اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

)دو برطانوی فرانزک فرمر نے جج ارشد ملک کی لیک ہونے والی ویڈیو کی تصدیق کر دی کہ یہ اصلی ہیں

ذرائع کے مطابق پی ایم ایل این یو کے، کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ناصر بٹ نے جج ارشد ملک کی ویڈیوز ریکارڈ کی تھیں، اب ان کی فازنزک جانچ ہو گئی اور برطانیہ کی دو الگ کمپنیوں نے ویڈیوز کو اصل قرار دیے دیا ہے۔ویڈیوز کی آواز کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ سب کچھ اوریجنل ہے، ان فرمز نے پاکستان کی عدالت کو مخاطب کرتے ہوئے نوٹ لکھ دیئے ہیں کہ ان ریکارڈ شدہ مواد بشمول سکرپٹ کی کوئی ٹمپرنگ یا تبدیلی نہیں کی گئی اور ان میں کسی قسم کی کوئی ایڈیٹنگ نہیں کی گئی۔

ان ریکارڈنگز کی تصدیق کے لئے ناصر بٹ کو درخواست کی تھی، جب دونوں کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بارے میں بات کرنے سے گریز کیا تاہم ایک فرم کے ذرائع کے مطابق ویڈیوز کی آزادانہ جانچ کی درخواست کی گئی تھی کہ دونوں سام سنگ فونز کی غیر جانبدارانہ فارنزک تحقیق کی جائے۔ ایک موبائل فون پر جج ارشد ملک کی صرف آواز ریکارڈ ہے جبکہ دوسرے پر آواز اور ویڈیو بھی ریکارڈ ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان دو موبائل فونز کے علاوہ کوئی دوسری خفیہ ڈیوائس اس مقصد کے لئے استعمال نہیں کی گئی۔ ریکارڈنگ کے وقت ناصر بٹ، جو جج کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، ان کے موبائل نے صرف آڈیو ریکارڈ کی جبکہ دوسرے شخص کی جیکٹ کی جیب سے ویڈیو ریکارڈ ہوئی، جو جج کے سامنے بیٹھا ہوا تھا۔ناصر بٹ نے اپنے دونوں موبائل فون اپنے وکیل کے لاکر میں رکھوا دیئے ہیں جو نہ پاکستان بھیجے جائیں گے اور نہ ہی کسی کے حوالے کئے جائیں گے۔ تجزیہ کرنے والی دونوں فرمز کے ڈیجیٹل فارنزک ماہرین نے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے کہ اگر گواہی کے لیے کہیں جانا پڑا تو ہم ضرور جائیں گے۔

فارنزک رپورٹس میں ایک 35 جبکہ دوسری 40 صفحات پر مشتمل ہے۔ اخباری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جس ویڈیو کا کچھ حصہ دکھایا گیا تھا، اس کی رپورٹ خواجہ حارث کی لیگل ٹیم کو بھیجی جائے گی، دیگر کو خفیہ رکھا جائے گا۔فارنزک تجزیہ کرنے والی دونوں فرمز اچھی شہرت کی حامل ہیں جو برطانیہ میں ڈیفنس اور کریمنل پراسیکیوشن کے لئے کام کرتی رہتی ہیں۔ رپورٹس میں فرانزک تجزیہ کرنے میں جو ٹولز استعمال کئے گئے ہیں ان کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر 10 ڈرونز کےحملے کے نتیجے میں تیل کی پیدوار نصف رہ گئی ہے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں جس کے اثرات پاکستان میں آئیں گے ۔
 
ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ سعودی کمپنی آرامکو کے تیل کی تنصیبات پر حملے کے باعث عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہو گیاہے اور اس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی اکتوبر اور نومبر میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان پیدا ہو گیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے سے 8 روپے تک جبکہ یکم نومبر سے 10 روپے سے 12 روپے تک فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے ۔
 
یاد رہے کہ سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کے باعث ریاست کی تیل کی پیداوار نصف رہ گئی ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں فی بیرل قیمت میں 19 فیصد اضافہ ہو گیاہے اور چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں10 اعشاریہ 68 فیصداضافہ ہوا ہے۔عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی خام تیل کی فی بیرل کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور وہ71 اعشاریہ95 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ اس کے علاوہ تیل کی قیمت کا دوسرا اہم پیمانہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور وہ63 اعشاریہ34 ڈالر تک پہنچ گئی۔
 
