اتوار, 12 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(فیصل آباد) فیصل آباد میں فیسکو آفس میں وزیرمملکت عابد شیر علی نے توپوں کا رخ عمران خان اور آصف زرداری کی طرف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کل تک زرداری کو ڈاکو کہتے تھے اور اب دونوں کے بارے پنجابی میں ایک ہی بات کہی جاسکتی ہے کہ کتی چوراں نال رل گئی اے۔عابد شیر علی خوب برسے اور پی ٹی آئی کے سربراہ پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو وی رک جا،مردان کی یونیورسٹی میں مشال خان کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اور آپ کے ہی لوگوں نے اس مظلوم کو شہید کرایا،اگر یہ سب گلو بٹ اور پومی بٹ ہوتے تو 24 گھنٹے میڈیا کوریج ملتی مگر اب ایسا نہیں ہوتا کیونکہ مشال کو قتل کرنے والے سب عمران خان کے ساتھی ہیں۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخار پرالزام لگا توآپ کی اخلاقیات کہاں تھیں، بیٹے پرالزام ہونے کے بعدافتخارچوہدری کے پاس عہدے پر رہنے کا کیا جواز تھا۔انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن نے سکیورٹی اداروں پر تہمت لگائی،جنہوں نے زمینیں ہڑپ کیں انہیں لٹکانا چاہیے،اعتزاز احسن نے بیوی کے نام پر ایل پی جی کے ٹھیکے لئے،آپ کی رگ رگ میں پاکستان کے عوام کے لوٹے پیسے ہیں۔عابد شیر علی سابق صدر کو نیا لقب دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری مسٹر ٹین پرسنٹ نہیں بلکہ مسٹر تھاؤزنڈ پرسنٹ ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت اسٹیٹ بینک نے فنڈ فراہم کرکے دور کردی۔
مرکزی بینک نے منی مارکیٹ سسٹم کو سات دن کے لئے 1215 ارب 80 کروڑ روپے فراہم کردیئے، سرمائے کی فراہمی اوپن مارکیٹ آپریشن میں پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز اور ٹریژری بلز خرید کر کی گئی۔
سرمائے کی فراہمی 5اعشاریہ81 فیصد سالانہ شرح سود پر کی گئی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) برطانوی ماہرین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لیموں اور ترشادہ پھلوں میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی مدد سے کئی سنگین مسائل پر قابوپایا جاسکتا ہے۔
لیموں کے استعمال سے جوڑوں کے درد، زکام اور انفیکشن سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے علاوہ اس کا چھلکا بھی جسمانی سوزش کیلئے انتہائی مفید ہے اس سے خون کی گردش بہتر ہوتی جسکی وجہ سے درد میں کمی آتی ہے،استعمال شدہ لیموں کوپھینکنے کے بجائے اسے کسی جار میں ڈال دیں اور اس پر زیتون کا تیل ڈال کر جار کو اچھی طرح سے بند کر کے رکھ دیں اور دو سے تین دن بعد جار کو کھولیں اس کے تیل سے جوڑوں اور پٹھوں کی مالش کرنے سے بھی درد میں کمی آتی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ )بالی وڈ کے پہلوان عامر خان فلم’دنگل ‘ کی تشہیر کے لئے چین پہنچ گئے۔بیجنگ میں انہوں نے مصروف وقت گزارا۔
عامر خان نے چین یاترا کے دوران خود مارشل آرٹ کے گُر سیکھےا ورلڑکیوں کو پہلوانی کے گُر سکھائے۔
انہوں نےچینی نوجوانوں کے ساتھ باغبانی کی۔تصویریں بنوائیں اوریہ ہی نہیں بیجنگ کے چڑیا گھر میں پانڈا کی گول مٹول جوڑی کو کھانا بھی کھلایا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)پلاہور کے نندی پور پاور پلانٹ کو ایل این جی پرمنتقل کردیا گیا اور یہ عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پلانٹ یکم مئی سے 100 میگا واٹ اضافی بجلی پیدا کرے گا یعنی نندی پورپاورپلانٹ سے525 میگاواٹ بجلی پیداہوگی۔
نندی پورٹربائن سےآزمائشی پیدواریکم مئی تک جاری رہےگی۔
 

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ میاں صاحب خوشیاں نہ منائیں بلکہ اپنی ذلت کا ماتم کریں، انہیں ان کے وزرا نے ان کی وقعت دکھادی، عابد شیرعلی نوازشریف کو عزیر بلوچ اور ذوالفقار مرزا کی سطح پر لے آئے ہیں، نواز شرہف جے آئی ٹی زدہ ہونے جارہے ہیں.
