ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

یمز ٹی وی(اسپورٹس )وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس میں تمام55 سائیکلسٹس فاتح ہیں کیونکہ انہوں نے شدید گرمی کے باوجود اپنی محنت، لگن اور جوش کے ساتھ اس ریس کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ جو پرائز منی دے رہے ہیں ،ان سائیکلسٹس کے جوش و جذبہ کے آگے کچھ بھی نہیں۔ صوبے میں کھیلوں کا جال بچھانا چاہتے ہیں۔ سی ویو کلفٹن پر ریس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تمام سائیکلسٹس کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

ڈپارٹمنٹ کی پالیسی کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے جبکہ کوشش کررہے ہیں کہ خواتین کیلئے بھی جلد اسی طرز کی ایک سائیکل ریس کا اہتمام کیا جائے تاکہ وہ بھی کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ واضح رہے کہ ایس ایس بی ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس کے شرکاء1600کلو میٹرز کا فاصلہ طے کرکے جب کراچی پہنچے تو وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا کی سربراہی میں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ہزاروں کی تعداد میں موجود شائقین نے ریس کے شرکاءپر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ تقریب کے دوران سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا نے کہا کہ ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس کا آئیڈیا وزیر کھیل کا تھا اور اس کو کامیاب بنانے کے لئے کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ رازق حسین ربانی،ڈائریکٹر اسپورٹس شاہد عبدالاسلام،ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد فاروق خان اور ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر شاکر خانزادہ سمیت محکمہ کھیل کے ہر شخص نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ میڈیا،ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور پولیس کے تعاون کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا جبکہ ریس کے شرکاکی ہمت اور حوصلے کی داد دینی چاہئے کہ عمر کوٹ اور تھرپارکر جیسے صحرا میں جہاں50 ڈگری سے زائد ٹمپریچر تھا وہاں بھی انہوں نے جوش دکھایا۔ وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد پٹافی نے اپنے خطاب میں محکمہ کھیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نوجوان کھلاڑیوں کے لئے جو مثبت سرگرمیاں ہورہی ہیں اس سے نوجوانوں میں منفی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ بعد ازاں وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا نے چیف انجینئر اسلم مہر کے ہمراہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے نعیم احمد کو دس لاکھ اور ٹرافی،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے علی الیاس کوا ?ٹھ لاکھ اور ٹرافی،تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد عرفان کو چھ لاکھ اور ٹرافی،چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد حاشر کوچارلاکھ روپے ،پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے حق نواز اور چھٹی پوزیشن کے حامل نور محمد کو دو، دو لاکھ روپے کے انعامی چیکس دیئے۔

 

 

ایمزٹی وی(پنجاب/لاہور)حکومت پنجاب نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں پنجاب رینجرز نے سی ٹی ڈی، اور دیگر حساس اداروں کے ہمراہ حصہ لیا آپریشن ردالفساد کے تحت ہونے والے جوائنٹ آپریشنز میں بہت سی کامیابیاں بھی حاصل ہوئیں، اور وہ دن دور نہیں جب پنجاب امن کا گہوارہ بن جائے گا اور حالات مستحکم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سندھ کی طرح رینجرز کے اختیارات میں تاخیر کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا اور وقت سے پہلے ہی رینجرز کوتمام اختیارات دے دیئے جائیں گے۔

پنجاب میں رینجرز کے پاس زیادہ اختیارات ہیں 22 فروری کو رینجرز کو اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اور اب بھی پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع 22 اپریل سے پہلے ہی کردی جائے گی اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔

رانا ثنا ءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی طرح پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں تاخیر کو کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا اور اس حوالے سے کوئی ابہام پیدا نہیں کیا جائے گا۔

 

 

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)ضیاء الدین یونیورسٹی کا 14واں جلسہ تقسیم اسناد جمعرات 20 اپریل کو صبح 10 بج کر 30 منٹ پر کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا،

جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

تقریب میں 380 سے زائد طلبہ کو اسناد تفویض کی جائیں گی جن میں ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم بی بی ایس، فارم ڈی، ڈینٹسٹری، بائیو میڈیکل انجینئرنگ، میڈیکل ٹیکنالوجی، اسپیچ لینگویج، فزیکل تھراپی، کلینکل لیب سائنسز، میڈیا اسٹڈیز اور مختلف شعبہ جات میں ڈپلومہ کرنے والے طلبہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو گولڈ میڈل بھی دیے جائیں گے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)پانچویں ‘‘انگلش ایکسس مائیکرو اسکالرشپ’’ پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے اس موقع پر کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے عہدےداروں اور ‘‘ایوولیوشن’’ کے عملے نے 150 نئے طلبہ کا استقبال کیا۔‘‘انگلش ایکسس مائیکرو اسکالرشپ’’ پروگرام طلبہ کو انگریزی زبان سکھانے اور ان میں قائدانہ صلاحیتیں بیدار کرنے کا دو سالہ پروگرام ہے جس کے ذریعے محروم اور پس ماندہ طبقے کے 13 سے 20 سال کے طلبہ کو تربیت دی جاتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی ‘علاقائی افسر برائے زبان و تعلیم’ ماریہ سنارسکی نے کہا کہ ‘‘انگلش ایکسس مائیکرو اسکالرشپ پروگرام نوجوانوں کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ انگریزی زبان کی اعلیٰ مہارت اور قائدانہ اوصاف حاصل کریں، یہ صلاحیتیں انھیں اعلیٰ تعلیم اور بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ عالمی برادری سے رابطے بڑھانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔ ایکسس پروگرام کا پاکستان میں آغاز 2004ء میں ہوا اور پاکستان میں اب تک 13 ہزار سے زائد طلبہ اس پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کپ میں محمد حفیظ اور عابد علی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت فیڈرل ایریاز کی ٹیم نے خیبرپختونخوا کو 25 رنز سے شکست دے دی۔ فیڈرل ایریاز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا اور ان کی ٹیم نے 351 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔ اس مجموعے کا سہرا محمد حفیظ اور عابد علی کے سر رہا جنہوں نے دوسری وکٹ کیلئے 175 رنز کی شراکت قائم کی۔ فیڈرل کی جانب سے حفیظ نے 117 گیندوں پر 123، عابد علی نے 87 اور حارث سہیل نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم 50 رنز پر اسراراللہ اور افتخار احمد سے مھروم ہو گئی لیکن پھر کپتان محمد رضوان اور عمران بڑ نے 95 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سنبھالا دیا لیکن پھر دونوں کھلاڑیوں 15 رنز کے فرق سے پویلین لوٹ گئے جبکہ 179 رنز پر خیبرپختونخوا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ اس مشکل مرحلے پر تجربہ کار شعیب ملک نے نبی گل کے ساتھ 64 رنز جوڑ کر ٹیم کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی لیکن عماد وسیم نے 25 رنز بنانے والے نبی گل کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کردیا۔ اس موقع پر پختونخوا کی ٹیم کی تمام تر امیدیں شعیب ملک سے وابستہ تھیں لیکن سہیل خان نے ان کی اننگز کا بھی خاتمہ کر کے اپنی ٹیم کی جیت کی راہ میں حائل رکاوٹ بھی دور کردی۔ خیبر پختونخوا کی ٹیم 49اوورز میں 326 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، شعیب ملک نے 49 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رضون نے 62، عمران بٹ نے 66 اور سمیع نے اختتامی اوورز میں 25 گیندوں پر 42 رنز بنائے لیکن ان کی یہ کاوش فیڈرل کو ہرانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی۔ فیڈرل کی جانب سے سہیل خان نے تین اور عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد حفیظ کو شاندار سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ڈیسک) با لی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی مشہور رئیلٹی شو’’بگ باس‘‘ سیزن 8 کے دوران اذان کے احترام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی۔ بالی ووڈ گلوکار سونو نگم کے فجر کی اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹس کے بعد فلم نگری کے سپر اسٹار سلمان خان کی مشہور رئیلٹی شو’’بگ باس ‘‘سیزن 8 کی تشہیری مہم کے دوران ہونے والی اذان کے احترام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ اس ویڈیو میں’بگ باس ‘‘ سیزن 8 کی افتتاحی تقریب میں سلمان خان اورجیٹ ایئرویز کے حکام اسٹیج پر شو سے متعلق بات چیت کررہے تھے کہ قریبی مسجد سے اذان کی آواز سنائی دیتی ہے جس پر سلومیاں میزبان کواذان کے احترام میں خاموش رہنے کا اشارہ کرتے ہیں لیکن وہ دوبارہ بولنا شروع کردیتے ہیں جس پر سلمان انہیں غصے میں خاموش رہنے کا کہتے ہیں اور شو کی تقریب اذان کے احترام میں روک دی جاتی ہے۔سلمان خان کی اذان کے احترام کی یہ ویڈیو ڈھائی سال پرانی ہے لیکن سونو نگم کی جانب سے اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹس کے بعد ویڈیو یک دم سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی اور ویجیلنس ڈپارٹمنٹ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کو دوبارہ نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کر کے طلب کر لیا ہے۔ یہ نوٹس آف ڈیمانڈ پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.3 کے تحت جاری کیے گئے جس کے تحت دونوں کھلاڑیوں کو معاملے کی مزید تحقیقات کیلئے پیش ہونا ہو گا۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے پہلے دن ہی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا جس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہ زیب حسن اور محمد عرفان کو بھی معطل کردیا گیا تھا جبکہ عرفان نے بکیز کی جانب سے رسائی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بارے میں اطلاع نہ دینے کا اقبال جرم کیا تھا جس پر انہیں ایک سال کیلئے معطل کرتے ہوئے دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے اوپنر ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ہونے کے شبے میں برطانیہ میں تفتیشی اداروں نے یوسف نامی بکی کے ہمراہ گرفتار کیا تھا لیکن انہیں ضمانت پر رہا کر کے پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا اور ان سے بھی معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ اس سے قبل شاہ زیب حسن اور خلد لطیف پر فرد جرم کی گئی تھی لیکن دونوں نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا اور اب بورڈ نے ایک مرتبہ پھر دونوں کھلاڑیوں کو نوٹس آف جاری کیا ہے جس کے تحت ان سے اثاثوں کی تفصیلات اور دیگر اہم معلومات اکٹھا کی جا سکتی ہیں۔ پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی مزید خلاف ورزی کے الزام میں دونوں کھلاڑیوں سے مزید پوچھ گچھ کی جائے گی اور سیکیورٹی اور ویجیلنس کمیٹی ان سے انٹرویوز کرے گی۔ خالد لطیف کو 26 اپریل کو طلب کیا گیا ہے جبکہ شاہ زیب حسن کا انٹرویو 27 اپریل کو لیا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ جمعے سے جمیکا میں شروع ہوگا، ٹیسٹ سیریزسے پہلے ہونے والے واحد تین روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں ہی بری طرح ناکام رہیں۔ جمیکا میں کھیلے گئے ٹور میچ کے آخری دن قومی ٹیم 192 رنز پر ڈھیر ہو گئی، حسن علی اَن فٹ ہونے کے باعث بیٹنگ کےلیے نہ آسکے، سرفراز احمد 50 اور احمد شہزاد 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اسد شفیق 23 اور شان مسعود 14 رنز بنا کر ڈبل فیگر میں داخل ہوئے۔ ویسٹ انڈیز پریزیڈنٹ الیون نے دوسری اننگز 227 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی لیکن پاکستانی بولرز 42 اوورز میں صرف دو وکٹیں ہی حاصل کر سکے، ہوم ٹیم نے 152 رنز اسکور کیے، کیرن پاول 84 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعہ سے جمیکا میں کھیلا جائے گا۔