ھفتہ, 18 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی (جیکب آباد) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی سندھ کا اٹوٹ حصہ ہے الگ صوبے کی بات نہ کی جائے۔ کندھ کوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہئے، ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، پاکستان کے خلاف بڑی سازشیں اوراسے توڑنے کی باتیں ہورہی ہیں لیکن ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ کراچی سندھ کا اٹوٹ حصہ ہے اسے الگ صوبہ بنانے کی بات نہ کی جائے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے تحفظ کی بات کی ہماری خواہش وزیراعظم بننے کی نہیں بلکہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں ہم نے عمران خان اور سڑکوں سے اٹھاکر پارلیمنٹ میں پکڑ کر لائے اور 8 ماہ کی تنخواہیں بھی دلوائیں جب کہ ایم کیوایم والوں کو بھی پارلیمنٹ میں واپس لانے والے ہم ہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف بیرون ملک بیٹھ کر گیڈر بھبکیاں لگارہے ہیں جب کہ بے نظیر بھٹو اپنی زندگی میں ہی مشرف کو اپنا قاتل قرار دے چکی تھیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالرز کے قرضے کی منظوری دے دی ہے جو تین اقساط میں ادا کیا جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے دیے جانے والے 80 کروڑ ڈالر کے قرضے کی پہلی قسط 18 کروڑ ڈالرز 2017 میں جاری ہوگی جبکہ قرضے کی دوسری قسط 2019 میں 26 کروڑ ڈالرزجاری ہوگی۔ قرضے کی آخری اور حتمی قسط 2021 میں 36 کروڑڈالرزجاری کی جائے گی۔ قرضے علاقائی روابط بڑھانے کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں جبکہ اس قرضے کی رقم سے سندھ،پنجاب اور کے پی کے کی سڑکوں کی مرمت بھی کی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ چئیرمین نیپرا طارق سدوزئی کی سربراہی میں نیپرا میں بجلی کے ٹیرف میں ردو بدل کی سماعت ہوئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ 82 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی تھی۔ نیپرا نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو تقریباً ساڑھے 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جو آئندہ بلوں میں دیا جائے گا، نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت 3 سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) سابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد ن لیگی رہنماﺅں نے پنجاب ہاﺅس میں سر جوڑ لیے اور عدالتی معاملات سمیت ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جاری ہے ۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے مسلم لیگ ن میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کو بتایاکہ چوہدری نثار اور نوازشریف کا تعلق مضبوط ہے ، چوہدری نثار نے نوازشریف کو مفید مشورے دیئے ۔ سعدرفیق نے بتایاکہ زیادتی یا ناانصافی ہوئی تو چپ نہیں رہیں گے ، چوہدری نثار نے نوازشریف سے گلے شکوے بھی کیے ، کچھ نوازشریف نے اپنی باتیں سنائیں ، دونون کا تعلق مضبوط ہے ۔

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)سابق کپتان جاوید میانداد نے یورپی ٹیموں کو پاکستان بلانے کی تجویز پیش کردی۔
جاوید میانداد نے کہا ہے کہ لاہور میں ورلڈ الیون کیخلاف آزادی کپ سیریز اور بعد ازاں میرانشاہ میں پیس کپ میچ کا انعقاد بڑا خوش آئند ہے، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا راستہ بنتا جا رہا ہے،اگلے مرحلے میں یورپی ٹیموں کو بلانا چاہیے، پی سی بی اس مقصد کیلیے سابق کرکٹرز کی خدمات حاصل کرے تو زیادہ مثبت پیش رفت ہوگی۔
سابق کپتان نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے،فورسز نے پہلے لاہورمیں آزادی کپ میچز کے کامیاب انعقاد میں بھرپور معاونت کی،اس کے بعد میرانشاہ میں زبردست میچ ہوا، قوم نے اپنے عزم سے دہشت گردی کو شکست دی ہے،میرانشاہ کے عوام نے شاید اپنی زندگیوں میں پہلی بار قومی کرکٹرز کو میدان میں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔
جاوید میانداد نے کہا کہ دونوں ایونٹس سے دنیا بھر میں پیغام گیاکہ پاکستان کھیلوں کیلیے ایک محفوظ ملک ہے،ورلڈ الیون اور یوکے میڈیا ٹیموں میں شامل کھلاڑی ہمارے ملک کے بارے میں مثبت تاثر لے کر واپس گئے۔
سابق کپتان نے کہا کہ ہماری افواج ملک میں امن وسلامتی کیلیے دشمن قوتوں سے نبرد آزما ہیں،انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی میں بھی ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔
 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں پیغام رسانی کی معروف سروس واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خبروں کے مطابق چین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کے بعد واٹس ایپ کو بھی بلاک کردیا ہے۔ چین میں موجود بعض صارفین نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں لکھا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے وہ واٹس ایپ تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے اور غیر اعلانیہ بندش سے انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19ستمبر سے واٹس ایپ صارفیں کی بڑی تعداد پیغام رسانی کی اس سہولت سے محروم ہے جب کہ چینی حکومت نے ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود باضابطہ طور پر واٹس ایپ کو بند کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ وضح رہے کہ 2014 میں فیس بک نے واٹس ایپ کو خریدلیا تھا جب کہ انسٹاگرام بھی فیس بُک ہی کی ملکیت ہے۔ قبل ازیں چین میں امریکی سوشل میڈیا ویب سائٹس کے علاوہ انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل اور اس کی تمام سروسز بھی معطل کی جاچکی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (سندھ) محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی کےفول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ مختلف شہروں میں ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایات۔ تفصیلات کے مطابق سکھر ۔ سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن ، مشرف محمود قادری، عبیداللہ بھٹو اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سکھر شہر میں محرم الحرام کے موقع پر صفائی کا نظام درہم برہم ہے جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔ خیرپور۔محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی خیرپور غلام اظفر مہیسر کے مطابق محرم میں امن قائم رکھنے کے لئے رینجرس فورس بھرپور تعاون کر رہی ہے امام بارگاہوں اور مساجد کی حفاظت کے لئے تمام مطلوبہ انتظامات کئے گئے ہیں ماتمی جلوسوں کو مانیٹر کرنے کے لئے جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ تمام صورتحال کو براہ راست نظر میں رکھنے کے لئے ایس پی آفس میں مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کردیا گیا ہے 6 محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک پولیس فورس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں مقامی علمائے کرام نے امن قائم رکھنے کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ڈگری۔ محرم الحرام کے سلسلے میں ایک اجلاس چیئر مین میر انصر خان تالپور کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں وائس چیئرمین بابو محمد حنیف آرائیں،مختار کار وسیم لاشاری،ایم ڈبلیو ایم کے سید بشیر شاہ،شیعہ علماء کونسل کے اسلم پرویز شاہ، کونسلروں اور ٹائون کمیٹی افسران اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں محرام الحرام کے موقع پر مرکزی امام بارگاہوں،جلوسوں کی گزر گاہوں اور مرکزی شاہراہوں پر صفائی اور روشنی کے انتظامات بہتر رکھنے،لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور دیگر امور کے سلسلے میں فیصلے کئے گئے۔ کھپرو۔میونسپل کمیٹی چیئرمین محمد وسیم قائم خانی کی صدارت میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ایک اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں امن وامان کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے گا۔اس موقع پر محمدوسیم قائم خانی نے کہا کہ ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی کے انتظام اور روشنی کا بندوبست کیا جائے گا جبکہ امام بارگاہوں کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے انتظامات کئے گئےہیں۔ میرپورخاص۔ محرم الحرام میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ایم کیو ایم (پاکستان) رابطہ کمیٹی کے اراکین شبیر احمد قائم خانی، سید سہیل مشہدی، ڈاکٹر ظفر کمالی اور پر مشتمل ایک وفد نے شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور علمائےکرام اور منتظمین سے ملاقات کرکے ایم کیو ایم (پاکستان) کا پیغام پہنچایا۔ شاہپور چاکر ۔چیئرمین ٹائون کمیٹی شاہپورچاکر عبدالغفار عمرانی نے بتایا کہ پورے شہرسمیت جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظام مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے ایس ایچ او اشرف زرداری نے بتایا کہ شہر کی مختلف امام بارگاہوں میں ہونے والی عشرہ محرم کی مجالس کی سیکورٹی کے حوالے سے پلان ترتیب دے دیا ہے پولیس کے 100 جوان شہر کی مختلف امام بارگاہوں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اور مجالس کی حفاظت کے حوالے سے فرائض انجام دیں گے۔ روہڑی۔علماء امن کمیٹی ضلع سکھر کے چیئرمین بابو مہر نے کہا ہے کہ محرم الحرم کے دوران امن امان برقرار رکھنے کے لیے علمائے کرام ذاکرین مسالکی اختلافات سے بالا تر ہوکر اسلام کی بقا اور ترویج کو مد نظر رکھیں اسلام نے امن بھائی چارے کا درس دیا ہے ملک اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے فرقہ پرستی کے خاتمے کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ذوالفقار ملاح ،حاجی رفیق احمد، قاری اشرف ،نظیر احمد بھی موجود تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(بنی گالہ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ 17 سال پہلے بھی کہا تھا کہ طالبان سے بات چیت ہی مسلے کا حل ہے اور اب بھی یہی کہتا ہوں کہ طالبان سے مذاکرات کیے جائیں۔
امریکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے امریکا کی افغانستان کے حوالے سے پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید لڑائی اور خون خرابہ مسلے کا حل نہیں، 17 سال پہلے بھی کہا تھا کہ طالبان سے بات چیت ہی مسلے کا حل ہے، اب بھی یہی کہتا ہوں کہ طالبان سے مذاکرات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغانستان کے حوالے سے پالیسی درست نہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں لہذا اب وقت آگیا ہے کہ دیگر فریقین بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کریں۔
عمران خان نے کہا کہ ڈرون حملوں سے معصوم شہری مارے جاتے ہیں، اگر ڈرون حملے درست پالیسی ہوتی تو جنگ کب کی جیت لی جاتی، دہشت گرد ڈرون حملوں کا بدلہ شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو تقویت دے رہے ہیں، اگر اقتدار میں آئے تو امریکا کو دو ٹوک الفاظ میں کہیں گے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کا یہ غلط طریقہ ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی/تعلیم) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے قیام کو15برس مکمل ہونے پر تقریب این ای ڈی یونی ورسٹی میں 27 ستمبر دن 2 بجے مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی، مہمانِ خصوصی گورنر سندھ محمد زبیرہوں گےجس میں فیکلٹی ڈیویلپمنٹ، انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ، فارن اسکالر شپس، ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ، ڈیویلپمنٹ آف انٹرپرنورل کلچراور ٹیکنالوجی پارک اور دیگر کے حوالے سے ایچ ای سی کی پندرہ سالہ کارکردگی کا احاطہ کیا جائے گا۔ ا یچ ای سی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر مختار احمد تقریب میں اعزازی مہمان کی حیثیت سے آمد متوقع ہے جب کہ ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی سمیت بزنس کمیونٹی کی معروف شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گی

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی/تعلیم ) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی ایڈ (مارننگ وایوننگ) سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 10 اکتوبر 2017 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم 7500/= روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو2011 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں