جمعرات, 16 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی (تجارت)بینک آف آزاد جموں و کشمیر نے اپنے قیام کے بعد پہلی دفعہ بنک کھاتہ داروں کی آسانی اورسہولت کے لئے بنک ایس ایم ایس الرٹ سروس شروع کر دی ۔ گزشتہ روزریجنل آفس مظفرآباد میں بنک اسٹاف کو ایس ایم ایس سروس کے حوالے سے باظابطہ طور پر آگاہی اور رہنمائی دی گئی تا کہ پورے آزاد کشمیر میں آن لائن برانچوں سے اس سروس کے آغاز سے کھاتہ داروں کو بروقت ان کے اکاونٹ میں ہونے والی ہر ٹرانزیکشن کا علم موبائل فون پر ہو سکے گا۔ایم ڈی کشمیر بنک عمران صمد کی ذاتی کوششوں سے اس سروس کا اجرا ء نہایت ہی اہم قدم ہے۔جس سے کھاتہ داروں کا بنک پر اعتماد میں اضافہ ہو گا۔
بنک کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات میں ایس ایم ایس سروس ایک ہے اور امید کی جار ہی ہے دیگر بنکوں کی طرح دیگر سروسز بھی کشمیر بنک فراہم کرے گااور کھاتہ داروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گا۔ایس ایم ایس الرٹ سروس سے بنک کھاتہ داروں کے لئے آسانی کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر اپنے اکاونٹ سے اپ ڈیٹڈ رہیں گے۔
اس وقت پورے آزاد کشمیر میں کشمیر بنک کی 64برانچیں کا م کر رہی ہیں اور 45برانچیں آن لائن سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ایم ڈی کشمیر بنک کی براہ راست دلچسبی سے بنک میں اصلاحات کا عمل جاری ہے

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)سابق وزیراعظم نواز شریف 24 اگست کو لندن روانہ ہو ں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ کرائیں گے اور ان کایہ دورہ لندن 3 سے 6 روزہ ہو گاجبکہ ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز پہلے ہی علاج کی غرض سے لندن میں ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی (صحت) ایم این اے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں ڈینگی کیخلاف پنجاب حکومت کی مدد پر شکر گزار ہوں۔ پشاور ٹیم بھجوانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی شکر گزار ہوں افسوس چار سال گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی کی حکومت ڈینگی کے خلاف کچھ نہ کر سکی۔ جب بھی ڈینگی کا مرض آتا ہے تو خیبر پی کے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں، خیبرپختونخواہ کے عوام ڈینگی میں مبتلا ہیں اور عمران خان سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔
 

 

 

 

ایمزٹی وی (لاہور)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج رات دورہ لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج رات ساڑھے 3 بجے لندن کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ 2 روز لندن اور 3 روز برمنگھم میں قیام کریں گے اوران کی واپسی عیدسے ایک روزقبل ہو گی۔
واضح رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری چند روز قبل پاکستان آئے تھے اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے خواتین کیساتھ استنبول چوک میں دھرنا بھی دیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کے ’آفٹر شاکس ‘سے نمٹنے کیلئے مسلم لیگ ن نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار کی آج ہونے والی پریس کانفرنس سے قبل مشاورت کیلئے نواز شریف نے 4 وزرا کو جاتی امرا طلب کرلیا ہے۔
سینیٹر پرویز رشید اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے کہ وہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کا فوری طور پر جواب دیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ رائیونڈ میں مشاورتی عمل چوہدری نثار کی پریس کانفرنس سے کچھ دیر پہلے شروع ہوگا۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ’ایون فیلڈ لندن فلیٹس‘ کی تفتیش کے سلسلے میں نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کرلیا۔
میڈیا زرائع کے مطابق نیب لاہور نے 10 بجے مریم نواز11 بجے کیپٹن صفدر اور باقی شریف فیملی کے افراد کو انکوائری کے لیے بلایا ہے۔
اس سے قبل بھی نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اوران کے بچوں کو طلب کیا تھا تاہم شریف خاندان کا کوئی بھی فرد نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا جس کے بعد نیب کو شریف حاندان کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تھا کی ابھی پاناما کیس نظر ثانی کی اپیل جاری ہے لہذا ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد پیش نیب میں پیش نہیں ہوسکتا۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پیشی کے نوٹس دو روز قبل جمعے کے روز جاتی عمرا رائے ونڈ بھجوائے گئے تھے جو وصول کرلیے گئے تھے۔

 

 

ایمزٹی وی (لاہو/ تعلیم) لاہور پولیس نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں سیمینار کرانے کا فیصلہ کرلیا۔زرائع کے مطابق سی سی پی او محمد امین وینس نے ایس ایس پی ایڈمن لاہور رانا ایاز سلیم کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے-اس حوالے سے سی سی پی او لاہور محمد امین و ینس کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ایسے سیمینار کرائے جائیں گے جن میں پولیس طلبا کو دہشت گردی کے خطرات کے با رے میں آگاہی کے ساتھ یہ بھی بتائے گی کہ عوام خود دہشت گردی کے خلاف جاری اس جنگ میں کیا کردار ادا کرسکتی ہے-