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے سوائے پاکستان بنانے کے کوئی تاریخ نہیں بنائی بلکہ پاکستان بھی قائد اعظم نے بنایا ہے، ورنہ جو بھی آمر آیا مسلم لیگ نے اس کا ساتھ دیا ہے۔
مسلم لیگ وہ درویش ہے جسے ہر اقتدار میں آنے والا گھمانے پھرانے لے جاتا ہے، مسلم لیگ (ن) کوتاریخ بنانے میں نہیں اقتدار بچانے میں دلچسپی ہے، وہ اس لئے مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں کہ ان کا اقتدار بچ گیا۔ حکومت بچ جانے پر مٹھائیاں بانٹنے اور کھانے پر شرم آنا چاہیئے، شرم کی بات ہے ایٹمی ملک کے وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے، میاں صاحب کو شرم نہیں آتی کہ کیا وزیراعظم کا منصب جے آئی ٹی میں جانے کا ہے، جے آئی ٹی کیا اچھے لوگوں کے لئے بنتی ہے، فیصلہ پڑھنے کے بعد چوہدری نثارعلی خان بھی آگ بگولا ہوگئے ہیں۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والوں نے بے نظیر بھٹو کو عدالتوں کے چکر کٹوائے، انہیں دردر گھمایا گیا لیکن وہ باعزت ہوکر لوٹیں، ہمارے رہنماؤں پر ایک بھی الزام سچ ثابت نہیں ہوا، ہمارے رہنما عدالتوں سے باعزت بری ہوئے، پیپلزپارٹی چھپ کر کوئی کام نہیں کرتی، انہوں نے معاہدہ کرکے ملک نہیں چھوڑا، میاں نوازشریف کوتوسپریم کورٹ کے جج صاحبان نے کہا کہ وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وزرا کے بھڑکنے کے دن ہیں، بلاول اور زرداری صاحب نے پنجاب میں تہلکہ مچایا ہواہے، بلاول اور زرداری پنجاب میں ہیں تو یہ لوگ مرے جارہے ہیں کہ وہ یہاں کیوں ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم)شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سیکنڈری اسکول کی طالبات نے مرد اساتذہ کے تلاشی لینے پر امتحان دینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر ایک میں پاکستان سکینڈری اسکول میں میٹرک کی طالبات نے امتحان دینے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ مرد اساتذہ نے کمرہ امتحان میں داخل ہونے سے پہلے ہماری تلاشی کیوں لی۔
طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے ٹیچرز کو فوری طور پرامتحانی سینٹر سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ آج کراچی میں نہم جماعت کا انگریزی کا پرچہ لیا جارہا ہے۔
 

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ ) بولی وڈ اداکار سشمیتا سین اپنے کیریئر میں رومانوی، کامیڈی اورایکشن جیسی تمام فلموں میں کام کرچکی ہیں، تاہم طویل عرصے سے وہ اسکرین سے غائب ہیں۔
اور اب اداکارہ سشمیتا سین نے ایک بار پھر اپنے فلموں میں کام کی خواہش کا اظہار کردیا۔
زرائع کے مطابق سابق مس یونیورس کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ فلموں کے اسکرپٹس پر غور کررہی ہیں تاہم اب تک کوئی ایسی کہانی سامنے نہیں آئی جو ان کی توجہ حاصل کرلے۔
41 سالہ سشمیتا سین نے کہا کہ ’میں نے کامیڈی، ہارر، ڈرامائی تمام فلموں میں کام کیا، اس وقت میں ایک بہترین رومانوی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں‘۔
خیال رہے کہ سشمیتا سین آخری مرتبہ 2010 کی فلم ’نو پرابلم‘ میں نظر آئیں تھی۔
انہوں نے 1994 میں مس یونیورس کا خطاب اپنے نام کیا۔