حملوں کی وجہ سے تیل کی عالمی رسد میں فوری طور پر 5 فیصد کمی آگئی تاہم بعد میں صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی ذخائر ریلیز کرنے پر قیمت میں تھوڑی کمی آئی۔ حکام کے مطابق سعودی تنصیبات کے مکمل طور پر واپس آپریشنل ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔
واشنگٹن: امریکی صدر نے محفوظ ذخائر سے تیل جاری کرنے کا اختیار دے دیا۔ امریکی صدر نے ٹویٹ کی کہ سعودی تنصیبات پر حملہ ہوا ہے ، مجرم کو جانتے ہیں، سعودی عرب سے جاننے کے منتظر ہیں۔
 
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کی کہ اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر سے تیل ریلیز کرنے کا اختیار دے دیا۔امریکی صدر کے مطابق تیل کی مقدار کا تعین مارکیٹ ضروریات کے مطابق کیا جائے گا۔
 
امریکی صدر نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی آئل سپلائی پر حملہ کیا گیا ہم مجرم کو جانتے ہیں، ہم مکمل طور پر مسلح اور ہدف کا تعین بھی کر رکھا ہے، صرف تصدیق چاہتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا سعودی عرب سے سننے کے منتظر ہیں کہ وہ کسے حملے کا ذمے دار سمجھتا ہے اور کن شرائط پر ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔

 سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی، امریکی خام تیل کی قیمت میں10 اعشاریہ 68 فیصداضافہ ہوا ہے۔عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے آغاز پرہی خام تیل کی فی بیرل کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور وہ71 اعشاریہ95 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔

اس کے علاوہ تیل کی قیمت کا دوسرا اہم پیمانہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور وہ63 اعشاریہ34 ڈالر تک پہنچ گئی۔حملوں کی وجہ سے تیل کی عالمی رسد میں فوری طور پر 5 فیصد کمی آگئی تاہم بعد میں صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی ذخائر ریلیز کرنے پر قیمت میں تھوڑی کمی آئی۔

حکام کے مطابق سعودی تنصیبات کے مکمل طور پر واپس آپریشنل ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

کراچی: بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ کی پاکستانی گلوکار فرحان سعید کا گانا چرانے کے باوجود ڈھٹائی برقرار ہے، سلیم مرچنٹ کا کہنا ہے کہ یہ محض اتفاق ہے کہ میرا گیت آپ کے گیت کی طرح ہے۔
 
فرحان سعید نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی گلوکار کا حقیقی چہرہ دکھاتے ہوئے کہا کہ مجھے سلیم مرچنٹ کا گانا ’ہاریاہ‘ بھیجا گیا جو کہ مکمل طور پر میرے گانے ’رائیاں‘ کی کاپی ہے۔
 
فرحان سعید نے یہ بھی کہا کہ میں حیران ہوں کہ یہ لوگ دوسرے کی محنت اور کام کو چرا کر خود کو فنکار کہتے ہیں، اگر میرے گانوں کی طرح گانے بنانے ہیں تو پوچھ کر بنائیں اور اگر پوچھنا نہیں ہے کہ کم از کم اچھا تو بنائیں
 
دوسری جانب فرحان سعید کی ٹویٹ پر معذرت کرنے کے بجائے سلیم مرچنٹ ’میں نہ مانوں‘ کی ضد پر اڑے رہے اور کہا کہ میں نے ابھی آپ کا گیت سنا ہے اور یہ اتفاق ہے کہ میرا گیت بھی آپ کے گیت کی طرح ہے، سچ کہوں تو میں نے اس سے قبل یہ گیت کبھی نہیں سنا لیکن ایسا بہت بار ہوتا ہے کہ دھن ایک جیسی ہو جاتی ہے تاہم میں نے یہ گانا کاپی نہیں کیا۔
 
سلیم مرچنٹ کی ٹویٹ پر فرحان سعید بھی خاموشی نہ رہے۔ انہوں نے بڑے گلوکار ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ اگر آپ کہتے ہیں کہ یہ محض اتفاق ہے تو یہ ہمارے درمیان دوسری بار ہوا ہے۔
اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف علی زرداری سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔
 
احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی وکیل نے کہا کہ عدالت فیملی ممبرز اور قانونی ٹیم کو ہفتے میں 2 دن ملاقات کرانے کا حکم دے۔ نیب پراسیکیوٹر نے ہفتے میں 2 دن ملاقات پراعتراض اٹھایا۔
 
