ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جے آئی ٹی کو جاتی امراء انوسٹی گیشن اتھارٹی قراردیدیا۔
 
تفصیلات کے مطابق جنی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے پانامہ فیصلے پر جے آئی ٹی بنانے کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جاتی امراء انوسٹی گیشن اتھارٹی ہے اس لئے اس سے کسی انصاف کی توقع نہیں ہے یہ وزیراعظم کے ماتحت کام کرے گی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ججز نے قطری خط کو کچرے کی ٹوکری میں پھینک دیا،2 سینئر ججز نے کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے،وزیراعظم کا اب وہ مقام نہیں رہا جو حکمراں کا ہوتا ہے اس لئے استعفیٰ دینا چاہیے ۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ جاری ہے،مٹھائی کھانے والے 60 دن بعد شام غریباں منائیں گے،مجھے امید تھی تین ججز ادھر اور دو ادھر ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ پی پی میں جان پڑی پہلے وہ پانامہ اور نیوز لیکس پر بات نہیں کرتے تھے،عمران خان کو گرینڈ الائنس بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ووٹر کو سمجھ آگئی ہے کہ چور کون ہے اور چوکیدار کون ہے،کل سراج الحق سے بات ہوئی ان کی والدہ بیمار ہیں ورنہ ان کو آج لال حویلی آنا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے پانامہ فیصلے کے بعد اگلے جمعہ کو اسلام آباد میں احتجاجی جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں،آئندہ جمعہ کو اسلام آباد میں جلسہ کیا جائے گا اور وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا جائے گا،ہم رکیں گے نہیں تحریک چلتی رہے گی،ہم نے کبھی سولو فلائٹ نہیں کی،سب کو ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے۔نواز شریف کے ماتحت جے آئی ٹی بنی اس کا کوئی فائدہ نہیں اس لئے جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ الزامات کی تصدیق کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے،جو ادارے پہلے ہی ناکام ہوچکے کیا وہ تحقیقات کریں گے؟چیئرمن نیب کے ساتھ انہوں نے جو کیا سب کے سامنے ہیں،ادارے کام کرتے تو اب تک نواز شریف پکڑے جاتے،تاریخ میں نہیں ہوا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کیخلاف بات کی۔مریم نواز کو کلین چٹ ملنے کی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میرا پوائنٹ یہ کہ جمہوریت کے اندر وزیراعظم اخلاقی قوت سے حکومت کرتا ہے کہ نہ کہ جسمانی قوت سے کرتا ہے،ہماری ڈیمانڈ ہے کہ جب تک تحقیقات نہیں ہوتی وزیراعظم استعفیٰ دیں،ان کا قطری خط سپریم کورٹ نے رد کردیا،ڈیوڈ کیمرون نے بریگزٹ پر اخلاقی طور پر استعفیٰ دیا،سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز نے نواز شریف کو نااہل قراردینے کا کہا۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کیخلاف جو آبزرویشن کی گئی یہ کسی منہ سے عوام میں جائیں گے،دنیا میں کسی ملک میں ایسا فیصلہ آتا ہے تو حکمران جماعت وزیراعظم سے خود استعفیٰ لیتی ہے،میں پٹیشنر تھا مجھے بولنے کی اجازت تو دی جاتی۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)نمل کے کورین لینگوئج ڈیپارٹمنٹ اور کنگ سیجونگ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام گیارہویں کورین تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 14طلبہ نے شرکت کی
 
تفصیلات کے مطابق مہمان خصوصی کوریا کے سفیر سوڈانگ گو تھے ، ریکٹر نمل ضیا الدین نجم ، کورین کلچرل قونصلر کم ان گیک،ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئر ریاض احمد گوندل و دیگر بھی اس موقع پر موجودتھے ۔
 
کورین سفیرنے تقریری مقابلے میں پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد)اعلیٰ تعلیمی کمیشن میں ڈیٹا سائنس کے موضوع پر تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔
پلاننگ کمیشن کے ممبر ڈاکٹر اطہر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔
 
