ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) اس فہرست میں جن 3 بالی ووڈ اسٹارز نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی اس میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار شامل ہیں جب کہ حیران کن طور پر مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان تینوں اداکاروں کی نسبت عامر خان سال میں ایک ہی فلم کرتے ہیں۔
فوربز نے یکم جون 2016 سے یکم جون 2017 کے دوران ہونے والی آمدنیوں کا ریکارڈ مرتب کیا جس کے مطابق شاہ رخ خان 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کماکر عالمی درجہ بندی میں 8 ویں نمبر پر رہے.
بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ساتھ 9 ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
بالی ووڈ کے کھلاڑی سمجھے جانے والے اکشے کمار 3 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں
دنیا میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے اداکار ہالی ووڈ اسٹار مارک واہلبرگ رہے جن کی آمدنی 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی اور یہ آمدنی شاہ رخ خان کی آمدنی سے 79 فیصد زیادہ ہے۔
zنمبر پر ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن المعروف دی راک رہے جن کی آمدنی 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی
اس کے بعد وین ڈیزل 5 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے، ایڈم سینڈلر 5 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کے ساتھ چوتھے، جیکی چن 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ساتھ پانچویں، روبرٹ ڈاؤنی جونیئر چھٹے اور ٹام کروز ساتویں نمبر پر رہے.
ایمز ٹی وی (پشاور)جماعت اسلامی نے وفاقی حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ اگر اس نے عید الاضحیٰ سے قبل وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے اور فرنٹیئر کرائم ریگولیشن (ایف سی آر) کو ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا تو عید کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا میں گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے کے دوران خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کارکنان اور قبائلیوں پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد میں لانگ مارچ کی تیاری کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت مطالبات پورے نہیں کرتی تو وہ خود اس لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔ جماعت اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام فرسودہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور انہوں نے انگریزوں کے دور کے اس نظام کو مسترد کردیا ہے جس میں صرف کرپٹ لوگوں کے مفادات ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ا
نہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو اب تک یقین نہیں آرہا کہ وہ ملک کے چیف ایگزیکٹو بن چکے ہیں جبکہ انہیں ہی فاٹا کے مستقبل کے لیے نمایاں اقدامات کرنے ہوں گے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان نے پشاور میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جہاں انہوں نے فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنانے اور ایف سی آر کو ختم کرنے کے حوالے سے نعرے بازی بھی کی۔ خیال رہے کہ رواں ماہ 11 اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی فاٹا اصلاحات کو نافذ کرنے کے حوالے سے حکوت پر دباؤ دینے کے لیے اسی جگہ پر دھرنا دیا تھا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قومی اسمبلی کو الیکشن بل 2017 پاس کرنے کے بجائے فاٹا اصلاحاتی بل پاس کرنا چاہیے تھا اور 2018 کے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں فاٹا کو نمائندگی دینے کا اعلان بھی کرنا چاہیے تھا۔ ا
ن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فاٹا اصلاحات رپورٹ کو نافذ نہ کرکے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کو امداد بند کرنے کی دھمکی اور پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اور دوسری جانب اپنی پالیسی پر سزا دینے کی دھمکی بھی دے رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اپنی فرسودہ پالیسی کی وجہ سے ہونے والی ناکامی کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرا رہا ہے۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسمارٹ فون پر دنیا بھر سے رابطے میں رہنا اور خبروں سے باخبر رہنا آج کل کی زندگی کا معمول بن چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل کا ز یادہ استعمال گردن پر تکلیف کا سبب بن رہا ہے۔امریکی شہر لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے نیوروسرجنز کا کہنا ہے کہ ان کے پاس گردن میں درد کی شکایت کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ان کے مطابق جب وہ ایسے مریضوں کا ایکسرے کرتے ہیں تو انہیں گردن پر موجود اسپائنل کورڈ جو مختلف ٹشوز اوراعصاب کا مجموعہ ہوتی ہے، اپنی قدرتی حالت سے مختلف، مڑی ہوئی نظر آتی ہے جو اس حصے میں تکلیف کا سبب بنتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شکایت ان افراد کو ہوتی ہے جواسمارٹ فونز کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ یہ صورتحال بچوں کے لیے زیادہ خطرناک ہے جن کا جسم نشونما پانے کے مراحل میں ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جیسے جیسے بچوں کا اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس یا آئی پیڈز سے کھیلنے کا دورانیہ بڑھتا جاتا ہے ویسے ویسے ان کی نیند کے دورانیے میں کمی آتی جاتی ہے۔
وہ بچے جو بچپن سے ہی ویڈیو گیمز کھیلنے یا بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں وہ نیند کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ذہنی نشونما پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ نیلی اسکرینز بہت شدت سے نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کی آنکھوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔ یہ آنکھ کے پردے کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور ہمیشہ کے لیے نابینا بھی کر سکتی ہے
۔ا ن تمام بیماریوں کو ماہرین نے ڈیجیٹل بیماریوں کا نام دیا ہے جو آج کے ڈیجیٹل دور کی پیداوار ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس اسکرین کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا دماغی کارکردگی کو بتدریج کم کردیتا ہے جبکہ یہ نیند پر بھی منفی اثرات ڈالتا ہے۔
ایمز ٹی وی (جدہ )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پرجدہ پہنچ گئے،ڈپٹی گورنر مکہ نے ایئرپورٹ پر شاہد خاقان عباسی کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دورےکے دوران سعودی ولی عہد اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔
وزیرخارجہ خواجہ آصف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر بھی حاضری دیں گے۔ وزیراعظم کی مدینہ منورہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی قیادت سے ملاقات کے بعد واپسی پرقومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے بعد ٹرمپ کی افغان پالیسی پر باضابطہ ردعمل دیا جائے گا۔