پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 
 
 
 
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا جس میں انسداد ڈینگی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدا ر نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا، صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوں گے۔
 
اجلاس میں ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں صوبے میں انسداد ڈینگی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
 
 
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسداد ڈینگی کے لیے وضع پلان پر100فیصد عمل یقینی بنایا جائے۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے سدباب کے لیے صوبے میں ادارے فعال کردار ادا کریں، کوتاہی جہاں نظر آئی وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
 
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی بخار کے مریض سامنے آنے لگے ہیں، سب سے زیادہ ڈینگی مریض اسلام آباد کے نواحی علاقے گلشن اقبال میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 100 ہے۔
لاہور: پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں اور ٹیچنگ اسپتالوں میں سیاسی سرگرمیوں، ریلیوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی۔
 
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے جاری مراسلے کے مطابق سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل تعلیمی اداروں میں ہرقسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابند ی ہوگی۔
 
مراسلے میں کہا گیا ہےکہ طبی تعلیمی اداروں میں احتجاج، ریلیاں نکالنے کی اور حکومت مخالف بینر اور پوسٹر لگانے کی بھی ممانعت ہوگی۔
 
مراسلے میں اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کےساتھ سختی سے نمٹا جائے۔
 
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اسپتالوں میں کام کرنے والے بعض شرپسند عناصر طبی سہولتوں کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں جو ہرگز قابل برداشت نہیں۔
 
 
کراچی: پی سی بی نے گوکہ نئے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کے معاوضے کا اعلان نہیں کیا البتہ سی ای او وسیم خان نے یہ ضرور کہا کہ انھیں سابق کوچ مکی آرتھر کے برابر رقم دی جائے گی۔
 
سابق کوچ مکی آرتھر کو تقریباً20 ہزار ڈالر ماہانہ ملتے تھے،اس لحاظ سے مصباح کی تنخواہ32لاکھ روپے سے زائد ہوئی البتہ بورڈ نے اس کی تصدیق سے گریزکیا۔
 
دلچسپ بات یہ ہے کہ مصباح نے اس سے قبل انڈر19ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، پی سی بی نے یونس خان کو 15لاکھ روپے دینے سے انکار کرتے ہوئے 11 لاکھ پر اصرار کیا جس کی وجہ سے معاہدہ نہیں ہو سکا تھا، دوسری جانب مصباح کو سالانہ تقریباً 4 کروڑ روپے دینے پر بھی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
 
واضح رہے کہ سی ای او وسیم خان اور ڈائریکٹر میڈیا کو بھی ریکارڈ تنخواہوں پر ملازمت دی گئی ہے یوں اخراجات میں کمی کے دعوے غلط ثابت ہوگئے ہیں۔
کراچی:  وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات اور ساحلی ترقی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی شہر کو صاف کرنے اور اسے عروس البلاد بنانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

انشا اللہ عاشورہ کے بعد کراچی شہر میں صفائی کا آغاز کردیا جائے گا جس کی نگرانی وزیراعلیٰ سندھ کریں گے اور وہ خود اس صفائی مہم کے سربراہ ہوں گے۔

بدھ کوکراچی فش ہاربر پر فلوٹنگ جیٹی کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ محرم الحرام کے بعد جامع اور سائنٹیفک منصوبہ بندی کے ساتھ کراچی کو صاف کرنے کا آغاز کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی صاف کرنے کے لیے چندہ مانگا مگر وفاقی حکومت سے کوئی فنڈنگ نہیں لا سکے ہماری وفاقی حکومت سے گذارش ہے کراچی والوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔آپ کب تک دلاسے دیتے رہیں گے
 لاہور:  مصباح الحق نے بھی سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کا گرین سگنل دیدیا۔

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے کیمپ میں سخت محنت کی اور فٹنس میں بہتری لائے ہیں تاہم اگلے ہفتے قیادت سمیت اہم فیصلے کرینگے۔

دوسری جانب وسیم خان کا کہنا ہے کہ 1،2 یا تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کا بھی طے کیا جائے گا۔

 

 

کراچی: یوٹیلیٹی اسٹورزمیں بھی دودھ، چائے کی پتی اورمصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
 
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ دودھ، چائے کی پتی اورمصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے باعث کھلی مارکیٹ کے بعد اب یوٹیلی اسٹورز پر بھی عام استعمال کی اشیا عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔
 
یوٹیلی اسٹورز پر دودھ کا ڈبہ 130 روپے لیٹ رسے بڑھ کر 132 روپے، 475 گرام چائے کی پتی کا ڈبہ 438 سےبڑھ کر 445 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ 100 گرام ہلدی کا پیکٹ 32 روپے سے بڑھ کر 35 روپے، 200 گرام دھنیا پاؤڈر 13 روپے مہنگا ہوکر 65 روپے سے بڑھ کر 78 روپے ہوگیا۔
 
اس کے علاوہ 50 گرام دار چینی کا پیکٹ 30 روپے اضافے کے ساتھ 35 روپے سے بڑھ کر 65 روپے جب کہ 200 گرام سفید زیرا 165 روپے سے بڑھ کر 185 روپے کا ہوگیا۔
اسلام آباد: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ اہم ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نور خان ایئربیس پر دونوں معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
 
تینوں وزرائے خارجہ نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کیا۔ تینوں وزرائے خارجہ کے درمیان دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔
 
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید بن سلطان اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
 
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک بار پھر کشمیر کے معاملے پر کشمیر کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ایسا کوئی اقدام قبول نہیں جو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے منافی ہو۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم جس خطے میں رہتے ہیں ہمیں وہاں کے حالات کو سمجھنے کی ضرورت ہے، عالمی طاقتوں کے مفادات اس خطے سے وابستہ ہیں اور پاکستان کو نظرانداز کر کے عالمی طاقتوں کے مفادات پورے نہیں ہو سکتے۔
 
کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تیز کر دی ہیں۔
 
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور بھارت کے اپوزیشن رہنما کو مقبوضہ کشمیر بھی جانے سے روک دیا گیا، بھارت چاہتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی ایسی بدلی جائے کہ مسلمانوں کا وہاں رہنا مشکل ہو جائے۔
 
انہوں نے کہا کہ ہمارے مشرق میں ایک بڑی آبادی والا ملک بھارت ہے، بھارت میں ہٹلر کے پیروکار مودی کی حکومت ہے جہاں مسلم اور سکھوں سمیت تمام اقلیتیں انتہاپسندی کی سوچ کا شکار ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی پہلی تقریر میں بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی لیکن پاکستان کی مخلصانہ مذاکرات کی پیشکش کے جواب میں بھارت نے جہاز بھیجے، بھارت کے بھیجے گئے جہاز کا کیا حال ہوا وہ سب آپ کے سامنے ہے۔
 
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی ہو سکتی ہے لیکن بھارت کو 27 فروری کی حرکت یاد رکھنی چاہیے، بھارت نے کوئی حرکت دہرائی تو اسکوارڈن لیڈر حسن اور نعمان موجود ہیں۔
 
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دو نیوکلیئر طاقتوں کے درمیان جنگ کی گنجائش نہیں ہوتی لیکن مقبوضہ کشمیر میں جو بھارت نے کیا ہے وہ ایک نئی جنگ کا بیج بو رہا ہے، جنگیں صرف ہتھیاروں اور معیشت سے نہیں لڑی جاتیں۔
 
ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ہے اور ہم پاکستان نے ہمیشہ چاہا کہ مسئلہ کشمیر پُر امن طریقے سے حل ہو۔
 
ترجمان پاک فوج نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے، بہادر کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، کشمیر کے معاملے پر کسی ڈیل یا سودے بازی کا سوچ بھی کیسے سکتے ہیں۔
 
ان کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر کسی بھی انتہا تک جائیں گے، چاہیے اس کے لیے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔
 
انہوں نے کہا کہ کشمیر پر صدر ٹرمپ اور وزیراعظم میں جو بھی بات ہوئی سامنے آئی، ہمیں اپنی لیڈر شپ پر اعتماد کرنا چاہیے، ہم 72 سال میں پیچھے نہیں ہٹے تو اب کیسے ہٹ سکتے ہیں۔
 
ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جوہری صلاحیت کی باتیں جلسے جلوسوں میں کرنے کی نہیں ہوتیں، بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ ہم اسے ہی اصل خطرہ سمجھتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ مشرقی سرحد پر کچھ بھی ہوتا ہے ہماری ساری توجہ صرف ادھر ہی ہو گی، عوام چاہتی ہے کہ انہیں پتا چلے کیسے جواب دیا جائے گا، موجودہ حالات میں قوم کو ایک ہونے کی ضرورت ہے اور ایک ہے۔
 
آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے تھے: ڈی جی آئی ایس پی آر
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ تمام باتیں من گھڑت ہیں کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے 125 جرنیلوں کی پروموش رکی ہے، یہ سب یوٹیوب کی آوازیں ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے، ایک کے بدلے ایک ہی پروموشن ہوتی ہے۔
 
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہم ایک پیشہ ور فورس ہیں، حکم کی تعمیل اور سسٹم کے تحت کام کرتے ہیں، آرمی چیف جس طرف دیکھتے ہیں فوج اس طرف دیکھتی ہے۔
 
 
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہمارا ایک پڑوسی افغانستان ہے جہاں 40 برس سے جنگ ہو رہی ہے، افغانستان والوں نے 40 برس میں جنگ، قربانیوں، اور شہادتوں کے سوا کچھ نہیں دیکھا، ہم نے افغانستان میں امن کے لیے اپنا بھروپور کردار ادا کیا اور ابھی جو امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں اس میں بھی پاکستان کا کردار ہے۔
 
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ چین کی معیشت کا بھی خطے میں اہم کردار ہے جب کہ ایران کی بارڈر فورس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور ایران کے ساتھ جڑی سرحد پر فینسنگ کی جا رہی ہے۔
 
 
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں من گھڑت ہیں۔
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے، آئیے نظر ڈالتے ہیں کہ مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ کے لیے کیا کیا خدامات انجام دیں اور اپنے کیرئیر میں کون کون سی کامیابیاں حاصل کیں۔
 
پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر ہونے کے بعد مصباح الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کوچنگ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔
 
مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، قومی ٹیم کی کوچنگ ایک اہم ذمہ داری ہے اور میں اس ذمہ داری کو نبھانے کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔
کراچی : ایم کیو ایم لندن ٹیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق 26اگست کو گلستان جوھر میں گرفتار ملزم اپنےدیگر ساتھیوں کے ھمراہ ایک گھر میں داخل ہوئےاور کینیڈین نیشنلٹی خاتون ڈاکٹر عائشہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا
 
ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر کے احکامات پر پولیس ٹیم تشکیل دی گئ ،پولیس نے واردات کے سات روز کے اندر واردات کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا،ملزم فیصل پولیس کو ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا،ملزم کی دونوں ٹانگوں پر پولیس مقابلے میں پہلے گولیاں لگ چکی ہیں،ملزم کے دیگر تین ساتھی ایم کیو ایم لندن کے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرزہیں ،ملزم عظمت،رحمت اور انور تینوں سگے بھائ ھیں،تینوں بھائ قتل و اقدام قتل پولیس مقابلوں سمیت دیگر وارداتوں میں پندرہ سال سے زائد سزا کاٹ چکے ھیں،گرفتار ملزم فیصل کے تینوں ساتھی کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