اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

پشاور: صوبائی حکومت کی جانب سے 10 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی 11 روزہ مہم شروع کردی گئی ہے۔
 
انتظامیہ کی جانب سے خیبر پختونخوا میں 10 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی 11 روزہ مہم شروع کردی گئی ہے، 11 روزہ مہم کے دوران پیدائش سے لیکر 5 سال کی عمر کے بچوں کو ٹی بی، خناق، تشنج، یرقان، گردن توڑ بخار، کالی کھانسی، پولیو، دست اور اسہال کی ویکسین کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، مہم کے دوران بچوں کو نمونیہ اور خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔
 
صوبے کے تمام 32 اضلاع میں اس خصوصی مہم کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور بچوں تک رسائی کے لیے مساجد، مدارس، اسکولوں اور عوامی مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے جب کہ خصوصی ٹیمیں گھر گھر جاکر بھی بچوں کو ٹیکے لگائیں گی۔

کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ  کا 71 واں یوم وفات آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کی کوششوں سے پاکستان معرض وجود آیا۔ قائد اعظم قیامِ پاکستان کے بعد 11 ستمبر 1948 کو اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔ آج کا دن ایک ایسے عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے کہ جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا۔

بانی پاکستان کے یوم وفات کے موقع پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلی سندھ نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 71 ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کی آمد پر پاک بحریہ کے دستوں نے بینڈ بجا کر مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء جام اکرام اللہ، سعید غنی، شبیر بجارانی، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ بھی موجود تھے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کشمیر کے مسئلے پر ہماری پوری قوم اکھٹی ہےاور رہے گی۔ مسئلہ کشمیر کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، کشمیر پر بھارتی جارحیت کی پُرزور مذمت کرتے ہیں، کشمیر میں بھارتی مظالم کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں

 اسلام آباد:کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے 13 ستمبرکو جلسے کا اعلان کیا ہے۔

مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی بربریت کے خلاف اورکشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے 13 ستمبر بروزجمعۃ المبارک کو مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کی ضروت ہے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے

سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف کیس لڑنے والے سینئر وکیل عبدالوہاب بھٹو کو نامعلوم افراد نے گولی ماردی۔۔

 اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے صدررام ناتھ کووند کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو 8 ستمبر کو آئس لینڈ جانا تھا۔ بھارت نے صدرکے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی تاہم پاکستان نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور بھارتی صدر کے طیارے کے لئے کلیرنس نہیں دی۔

اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی جارہی، بھارتی جنونیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے یہ فیصلہ کیا، بھارت نے گزشتہ 34 روز سے کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کررکھا ہے، ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور نہایت محتاط طریقے سے مسئلے کو اٹھایا لیکن بھارتی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی،

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے فرانس پہنچا تھا جس کی اجازت پاکستان کی جانب سے باقائدہ دی گئی تھی۔

 
 
 
 
واشنگٹن : وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری معاہدے کی مزید شرائط سے دست برداری قبول نہیں،اعلانات مستردکرتے ہیں۔
 
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے اپنی جوہری معاہدے کی شرائط اور ذمہ داریوں میں مزید کمی کا اعلان ناقابل قبول ہے اور ہم ایرانی اعلان کو مسترد کرتے ہیں۔
 
انہوں نے کینساس کے ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے بارے میں مزید تحقیق کرے گا اور اس سلسلے میں پابندی ختم کر دے گا۔
 
انہوں نے کہاکہ تہران نے ابھی اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری فوجی نظاموں کی مزید تحقیق اور ترقی جاری رکھے گا،امریکی وزیر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے سفارتی ذرائع تلاش کرسکتا ہے۔
 
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کئی ماہ پیشتر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ بغیر کسی شرط کے ایرانی رہ نماؤں سے ملاقات کے لئے تیار ہیں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ فرانس، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ستمبر کے آخر میں ٹرمپ اور ان کے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے درمیان ملاقات کے لئے حالات پیدا کرنے کے لئے ثالثی کر رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کی صورت میں جو نتائج تلاش کر رہے ہیں اس کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے۔
نئی دہلی : بھارتی ماہر اقتصادیات ڈاکٹر لونے رانجر نے بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا چندریان2پر خرچ کیا گیا بے پناہ پیسہ اب خلائی ملبہ بن چکا ہے، بھارت نےغیرضروری شعبدےبازی پراربوں خرچ کردیئے۔
 
