ایمزٹی وی(صحت)ہارٹ اٹیک میں ابتدائی طبی امداد اور خون کو پتلا کرنے کےلیے اسپرین کا استعمال عام ہے لیکن اس کے کچھ حیران کن فائدے اور بھی ہیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
نیویارک میں کی گئی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اسپرین کیل مہاسے اور جلد کے کھردرے پن کو دور کرتی جبکہ جلد کی اوپری سطح پر موجود مردہ خلیات (ڈیڈ سیلز) کا خاتمہ بھی کرتی ہے۔ اسپرین کی گولیوں کا سفوف (پاؤڈر) بناکر کھال پرلگانے سے جلد کو کئی امراض سے بچایا جاسکتا ہے۔
اپنی نمی کی خصوصیات کے باعث اسپرین کو فیس واش کے علاوہ بالوں کی خشکی ختم کرنے کےلیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس مقصد کےلیے آپ اسپرین کے پاؤڈر کو شیمپو میں شامل کرکے استعمال کرسکتے ہیں تاکہ بالوں کی خشکی ختم کی جاسکے۔ اگر اسپرین کا سفوف سر پر لگایا جائے تو یہ کھوپڑی کی بے جان جلد کو طاقتور بنا کرخشکی بننے کا عمل روکنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ اسپرین کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے سے ہونے والی سوزش، سوجن اور تکلیف سے چھٹکارا پانے میں بھی مفید ہے۔ شہد کی مکھی یا کسی کیڑے کے ڈنک سے ہونے والی سوجن پر اسپرین کے سفوف پر مشتمل لیپ مل دیا جائے تو چند منٹوں میں ہی سوجن اور تکلیف دور ہوجاتی ہے۔ 2 گولی اسپرین کو ایک چمچہ نیم گرم پانی میں ڈال کر ایک چمچہ شہد کے ساتھ ملائیے اور اس آمیزے کو متاثرہ حصے پر لگا کر 10 منٹ تک چھوڑ دیجیے۔ اس عمل کے نتیجے میں سوجن اور درد کا خاتمہ ہوجائے گا۔
بال توڑ سے ہونے والی بے چینی اور تکلیف سے افاقہ حاصل کرنے کےلیے بھی اسپرین انتہائی موزوں ہے۔ اسپرین کی 2 سے 3 گولیوں اور ایک چمچہ شہد کو نیم گرم پانی میں شامل کرکے پیسٹ تیار کیجیے اور اسے بال توڑ والی جگہ پر لگائیے؛ اس سے سوزش کا خاتمہ ہوتا ہے جب کہ یہ آمیزہ جلد کی بیرونی سطح پر موجود مردہ خلیوں کو ہٹانے میں بھی کارگرثابت ہوتا ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اسپرین کا روزانہ استعمال کینسر سے بچاتا ہے۔ تاہم اس کے ضمنی اثرات (سائیڈ ایفیکٹس) بھی ہوتے ہیں۔ مثلاً اسپرین کے بے دریغ استعمال اور روزانہ نہار منہ پانی کے ساتھ لینے سے معدے میں سوزش جبکہک کبھی کبھی الٹی اور سر میں مسلسل درد جیسی شکایات ہوسکتی ہیں۔
اسپرین کا سائنسی نام ’’سیلی سائیلک ایسڈ‘‘ ہے یعنی درحقیقت یہ ایک کمزور تیزاب بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسپرین کو غسل خانے کی صفائی میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ باتھ روم کو صاف ستھرا رکھنے کےلیے صابن اور بلیچ وغیرہ کی ضرورت نہیں۔ بس 2 گولی اسپرین کو گرم پانی میں ملائیے اورباتھ روم کے فرش اور دوسری اشیاء کو صاف کردیجیے۔
مزید یہ کہ اسپرین کی صرف 2 گولیاں کپڑوں پر لگے گہرے داغ دھبوں کونکال باہر کرتی ہیں جبکہ اسی کے ساتھ ساتھ پودوں کی نشوونما بہتر بنانے میں بھی اسپرین بہت مفید پائی گئی ہے۔ ایک گیلن جتنے پانی میں بغیر کوٹنگ والی سادہ اسپرین حل کرکے پودوں پر چھڑکنے سے ان کی نشوونما میں بہتری ہوتی ہے اور تازگی میں اضافہ ہوتا ہے جب کہ پودے اضافی طور پر پھپھوندی (فنگس) سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
ایمزٹی وی(صحت)ایبٹ کمپنی نے 24 گھنٹے خون میں شکر کی کمی بیشی نوٹ کرنے والا ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو جلد سے منسلک ہوکر ہمہ وقت خون میں شکر کی مقدار نوٹ کرتا رہتا ہے اور اس کےلیے بار بار انگلیوں کو چھید کر خون بہانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
اسے فری اسٹائل لبرے کا نام دیا گیا ہے جو مسلسل خون میں شکر کی کمی بیشی نوٹ کرتا رہتا ہے اور بدھ کے بعد سے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے اس انقلابی آلے کی فروخت کی اجازت دیدی ہے۔ جلد سے چپکنے والے آلے میں ایک چھوٹا سینسر لگا ہے جسے بازو کے اوپری حصے کی پشت پر چپکایا جاسکتا ہے اور اس کے بعد یہ اپنا کام شروع کردیتا ہے۔
اس کا پورا نام فری اسٹائل لبرے فلیش گلوکوز مانیٹرنگ سسٹم رکھا گیا ہے جو اب 41 ممالک میں فروخت کےلیے پیش کیا جارہا ہے۔ اس سینسر کےلیے انگلیوں کو چھیدنا ضروری نہیں جس کی تفصیلات ایک دستی آلے کے اسکرین پر نمودار ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہفتے بھر خون میں شکر کے اتار چڑھاؤ، پیٹرن اور کمی پیشی کا بھی خیال رکھا جاسکتا ہے۔ پھر اس کی مدد سے انسولین کی درست مقدار کا جائزہ بھی لیا جاسکتا ہے۔
