ایمزٹی وی(پیرس)فرانس میں جاری صدارتی انتخاب میں عمانویل میکرون پہلے مرحلے میں جیت گئے جبکہ مارلی پین دوسرے نمبر پر رہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں جاری صدارتی انتخابات میں 11امیدوارو ں نے حصہ لیااور اتوار کے روز پولنگ ہوئی جس کے نتیجے میں عمانویل میکرون اور مارلی پین پہلے مرحلے میں کامیاب رہے۔
دونو ں امیدواروں کی جیت کے بعد ان کے حامیوں نے اپنے اپنے دفاتر میں جیت خوشی منائی اور مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے دونوں امیدواروں کے درمیان حتمی مقابلہ 7مئی کو ہوگا اور کامیاب ہونےوالا امیدوار فرانس کی صدارت سنبھالے گا۔
ایمزٹی وی(مناما)پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات کی اور خطے کی صورتحا ل پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق جاوید ملک اور شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کی ملاقات انتہائی خوشگوار میں ماحول میں جبکہ ملاقات کے دوران خطے اور دونوں ممالک کی باہمی تجارت پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
پاکستانی سفیر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خلیجی تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں اورخلیجی ممالک سے مضبوط اورمستحکم سٹریٹیجک پارٹنرشپ کے فروغ پرعمل پیراہیں۔
ایمزٹی وی (کراچی)سندھ کابینہ نے رینجرز اختیارات میں 90 روز کی توسیع کر دی گئی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں رینجرز کے اختیارات میں3ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ توسیع کے بعد رینجرز پٹرولنگ ، اسنیب چیکنگ کرسکے گی اور چوکیاں قائم کرسکے گی جبکہ ان اختیارات کے رینجرز 90دن تک کسی بھی ملزم کو اپنی تحویل میں رکھ سکتی ہے۔ سندھ کابینہ نے رینجرز کو یہ اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دئیے ہیں ۔ رینجرز کو16اپریل2017سے خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں۔
صوبائی کابینہ کے سینئر وزرا نے رینجرز کو اختیارات کی حمایت کی ہے ۔ حمایت کرنیوالے وزرا میں سید سردار شاہ ،جام مہتاب ڈہر، جام خان شورو، نثار کھوڑو، منظور وسان ، میر ہزار خان بجرانی شامل ہیں۔
سندھ کابینہ نے پولیس کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا ہے اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہرمیں ٹارگٹڈ آپریشن سے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں اور پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے جتنے بھی فنڈز چاہیے ہوں گے وہ سندھ حکومت جاری کرے گی۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے آئی ایس آئی چیف اور مریم نواز کی رشتہ داری کے حوالے سے متنازعہ بیان دیا تھا جس پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ان کے بیان کو گمراہ کن قرار دیا گیا تھا۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی)مارگٹ اور پنجگور میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر حساس اداروں اور ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے زیراستعمال 3کیمپ مسمار کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے زیر استعمال 3کیمپ مسمار کر کے3کلو بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، مواصلاتی آلات اوردیگر تخریبی مواد بھی برآمد کر لیاجبکہ مارگٹ میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران 3مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا جن کے قبضے سے ایس ایم جیز اور سیکڑوں راؤنڈز برآمدہوئے ہیں۔دوسری جانب پنجگورکے علاقے گچک میں سرچ آپریشن،کالعدم تنظیم کے30مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔
ایمز ٹی وی (پنجاب ) پنجاب کے وسطی علاقوں میں تیز ہوائیں اور آندھی جبکہ لاہور میں وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
گوجرانوالہ، سرگودھا، بھکراور بہاولنگر میں بھی بادل برسے، گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔
گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں بارش اورپہاڑوں پر برف پڑی۔
پنجاب کے وسطی علاقوں میں درجہ حرارت تین سے چار ڈگری نیچےآگیا ۔لاہور، گوجرانوالہ، بہاولنگر، بھکر میں تیز ہوا،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات نے آج سے آئندہ 3روز کے دوران ملک میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ہفتےسے پیر،خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیرمیں آندھی،گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔
اسلام آباد سمیت پنجاب میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
اتوارسے پیرکوئٹہ، ژوب،سبی،نصیرآباد ڈویژن میں چندمقامات پربارش کاامکان ہے۔ میدانی علاقوں میں دن کےدرجہ حرارت میں3 سے5ڈگری سینٹی گریڈ کمی متوقع ہے۔