تفصیلات کے مطابق بھارت کے چاند پر اترنے کا خواب چکنا چور ہوگیا ، بھارتی ماہر اقتصادیات ڈاکٹر لونے رانجر نے چند ریان 2 کی ناکامی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا چندریان2کی ناکامی سے خلائی ملبے میں ہی اضافہ ہوا اور اس مشن پر خرچ کیاگیابےپناہ پیسہ اب خلائی ملبہ بن چکا ہے۔
 
ماہراقتصادیات کا کہنا تھا کہ یہ فنڈزسماجی مسائل کےخاتمےکیلئےاستعمال کئےجاسکتےتھے، بھارت سےغربت، بے روزگاری اور امراض کاخاتمہ ہوسکتاتھا، کئی اسپتال بن سکتے تھے، کاشتکاروں کیلئے ٹیوب ویل لگائے جاسکتے تھے۔
 
ڈاکٹر لونے نے مزید کہا کہ بھارت نےغیرضروری شعبدےبازی پراربوں خرچ کردیئے۔
 
یاد رہےبھارت کی چاند پراترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہو گئی ، چندریان ٹوچاندسےدواعشاریہ ایک کلومیٹردورتھاکہ زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا، بھارتی سائنسدانوں کا کہنا ہے چاند گاڑی کا رابطہ کیوں ٹوٹا وجہ جاننے کےلئےڈیٹا کا تجزیہ کررہے ہیں۔
 
اسرو کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو جہاز خود کار طریقے سے چاند پر لینڈ کر جائے گا، وگرنہ وہ چاند کی سطح سے ٹکرا کر تباہ ہوجائے گا۔
 
تاحال اس خلائی جہاز کے بارے میں کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوسکیں چنانچہ توقع کی جارہی ہے کہ خلائی جہاز تباہ ہوچکا ہے۔
 
خیال رہے بھارت اس سے پہلے سنہ 2008 میں ایک اور خلائی مشن چندریان 1 چاند کی طرف روانہ کرچکا ہے۔ وہ خلائی جہاز بھی چاند کی سطح پر اترنے میں ناکام رہا تھا۔

کراچی :ضیاءالدین یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ نے انٹر سائنس پری میڈیکل گروپ سال اول ( گیارہویں جماعت ) کے سالانہ امتحانات برائے سال 2019 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ ضیاءالدین یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کا سندھ میں پہلا نتیجہ ہے ۔

بورڈ کے تحت جاری کردہ نتائج کے اعداد وشمار کے مطابق مزکورہ امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کا مجموعی نتیجہ 88.7 فیصد رہا جبکہ امتحانات سے 84 امیدوار غیر حاضر رہے اور 444 امیدواروں کے نتائج نامکمل تعلیمی دستاویزات کی وجہ سے روک لئے گئے ہیں ۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ضیاءالدین یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر انوار احمد زئی کا کہنا تھا کہ بورڈ کے تحت امسال منعقد ہونے والے انٹرسائنس پری انجینئرنگ گروپ سال اول ، انٹرکامرس سال اول ( ریگولر و پرائیویٹ ) ، انٹر آرٹس سال اول ( ریگولر و پرائیویٹ ) اور کمپیوٹر سائنس سال اول کے امتحانات کے سالانہ امتحانات برائے سال 2019 کے نتائج کا اعلان بھی رواں ماہ کر دیا جائے گا ۔

این ای ڈی یونی ورسٹی کے زیرِاہتمام ”پاکستان کی سلامتی اور کشمیر“کے موضوع پر سپوزیم کا انعقاد وائس چانسلر سیکریٹریٹ کے سینیٹ ہال میں کیا گیا، جس میں میریٹوریس پروفیسر بین الاقوامی تعلقات پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر،ڈیفنس تجزیہ کار بیگیڈیئر(ریٹائرڈ) حارث نواز اور سابقہ وفاقی وزیر برائے قانون، انسانی حقوق اور پارلیمانی اُمور بیرسٹر شاہدہ جمیل نے اظہارِ خیال کیا۔
 
