ایمزٹی وی(لندن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی جب کہ عبوری حکومت جون میں بنے گی۔
لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی جب کہ عبوری حکومت جون میں بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی مدت پوری نہ کرنے کے حوالے سے اسپیکرایازصادق کی رائے ذاتی ہے تاہم اس حوالے سے اسپیکر سے بات کروں گا اگر تحفظات ہیں تو دور کروں گا۔
مقبوضہ بیت المقدس کو امریکا کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت قراردینے کے مسئلے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس پر پاکستان نے او آئی سی اور دنیا کے سامنے واضح موقف پیش کیا۔
ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)اداکارہ ماہرہ خان ویسے تو اپنی جانداراداکاری کے ذریعے کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں لیکن اب وہ ایشیا کی بااثر خاتون بھی قرار پائی ہیں۔
دبئی میں بین الاقوامی ’’مسالا ایوارڈز‘‘ کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برصغیر پاک و ہند کے مختلف فنی اور ثقافتی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب میں پاکستان سمیت بھارت کے مشہورومعروف اداکاروں نے شرکت کی۔ ایوارڈ میں پاکستان سے اداکارہ ماہرہ خان، صبا قمر، ماورا حسین اور میرا کے علاوہ فواد خان اور گلوکار فرحان سعید نے بھی شرکت کی۔
مسالا ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب میں پاکستان اور بھارت کے متعدد اداکاروں کو مختلف کیٹگریز کے لیے ایوارڈز دئیے گئے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ایشین وومن آف سبسٹینس (بااثر ایشیائی خاتون ) کا ایوارڈ دیا گیا۔
رواں سال ریلیز ہوئی اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘کی پروڈیوسر پریرنا اروڑا کو رواں سال کی پرجوش پروڈیوسر کا ایوارڈ دیا گیا۔
صبا قمر رواں سال کی بہترین پرفارمنس کے ایوارڈ کی مستحق قرار پائیں۔
جب کہ سوشل میڈیا سنسیشن کا ایوارڈ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین لے اڑیں۔
پاکستانی موسیقار بلال سعید کو ایشین میوزک سنسیشن 2017 کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ کے نامور اداکار گوونداکو ڈانسنگ لیجنڈ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)کرکٹ کی مختصر ترین طرز ٹی 10 لیگ کا آغاز آج سے شارجہ میں ہورہا ہےجس میں شاہد آفریدی اور وریندر سہواگ جیسے اسٹار کرکٹرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
کرکٹ کے شائقین کے لئے خوشخبری ہے کہ ٹی 10 لیگ کا آغاز آج سے شارجہ میں ہورہا ہے۔ لیگ میں محدود اوورز کے انگلش کپتان ایون مورگن بھی ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ چار روز تک جاری رہنے والا یہ ٹورنامنٹ 93 ممالک میں نشر کیا جائے گا۔
اس لیگ میں ڈینی موریسن، ڈین جونز اور رمیز راجہ کمنٹیٹر کے فرائض انجام دیں گے۔ پہلے یہ ٹورنامنٹ پنک گیند کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ ہوا تھا تاہم دھونی کے مشورے پر سفید گیند ہی استعمال ہوگی۔ شاہدآفریدی پختون ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پاکستانی کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر تمام اہم اسٹارز بھی اس لیگ میں شریک ہیں۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارت کے سر پر چوہدراہٹ کا بھوت سوار ہے اور اس کے عزائم خطے کے امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے رواں برس 1300 سے زائد مرتبہ فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 54 بے گناہ پاکستانی شہریوں کو شہید کیا جب کہ 182 افراد زخمی بھی ہوئے، پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو متعدد بار ایل او سی پر فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی پر طلب کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، گزشتہ ہفتے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا جب کہ سید علی گیلانی اور یاسین ملک سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو حراست میں رکھا گیا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کے سر پر خطے کی چوہدراہٹ کا بھوت سوار ہے اور بھارتی عزائم خطے کے امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں، بھارت کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا تجربہ خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ پیدا کردے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کے حوالے سے پاکستانی پیشکش کا جواب دے دیا ہے اور کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو 25 دسمبر کو بھیجا جارہا ہے، ملاقات سے متعلق دیگر معاملات طے کئے جارہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امن کے لئے جتنی قربانیاں دی ہیں کسی نے نہیں دیں، ہمارے ہزاروں شہری اور فورسز کے جوان دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہوچکے ہیں، 2 روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے، ہم شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی نے القدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا ہے اور امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسے اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے کیوں کہ امریکا کا یہ اقدام عالمی امن کے لئے خطرناک ہے، او آئی سی کی طرح باقی ممالک کو بھی چاہئے کہ وہ القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کریں۔
سی پیک منصوبے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چین نے اقتصادی راہداری کے کسی بھی پروجیکٹ کی فنڈنگ نہیں روکی اور نا ہی ایسی کوئی اطلاع ہمارے علم میں ہے، فنڈز کا اجرا مخصوص طریقہ کار کے ذریعے ہوتا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سینیٹ اورقومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کااہم اجلاس کل طلب کرلیاہے جس کا مقصد قومی اسمبلی میں حکومت کے فاٹااصلاحات بل پراپوزیشن کے تحفظات دوراورسینیٹ میں انتخابی حلقوں کی دوبارہ حدبندی پراتفاق رائے پیداکرنے کیلیے کوشش کرناہے۔
فاٹا اصلاحات پر قانون سازی کی حمایت نہ کرنے اوراس سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے پرسیاسی اورعوامی حلقوں میں شدید تنقیدکاسامناہے۔ ن لیگ کے قابل اعتمادذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں کو یقین دلائیں گے کہ حکومت فاٹااصلاحات پرقانون سازی کیلیے سنجیدہ ہے اورتکنیکی مسائل کی وجہ سے بل اسمبلی میں پیش نہیں کیاگیا۔
ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم فاٹااصلاحات اور انتخابی حلقوں کی نئی حدبندی پرقانون سازی کے جلدحق میں ہیں۔ ن لیگ کے ایک رکن پارلیمان نے دعویٰ کیاہے کہ حکومت نے مولانافضل الرحمن اورمحمود اچکزئی کی فاٹااصلاحات پرمخالفت کو مسترد کرنے کافیصلہ کیاہے۔
ذرائع نے فاٹاکے خیبرپختونخوامیں انضمام سمیت اصلاحات کیلیے وسیع ترعوامی اورسیاسی حمایت کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اچکزئی کی پارٹی کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں کوئی رکن نہیں ہے جبکہ پارلیمنٹ میں بھی اچکزئی اور مولانافضل الرحمن کی پارٹیوں کے بہت تھوڑے ارکان ہیں۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے اسحاق ڈارکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی۔ اسحاق ڈارکے خلاف ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ مسعود غنی، عبدالرحمان گوندل اورعظیم خان نے عدالت کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ عبدالرحمان گوندل نے اسحاق ڈارکی 2005 سے 2017 تک آمدن کا ریکارڈ فراہم کیا۔
استغاثہ کے گواہ اورنجی بینک کے آپریشن منیجرعظیم خان نے اسحاق ڈاراوران کی اہل خانہ کے 3 بینک اکاوٴنٹس کی کمپیوٹرائزڈ تفصیل عدالت میں پیش کی۔ پیش کی گئی تفصیلات میں ہجویری ہولڈنگ کمپنی کے اکاوٴنٹ کے علاوہ اسحاق ڈاراوران کی اہلیہ کے نام پر موجود لاکر کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ بھی شامل ہے۔
اسحاق ڈارکے خلاف استغاثہ کے گواہ عظیم خان نے احتساب عدالت میں بیان میں کہا کہ نیب کی جانب سے اگست 2017 میں اسحاق ڈار کے اکاوٴنٹ کی تفصیل مانگی گئی تھی۔ اسحاق ڈار کا پہلا اکاوٴنٹ اکتوبر 2001 سے اکتوبر 2012 ، دوسرا اکاوٴنٹ اگست 2012 سے دسمبر 2016 جب کہ تیسرا اکاوٴنٹ جنوری 2017 سے اگست 2017 کے درمیان فعال رہا۔
عظیم خان کا بیان قلم بند ہونے کے بعد استغاثہ نے آئندہ سماعت پر مزید 9 گواہان کو پیش کرنے کی درخواست کی۔ کیس کی مزید سماعت 18 دسمبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ نیب نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں اسحاق ڈارکے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثوں کا ریفرنس دائرکررکھا ہے جب کہ عدالت مسلسل غیرحاضری پرسابق وفاقی وزیرکو اشتہاری بھی قررا دے چکی ہے۔
