ایمز ٹی وی(صحت) بے شمار کوششوں کے بعد بالآخر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے موزی مرض ملیریا کے لیے دنیا کی پہلی ویکسین تیار کرلی۔ خیال رہے کہ ملیریا کے لیے اب تک کوئی خصوصی ویکسین تیار نہیں کی گئی، تاہم اس سے ممکنہ تحفظ اور بچاؤ کے لیے دیگر دواؤں کی مدد لی جاتی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں افراد اس مرض کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، بخار کے سبب ہونے والی زیادہ تر ہلاکتیں ملیریا کی وجہ سے ہی ہوتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے ملیریا کے عالمی دن کی مناسبت سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مرض کے لیے تیار کی گئی دنیا کی پہلی ویکسین کو ابتدائی طور پر 3 افریقی ممالک میں پیش کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے افریقا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ماتشیدسو موئٹی نے کہا کہ ملیریا کے لیے تیار کی گئی دنیا کی پہلی ویکسین ’آر ٹی ایس ایس‘ کو آزمائشی پروگرام کے لیے گھانا، ملاوی اور کینیا میں متعارف کرایا جائے گا۔ ماتشیدسو موئٹی کے مطابق اس ویکسین کو آزمائشی پروگرام کے لیے آئندہ برس 2018 سے مذکورہ ممالک میں استعمال کیا جائے گا اور کامیاب آزمائش کے بعد ہی اسے دنیا بھر میں پھیلایا جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس ویکسین کے لیے آزمائشی پروگرام اس لیے شروع کیا جا رہا ہے، کیونکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویکسین کتنی کامیاب ہوگی، حتیٰ کہ ابتدائی تجربات میں اس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ ڈبلیو ایچ او کے علاقائی ڈائریکٹر کے مطابق افریقا کے تینوں ممالک کے ہر 5 سے 17 ماہ کے کم سے کم 12 لاکھ بچوں کو یہ ویکسین دی جائے گی۔ عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ بچوں کو یہ ویکسین 4 بار دی جائے گی، شروع میں بچوں کو اس ویکسین کے ہر تین ماہ بعد تین ڈوز، جب کہ آخری ڈوز 18 ماہ بعد دی جائے گی۔ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کی مختلف رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ کم سے کم 20 کروڑ افراد ملیریا میں مبتلا ہوتے ہیں، جن میں سے سالانہ 5 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق افریقی اور ایشیائی خطوں سے ہوتا ہے۔ اگر یہ ویکسین کامیاب گئی تو اس سے دنیا میں لاکھوں انسانوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں گی۔
ایمز ٹی وی(صحت) ماہرین صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ڈینگی اور چکن گونیا وائرس پھیلانے والے مچھر (ایڈیز ایجپٹی و ایڈیز ایلبوپکٹس )کا خاتمہ نہ کیا گیا تو آئندہ چند برسوں میں اس سے زیکاوائرس بھی پاکستان منتقل ہو سکتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افریقا اور جنوبی امریکا میں زیکا وائرس اسی مچھر سے پھیلا تھا تاہم پاکستان میں تاحال ان مچھروں میں زیکا وائرس نہیں منتقل ہوا اگر خدانخواستہ یہ منتقل ہوگیا تو بڑی پریشانی کا سا منا کرنا پڑے گا۔ ماہر متعدی امراض اور انڈس اسپتال کے شعبہ انفیکشئس ڈیزیز کی سربراہ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے بتایا کہ ڈینگی ، چکن گنیا اور زیکا وائر س پھیلانے والے مچھر ایڈیزایجپٹی اور ایڈیز ایلبوپکٹس ہیں جو صوبے میں موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تاحال زیکا کا وائرس ان مچھروں میں نہیں آیا اس لئے قبل کہ ان میں یہ وائرس بھی آجائے ان کے خاتمے کےلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ سندھ میں صوبائی محکمہ صحت اور بلدیاتی ادارےکی جانب سے مچھروں کے خاتمے کےلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جارہے جس کے نتیجے میں پہلے ملیریا وائرس نے جنم لیا پھر ڈینگی وائرس آیا اور اب چکن گونیا وائرس نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ٹیسٹ کپتان مصباح الحق 5ہزاررنزکاسنگ میل عبور کرنیوالے پاکستان کے7ویں بیٹسمین بن گئے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے5 ہزار رنز کا سنگ میل ویسٹ انڈیز کیخلاف جمیکا ٹیسٹ کے دوران عبور کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے5ہزار یا اس سے زائدرنز بنانے والے7ویں بیٹسمین ہیں ان سے قبل یہ سنگ میل عبور کر نے والوں میں جاوید میاں داد، ظہیر عباس، سلیم ملک،محمد یوسف،انضمام الحق اور یونس خان شامل ہیں۔ مصباح الحق نے5ہزار رنز بنانے والے طویل العمر دوسرے بیٹسمین بھی بن گئے،پہلے بیٹسمین انگلینڈ کے جیک ہوبس تھے جنہوں نے5ہزار رنز بنانے کااعزاز46سال کی عمر میں حاصل کیا۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل جاری ہے، پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 407رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور انہیں ویسٹ انڈیز کیخلاف 121 رنز کی بر تری حاصل ہے۔ پاکستان کی جانب سےکپتان مصباح الحق نے99رنزکی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ سرفراز احمد 54، اسد شفیق22، عامر 11، وہاب ریاض9 اور یاسر شاہ 8رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس سے پہلے گزشتہ روز بابر اعظم 72، یونس خان58 ،اظہر علی 15 اور احمد شہزاد 31 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبریئل اور جوزف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان کےخلاف ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93رنز بنا لیے۔ویسٹ انڈیز کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 28رنز درکار ہیں۔ یاسر شاہ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 33 رنز کے عوض 4 کھلاڑی پویلین بھیج دیئے ۔ کیرن پوؤل 49 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے ، کریگ بریتھ ویٹ 14رنز، شمرون ہیٹمیئر 20 رنز اور شائی ہوپ 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ اس سے پہلے اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم 407رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 121 رنز کی برتری حاصل کی تھی ۔ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سےکپتان مصباح الحق نے 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے ۔ بابر اعظم 72، یونس خان58 اور سرفراز احمد 54 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ احمد شہزاد 31 ، اسد شفیق22، اظہر علی 15 ،عامر 11، وہاب ریاض 9 ، یاسر شاہ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبریئل اور جوزف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بھارت میں جاری آئی پی ايل کے28ویں میچ میں رائزنگ پونے سپر جائنٹس نے ممبئی انڈينز کو 3 رنز سے ہراديا ہے۔ پونے نے 6 وکٹوں پر 160 رنز بنائے تھے، جس میں راہول تریپاتھی45 اور اجنکیا رہانے کے 38 رنز نمایاں تھے۔ ممبئی انڈینز کے بولرز کی جانب سے کرن شرما اور جسپرت بمراہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ ممبئی انڈینز 161رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 157 رنز اسکور کرسکی، ٹیم کی جانب سے کپتان روہت شرما 58رنز کے ساتھ نمایاں رہے،جبکہ پونے کے بولرز کی جانب سے جیادوو اوناڈکٹ اور بین اسٹوکس نے 2،2 کھلاڑی آئوٹ کیے۔ رائزنگ پونے سپر جائنٹس کے بین اسٹوکس مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اس سے پہلے ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹورنامنٹ کا آج 29واں میچ رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد کے درمیان بنگلور میں ہوگا۔