ورکشاپ میں مختلف جامعات کے 65 فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ۔ جبکہ 18 ملکی و غیر ملکی ماہرین نے ڈیٹا سائنس کے مختلف امور پر بر یفنگ دی۔

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر/تعلیم)آزادکشمیر یونیورسٹی ایک اور پی ایچ ڈی اسکالر بنانے میں کامیاب،لیکچرار شعبہ زوآلوجی زاہد لطیف اپنے پی ایچ ڈی تھیسز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق موصوف نے پروفیسر ڈاکٹر نسیم خان کی نگرانی میں اپنا تحقیقی کام مکمل کیا ،ان کے مقالے کا موضوع موروثی بیماریاں ہیں۔

 

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ‘‘ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی ’’کیونکہ اگلے دو ماہ بھی بکرے کی گردن چھری کے نیچے رہے گی، دو ججز نے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا ہے جبکہ تین ججز نے اپنا فیصلہ جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہو نے تک ٹالا ہے ، اسطرح اب نواز شریف کے وزیر اعظم رہنے کا ئی جواز باقی نہیں بچا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر آزاد کشمیر بھر سے پی ٹی آئی کشمیر کے سینکڑوں رہنماء اور کارکن موجود تھے ۔ -

 

 

ایمزٹی وی(مظفرآباد) وزیر اعظم آزاد کشمیر اپنے والد گرامی راجہ حیدر خان کی 51ویں برسی کےموقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو افسر کام نہیں کرے گا یا بدعنوانی میں ملوث ہوگا وہ اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ سکے گا ،خواہ وہ میرا کوئی قریبی عزیز ہی کیوں نہ ہو، اب گھروں میں بیٹھ کر کوئی ٹھیکے لے سکے گا اور نہ کمیشن، میرے والد میرے محسن اور خوددار انسان تھے جنہوں نے اپنی اقدار پر سمجھوتہ نہیں کیا،آزاد کشمیر کے اندر بلدیاتی انتخابات اکتوبر میں ہونگے
۔ برسی کی تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی اور راجہ محمد حیدر خان کی سیاسی ، سماجی اورقومی خدمات و کردار کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ برسی کی تقریب سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ، وزرا اور دیگر جماعتوں کے زعما نے بھی خطاب ، تقریب کے اختتام پر علامہ مفتی کفا یت حسین نقوی نے راجہ محمد حیدر خان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کروائی۔ -

 

 

  ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کیلئے جلد2 نئے دلچسپ فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن کے ذریعے صارفین کسی کے علم میں لائے بغیر اپنا نمبر تبدیل کرسکیں گے، جبکہ پہلی بار لائیو لوکیشن کا فیچر بھی شامل کیا جا رہا ہے۔  
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اپنے ونڈوز فون صارفین کیلئے 2 نئے اور دلچسپ فیچر متعارف کرا رہا ہے، جن کیلئے کوئی مقررہ وقت تو نہیں دیا گیا البتہ صارفین نئے فیچر کے ذریعے آسانی سے کسی کے علم میں لائے بغیر اپنا نمبر تبدیل کر سکیں گے۔

 

 

 

بنی گالہ میں شکرانے کے نوافل ادا ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد عمران خان اور دیگر رہنماﺅں نے بنی گالہ میں شکرانے کے نوافل ادا کئے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے فیصلے میں منی ٹریل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے اور تمام فریقین کو اس کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

 

مسلم لیگ (ن) کے رہنماءجہاں اس فیصلے کو اپنی جماعت کیلئے کامیابی قرار دے رہے ہیں تو دوسری جانب تحریک انصاف اسے اپنی فتح بتا رہی ہے جبکہ بنی گالہ میں شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماﺅں کے ساتھ بنی گالہ میں شکرانے کے نوافل ادا کئے

 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کا آج چوتھا روز ہے۔ مہم میں 100 فیصد ہدف کے حصول کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو حکام کے مطابق صوبے کے انیس اضلاع میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلارہے ہیں۔

پولیو حکام کےمطابق مہم میں 100 فیصد ہدف کے حصول کے لئے بھرپور کوشش جاری ہیں