ھفتہ, 18 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(تجارت)بین القوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت11 ڈالر کے اضافے سے 1274 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
فی اونس سونے کی قیمت11 ڈالر کے اضافے سے 1274 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے قیمتوں میں بالترتیب 100 اور86 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 52 ہزار 50 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44 ہزار 614 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 760 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 651 روپے 42 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (لاہور/تعلیم) اسٹار ٹیچرز اور یوم استاد کے حوالے سے ہونیوالی تقریب میں شرکت کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے لیے ہدایات جاری کردیں ۔ اسٹار ٹیچر پینٹ کوٹ ٹائی کے ساتھ پہنیں گے۔ اگر شلوار قمیض پہنے گئے تو کالر والی ویسٹ کوٹ بھی پہنا لازمی ہوگی ۔ بند جوتے پہنا لازمی قرار ،جوتی اور چپلیں پہنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ خواتین ٹیچر پورے بازو والے اچھے کپڑے پہنے گی ۔ خواتین بھی بند جوتے پہن کر تقریب میں شریک ہونگی ۔ تمام منتخب اساتذہ سٹار ٹیچر کا بیج بھی لگائیں ۔ ت

مام منتخب اساتذہ کو ایڈوانس میں ٹی اے ڈی اے جاری کردیاجائے ۔ ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو احکامات جاری کر دیے گیے ہیں۔ پانچ تاریخ کو اسٹار ٹیچر کی تقریب ایوان اقبال میں منعقد ہوگی۔

 

 

ایمز ٹی وی (لاہور)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی مخالف منفی سیاسی قوتیں ملک کی ترقی کاراستہ نہیں روک سکتیں،سی پیک سمیت ترقی کے تمام منصوبوں کی تکمیل کیلئے آخری حد تک جائینگے۔ سابق حکمرانوں کی غلط ترجیجات نے ملک و قوم کو مسائل سے دوچار کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مہیا کئے ہیں اورترقی کے سفر میں جنوبی پنجاب کے ہر ضلع کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیارسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نےگزشتہ روزان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب خصوصا بہاولپور ڈویژن کے فلاح عامہ کے پروگراموں پر عملد رآمد پر پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اربوں روپے کے وسائل جنوبی پنجاب کے عوام کے قدموں تلے نچھاور کر کے انہیں ان کا حق لوٹایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 400میگا واٹ کے شمسی توانائی کے کارخانے لگ چکے ہیں اور اب ترکی کی کمپنی صرف 6 سینٹ فی یونٹ کے تحت 300میگا واٹ کا سولر منصوبہ لگا رہی ہے جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے سستا ترین سولر ٹیرف ہے اور اس منصوبے سے عوام کو سستی بجلی ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ توانائی کے متعدد منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے ہیں اور رواں برس کے آخر تک ملک میں چھائے اندھیرے ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت پنجاب حکومت نے دیہات میں کارپٹ سڑکوں کا جال بچھا دیاہے۔ پاکستان کی تاریخ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر کا اتنا بڑا پروگرام کبھی نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے پروگرام پر 90ارب روپے خرچ کررہی ہے۔بہاولپور میں سیف سٹی پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا۔شہبازشریف نے گزشتہ روز اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین مفاد عامہ کا عظیم الشان منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ پورے پاکستان کے لئے ہے ۔

اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ عام آدمی کو جدید ترین سفری سہولتوں کی فراہمی کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے ۔چین سے اورنج لائن میٹروٹرین کی بوگیوں کے پہلے سیٹ کی لاہور آمد خوش آئند ہے۔،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماء و اورنج لائن میٹروٹرین کی سٹیرنگ کمیٹی کے سربراہ خواجہ احمد حسان،ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان،چیف سیکرٹری ،ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اورمتعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کا حق ہے کہ وہ بھی وہی سفری سہولتیں استعمال کریں جو اس ملک کی اشرافیہ کرتی ہے ۔اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کی تکمیل سے لاکھوں شہری عزت و قار سے سفر کرسکیں گے۔میٹروبس پراجیکٹس کی طرح اس منصوبے کے مکمل ہونے سے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی باکفایت ٹرانسپورٹ میسر آئیگی اورعوام کو فرسودہ اورکھٹارہ پبلک ٹرانسپورٹ سے نجات ملے گی۔ شہباز شریف نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران پورے صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مجالس و جلوسوں کے ساتھ عزاداروں کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے پرصوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان، پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے یوم عاشور پر صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان، پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اورمتعلقہ اداروں کی بھرپور محنت سے یوم عاشور پرامن رہا جس پر میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسی جذبے، محنت اور عزم کے ساتھ آئندہ بھی قیام امن کے لئے کام کرنا ہے اور ہمیں اتحاد، اتفاق اور یگانگت کے راستے پر چلتے ہوئے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ شہبازشریف نے سابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب حبیب احمد خان لودھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے -وزیراعلی ٰنے شہری کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے شہید شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے -وزیراعلی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعاکی ہے - شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے -بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاکستان کی بہادر فوج ہر جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مارک کولز نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچ گئے۔
لاہور ائیرپورٹ پر پی سی بی ویمنز کرکٹ ونگ کی قائم مقام جی ایم عائشہ اشعر نے ان کا استقبال کیا۔ مارک کولز آج پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہیں آزمائشی طور پر یواے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے قومی ویمنز ٹیم کا کوچ تعینات کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ 2017/21 راﺅنڈ ون کے تحت گرین شرٹس اور مہمان ٹیم کے مابین 31 اکتوبر سے 14 نومبر تک 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا مقابلہ 2 جبکہ تیسرا 5 نومبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 8 نومبر، دوسرا 9 ، تیسرا 12 جبکہ چوتھا اور آخری میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا، ون ڈے میچز صبح 9:30 جبکہ ٹی ٹوئنٹی 10بجے شروع ہونگ

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ سراسر ظلم قرار دیا، بے روزگاری و مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے قیمتوں میں اضافہ عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ چھیننے کے مترادف ہے، حکمرانوں کے عوام دشمن اقدامات سے لگتا ہے کہ وہ ملک سے غربت کی بجائے غریب ختم کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں. پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی مزید بڑھے گی جس کا خمیازہ عام آدمی کو ہی بھگتنا پڑے گا.

انہوں کہا کہ جس کو کرپشن اور بددیانتی کی وجہ سے عدالت نے نا اہل قرار دیا اس شخص کو پھر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، نا اہل اور کرپٹ قیادت کی وجہ سے آج ملک 75 ارب ڈالرز کا مقروض اور قوم کا بچہ بچہ بیرونی اداروں کے قرضوں میں جکڑا ہوا ہے،.

انہوں نے زور دیا کہ مہنگائی کو کنٹرول اور مفاد عامہ کی خاطر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے اورعالمی منڈی کی مطابق پاکستان میں بھی تیل کی قیمتیں مقرر کی جائیں ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن نے بھارتی لیگ اسپن بولر کلدیپ یادیو کو پاکستانی اسٹار یاسر شاہ کیلیے خطرہ قرار دیدیا۔
شین وارن نے کہا ہے کہ اگر نوجوان کلدیپ اسی صبروتحمل کیساتھ تمام فارمیٹس میں بولنگ جاری رکھے تو وہ دنیا کا بہترین لیگ اسپنر بننے کی خاطر یاسر کیلیے چیلنج بن سکتے ہیں۔ جواب میں کلدیپ نے کہا کہ وہ وارن کی اس تعریف کو ذہن میں رکھتے ہوئے زیادہ محنت کرینگے

