جمعرات, 16 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(کھیل)بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں ہم وطن بیٹسمین وریندر سہواگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، وہ زیادہ رنز بنانے والے ساتویں بھارتی بیٹسمین بن گئے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ویرات کوہلی نے 82 رنز کی اننگ کھیلی، میچ کے دوران جب ان کا انفرادی اسکور 18رنز پر پہنچا تو وہ وریندر سہواگ کو پیچھے چھوڑ کر رنز کے اعتبار سے بھارت کے ساتویں بیٹسمین بن گئے۔ ویرات کوہلی نے 190 ایک روزہ میچوں کی 182 اننگز میں 91 اعشاریہ 27 کی اوسط سے 8339 رنز بنالئے ہیں، انہوں نے اس دوران 28 سنچریاں اور 44 نصف سنچریاں اسکور کی۔ وریندر سہواگ بھارت کی طرف سے8273 رنز بنا رکھے ہیں، اب وہ بھارت کے زیادہ اسکور بنانے والے آٹھویں بیٹسمین بن گئے ہیں۔ فہرست میں پہلا نمبر بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ اسٹار سچن ٹنڈولکر کا ہے، جنہوں نے 18426رنز بنائے ہیں، دوسرے نمبر پر سارو گنگولی ہیں، انہوں نے 11363 رنز، تیسرے نمبر پر موجود راہول ڈریوڈ نے 10889 رنز، چوتھے نمبر پر مہندراسنگھ دھونی نے 9496 رنز، پانچویں نمبر پر محمد اظہر الدین 9378 جبکہ یووراج سنگھ 8701 رنز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی ( کوئٹہ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب عدالت میں پیش ہونے سے انکار کرکے نواز شریف اور ان کے بیٹوں نے فرعونیت کی بدترین مثال قائم کی ہے جوقانون حکمرانوں پر لاگو نہیں ہو سکتا، وہ عوام پر کیسے مسلط کیا جاسکتاہے۔
مسانی کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کو چند خاندانوں نے یرغمال بنا رکھا ہے ، کسی فرد کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا کہ وہ اپنی مرضی کا قانون بنائے اگر کوئی صادق اور امین نہیں بن سکتا تو اسے اسمبلی کا رکن اور وزیر بننے کا بھی حق نہیں۔
احتساب کی تحریک آخری چور اور لٹیرے کے پکڑے جانے تک جاری رہے گی اور وہ وقت دور نہیں جب عوام کا ہاتھ کرپٹ مافیا کے گریبانوں تک پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امیروں اور وی آئی پیز کا محاسبہ نہیں ہو سکتا تو پھر کسی غریب کو بھی عدالتوں میں طلب نہیں کیا جاسکتا، جی ٹی روڈ پر آ کر عدالتوں کو دھمکیاں دینا اور آئین ختم کرنے کے نعرے لگانا جمہوریت نہیں۔
آج اسلام آباد میں کرپشن فری پاکستان تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا۔
علاوہ ازیں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 62, 63 کے دفعات کو چھیڑنے سے پیش آنیوالے کسی بھی حادثے کی ذمے داری نوازشریف پر عائد ہو گی، اسلام آباد ٹھیک ہوجائے تو ملک کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم)پاکستانی جامعات کے ایسے طلبہ جو جنرل مضامین میں ماسٹر کریں گے انھیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے اور متعلقہ شعبہ جات میں باعزت روزگار فراہمی کیلیے وزارت منصوبہ بندی کمیشن کے تحت باقاعدہ انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ایم اے کرنے کے بعد بھی بیروزگار پھرنے والے نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے منفرد منصوبہ شروع کرایا گیا ہے، منصوبے کے تحت نوجوانوں کو نہ صرف تربیت دی جائیگی بلکہ انھیں فیس اور دیگر مراعات کی مد میں سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی

۔ واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنرل مضامین میں ماسٹر کرنیوالوں کو باعزت روزگار فراہمی کیلیے باقاعدہ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت عربی، پشتو، سندھی، پنجابی، بلوچی، سیاسیات جیسے مضامین میں ایم اے کرنے والے شہری استفادہ کر سکیں گے، منصوبے کے تحت مذکورہ مضامین میں ایم اے کرنے والوں کیلیے آئی بی اے کراچی، لمز لاہور اور پشاور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز میں 6 سے 9 ماہ تک کے ریفریشر کورسز کرائے جائیں گے جس کے اخراجات ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) برداشت کرے گا۔ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی جامعات کے ایسے طلبہ جو جنرل مضامین میں ماسٹر کریں گے

انھیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے اور متعلقہ شعبہ جات میں باعزت روزگار فراہمی کیلیے وزارت منصوبہ بندی کمیشن کے تحت باقاعدہ انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملک میں جنرل مضامین میں پوسٹ گریجویشن کرنیوالے طلبہ کو سرکاری ملازمتوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ میں بھی باعزت روزگار کا حصول مشکل ہو چکا ہے اور جنرل مضامین کی ڈگری کے حامل افراد بیروزگاری سے دوچار ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(کھیل)بھارت نے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ دمبولا کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم 43 اعشاریہ 2 اوورز میں 216 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں بھارت نے شیکھروھون کی شاندار سنچری اور ویرات کوہلی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی طرف سے ڈیک ویلا 64، دنوشکا گوناتھیلاکا 35، مینڈس 36 اور اینجلومیتھیوز 36 رنز ناٹ آﺅٹ کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ بھارت کے اشر پٹیل نے میچ میں 34 رنز دے کر 3 جبکہ جادیو، چاہل اور بمرا نے بالترتیب 26 ،60 ،22 رنز دے کر 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 23 کے اسکور پر گر گئی، روہیت شرما 4 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، اس کے بعد شیکھر دھون نے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ مل کر 197رنز کی شراکت قائم کی۔ سری لنکا کے 216 رنز کے جواب میں بھارت نے ہدف 29 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا اور اسکور بورڈ پر 220 رنز سجائے، بھارتی اوپنر شیکھردھون نے 90 گیندوں پر 132رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس دوران انہوں نے 20 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ دوسرے اینڈ پر موجود بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 70 گیندوں پر 82 رنز بنائے، انہوں نے اننگ کے دوران 10چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر شیکھر دھون کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا ایک روزہ میچ 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(صحت)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایک اور بڑا فیصلہ ، بچوں کی پسندیدہ کلرڈ سلانٹی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں فروخت ہونے والی کلرڈ سلانٹی مضر صحت ہونے کے باعث پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اتھارٹی حکام کے مطابق کلرڈ سلانٹی بنانے والی کمپنیوں کو یکم اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی جائے گی تاکہ کمپنیاں اپنا اسٹاک ختم کر لیں اور یکم اکتوبر کے بعد سلانٹی کی فروخت پر پابندی ہو گی۔ یکم اکتوبر کے بعد اتھارٹی کی جانب سے پنجاب بھر میں چیکنگ کی جائے گی او ر قانون کی خلاف ورزی پر کاروبار بند کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ کلرڈ سلانٹی جو ہمارے بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں ان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، بچے ہمارا مستقبل ہیں اور کلرڈ سلانٹی معدے جگر کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ کینسر کا باعث بھی بنتی ہے اسی وجہ سے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز میں ناظم امتحانات اور سیکرٹریز نہ ہونے کی وجہ سے صوبوں کے تمام بورڈز کی کارکردگی مزید خراب ہو گئی ہے جس کا اندازہ جامعہ این ای ڈی کے داخلہ ٹیسٹ سے لگایا جا سکتا ہے کراچی کا انٹرمیڈیٹ بورڈ جس کے طلبہ کا گزشتہ سال این ای ڈی کے داخلہ ٹیسٹ میں کامیابی کا تناسب 82.2فیصد تھا،

رواں ٹیسٹ میں یہ تناسب کم ہو کر 53؍فیصد ہو گیا ہے، اندرون سندھ کے تعلیمی بورڈ جس کے طلبہ کا کامیابی کا مجموعی تناسب گزشتہ سال 41؍فیصد تھا، رواں ٹیسٹ میں مایوس کن حد تک کم ہو گیا ہے ، لاڑکانہ بورڈ کی کامیابی کا تناسب 16؍فیصد، سکھر بورڈ کا 17؍فیصد، میرپورخاص کے طلبہ کا ٹیسٹ میں کامیابی کا تناسب 18؍فیصد اور حیدرآباد بورڈ کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 21؍فیصد رہا، سندھ کے کسی تعلیمی بورڈز میں نہ تو مستقل سیکرٹری ہے اور نہ ہی مستقل ناظم امتحانات موجود ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ایک سال سے زاہد عرصے گزر گیا ہے تاہم وہ اس دوران کسی بھی تعلیمی بورڈ میں ناظم امتحانات اور سیکرٹری مقرر نہیں کر پائے، دلچسپ امر یہ ہے کہ ملک کے نجی شعبے کے تعلیمی بورڈ آغا خان یونیورسٹی امتحان بورڈ نے رواں سال دوسری مرتبہ بھی کیمبرج یونیورسٹی کا مقابلہ کیا دونوں کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 83؍فیصد رہا۔ گزشتہ سال بھی آغا خان اور کیمبرج یونیورسٹی کے طلبہ کی کارکردگی مثالی مگر مساوی رہی تھی البتہ سرکاری شعبے کے فیڈرل بورڈ کی کارکردگی سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز سے کافی بہتر رہی، فیڈرل بورڈ کےطلبہ کی کامیابی کا تناسب 63؍فیصد رہا۔ جامعہ این ای ڈی کے داخلہ ٹیسٹ کے سربراہ اور پرووائس چانسلر ڈاکٹر طفیل جوکھیو نے کہا کہ سندھ کے تعلیمی بورڈز میں کرپشن کی خبر میں عام ہیں جس کا اثر نتائج پر بھی پڑ رہا ہے اس کی سنجیدگی سے تحقیقات کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ آغا خان بورڈ سے سندھ کے تعلیمی بورڈز کو سبق لینا چاہیے ۔

