پیر, 20 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیا ری میں داخلہ برائے2018 کے لئے6 مختلف شعبہ جات فارمیسی، آئی ٹی ،کامرس، انگلش، کمپیوٹر سائنس، ایجوکیشن ، بزنس ایڈمنسٹریشن میں داخلے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
B1
 
داخلہ ٹیسٹ دو سیکشن میں منعقد کئےگئے۔انٹری ٹیسٹ میں 1000 امیدواروں نے شرکت کی۔
 
b2
نئے آنے والے طلباو طالبات کو حصول تعلیم پر زور دیتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ نے کہا کہ اپنی تعلیم، اقدار پر توجہ دیں اور اپنے ملک پر یقین رکھیں کہ ان کا مستقبل پاکستان سے وابسطہ ہے
 
b4
اس موقع پرشریک امیدواروںپر امید نظر آئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی دیگر جامعات کے مقابلے میں بہترین یونیورسٹی ہے۔
 
b3
داخلہ لینے والے امیداروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی نے آن لائن داخلہ فارم کابھی انتظا م کیا ہے

 

ایمزٹی وی(رپورٹ)اگر اگلی بار آپ کی بہن کھانا چھین لے، شرمندہ کرے یا کسی بھی طرح تنگ کرے گا تو اسے فوری معاف کردیں بلکہ آپ کو تو اس کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔
کیونکہ زندگی کا یہ رشتہ شخصیت کو زیادہ خوش باش اور پرامید بنانے میں مدد دیتا ہے۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔
ڈی مونٹ فونٹ یونیورسٹی اور السٹر یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ بہن کی موجودگی لوگوں کو زیادہ خوش باش اور مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے زیادہ پرامید بنادیتی ہے۔
اس تحقیق کے دوران 17 سے 25 سال کی عمر کے 571 افراد سے ان کی زندگی کے بارے میں مختلف سوالات پوچھے گئے اور نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ بہنوں کے ساتھ پلے بڑھے، وہ اپنی زندگی سے زیادہ خوش ہیں۔
اس تحقیق کے دوران رضاکاروں سے ذہنی صحت، مثبت سوچ سمیت زندگی کے متعدد پہلوﺅں سے متعلق سوالنامے کو بھروایا گیا۔
محققین کا کہنا تھا کہ لڑکیاں اپنے بھائیوں یا بہنوں کے اندر اپنے احساسات کو بیان کرنے اور کھلے ذہن کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں، جس سے ذہنی صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جذبات کا اظہار ذہنی صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے اور بہنوں کی موجودگی اس چیز کو خاندان کے اندر اپنانے میں مدد دیتی ہے۔
تحقیق کے مطابق لڑکوں کے اندر قدرتی طور پر مختلف چیزوں کے بارے میں بات نہ کرنے کا رجحان ہوتا ہے، لڑکیاں اس عنصر کو توڑ دیتی ہیں۔
اس سے قبل امریکا کی برگھم ینگ یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بہن کی موجودگی بھائی کو زیادہ اچھا انسان بننے میں مدد دیتی ہے۔
اس تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ بہنوں یا بھائیوں کی موجودگی معاشرے سے گھلنے ملنے میں مددگار رویوں کو پروان چڑھاتی ہے اور لوگوں کے اندر دوسروں کی مدد کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹیمینٹ)سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ننھے شہزادے کی پہلی سالگرہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ننھے نواب کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جائے گی لیکن اس میں صرف قریبی رشتے دار ہی شرکت کریں گے۔
تیمور علی خان پٹودی 20دسمبر کو ایک سال کے ہوجائیں گے جبکہ کچھ دن پہلے سیف علی خان نے اپنے بیٹے تیمور کو تحفے میں دینے کے لیے 1کروڑ 30لاکھ روپے کی جیپ بھی خریدی تھی

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) کوئٹہ میں چرچ پر حملے کے بعد وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے تمام گرجا گھروں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کوئٹہ زرغون روڈ پر چرچ پر خودکش حملے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت دیگر شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جب کہ شہر کے تمام چرچوں پر بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
ایس ایس پی اسلام آباد کے ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری ہونے کے بعد تمام سرکاری افسران اپنے اپنے علاقے میں واقع چرچوں پر موجود ہیں جب کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تلاشی کا عمل بھی سخت کردیا گیا ہے۔
حیدرآباد میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے ہدایت کی ہے کہ چرچ، کرسچن کمیونٹی کی عبادت گاہوں اور غیر ملکی ریستوران پر فول پروف حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ کرسمس کے حوالے سے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز ذمہ داران سے ملکر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائیں۔
گوجرانوالہ میں بھی آرپی او نے ریجن بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کا حکم جاری کردیا ہے۔ آرپی او اشفاق احمد خان نے کہا کہ تمام ڈی پی اوز اپنے اضلاع میں گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید سخت کردیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیراعلیٰ شہبازشریف اور وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ میں چرچ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی اور سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چرچ پرحملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چرچ کونشانہ بنانے کاواقعہ بزدلانہ اورافسوسناک ہے،ملک دشمن عناصربدامنی اورانتشارپھیلاناچاہتے ہیں،دہشتگردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
ادھرسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،عمران خان ،بلاول بھٹو اورسراج الحق نے بھی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معصوم شہریوں کوعبادت کے دوران نشانہ بنایاگیا،حکومت گرجاگھروں کے تحفظ کویقینی بنائے

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ نے انگلینڈ میں بایو میکنکس کے ماہرین کی موجودگی میں اپنے بولنگ ایکشن کی بہتری پر کام شروع کردیا ہے۔پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماہرین کے ساتھ دو دن اچھے سیشن رہے۔اب میں وطن واپس آرہا ہوں جہاں قومی اکیڈمی میں مزید کام کروں گا۔لندن میں حفیظ نے پال ہیورن اور کارل کرو کے ساتھ اپنے مشکوک بولنگ ایکشن کو بہتر بنانے کے لئے کام کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں چرچ پر حملہ مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش ہے،حملہ مسیحی برادری کی خوشیوں کو تباہ کرنے کیلئے کیا گیا،سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی قابل ستائش ہے، آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حملہ پاکستانیوں کے درمیان خلیج پیداکرنے کی بزدلانہ کوشش ہے،سکیورٹی فورسز کی جوابی حکمت عملی قابل قدر ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ ہمیں مل کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا، ایسے قابل نفرت اقدامات کیخلاف ہم متحداورثابت قدم ہیں۔
 
 
واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر دہشتگردوں کے حملے میں 9 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ 2 خودکش حملہ آور مارے گئے اور دیگر 2 کی تلاش جاری ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(پنجاب) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی خواہش لیے لکڑ منڈی کی رہائشی خاتون کرن بلوچ چند دیگر خواتین کے ہمراہ گزشتہ روز گیلانی ہاؤس پہنچ گئی۔
کرن بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی خواہش کی تکمیل کیلیے بلاول بھٹو سے ملنے لاہور بھی گئیں مگر وہاں بھی اسے ملنے نہ دیا گیا، کرن نے بتایا کہ میں نے نمازیں پڑھیں اور منتیں بھی مانگیں، 10 سال سے اس کے انتظار میں ہوں، بلاول کیلیے تحائف بھی لائی ہوں، وہ مجھے اچھا لگتا ہے جب کہ دیگر خواتین نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو سے مل کر آصفہ بھٹو کیلیے نیک خواہشات اور سلام دینا چاہتی ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینیٹ کی ہول کمیٹی کو اپنے بیرونی دوروں اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا جب آرمی چیف کی جانب سے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بریفنگ کیلئے منگل کی صبح 10 بجے سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پورے ایوان کی کمیٹی کا اجلاس ٹرمپ کے بیان کے بعد بلایا گیا جس میں آرمی چیف اور ڈی جی ملٹری آپریشنز خطے کی صورتحال ، ملکی سلامتی اور اپنے غیر ملکی دوروں پر بریفنگ دیں گے۔ علاوہ ازیں آرمی چیف علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(رپورٹ) ناسا کی جانب سے مریخ پر پانی کے بڑے ذخیروں کی موجودگی کے اعلان نے ایلین سے متعلق سائنس دانوں کے نظریات کو کسی حد تک سچ ثابت کردیا ہے اور اب کچھ ماہرین فلکیات اور سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایلین زمین کا اکثر و بیشتر دورہ بھی کرتے رہتے ہیں اور یو ایف او کو مسلسل دیکھنا اس کا ثبوت ہے۔
سائنس دانوں نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ مریخ پر بسنے والے ایلین زمین کا دورہ کر چکے ہیں تاہم وہ ابھی تک اس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ مخلوق انسان سے کہیں زیادہ ذہین اور ٹیکنالوجی سے مزین ہے اور اگر وہ زمین پر آگئے تو انسانی وجود کے لیے خطرہ بن جائیں گے۔ عالمی شہرت یافتہ سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ نے 2010 میں کہا تھا کہ اگر ایلین نے زمین کا دورہ کیا تو یہاں انسان کو حال وہی ہوگا جیسا کولمبس کے امریکا دریافت کرنے کے بعد وہاں کے مقامی امریکن کے ساتھ ہوا اور وہ اپنی زمین پر غلام بن گئے۔
مشہور ماہر فلکیات کارل سیگن کا کہنا ہے کہ انسان اس کائنات کے نئے بچے ہیں تاہم کسی چیز کے بارے میں جاننے سے قبل اس کے بارے میں چیخ و پکار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ برطانیہ کی اہم آبزرویٹری یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر کے سائنس دان مارک گالا وے کا کہنا ہے کہ انسان زمین پر سپر پری ڈیٹر ہے جب کہ خلا میں موجود سپر پری ڈیٹرز ہم سے زیادہ طاقت ور اور حملہ آور ہیں اور اگر وہ زمین پر آئے تو یہاں ان ہی کا قبضہ ہوگا اس لیے ہمیں اس سے متعلق کچھ کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسان کوایلین سے متعلق محتاط رہنا چاہئے اور تاریخ گواہ ہے جب بھی زیادہ جدید ٹیکنالوجی رکھنی تہذیت کم ترقی یافتہ تہذیت سے ٹکرائی تو کم ترقی یافتہ تہذیب شکست کھا گئی۔
کچھ سائنس دانوں نے تھیوری ’ڈارک ایکویشن‘ میں دعوی کیا ہے کہ کائنات میں بسنے والی مخلوقات سمندر کی ریت کے ذروں سے بھی زیادہ ہے تاہم اس مخلوق سے رابطہ نہ ہونا پر اسرار ہے دیکھنا ہے کہ یہ راز کب کھلتا ہے۔ برطانیہ میں کیے گئے سروے کے مطابق ہر دوسرا برطانوی، امریکی اور جرمن اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ کائنات میں انسان سے کہیں زیادہ ذہین مخلوق موجود ہے جب کہ ان میں سے اکثر کا کہنا کہ چونکہ ایلین زمین سے بہت فاصلے پر ہیں اس لیے ان سے رابطہ ممکن نہیں اور 17 فیصد کا خیال ہے کہ سائنس دان اس سے رابطہ کر چکے ہیں لیکن اسے عام لوگوں سے چھپایا جا رہا ہے۔