 

 

 

ایمزٹی وی (نئی دہلی)بھارت نے جاسوسی کے الزام میں قید پاکستانی ارشد محمد کو رہا کردیا جنہیں واہگہ بارڈر پر حوالے کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کی ورنگل سنٹرل جیل میں قید پاکستانی محمد ارشد کو رہا کردیا گیا۔ جیل حکام نے محمد ارشد کو ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کی پولیس کے حوالے کردیا۔ ارشد محمد کو 2009 میں پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے اور غداری کے الزام میں گرفتار کرکے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
بھارتی حکام نے کہا کہ ارشد محمد کی سزا گزشتہ سال 16 اگست کو مکمل ہوگئی تھی اور انہیں واپس پاکستان جانے کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن پاکستانی حکومت نے اس کیس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جس کے نتیجے میں دستاویزی عمل تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے ارشد محمد کو مزید ایک سال جیل میں گزارنا پڑا۔
ارشد محمد نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے واپس پاکستان بھجوانے کی اپیل کی جس پر بھارتی وزارت خارجہ نے انہیں واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا۔ جیل سے باہر نکلنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد محمد نے کہا کہ وہ قید کے دوران دمہ اور ریڑھ کی ہڈی کے مریض بن چکے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی (کراچی) پاک فضائیہ کے پائلٹ راشد منہاس شہید کا 46 واں یوم شہادت آج ملک بھرمیں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہونے والے راشد منہاس نے سینٹ پیٹرک کالج سے سینئیر کمیبرج پاس کیا، ان کے خاندان کے متعدد افراد پاکستان کی مسلح افواج میں اعلیٰ عہدوں پرفائز تھے جس نے ان کے دل میں موجود مادر وطن کے دفاع کے جذبے کو مزید تقویت دی اوراپنے ماموں ونگ کمانڈرسعید سے جذباتی وابستگی کی بنا پر1968 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ 1971 میں راشد مہناس نے اکیڈمی سے جنرل ڈیوٹی پائلٹ کی حیثیت سے گرجوٹ کیا اورانہیں کراچی میں پی اے ایف بیس مسرور پر پوسٹ کیا گیا تاکہ لڑاکا پائلٹ کی تربیت حاصل کرسکیں۔
20 اگست 1971 کو راشد منہاس مسروربیس کراچی سے اپنی تیسری تنہا پروازکے لئے جب وہ T-33 جیٹ سے روانہ ہونے لگے تو ان کا انسٹرکٹرمطیع الرحمن ان کے ساتھ زبردستی طیارے میں سوار ہوگیا۔ مطیع الرحمن طیارے کو بھارت کی حدود میں لے جانا چاہتا تھا، راشد منہاس نے بھرپور مزاحمت کی لیکن کامیاب نہ ہونے پرمطیع الرحمن کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے طیارے کا رخ زمین کی جانب کردیا اس طرح طیارہ بھارتی سرحد سے صرف 32 میل پہلے ٹھٹھہ میں گرکرتباہ ہوگیا۔
وطن کی خاطراپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے راشد منہاس کوان کی بے مثال قربانی پراعلیٰ ترین فوجی اعزارنشان حیدر سے نوازا گیا،وہ اعلیٰ ترین فوجی اعزازحاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے واحد افسر ہیں جنہوں نے اپنی جان قربان کرکے ملک کے دفاع اور حرمت کی لاج رکھی۔ راشد منہاس کو 21 اگست 1971 کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا اور ان نوجوان پائلٹ کے پورے خاندان سمیت پاک فضائیہ اور دیگر مسلح افواج کے عہدیداران اس موقع پرموجود تھے۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)پاکستان کے سترویں یومِ آزادی کی مناسبت سے این ای ڈی یو نی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِِ اہتمام این ای ڈی ایلمنی ایلیون اور این ای ڈی الیون کے مابین فرینڈلی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ، 20اگست کو جامعہ این ای ڈی کے کرکٹ گراؤنڈ میں کروایا جائے گا، جس میں مہمانِِ خصوصی وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ہوں گے۔ این ای ڈی ایلمنی ایلیون کی کیپٹن شپ بھی وزیرِاعلی سنبھالیں گے جب کہ وائس چانسلر این ای ڈی یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی این ای ڈی الیون کے کپتان ہوں گے۔وسیم اکرم، معین خان،اسد شفیق، سکندر بخت، صادق محمد، سلیم جعفر،تنویر احمد، غلام علی محمود حامد، حارث خان، شوکت مرزا، زاہد احمد، مسعود انور سمیت دیگر موجودہ اورسابقہ کھلاڑیوں کی آمد متوقع ہے۔