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ابوظبی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم میچ کے آخری روز 136 رنز کا آسان ہدف بھی حاصل نہ کرسکی اور پوری ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان نے کئی سیریز میں شکست کھانے والی سری لنکن ٹیم کو جیت تحفے میں دے دی جس کی وجہ سے سری لنکن اسکواڈ نے پہلا ٹیسٹ 21 رنز سے جیت لیا۔ پاکستانی بلے بازآسان ہدف کو پہاڑ سمجھ کر ڈھیر ہوگئے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ابو ظہبی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے 21 رنز سے فتح حاصل کرلی جبکہ پاکستانی ٹیم 114 رنز پر ہی ہمت ہار گئی۔ سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹیسٹ کے آخری روز سری لنکا کی جانب سے 136 رنز کے جواب میں کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین سری لنکن بولنگ کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ اوپنر سمیع اسلم 2 رنز ہی بنا سکے، انہیں رنگنا ہیراتھ نے پویلین بھیجا، سینئر بیٹسمین اظہرعلی بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹے، شان مسعود(7) پریرا کا شکار بنے۔ بابر اعظم 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔ اسد شفیق 20 رنز بنا کر ہیراتھ کا شکار بنے۔
78 کے مجموعی اسکور پر کپتان سرفرازا حمد 19 رنز پر ہیراتھ کو آگے بڑھ کر شاٹ لگانے کی کوشش میں اسٹمپ ہو گئے، 98 رنز پر حارث سہیل بھی 34 رنز بنا کر پریرا کو وکٹ دے بیٹھے جب کہ ان کے فوری بعد حسن علی بھی ہیراتھ کا شکار ہوگئے، محمد عامر کو بھی ہیراتھ نے بولڈ کیا جبکہ آخری بیٹسمین محمد عباس کو سری لنکن کپتان نے ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ رنگنا ہیراتھ نے 43 رنز کے عوض 6 شکار کئے، دلروان پریرا نے 3 جبکہ سرنگا لکمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں سری لنکا کی ٹیم نے آخری روز 69 رنز پر 4 کھلاڑی آﺅٹ سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 138 رنز بنا سکی، نروشن ڈکویلا 40 اور سلوا 25 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، یاسر شاہ نے 51 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس نے 2 جبکہ حسن علی، اسد شفیق اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد سری لنکا کو سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہو گئی ہے، دوسرا اور آخری ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ 6 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)حج و عمرے کی ادائیگی کیلیے حجاز مقدس جانے والوں کی اکثریت چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں رہتی ہے اور ان کیلیے بڑے شہروں میں آکر بائیومیٹرک کیلیے اپنے آپ کو پیش کرنا مشکل ہوگا،حج کمپنیوں نے تجویز پیش کی ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرانے کی صورت میں حکومت پاکستان سے منظورشدہ ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنیوں کویہ اختیار دیا جائے کہ وہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں بائیومیٹرک سسٹم کی خدمات پیش کریں، ایک تجویز یہ بھی ہے کہ مختلف شہروں اور قصبات میں نادرا کے دفاتر میں بائیومیٹرک سسٹم کے سلسلے میں عمرہ زائرین اور عازمین حج کیلیے الگ کاؤنٹر کھولا جائے۔ دوسری جانب سعودی حکومت ماضی میں بھی یہ نظام متعارف کراچکی ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا تھا۔
خیال رہے کہ فیصلے پر عمل درآمد سے دیہی علاقوں کے لوگوں کو مشکلات پیش آئیں گی کیونکہ بائیو میٹرک سسٹم کے مراکز محدود ہیں ماضی میں بھی بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن عمرہ زائرین اور عازمین حج کی مشکلات کے پیش نظر اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا لیکن اب سعودی حکومت نے اس فیصلے پر عملدرآمد کیلیے جائزہ لینا شروع کردیا ہے، بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرائے جانے کی اطلاعات سے عمرہ زائرین اور حج و عمرہ کمپنیوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سے ہر سال10 لاکھ کے لگ بھگ زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلیے سعودی عرب جاتے ہیں جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب جاتے ہیں۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے جس کے بعد کے ایس ای 100انڈیکس میں 390پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے ۔
تفصیل کے مطابق پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار رہی جس کے بعد کے ایس ای100انڈیکس 390پوائنٹس کی کمی کے بعد 42ہزار 18پوائنٹس پر بند ہوا جس سے پاکستانیوں کا کروڑوں کا نقصان ہو گیا ۔آج کاروبار کے دوران 41کروڑ2لاکھ32ہزار120شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مارکیٹنگ ویلیو3ارب16کروڑ22لاکھ62ہزار849روپے تھی ۔