ایمز ٹی وی (نیویارک) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اورسیکیورٹی کی ذمہ داری نہیں لےسکتے۔ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہیں ۔ ہمارےروس اورمغرب سےاچھےتعلقات ہیں۔ نیویارک میں ایشیاسوسائٹی سےخطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کے مسائل کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینا درست نہیں ۔مؤثربارڈرمینجمنٹ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکاجنگ کےذریعےافغانستان میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔کئی افغان رہنمامفادات کے لئےکشیدگی جاری رکھناچاہتےہیں۔
انہوں نے بھارت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لیے کی جانے والی جدو جہد کودہشت گردی قرار دیتا آیا ہے۔بھارت افغانستان کےراستےپاکستان میں مداخلت کررہاہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت میں66سےزیادہ دہشت گردتنظیمیں ہیں،نریندرمودی اب تک گجرات سےباہرنہیں نکل سکا
ایمز ٹی وی (اسلام آباد)پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کٹھ پتلی حکومت ہے، نواز شریف نااہل ہوگئے ہیں مگر پنجاب ہاؤس میں ایسا لگا جیسے ابھی تک وزیراعظم ہیں، نواز شریف عملاً اب بھی حکومت کر رہے ہیں، وہ من پسند فیصلوں کے لیے عدالتوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں ،ابھی تک ماڈل ٹاؤن سانحے کی رپورٹ عام نہیں کی گئی۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نیب قانون کے مطابق ہر کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں ہوگا لیکن نواز شریف کے کیس میں اسے 6 ماہ دیے گئے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کو فرانس میں سفارتکاری کی پیشکش کی گئی ہے تاکہ وہ ہاتھ 'ہولا رکھیں۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کی مالی معاملات سے متعلق کچھ نہیں چھپایا اور تمام تفصیلات عدالت کو دے دی ہیں، امید کرتے ہیں کہ جس طرح جج نے باریکی سے سوالات کئے نیب کی کارروائی بھی نواز شریف کے خلاف باریکیوں سے ہوگی۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی کل کی پریس کانفرنس کے بعد واضح ہوگیا کہ وہ عدلیہ کے خلاف ہمیشہ کی طرح مزاحمت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عملاً اب بھی حکومت کر رہے ہیں، انہیں ایک کٹھ پتلی وزیراعظم مل گیا ہے جو ہر فیصلہ کرنے سے پہلے اجازت لیتا ہے جب کہ نواز شریف کے خاص آدمی فواد حسن فواد کو وزیراعظم ہاؤس کا انچارج بنا رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف عملاً اب بھی حکومت کر رہے ہیں، انہیں ایک کٹھ پتلی وزیراعظم مل گیا ہے جو ہر فیصلہ کرنے سے پہلے اجازت لیتا ہے جب کہ نواز شریف کے خاص آدمی فواد حسن فواد کو وزیراعظم ہاؤس کا انچارج بنا رکھا ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ پر کوشش کر رہے ہیں کہ اس پر بھی عدالتی فیصلہ آئے، رپورٹ کو قوم کے مفاد میں سامنے آنا چاہیے جس کے بعد پتہ چل جائے گا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کس حد تک فوج کے خلاف سازش میں ملوث ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کو دبانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے جب کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ اس میں ملوث ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف نے بڑے فخر سے ترقی کا کہا تھا لیکن ماہرین معیشت آج کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا جب کہ حکومت اخراجات پورے کرنے کے قابل نہیں اور روزانہ 6 ارب روپے چھاپ کر قرض لئے جارہے ہیں۔
ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کی سہولت مدنظر رکھتے ہوئے ٹوئٹ میں حروف کی زیادہ سے زیادہ تعداد دگنی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مختصر پیغامات کےلیے مخصوص ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کی دیرینہ مشکل دور کرنے کی تیار کرلی ہے جس میں اظہارِ خیال کےلیے حروف کی سابقہ گنجائش 140 حروف سے بڑھا کر 280 یعنی دگنی کی جارہی ہے۔
ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈوسرے کا کہنا ہے کہ میسجنگ پلیٹ فارم میں ایک بڑی تبدیلی کی جارہی ہے تاکہ حروف کی مقررہ حد کو دگنا کرتے ہوئے صارفین کو پیغام رسانی اور اظہارِ خیال کےلیے پوری بات کرنے کا موقع مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر صارفین کی محدود تعداد نئی سہولت سے فائدہ اٹھاسکے گی تاہم تجرباتی بنیادوں کے بعد اسے عام کردیا جائے گا۔ جیک ڈوسرے ٹوئٹ کےلیے حروف کی نئی زیادہ سے زیادہ تعداد (280 حروف) کو استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنی سروسز کو مزید بہتر بنانے کےلیے کوشاں ہے جس کی ایک جھلک یہ چھوٹی سی تبدیلی ہے۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر کو سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس کے مقابلے میں سنجیدہ افراد اور ادارے زیادہ استعمال کرتے ہیں تاہم ایک ٹوئٹ میں صرف 140 حروف کی حد صارفین کےلیے خاصی مشکل ثابت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر سنجیدہ فورم ہونے کے باوجود فیس بک اور انسٹاگرام سے زیادہ مقبولیت حاصل نہیں کرسکا۔
ایمز ٹی وی( اسلام آباد )تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں پر نیب ریفرنس پر فرد جرم عائد کردی ہے تاہم اسحاق ڈار نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پارٹی، ملکی معیشت کے مفاد میں استعفا دیں کیونکہ وہ کیس پر دھیان دیں گے یا قلمدان پر۔
ایمز ٹی وی اسلام آباد) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ سب سے گہرے پانی میں اسحاق ڈارہیں، حدیبیہ پیپر ملز کیس کا فیصلہ سات، آٹھ روز میں آجائے گا اور یہ اس سے بچ نہیں سکتے، اس کیس میں سب سے نقصان اسحاق ڈار کا ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیر خزانہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، ان چوروں نے ملک کی ناک کاٹ دی ہے۔
بعض لوگوں کوعزت نہیں دولت عزیز ہوتی ہے، یہ بے شرمی کی انتہا ہے، ملک کی اس سے زیادہ اور کیا بےعزتی ہوگی۔
ایمز ٹی وی(کراچی/تعلیم)سیکریٹری کالج ایجوکیشن پرویزاحمد سیہڑ نے سندھ کے تمام سرکاری کالجوں کے انسپیکشن ، نصابی ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں صوبہ کے ریجنل ڈائریکٹر ز کالجزاو ر ڈائریکٹرز انسپیکشن نے شرکت کی اجلاس کے انعقاد کا مقصد صوبہ کے کالجز میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور تعلیمی معیار کو بلند کرنا تھا۔
اجلاس میں تمام ڈایریکٹرز کو ہدایات دی گئیں کہ گیارہویں کلاس کی تدریسی عمل کا 11ستمبر سے باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
لہذا وہ تمام کالجز میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیں ۔ ہرکالج میں پندرہ دن کے وقفہ سے طلبہ و طالبات کے لئے نصابی ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے جس میں3 لازمی اور3 اختیاری مضامین کے ٹیسٹ شامل ہوں۔ تمام کالجز میں نصاب کو امتحانات سے قبل مکمل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے اور اس پر سختی کے ساتھ عمل کروایا جائے ۔