اُنہوں نے بتایا کہ داخلہ ٹیسٹ میں اے ون اور اے گریڈ کے طلبہ ہی شریک ہوتے ہیں اور ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے 50؍فیصد نمبر لانا ضروری ہوتا ہے جو امیدوار اے ون اور اے گریڈ لاتا ہے کیا اس کے لئے 50؍فیصد نمبر لانا مشکل ہیں ؟ اُنہوں نے بتایا کہ داخلہ ٹیسٹ میں 10؍ہزار 322؍طلبہ نے شرکت کی جس میں سے صرف 4؍ہزار 231؍طلبہ کامیاب ہوئے اور نتیجہ 42؍فیصد رہا یعنی امیدواروں کی اکثریت ٹیسٹ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکی اُنہوں نے بتایا کہ جن طلبہ نہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے داخلہ ٹیسٹ میں 60؍فیصد نمبر لیے وہ داخلے کے اہل ہوں گے کیونکہ ان کو پرچہ 120؍نمبر کا تھا جبکہ این ای ڈی کے داخلہ ٹیسٹ کے لیے 50؍فیصد نمبر لانا ضروری ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سیاسی صورتحال اور بلدیاتی حکومتوں سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔ اعلامیے کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم کی صدارت میِں رابطہ کمیٹی کا اجلاس عارضی مرکز بہادرآباد میں ہوا، اجلاس میں22 اگست کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کانفرنس میں بدعنوانی کے خاتمے، مقامی حکومتوں کے اختیارات اور پاکستان کی سالمیت کے امور پرغور کیا جائے گا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا موجودہ صورتحال میں کل جماعتی کانفرنس وسیع تر اتفاق رائے کے لیے بہترین فورم ثابت ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف اور پیرپگارا نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے

 

 

ایمز ٹی وی (لاہور)بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نیلم جبار، بشیر ریاض، عبدالقادر شاہین، قیوم سومرو، عزیز الرحمان چن نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے قوم کو ایک بار پھر نوجوان قیادت دی ہے اور عوام بلاول بھٹو کو امید کی کرن سمجھتے ہیں، قوم کا ہر طبقہ بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کر رہا ہے جب کہ خود کو لیڈر کہنے والے مصنوعی سیاستدانوں کے چہروں کی چمک اتر چکی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی معیشت تباہ کر دی، کسان اور مزدور برباد ہو گئے، اپنی جیبیں بھرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کو مضبوط اور نواز شریف نے کمزور کیا، ہم نے میثاق جمہوریت پر عمل کرتے ہوئے انہیں پرُامن اقتدار منتقل کیا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو مقتدر بنانے کے بجائے نواز شریف خود اختیارات کا منبع بن گئے، میاں صاحب بادشاہ بن گئے، وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز سے بھی نہیں ملتے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے وزرا اور منتخب ارکان نواز شریف کے دور حکومت میں دربدر رہے جب کہ (ن) لیگ کو اندرونی خلفشار اور رسہ کشی لے ڈوبی۔

 

 

ایمزٹی وی (تجارت)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مندی دیکھی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے بھی مندی دیکھی گئی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں اتار چڑھا ﺅرہا جبکہ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں پوائٹس کی کمی دیکھی گئی۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیااور ہنڈرڈ انڈیکس میں 534 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے جس سے انڈیکس 42 ہزار544 کی سطح پر آگیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1 کروڑ 98 لاکھ 56 ہزار 580 شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے جن کی مارکیٹنگ ویلیو 2 ارب 2 کروڑ 28 لاکھ 994 روپے رہی۔ مارکیٹ میں ہونے والی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ ادا کار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ ان کو ہیرو رول ادا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔اپنی آنے والی فلم کی اشتہاری مہم کے دوران ایک انٹرویو میں نوزالدین صدیقی نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں ہیرو رول ادا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے انھوں نے کہا کہ ہیرو کا کردار بڑا روایتی ہوتا ہے جس میں کوئی برائی نہیں ہوتی ہے ان کو ایسے کردار ادا کرنے کا شوق نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ انھیں مکمل طور منفی اور مکمل طور مثبت انسانوں کے کردار ادا کرنا پسند نہیں ہے ان کے نزدیک حقیقت میں ایسے کردار ہوتے ہی نہیں ہیں