سشمیتا سین ’بیوی نمبر ون‘، ’میں ہوں نہ‘ اور ’میں نے پیار کیوں کیا‘ جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔
 

 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) سر درد کی مصیبت ہر کسی پر کبھی نہ کبھی ضرور ٹوٹتی ہے،یہ ہمارے اچھے دن کا ستیاناس کر سکتی ہے،سردرد کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں،بعض اوقات ہمیں پتا نہیں چلتا کہ سر میں ہونے والا درد کیوں ہو رہا ہے،امریکی ڈاکٹر مارک ڈبلیو گرین کے مطابق سردرد کی ایک ہزار کے قریب وجوہ ہیں،اگر سردرد شدت اختیار کر جائے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کیجیے،آئیے سر درد کی چند ان وجوہ کی طرف نظر دوڑاتے ہیں جن کے بارے میں لوگ کم جانتے ہیں۔
دردشقیقہ کا وراثت میں ملنا
دردشقیقہ کم و بیش آدھے سر کا درد ہوتا ہے اور عموماً خاصا شدید ہوتا ہے اگر والدین میں سے ایک اس کا شکار ہوں تو نصف فیصد امکان ہے کہ یہ آپ کو بھی منتقل ہوگا اور اگر ماں اور باپ دونوں اس میں مبتلا رہتے ہیں تو یہ امکان 80 فیصد تک بڑھ جاتا ہے،درد شقیقہ جینیاتی طور پر منتقل ہوتا ہے اور یہ تشویش سے ہونے والے سردرد سے مختلف ہوتا ہے،تشویش یا دباؤ سے پیدا ہونے والا سر درد عام طور پر کم شدت کا ہوتا ہے،دردشقیقہ کے دوران روشنی اچھی نہیں لگتی اور شدت کی صورت میں قے بھی آ سکتی ہے۔
عورت ہونا
مردوں کی نسبت عورتوں میں دردشقیقہ زیادہ ہوتا ہے،مردوں میں اس کی شرح چھ سے آٹھ اور عورتوں میں 16 سے 18 فیصد ہوتی ہے،ڈاکٹروں کے خیال میں ماہواری کے دوران ہارمونز میں آنے والی تبدیلیاں اور ایسٹروجن کی سطح میں کمی اس تکلیف کی وجہ بنتی ہے،دوران حمل اور ماہواری کی عمر کے گزرنے کے بعد ہارمونزمیں توازن پیدا ہو جاتا ہے جس سے تکلیف میں کمی ہو جاتی ہے۔
نیند میں کمی
جو لوگ رات کو زیادہ جاگتے ہیں یا کم سوتے ہیں انہیں سردرد کی شکایت زیادہ ہوتی ہے،اس کی وجہ جسم کو مطلوبہ آرام نہ ملنا ہے،اس کے علاوہ بہت زیادہ سونا بھی سر درد کا باعث بن سکتا ہے۔
کھانا نہ کھانا
زندگی کی مصروفیت میں کبھی کبھارکھانا نظرانداز ہو جاتا ہے،یوں بھی ہوتا ہے کہ دن کے دو بج جاتے ہیں اور معدہ خالی رہتا ہے،کھانے میں تاخیر سے جسم میں شکر کی مقدار کم ہو جاتی ہے،ڈاکٹرز کے مطابق تھوڑے تھوڑے وقفوں کے ساتھ کچھ کھانا بہتر رہتا ہے تا کہ جسمانی توانائی کی سطح برقرار رہے۔
موسم میں تبدیلی
ٹرانسپورٹ کی سہولیات نے سفر آسان بنا دیا ہے۔ ہو سکتا ہے سیر کو جی چاہے اور آپ گرم سے کسی برفانی علاقے میں گھومنے چلے جائیں،موسمیاتی تبدیلی یا سفر دردشقیقہ یا عام سردرد کے آغاز کا باعث بن سکتا ہے۔
کافی اور چائے چھوڑنا
اگر آپ چائے یا کافی کے عادی ہیں اور اچانک اسے نہیں لیتے تو سردرد ہو سکتا ہے،اس کی وجہ جسم میں کیفین کی کمی ہوتی ہے،اسی لیے عادی افراد کو سر درد کی صورت میں چائے یا کافی کا ایک کپ پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
ذہنی دباؤ
ذہنی دباؤ کی حالت میں بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے اور دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔ اسی کے ساتھ دباؤ کا مقابلہ کرنے والے ہارمون کور ٹیسول کا اخراج بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں اعضا و اعصاب میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے جو سر درد کا باعث بنتا ہے۔