فی الحال امریکہ میں بچوں پر اس کے استعمال کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اس آلے میں استعمال ہونے والے ریڈر کی قیمت 70 ڈالر کے لگ بھگ ہے جبکہ 14 دن کام کرنے والے سینسر کی قیمت 69 ڈالر یا پاکستانی 7 ہزار روپے ہیں اور امریکہ میں یہ سینسر صرف 10 روز کام کرے گا۔ اس طرح دونوں کی قیمت 14 ہزار ہوئی تاہم سینسر کے لیے ماہانہ 28 ہزار مزید خرچ کرنا ہوں گے۔س قیمت پر ایبٹ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ جیرڈ واڈکن نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے اس گلوکو میٹر کی قیمت کم سے کم رکھی ہے
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے سندھ حکومت کو مردم شماری کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ہونے والی حالیہ مردم شماری نتائج پر وفاق اور سندھ حکومت میں اختلافات برقرار ہیں اور ایک بار پھر وفاق نے سندھ کو مردم شماری کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
چیف شمارت آصف باجوہ نے تفصیلات فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے فارم 2 اور مردم شماری بلاکس کا ریکارڈ مانگا تھا تاہم ہم مردم شماری ڈیٹا کو خفیہ رکھنے کے پابند ہیں اور قانون میں ترمیم کے بغیر کسی کو بھی کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا جاسکتا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے نوازشریف پر اعتماد کی قرار داد منظور کرلی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹرمشاہداللہ خان نے نوازشریف پر اعتماد اور ان کی 4 سالہ کارکردگی کی قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں توانائی منصوبوں، میٹروبس، موٹروے اور سی پیک منصوبے کی تفصیلات کو حصہ بنایا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر نوازشریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قرارداد منظور کرلی ہے جب کہ نوازشریف کی بطور وزیراعظم کارکردگی اور 4 سالہ دور میں ترقیاتی کاموں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مجلس عاملہ نے جماعت کے آئین میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی ہے جس میں پارٹی عہدے کے لئے عدالتی نااہل شخص پر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ داخلہ کے اختیارات اور عمل داری سے متعلق کسی کو خود ساختہ بیان دینے کی ضرورت نہیں۔
نجی نیوز چینل پر وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی نشر ہونے والی بات پر چوہدری نثار علی خان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان مکمل طور پر بااختیار وزیرِداخلہ تھے، ان کے ماتحت تمام ادارے بشمول سول آرمڈ فورسز ان کے سامنے جواب دہ تھے۔ سابق وزیر داخلہ کے 4 سالہ دور میں وزارت داخلہ کے کسی ذیلی ادارے نے نہ تو اختیارات سے تجاوز کیا اور نہ ہی کوئی ادارہ کبھی وزیرِ داخلہ کی حکم عدولی کا مرتکب ہوا۔
ترجمان چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وزارتِ داخلہ اور ذیلی اداروں پر سابق وزیرِ داخلہ کی عمل داری کے حوالے سے بیان حقائق پر مبنی نہیں لہذا سابق وزیر داخلہ کے اختیارات اور عمل داری سے متعلق کسی کو خود ساختہ بیان دینے کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ رانا ثناللہ نے اسلام آباد میں احتساب عدالت میں وزرا کو داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر کہا تھا کہ آج عام آدمی کو بھی سمجھ آگئی ہے کہ ریاست کے اندر ریاست کیا ہوتی ہے، طاقت کا قانون نہیں قانون کی طاقت ہونی چاہیے ، چوہدری نثار کا بھی بطور وزیر داخلہ اختیار احسن اقبال سے زیادہ نہیں تھا لیکن ان کی جگہ چوہدری نثار ہوتے تو شاید ان کا لہجے زیادہ سخت ہوتا۔
ایمزٹی وی(لاس ویگاس) امریکی شہر میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جب کہ 24 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔ لاشوں اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
پولیس اور ایف بی آئی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ’منڈالے بے کیسینو اور ہوٹل‘ کے احاطے میوزک کنسرٹ جاری تھا کہ ایک مسلح شخص نے ہوٹل کی 32 ویں منزل سے نیچے موجود ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوفزدہ شائقین جان بچانے کے لیے کنسرٹ کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں جب کہ پیچھے سے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔ حکام نے لاس ویگاس ائر پورٹ کو بند کرتے ہوئے پروازوں کا رخ بھی موڑ دیا ہے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاناما میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں محمد وسیم نے کارلوس میلیو کو چت کرتے ہوئے ورلڈ باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی) انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی۔ پاکستانی کھلاڑی نے پہلے راؤنڈ میں ہی مخالف کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے فلائی ویٹ کیٹگری کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔
محمد وسیم کی اپنے پروفیشنل کیریئر کی یہ آٹھویں فائٹ تھی جب کہ باکسر کارلوس کی یہ 44 ویں فائٹ تھی تاہم محمد وسیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی کو شکست سے دوچار کیا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم اپنی تمام انٹرنیشنل فائٹس میں ناقابل شکست رہے ہیں۔ 30 سالہ محمد وسیم کی رواں سال یہ تیسری فائٹ تھی اور انہوں نے جولائی میں پاناما کے ہی دو باکسرز ایوان ٹریجوس اور ایلیسر والڈیز کو دھول چٹائی تھی۔
ورلڈ باکسنگ کونسل کی عالمی رینکنگ میں محمد وسیم فلائی ویٹ کیٹیگری میں پہلے، میکسیکو کے باکسر فرانسسکو روڈریگوئز جونیئر دوسرے اور برطانوی باکسر اینڈریو سیلبی تیسرے نمبر پر ہیں۔ محمد وسیم یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں۔ خیال رہے کہ محمد وسیم پروفیشنل باکسر بننے کے بعد امریکہ کے شہر لاس ویگس میں مقیم ہیں جہاں وہ مشہور باکسر فلائیڈ مے ویدر کے ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کرتے ہیں اور فلائیڈ مے ویدر کے چچا جیف مے ویدر ان کےٹرینر ہیں۔
محمد وسیم کے پروموٹر کا کہنا تھا کہ باکسر کی نظریں گولڈ فلائی ویٹ ورلڈ چیمپیئن بننے پر مرکوز ہیں اور وہ موجودہ عالمی چیمپیئن جاپان کے ڈیاگو ہیگا کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ کے پانچویں روز دوسری اننگ میں سری لنکا کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔
ابو ظہبی ٹیسٹ کے آخری دن سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 69 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی تو محمد عباس نے مینڈس کو 18 رنز پر ایل بی ڈبیو کیا جس کے نتیجے میں سری لنکا کی پانچویں وکٹ 73 رنز پر گر گئی ۔ 86 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد عباس ہی نے لکمل کو بھی میدان بدر کیا ، انہوں نے 13 رنز بنائے تھے۔ 101 رنز کے اسکور پر یاسر شاہ نے پریرا اور ہیراتھ کو چلتا کیا۔
اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 419 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستان نے اس کے جواب میں 422 رنز بنا کر 3 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جارہی ہے جس کے بعد 5 ایک روزہ جب کہ 3 ٹی 20 مقابلے ہوں گے۔
ایمزٹی وی(کراچی)کراچی سمیت مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی جو اب ختم کردی گئی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے 8 سے 10 محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی تھی۔
کراچی کے علاوہ راولپنڈی، لاہور اور کوئٹہ میں بھی ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے۔ بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ شہر میں یکم محرم الحرام سے عائد ڈبل سواری پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔ راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی صبح سے بحال کردی جائے گی۔
خیال رہے کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ حساس علاقوں میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی تھی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)احتساب عدالت میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر احاطہ عدالت میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک اس طرح نہیں چلے گا، میرے ماتحت فورس کہیں اورسے احکامات لے کر کام نہیں کرسکتی اور نہ ہی ایک ریاست میں دو ریاستیں چل سکتیں ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ رینجرز سول انتظامیہ کے ماتحت کام کرنے کی پابند ہے، جس شخص نے بھی یہ حکم دیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، نا تو چیف کمشنر نے آرڈر دیا اور نا ہی میں نے، تو پھر رینجرز نے کس کے حکم پر مداخلت کی۔ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے نوازشریف نے خود کو احتساب کے عمل میں شریک کیا لہذا اب یہ نوازشریف کا حق ہے کہ ان کے ساتھ وکلا اور ساتھی عدالت جاسکیں