پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 
کراچی: وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ جب تک کراچی ٹھیک نہیں ہوگا پاکستان کا معاشی استحکام خواب رہے گا۔
 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی کوٹھیک کرنے کے لیے یہاں ایمرجنسی نافذ کی جانی چاہیے۔
 
وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ جب تک کراچی ٹھیک نہیں ہوگا پاکستان کا معاشی استحکام خواب رہے گا۔
 
 
انہوں نے کہا کہ میں نالے صاف کراتا ہوں یہ ان میں کچرا ڈال دیتے ہیں، سارا الزام علی زیدی پرڈال دیا جاتا ہے کہ کچرا نہیں اٹھا رہا۔
 
علی زیدی نے کہا کہ یہ لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں ،اندرون سندھ کچرا کون پھینکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ 3 ہفتے پہلےمیں تو ان لوگوں کی مدد کے لیے آیا تھا۔
 
وفاقی وزیر نے کہا کہ سازش کی جارہی ہے، جہاں سے صفائی کر رہے ہیں وہاں کچرا ڈالاجا رہا ہے، اگر یہ مدد نہیں چاہتے اور جنگ چاہتے تو کام کیسے ہوگا؟۔
 
 
یاد رہے کہ دو روز قبل علی زیدی کا کہنا تھا کہ نالے صاف کرنے کا یہ مقصد تھا کہ عوام کے گھروں میں پانی نہ جائے، نالوں کی صفائی کے لئے ایف ڈبلیو او کو ذمہ داری دی، کراچی کے نالوں میں کچراکون ڈال رہا ہے، اس کے ثبوت میرے پاس ہیں

اسلام آباد:  پاک افغان سرحد طورخم کودن کے چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے ( 24/7 منصوبہ) کا آزمائشی آغازآج  2 ستمبر سے ہوگا۔

اس حوالے سے طورخم سرحد پر پاک افغان سکیورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔ جس میں فیصلے کی رو سے کسٹم، ایف آئی اے سمیت تمام سرکاری عملہ دو شفٹوں میں فرائض انجام دے گا۔

24/7 منصوبے سے پاک افغان دوطرفہ تجارت اور آمدورفت کو فروغ ملے گا۔حکام کے مطابق 24/7 منصوبے کا باقاعدہ افتتاح 5 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

  اسلام آباد:عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے تحت پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو آج قونصلر رسائی دے  گا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کو قانونی طور پر قونصلر رسائی دینے کا پابند ہے اس لیے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں کلبھوشن یادیو کو پیر کو قونصلر رسائی دی جائے گی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے اقدامات سے خطے کا امن برباد کر رہا ہے اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، افواج پاکستان بھارت کو ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کو تیارہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش یہی ہے کہ جلد از جلد کشمیر سے کرفیو اُٹھوایا جائے، او آئی سی نے بھی کشیر سے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ 27 ستمبر کو پوری دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر کو یو این او میں اٹھایا جائے گا۔

علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارخہ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کوعالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں قونصلر رسائی دی جا رہی ہے، کمانڈر کلبوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی میں ملوث ہونے پر حراست میں ہے۔

واضح رہے کہ 17 جولائی کو عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کی بریت اور بھارت کے حوالے کرنے سے متعلق بھارتی درخواست مسترد کر دی تھی تاہم کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی   فراہم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش نے شدید حبس میں کسی حد تک کمی کردی ہے۔
 
کراچی اور گرد و نواح میں گزشتہ کئی روز سے سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث شدید حبس ہے تاہم گزشتہ روز کی طرح اتوار کی سہہ پہر بھی بفرزون، سرجانی، گلشن معمار، نارتھ کراچی، نیو کراچی، گلشنِ اقبال، ایف بی ایریا، ناظم آباد، گلستانِ جوہر، بہادرآباد، پی آئی بی کالونی اور عیسیٰ نگری میں ہونے والی ہلکی بارش نے موسم کو کسی حد تک خوشگوار کردیا ہے۔
 
بارش کی چند بوندیں گرتے ہی کئی علاقوں میں بجلی بند کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔ کے الیکٹرک کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارش کے موسم میں احتیاط ضروری ہے، ایسے موسم میں عوام ننگے پاؤں یا گیلے ہاتھ کے ساتھ برقی آلات نہ چھوئیں، بچوں کا خاص خیال رکھیں اور احتیاط برتیں، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول ہرگز نہ کریں،کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔
دوسری جانب قائم مقام چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والی گرمی کا سلسلہ پیر کو ختم ہوگا۔ 4اور5ستمبر کے دوران شہر میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے اور پھر درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کو اقوام متحدہ، یورپین یونین اور مشرقی وسطیٰ میں منہ کی کھانی پڑی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حکومت کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، گلف  ممالک ہمارے ساتھ ہیں، اوآئی سی کے ممبران کا بھی متفقہ بیان آیا ہے، او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت فاشسٹ پالیسی پر عمل پیرا ہے، بھارت میں آزادی رائے کو پامال کیا جارہا ہے،  بھارت کو اقوام متحدہ ،یورپین یونین اور مشرقی وسطیٰ میں منہ کی کھانی پڑی، یورپ کو مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، امید ہے یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر کے حوالے سے آواز اٹھائی جائے گی۔

محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بے قصور لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 28 دن سے کاروبار بند ہیں، کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانا پوری دنیا کے مسلمانوں کی ذمہ داری ہے اور ریلیوں میں اپوزیشن کے چہرے بھی نظر آتے تو اچھا ہوتا جب کہ پاکستان کی تمام اقلیتی کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، پاکستان کی ہندو کمیونٹی نے عمر کوٹ میں تاریخی اجتماع کا انعقاد کیا۔
 
 
 
 
اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مثالی طور پرکشمیرکے مسئلے کو اٹھایا۔
 
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیرپوری دنیامیں اٹھائیں گے، ہم سب پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہیں۔
 
شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، ہم سب پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہیں۔
 
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ آسام میں 30 لاکھ لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
 
 
 
مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 28ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
 
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
 
یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔
 
راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔
 
 
 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی سے توجہ ہٹانے کے لیے فروری کی طرح پاکستان پر حملہ کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے شمالی امریکا کی مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے نبیﷺ سے محبت کرتے ہیں، ہمیں دہشت گردی اور اسلام کو الگ رکھنا ہوگا، ہمیں اسلاموفوبیا کے خلاف کام کرنا ہوگا، دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، اسلام امن کا مذہب اور امن سے رہنے کا درس دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہارکا یہ مطلب نہیں کہ کسی کے مذہبی جذبات کومجروح کیاجائے، 9/11 سے پہلے تامل ٹائیگرز خودکش دھماکوں میں ملوث تھے، 9/11 کے بعد دہشت گرد حملوں کو اسلام سے جوڑ دیا جاتا ہے، 9/11 کے بعد بھارت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کانام دیدیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، بھارتی تنظیم آر ایس ایس کا نظریہ ہٹلر اور موسولینی کی سوچ کاحامل ہے، پاکستان دنیا میں امن کے لیےکوششیں جاری رکھےگا، بھارت پر ایک انتہاپسندانہ نظریہ قابض ہوگیاہے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے، بھارتی ریاست آسام میں 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کردی گئی، مقبوضہ وادی میں26دن سے کرفیو نافذ ہے۔

 
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کشمیریوں سے حق خودارادیت چھین رہی ہے، بھارت اب سیکولر ریاست نہیں رہا، آرایس ایس کا نظریہ ہندو برتری کا ہے، مودی کا بھارت گاندھی اور نہرو کے ہندوستان کے برعکس ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، نازیوں سے متاثر جماعت بھارت پر قابض ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے فروری کی طرح بھارت پھر پاکستان پر حملہ کرے گا، خدشہ ہے بھارت مقبوضہ وادی سے توجہ ہٹانے کے لیے کوئی قدم اٹھاسکتا ہے، ہمیں خدشہ ہے بھارت آزاد کشمیرمیں کارروائی کرے گا، بھارت نے کوئی ایسی حرکت کی تو پاکستان جوابی کارروائی کرے گا، کشمیر کے باعث 2 نیوکلیئر طاقتیں آمنے سامنے کھڑی ہوچکی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرناچاہتی ہے، مقبوضہ وادی کی قیادت کو حراست میں لیا گیا ہے، دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے، اہل کشمیر کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جانی چاہیے، مسئلہ کشمیر پر میں نے خود متعدد سربراہان مملکت سے بات کی۔

سری نگر: آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 28ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔
 
مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 28ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
 
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
 
عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ رہا جس کے باعث مسلمان عید کی نماز اور سنت ابراہیمی علیہ اسلام ادا کرنے سے محروم رہے۔
 
یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔
 
راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔
 
 
نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت داں ڈاکٹر امرتیا سین کا دو روز قبل کہنا تھا کہ جمہوریت کے بغیرمسئلہ کشمیرکا کوئی حل نہیں کرسکتا۔
 
امرتیا سین کا کہنا تھا کہ کشمیرکشمیریوں کا ہے اوران کا موقف درست ہے، کشمیری قیادت کو گرفتار، نظربند کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

کراچی: سندھ حکومت نے 8 محرم الحرام کی رات سے یوم عاشور کی رات تک شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبے میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں محرم الحرام کے دوران قیام امن اور پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے انعقاد کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ بڑا ہے، اس لئے ہمیں محرم الحرام میں سیکیورٹی کے انتظامات بہتر کرنے ہوں گے، پچھلے 3 برسوں میں کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا، 2016 میں گھر میں مجالس پر حملہ ہوا جس میں 5 لوگ شہید ہوئے تھے، علاقے کے ایس ایچ او کو پتا ہونا چاہیے کہ اس کے علاقے میں کس گھر میں مجالس ہو رہی ہیں، اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 8 محرم الحرام کی رات سے یوم عاشور تک کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی جائے گی۔ شکارپور، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دادو میں سادہ کپڑوں میں سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ عام و ضمنی انتخابات میں استعمال کئے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کو مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران سیکریٹری داخلہ سندھ نے بتایا کہ محرم الحرام کے بعد 25 ستمبر سے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کراچی میں تین میچ کھیلے گی، جس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کرکٹ میچز کیلئے بھی زبردست انتظامات کریں گے، ہماری کوششوں سے انٹرنیشل کرکٹ کراچی میں واپس آئی ہے، یہ ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے، پاک فوج، رینجرز، پولیس اور سب سے زیادہ کراچی کے عوام کی وجہ سے شہر میں انٹرنیشل کرکٹ ہورہی ہے۔
 
 
 
 
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مودی کی غلطی نے کشمیرکی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت بھی موجود تھے۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مودی کی غلطی نے کشمیرکی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے، مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے۔
 
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پیلٹ گنز، کرفیو اور لاک ڈاؤن جذبہ آزادی کو نہیں کچل سکے۔
 
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک ہی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں، مودی کو اپنےغیر آئینی اور غیر قانونی اقدام پرمنہ کی کھانا پڑے گی۔
 
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا کشمیری عوام کے ساتھ ہے، کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
 
وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
 
 
 
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 28 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
 
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