استقبالیہ نے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ مینجمنٹ سائنسزپروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد نے پاکستان کے قیام کے حوالے سے کشمیر کی حیثیت اور اہمیت اُجاگرکرتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیر کی اہمیت فقط جغرافیائی اعتبار ہی سے نہیں بلکہ سماجی و ثقافتی لحاظ سے بھی کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ڈیفنس تجزیہ کار بریگیڈیئر(ریٹائرڈ) حارث نوازکا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری جنت ہے جس سے کسی صورت میں دستبردار نہیں ہوسکتے۔
 
مزید کہا کہ آرٹیکل35 اے اور 370 کی منسوخی اگر کشمیریوں کے حق میں ہوتی تو وہاں کرفیو نافذ کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔اس موقعے پر انہوں نے چھے ستمبر کے شہدا کو سلام پیش کیا جب کہ نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ برہان وانی کی شہادت نے جدوجہدِآزادیء کشمیر کے قلب میں نئی روح پھونک دی ہے۔انہوں نے ایک جانب پاکستان بھارت کے مابین پانی کے مسئلے کو اہم قرار دیا تو دوسری جانب نوجوانوں کے اذہان کو مغلوب کرنے والی ہائبرڈوار کے سنگین نتائج پر روشن ڈالی۔
 
انہوں نے لمحہ بہ لمحہ کشمیری بھائیوں کے حالات سے آگہی کے لیے آئی ایس پی آر کی کوشوں کو بھی سراہا۔ میریٹوریس پروفیسر بین الاقوامی تعلقات پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر کا کہنا تھاکہ1948،1965،1999کی کارگل جنگ سب ہی کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے،اب وقت ہے کہ اس مسئلے کا پائیدار حل ممکن ہو۔انہوں نے مسئلے کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی ٹرسٹی شپ کونسل کے تحت کردیا جائے جب کہ وہاں پیس کیپنگ فورس کی تعیناتی کی جائے تاکہ کشمیریوں کو ان بدترین حالات سے نکالا جاسکے۔
 
72سالوں سے کشمیر ظلم وبربریت سہہ رہا ہے، نوجوان اور حکمران اُن کے وہ کریں جو اُن کے حق میں ہو۔سابقہ وفاقی وزیر برائے قانون، انسانی حقوق اور پارلیمانی اُمور بیرسٹر شاہدہ جمیل نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نوجوانوں کی فکری تربیت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیاکے ذریعے، دنیا کو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی اصل صورتِ حال سے آگاہ کرنا آپ کی ذمّے داری ہے۔
 
اگر کشمیریوں کا ساتھ دینا ہے تو ہمیں ہر فورم پر اس مسئلے کو اُٹھانا ہوگاتاکہ مودی اور آر ایس ایس کا حقیقی چہرہ اقوام عالم کے سامنے آسکے۔ مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر میں قوانین موجود ہیں لیکن بھارتی پروپیگنڈہ کے مقابل کھڑا ہونا ہوگا۔

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پرکہا ہے کہ اب بھارت خلائی مشن کی ناکامی کا ملبہ پھرسے آئی ایس آئی یا معصوم کشمیریوں پرڈالے گا۔

پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پرٹویٹ میں آئی ایس آراو(انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) کوتنقیدی  شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کودے گا، کیا ناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ کیا چندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے مسلمانوں یاکسی اوراقلیت کا ہاتھ ہے یا بھارتی سیٹلائٹ کی درست سمت میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دارآئی ایس آئی ہے۔ چاند کو چھوڑیں ہندوتوا کہیں بھی نہیں لے کر جاسکتی، کیا ہندوتوا کےخلاف بلندآوازوں نےمشن چندریان کوچکناچورکردیا۔

بھارت کا پہلا مشن ‘چندریان ون’ سنہ 2008 میں چاند کی سطح پر اترنے میں ناکام رہا تھا۔

واضح رہے کہ چاند کے مخالف حصے کی طرف بھیجے گئے مشن ’’چندریان 2‘‘ کا زمینی اسٹیشن سے رابطہ منقطہ ہوگیا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ مشن ناکام ہوچکا ہے۔ اس مشن پر 978 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی جو 2130 پاکستانی روپیوں کے برابر بنتی ہے۔