی، حق نواز، عبدالباسط اور ظفر کو اس کیس میں نامزد کیا تھا۔
 
مرکزی ملزم وسیم نے قتل کے اگلے روز پولیس کو ازخود گرفتاری دے کر اور اقبال جرم بھی کیا تھا تاہم بعد میں وہ اپنے اعترافی بیان سے منحرف ہو گیا تھا۔
 
قندیل بلوچ کے والدین نے بھی اپنے تینوں بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کروائی جو عدالت نے مسترد کر دی تھی۔
 
اس کیس کا مزکری ملزم وسیم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے جبکہ باقی ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔
 
اس سے قبل قندیل بلوچ کی والدہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی بیٹی کا قتل مفتی عبدالقوی کے ایماء پر ان کے بیٹوں نے کیا تھا۔
 
واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016ء کی شب ملتان کے علاقے مظفر آباد میں قتل کیا گیا تھا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے شانہ بشانہ ہیں۔
 
پنجاب حکومت نے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی اشیا کے ٹرک بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ڈی ایم اے کو امدادی اشیا کے ٹرک آج ہی روانہ کرنے کی ہدایت کردی۔
 
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے، مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے شانہ بشانہ ہیں۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرپور جا کر زخمی افراد کی عیادت اور ہمدردی کا اظہار کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
 
یاد رہے کہ 24 ستمبر کو آزاد کشمیر اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آنے والے خطرناک زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔
 
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلومیٹر شمال کی طرف تھا جبکہ گہرائی زیرزمین 10 کلومیٹر تھی۔
 
وزیراعظم عمران خان نے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقے میں ریلیف کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ہرقسم می معاونت کی فوری فراہمی کی ہدایت کی تھی۔
.کراچی: سیکریٹری تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے محکمہ تعلیم کے دفاتر میں غیرقانونی طور پر کام کرنے والے اساتذہ کو فوری طور پر ھٹانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں.
سیکریٹری تعلیم سندھ کی تمام ڈائریکٹرز سیکینڈری و پرائمری کو ھدایات جاری کی ہیں. نئے آنے والے سیکریٹری تعلیم احسان علی منگی نے میڈیا پر خبریں شائع ھونے پر سخت نوٹس لیتے ھوئے کراچی سمیت پورے سندھ کے ڈائریکٹرز سیکینڈری و پرائمری کو ھدایات جاری کرتے ھوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے دفاتر میں کام کرنےوالے تمام اساتذہ کو فوری طور پر رلیو کرکے اسکولوں میں بھیجا جائے سیکریٹری تعلیم سندھ نے تمام ڈائریکٹر سے آفیسوں میں غیرقانونی طور پر کام کرنے والے اساتذہ کی لسٹیں بھی طلب کرلی کراچی میں سیکریٹری تعلیم سندھ کی ھدایات پر ڈی ای او ایسٹ پرائمری کراچی عبدالروف کاندھرو نے عمل درآمد شروع کرتے ھوئے ڈی ای او ایسٹ پرائمری کے دفتر میں کام کرنے والے اساتذہ کو فوری طور پر اپنے اپنے اسکولوں رلیو کردیا گیا۔