ایمزٹی وی(کراچی)محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 75 کروڑ روپے کی کرپشن کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملزمان سفارش لگوا کر وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں۔
کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت دیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 75 کروڑ روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے اور کہالگتا ہے آپ لوگوں کا کیس چلانے کا موڈ نہیں ہورہا ، اگر کسی ملزم کو اعتماد نہیں ہے تو دوسری عدالت میں درخواست کردے۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ کچھ لوگ ہسپتالوں میں داخل ہونا چاہتے ہیں ، ہر ملزم کو ہسپتال نہیں بھجوایا جا سکتا جیلوں میں پڑے بیمار بھی برابر ہیں ، انہیں بھی سہولیات فراہم کی جائیں، اس عدالت میں سفارش نہیں چل سکتی ، سفارش لگوا کر وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں ۔
ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)صو با ئی وزیر برا ئے تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے سندھ ایجو کیشن فا ؤ نڈیشن کی ایم ڈی نا ہید شاہ درانی سے ملا قا ت کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم صو بے کے بچو ں کو معیاری تعلیم دینے کےلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے دور درا ز علا قو ں میں تعلیم کے فرو غ کےلئے سندھ ایجو کیشن فائونڈیشن کا کر دار قا بل تحسین ہے۔
اس مو قع پر ایم ڈی سیف نے بتا یا کہ 5لا کھ سے زائد غریب بچے سندھ ایجو کیشن فائونڈیشن کے زیر اہتما م چلنے والے 2ہزا ر سے زائد اسکولز میں معیار ی تعلیم حا صل کر رہے ہیں ۔
صو با ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ حکومت نے محکمہ تعلیم میں ایمر جنسی کے نفا ذ کے بعد کئی اصلا حا ت کیں جس کے نتیجے میں محکمہ تعلیم میں بہتری سامنے آئی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس با ت سے انکا ر ممکن نہیں ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیا د ی حق ہے ۔ہمار ی کو شش ہے کہ سندھ کے تما م بچے تعلیم حا صل کریں ۔
انہو ں نے ایجو کیشن فائونڈیشن کے افسرا ن کو ہدایا ت دیں کہ وہ زیا دہ سے زیا دہ بچو ں کو اپنے اسکولز میں داخلے کی تر غیب دیں اور تعلیم کےلئے اسا تذہ کی بہتر تر بیت کا بھی انتظا م کریں ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے بتا یا کہ کثیر الجہتی منصو بے کے تحت نان فارمل ایجو کیشن پرو گرا م کے ذر یعے زیا دہ عمر کے بچو ں کو تعلیم فرا ہم کر نے کےلئے سندھ ایجو کیشن فائونڈیشن کوشاں ہے ۔
صو با ئی وزیر جا م مہتا ب حسین ڈہر نے ہدا یت کی کہ پرا ئمری اسکولز سے جلد تعلیم چھو ڑ جا نے والے بچو ں کی رو ک تھا م کےلئے منا سب اقدامات کئے جا ئیں اور خا ص کر بچیوں کی تعلیم پر خصوصی تو جہ دی جا ئے۔ انہو ں نے محکمہ تعلیم میں اصلا حا ت پر عملدرآمد کر نے کےلئے ہنگا می بنیا دو ں پر کا م کر نے کی ہدا یت کی اور کہا کہ طلبا ءکی تعدا د میں اضافے کے با عث سیف کے تحت کام کر نے والے اسکولز کو دو شفٹو ں میں چلا یا جا ئے ۔
ایمزٹی وی(تعلیم/حیدرآباد)حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے نویں جماعت کے سالانہ امتحان 2017 ءکے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
بورڈ کے جاری کردہ گزٹ کے مطابق مجموعی طور پر 63 ہزار 853 رجسٹرڈ طلبا و طالبات میں سے 63 ہزار 480 طلبا و طالبات نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 52 ہزار 979 پانچ پیپرز‘ 5 ہزار 662 چار پیپرز‘ 2 ہزار 360 تین پیپرز‘ 958 دو پیپرز اور 471 طلبہ و طالبات ایک پیپر میں پاس جبکہ 338 طلبہ و طالبات فیل ہوئے۔
ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی نے داخلہ فارم برائے 2017 کی توسیع کردی جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری کے اعلامیے کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام میں میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 17 دسمبر 2017 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