عدالت نے اہل خانہ اورقانونی ٹیم کو آصف علی زرداری سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ سابق صدرسے ملاقات پیر کے روز کی جاسکتی ہے۔
 
واضح رہے کہ آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔
راولپنڈی: پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر وزارت تعلیم نے صوبہ بھر کے 2 ہزار بڑے اسکول این جی اوز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بابت ورکنگ شروع کر دی گئی ہے۔
 
متعدد این جی اوز نے یہ اسکولز حاصل کرنے کیلیے باقاعدہ وزارت تعلیم کو رضامندی لیٹرز بھی دیدیے ہیں۔ دوسری جانب اساتذہ تنظیموں نے یہ فیصلہ مسترد کرتے ہوئے اس کیخلاف باقاعدہ احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
لاہور: پنجاب میں بیوی نے مبینہ طور پر جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لے کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
 
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں شوہر سے آئے دن جھگڑے کے باعث بیوی نے خودکشی کرلی، لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔
 
پولیس کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقہ شبنم کالونی کی رہائشی 26سالہ سونیا نے ارشد نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی لیکن دونوں کے درمیان آئے روز جھگڑا رہتا تھا۔
 
سونیا نے مبینہ طو رپر آئے روز کے جھگڑ ے سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے کمرے میں پھندالے کرزندگی کا خاتمہ کرلیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
 
ایک اور واقعہ میں ڈیفنس بی میں سرونٹ کوارٹر سے 30سالہ خاتون خالدہ کی لاش برآمد ہوئی ہے، بتایا گیا ہے کہ خالدہ اپنے خاوند کے ساتھ سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھی۔
 
خالدہ کی گردن اور ہاتھوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، پولیس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی۔
 
 
 
 
 
نوشہرہ: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے مقدمے کو بین الاقوامی فورم تک پہنچا دیا ہے۔
 
اپنے بیان میں پروزیر خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، کشمیر اب ہندوستان کا اندرونی مسئلہ نہیں رہا، بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور 80 لاکھ مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کا مسئلہ جس انداز سے پی ٹی آئی حکومت نے اٹھایا اس کی مثال نہیں ملتی۔
 
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے اور دنیا پر بھارت کی حق دھرمی اور برصغیر میں بھارتی حکمرانوں کی طر ف سے جنگ مسلط کرنے کی خواہش کو اجاگر کریں گے۔
 
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی جان لیں کے پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے پاکستان کی امن کی خواہش کو غلط نہ سمجھا جائے، ایک دفعہ روایتی جنگ شروع ہوگئی تویہ جنگ ایٹمی جنگ تک پھیلے گا۔
 
پرویزخٹک نے کہا کہ وزیر اعظم کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل رہا ہے بہت جلد اچھے دن آرہے ہیں، عوام مہنگائی بے روزگاری اقتصادی مسائل سے نکلیں گے۔
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان وفاق کی سطح پر یہی اصلاحاتی پروگرام شروع کررہے ہیں تاکہ چاروں صوبے کے عوام اس سے مستفید ہوسک، ہمارے مخالفین صرف انتخابات میں عوام کو اپنا چہرہ دیکھاتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
نیویارک: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ امریکیوں اور اقوام عالم کے سامنے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، انسانیت پر یقین رکھنے والے مودی کے خلاف آواز میں آواز ملائیں۔
 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے نیویارک میں ’اوور سیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔
 
اس موقع پر زلفی بخاری نے پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کے مقامی قائدین و ارکان سے ملاقات کی۔
 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ امریکیوں اور اقوام عالم کے سامنے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، انسانیت پر یقین رکھنے والے مودی کے خلاف آواز میں آواز ملائیں۔
 
 
 
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دنیا کو دکھائیں کہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے جس پر متحد ہیں، کرتار پور کے بعد بدھ مت کے مقدس مقامات کو بھی کھولیں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، اسلام آباد میں پہلی فاسٹ ٹریک کورٹ 2 ماہ میں کیس نمٹائے گئی۔ اوور سیز پاکستانیوں کے الیکشن کے حق کے لیے سمری بھجوائی ہے۔
 
تقریب کے دوران سکھ کمیونٹی نے کرتار پور راہداری پر وزیر اعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
 
 
Comments