ایمز ٹی وی (تعلیم )میٹرک بورڈ انتظامیہ نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے پرچہ شروع ہونے سے چند لمحے قبل امتحانی مرکز تبدیل کر دیا جس سے بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
زرائع کے مطابق کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوسرے مرحلے کے تحت بچوں کے امتحانات کا سلسلہ لینے کا عمل جاری ہے۔
لیکن آج جب طلبا کراچی کے علاقے کیماڑی میں واقع باب الاسلام اسکول پہنچے تو ثٓانوی بورڈ کے عہدیدار کی جانب سے پرچہ شروع ہونے سے چند منٹ پہلے ان سے کہا گیا کہ آپ کا امتحانی مرکز تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب آپ لوگ وہیں جا کر پرچہ دیں گے جس پر طلبا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ثانوی بورڈ ہمارے مستقبل کے ساتھ کھیل رہا ہے۔
ایمز ٹی وی(صحت) جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ خواتین کا مدافعتی نظام مردوں کے مقابلے میں دیر سے بوڑھا ہوتا ہے، اس لیے خواتین مردوں کے مقابلے میں طویل عمر پاتی ہیں۔
جاپانی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ مردوں کا مدافعتی نظام کمزور ہونے سے ان کی عمر کم ہو جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مدافعتی نظام کے معائنے کے بعد کسی بھی شخص کی عمر کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
مدافعتی نظام جسم میں سرطان اور انفکیشن کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے اور نظام میں کمزوری کے باعث ہی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں۔
جاپانی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ مرد اور عورتوں کی عمروں میں اوسط فرق کی وجہ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ مدافعتی نظام میں ہونے والی تبدیلیاں ہی ہیں۔
ایمزٹی وی (افغانستان) طالبان کی جانب سے افغان فوج کے تربیتی کیمپ پر حملے میں ہلاک اہلکاروں کی تعداد 140 ہو گئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے صدر مقام مزار شریف میں فوجی وردیوں میں ملبوس تقریباً 10 حملہ آوروں نے فوجی کیمپ پر حملہ کردیا جس کے بعد دونوں دہشت گردوں نے پہلے مسجد اور بعدازاں کھانا کھانے کے مقام پر فوجیوں پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 140 ہو گئی ہے جب کہ متعدد زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق فوجی تربیتی مرکز پر فوجی لباس میں ملبوس دہشت گرد گاڑی میں بیٹھ کر داخلی دروازے پر کلئیرنس لینے کے بعد دوسرے دروازے تک پہنچے جہاں اہلکار نے ان سے پوچھ گچھ کی تو ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جب کہ گاڑی میں موجود دہشت گرد فوجی کیمپ کے اندرونی احاطے میں داخل ہوگئے جہاں ان میں سے ایک گروپ نے مسجد میں نماز پڑھنے والے فوجیوں کو نشانہ بنایا جب کہ دوسرے گروہ نے کھانا کھانے کے مقام پر اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے گیلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کی تعارفی تقریب کے موقع پر صارفین کو مفت ویڈیو کلیکشن فراہم کرنے کیلئے گوگل سے معاہدہ کر لیا۔
معاہدے کے تحت سام سنگ کے تمام موبائلز، ڈیسک ٹاپ اوردیگر ڈیوائسز میں گوگل میوزک پلئیر ایپلی کیشن کی مدد سے ایک لاکھ گانے مفت اپ لوڈ کر سکیں گے۔
گوگل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ سہولت صرف سام سنگ میں موجود گوگل میوزک پلئیر کیلئے ہوگی۔
اس سے قبل صارفین گوگل میوزک پلئیر پر پہلے ہی 50 ہزار گانے مفت اپ لوڈ کرنے کی سہولت حاصل کر رہے تھے، تاہم دونوں کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد مفت گانوں کو اپنی پلے لسٹ میں ایڈ کرنے کی گنجائش دگنی ہوچکی ہے۔
گوگل کے مطابق دنیا بھر میں سام سنگ کے صارفین اس سہولت سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔
ساتھ ہی گوگل نے کہا کہ اگر کوئی صارف گانوں، ویڈیوز اور یوٹیوب تک اشتہارات کے بغیر رسائی چاہتا ہے تو اسے اس کی سبسکرپشن کروانی پڑے گی، جس کے بعد صارف کہیں بھی کسی وقت بھی اشتہارات کے بغیر ویڈیوز تک رسائی حاصل کر پائے گا۔
ایمز ٹی وی(صحت) ما ہر نفسیات فائقہ حفیظ نے کہا کہ جذبات کا بے قابو ہونا خود کشی کی بہت بڑی وجہ ہے۔ بعض اوقات انسان چھوٹی چھوٹی باتوں کو اپنی انا کا مسئلہ بنا لیتا ہے۔
جس کی وجہ سے وہ خود کشی کی طرف بڑھتا ہے۔ خود کشی کی بنیادی وجوہات میں سے ایک وجہ تعلیم کا نہ ہونا بھی ہے۔ ماہر نفسیات ریاض بھٹی نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ، بے روزگاری اور ملک میں غریب کیلئے انصاف کی عدم فراہمی خود کشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی بنیادی وجوہات میں سے ہیں۔
معاشرے کا رویہ اور برتاؤ بھی لوگوں کو اس غلط قدم کی طرف لے جاتے ہیں۔ اگر ہم شکر گزار بن کر زندگی گزاریں تو پھر خود کشی کے رجحان میں کا فی حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