بھارت کی کھلی دھمکی ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ کلبھوشن کو بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جایں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہکلبھوشن پرپیشرفت کی تو پاکستان دوطرفہ تعلقات کے مضمرات پیش نظر رکھے۔بھارتی وزیرخارجہ نے نیا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن پرپاکستان کی کارروائی مضحکہ خیز ہے،ہم کلبھوشن پر سپریم کورٹ کا وکیل کریں گے اور ضروری ہوا تو اس معاملے پر بھارتی صدر سے بھی رابطہ کریں گے۔ سشما سورا ج کا مزید کہنا تھا کہ ہم کلبھوشن کے معاملے پر بے خبر نہیں ہیں وہ بھارت کا بیٹا ہے اور ہم کلبھوشن کے معاملے پر ان کے اہل خانہ سے بھی رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو گزشتہ روز سزائے موت سنائی گئی تھی.
ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ سنکیانگ میں برقع پہننے پر پابندی اس لئے لگائی گئی کہ اس علاقے میں برقع پہننے کی کوئی روایت نہیں اور نہ ہی یہ لباس اس علاقے کی ثقافت سے لگائو کھاتا ہے۔ زرائع کے مطابق چینی سفیر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اطمینان بخش طور پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ خطے کے کئی ممالک اس منصوبے میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔ یہ منصوبہ سارے خطے کے مفاد میں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے خیال میں سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہونا چاہئے۔ ان سے پوچھا گیا کہ چین کی بحریہ نے بھارت کی بحریہ سے مل کر بحری قذاقوں کے خلاف ایکشن لیا ہے تو چینی سفیر نے کہا کہ یہ مشترکہ ایکشن تھا لیکن زیادہ تر کردار چینی بحریہ کا تھا۔
ایمزٹی وی(تجارت)ایک ماہ میں ایک لاکھ افراد نے انکم ٹیکس گشوارے جمع کرادیے جس کے بعد گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد بڑھ کر11لاکھ 10 ہزار ہوگئی ۔ ایف بی آر کی ایکٹیو ٹیکس لسٹ پہلی اپریل2016 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے واالوں کی یہ لسٹ پہلی اپریل 2017 کو اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔یکم مارچ 2017 کو جاری ہونے والی ایکٹیو ٹیکس لسٹ میں تعداد 10لاکھ 10 ہزار تھی ۔ ایف بی آرحکام کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کی وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں ضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آرکے مطابق صرف ایکٹیو ٹیکس لسٹ میں آنے والے افراد ہی کم شرح پر وود ہولڈنگ ٹیکس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
ایمزٹی وی(کراچی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام 24 گھنٹے ہونا چاہیے میں کام کی رفتار سے مطمئن نہیں ہوں اور مجھے رمضان سے پہلے ترقیاتی کام مکمل چاہئیں یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی سے صفورہ تک 45 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے اور گندے پانی کی نکاسی کی لائنیں تعمیر ہوچکی ہیں حب ریور روڈ کا کام مئی کے پہلے ہفتے میں مکمل ہوجائے گا۔ گزشتہ روز کراچی ترقیاتی پیکیج سے متعلق وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو، چیف سیکریٹری رضوان میمن، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات محمد وسیم، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، ڈی آئی جی ٹریفک، سیکریٹری بلدیات، کمشنر کراچی اعجاز علی خان شریک تھے وزیراعلیٰ سندھ کو پروجیکٹ ڈائریکٹر کراچی ترقیاتی پیکیج نیاز سومرو نے بریفنگ میں بتایا کہ حسن اسکوائر سے نیپا تک 55 فیصد سڑک مکمل ہوگئی ہے اس سڑک پر نکاسی آب کی لائنیں بھی ڈالی گئی ہیں اور آنے والی سڑک بھی2 کلو میٹر سے زیادہ مکمل ہوگئی ہے۔ نیاز سومرو نے مزید بتایا کہ طارق روڈ کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ لین مارکنگ کا کام جاری ہے فٹ پاتھ کی لین دو دن کے اندر ہوجائے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک سے کہاکہ مجھے شکایت ملی ہے کہ طارق روڈ پر کچھ عمارتوں کی پارکنگ استعمال نہیں ہورہی اس کا جائزہ لے کر مجھے رپورٹ پیش کریں اوران عمارتوں کی پارکنگ کھلوائیں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے بتایا کہ ان بلڈنگوں کے پارکنگ ایریا میں گودام بنائے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان عمارتوں میں پارکنگ ایریا میں بنائے گئے گودام ختم کرکے پارکنگ کھلوائی جائے وزیر اعلیٰ نے ڈی ایم سی ایسٹ میں صفائی کے انتظامات شروع کرنے کی ہدایت کی جام خان شورو نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ وہ کل سے طارق روڈ پر ڈسٹ بن رکھوائیں گے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ضلع شرقی میں بھی کام کرنے جارہا ہے چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے بتایاکہ شوروم والے کلفٹن اور خالد بن ولید روڈ پر دوبارہ گاڑیاں پارک کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو کہا کہ گاڑیوں کے شوروم کو بند کرکے چالان کریں اور شوروم والے کورٹ سے گاڑیاں چھڑوائیں یہ واضح حکم ہے انھوں نے کہاکہ طارق روڈ پر اب ٹھیلے روڈ پر لگ رہے ہیں یہ قابل قبول نہیں انھوں نے کمشنر کو فوری طور پر پتھارے ہٹانے کا حکم دیا وزیراعلیٰ کو اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ موسمیات روڈ ، مدارس چوک سے سپرہائی وے تک ایک ٹریک مکمل ہوگیا ہے دوسرا ٹریک جلد مکمل ہوجائے گا۔ مدینتہ الحکمت کا 6 کلو میٹر روڈ مکمل ہوگیا ہے ناتھا خان یوٹرن پر بھی کام شروع ہوگیا ہے اور 30.3 ملین روپے آرمی لینڈ کی ادائیگی کی جاچکی ہے وزیراعلیٰ کو مزید بتایا گیا کہ شاہراہ فیصل کی وائیڈنگ پر کام تیزی سے جاری ہے، شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ پر انڈر پاس پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ شاہراہ فیصل کو توسیع بھی دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں رات کو دو لین بند کرکے دو لین پر تیزی سے کام کیا جائے انھوں نے بتایا کہ ری موڈلنگ آف بلوچ کالونی فلائی اوور کی آ ج لین مارکنگ ہوگئی ہے منزل پمپ پر فلائی اوور پرکام جاری ہے سب میرین چورنگی پر انڈر پاس کے لیے سائیڈ سے متبادل روڈ بن رہا ہے جیسے ہی متبادل روڈ بن جائے گا اس پر بھی کام شروع ہوجائے گا فیریئر ہال کا فوارہ 1836 میں بنا تھا وزیر اعلیٰ سندھ نے اسے بحال کرنے کا حکم دیا۔
ایمز ٹی وی(کراچی ) سندھ منیمم ویجز بورڈ نے صنعتوں کے مزدوروں کی یومیہ اجرت میں اضافہ کی تجاویز طلب کرلی ہیں اس سلسلے میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اعتراضات اور تجاویز 30 یوم کے اندر 4مئی 2017 تک دفتر سیکرتڑی منیمم ویجزبورڈ کو ارسال کریں ۔ اجرت میں اضافے سے متعلق تجاویز 5اپریل 2017 کو سندھ گورنمنٹ کے ایکسٹر آرڈنری جرنٹ میں نوٹیفائی کردیا گیا تھا۔
ایمزٹی وی(کراچی)پوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت جاسوسوں کو ایسی ہی سزائیں ملتی ہیں،حکومت دنیا کو بتائے کہ پاکستان نے آئین و قانون کے مطابق سزا کا فیصلہ سنایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کا افسر پاکستان سے پکڑا گیا اور کلبھوشن کا معاملہ پاکستان کی سالمیت کا معاملہ ہے۔یاد رہے کہ بھارتی را ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے پر گزشتہ روز سزائے موت سنائی گئی تھی۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمپنی نے شمسی توانائی سے چلنے والا پہیہ نما جہاز بنایا ہے جو بندرگاہوں، جھیلوں اور دریاؤں پر تیرتے ہوئے کچرے کو نگل جاتا ہے۔ اسے ’’مسٹر ٹریش وھیل‘‘ یا کچرا پہیہ کا نام دیا گیا ہے۔ ٹریش وھیل کے اندر جب کچرا بھر جاتا ہے تو یہ اسے جلاکر اس سے بجلی تیار کرتا ہے اور اسے ہر لحاظ سے ایک ماحول دوست منصوبہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ ٹریش وھیل آگے بڑھنے کے لیے سورج کی روشنی استعمال کرتا ہے اور دھوپ سے بھرپور ایک دن میں اس کے سولر سیل 2500 واٹ تک بجلی بناتے ہیں۔ اگر مطلع ابر آلود ہو تو یہ پہیہ سمندری لہروں کی مدد سے گھومتا ہے اور کچرا اپنے اندر داخل کرتا رہتا ہے۔ اب تک اس نے پانی پر تیرتے ہوئے سگریٹ کے اتنے ٹکڑے جمع کیے ہیں جنہیں اگر ملایا جائے تو ان کی مجموعی لمبائی 70 میل تک جاپہنچے گی۔ اب تک ایک دن میں اس سے بندرگاہ پر 38 ہزار پونڈ کچرا پکڑا گیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد بالٹی مور کے بندرگاہی علاقے کو تیراکی اور ماہی گیری کے قابل بنانا ہے تاکہ ماحول کو صاف کیا جاسکے۔ یہ ایجاد دنیا بھر کی بندرگاہوں کا کچرا صاف کرکے انہیں دوبارہ صحتمند بناسکتی ہے۔ اس کی خالق کمپنی کا لوگوں سے واحد مطالبہ یہ ہے کہ وہ سمندر اور دریاؤں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں کیونکہ انسان ہی ماحول کو بہتر بنانے کا واحد ذمے دار ہے۔
ایمزٹی وی(تعلیم/پشاور)تحریک انصا ف کے ایم پی اے نے تاریخ رقم کر دی جنہوں نے اپنی بیٹی کوکوہاٹ کے سرکاری اسکول میں داخل کرا دیا ہے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ضیااللہ بنگش نے اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرا کے نئی روایت ڈال دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ا سکو لوں کا معیارتعلیم نجی اسکولوں کے معیار تعلیم سے کم نہیں ہے۔ ضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ جب صوبائی حکومت تشکیل دی تو نظام تعلیم بہت خراب تھا، ان کی بیٹی کے داخلے بعد مزید 50 بچوں نے سرکاری اسکول میں داخلہ لیا ہے۔” جب تک سیاستدان اور ایوانوں میں بیٹھے لوگ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں تعلیم نہیں دلوائیں گے تب تک عوام کا بھروسا سرکاری تعلیمی اداروں پر قائم نہیں ہوسکے گا“۔ پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ خیبرپختوانخوا میں سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم اب کسی بھی نجی اسکولوں سے کم نہیں رہا ہے۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نوجوان فاسٹ بولرمحمد عباس نے گاؤں جیٹھی سے ویسٹ انڈیزکا سفر طے کرلیا، اب وہ ٹیسٹ سیریز میں عمدہ پرفارمنس سے پاکستانی ٹیم میں مستقل مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ 27سالہ عباس نے کے آر ایل کی جانب سے اس سیزن میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ 71 وکٹیں حاصل کیں،گزشتہ سال بھی وہ سیزن میں سب سے زیادہ 61 پلیئرز کو آؤٹ کرنے والے بولر تھے۔ اس سے قبل سرکاری ٹی وی کی طرف سے بھی کھیلتے ہوئے انھوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، ریجنل کرکٹ میں سیالکوٹ کی نمائندگی کرنے والے محمد عباس کاتعلق سمبڑیال تحصیل کے گاؤں جیٹھی سے ہے جہاں انھوں نے اسکول کرکٹ اور ٹیپ بال سے اپنے شوق کا آغاز کیا،پھرکلب کرکٹ بھی کھیلی لیکن اس دوران انھوں نے زندگی کے کئی نشیب وفراز بھی دیکھے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں محمد عباس نے کہاکہ میں اپنے والدین کا سب سے بڑا بیٹا ہوں لہذا گھریلو ذمہ داریاں نبھانے کے لیے روزگار کی تلاش میں ملک سے باہر جانے کا بھی ارادہ کیا،مگردوستوں نے مشورہ دیا کہ یہیں رہو حالات اچھے ہو جائیں گے، میں نے تقریباً 8 ماہ ویلڈنگ کاکام کیا، چمڑے کی ایک فیکٹری میں ملازمت کی اور پھر تقریباً 2 سال تک کچہری میں پراپرٹی کی رجسٹری کی ملازمت بھی کرتے رہا، میں کسی صورت کرکٹ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا، نوجوان فاسٹ بولرنے کہاکہ اسی دوران مجھے ڈسٹرکٹ انڈر19 میں کھیلنے کا موقع ملا، جب میں نے وکیل دوستوں کو بتایا تو پہلے انھوں نے اجازت دینے سے انکار کردیالیکن پھراجازت دے دی۔ محمد عباس کو آج تک یاد ہے کہ ڈسٹرکٹ انڈر19 کے اس میچ میں وہ ٹاس کی بنیاد پر ٹیم میں شامل ہوئے تھے، میں وہ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتا جب میرا مقابلہ ایک اور لڑکے سے تھا، فیصلہ یہ کیا گیا کہ جو بھی ٹاس جیتا وہ یہ میچ کھیلے گا، میں میدان میں اترااور5 وکٹیں حاصل کیں، میری ٹیم اس سال چیمپئن بنی اور اگلے سال بھی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ محمد عباس نے مزیدکہاکہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور اس کا صلہ ضرور ملتا ہے،کسی بھی کھلاڑی کے لیے پرفارمنس کا اہم پلیٹ فارم فرسٹ کلاس کرکٹ ہے اور میری کارکردگی ہی مجھے آج پاکستانی ٹیم تک لے آئی ہے، انھوں نے کہا کہ میں بولنگ کرتے وقت بیٹسمین کی کمزوری و خوبی دونوں پر نظر رکھتا اور اسی مناسبت سے بولنگ کرکے آؤٹ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، میں گلین میک گرا کو اپنا آئیڈیل بولر سمجھتا اور شان پولاک سے بھی بہت متاثر ہوں، ان دونوں کی لائن و لینتھ بہت اچھی تھی، مجھے2 سال سے سیالکوٹ ریجن کی ٹیم میں محمد آصف کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا،ان کے مفید مشورے میرے بہت کام آرہے ہیں۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستان کے پہلے پاپ سنگر کا اعزاز حاصل کرنے اور فلمی موسیقی پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے گلوکار احمد رشدی کی34ویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔ان کے لازوال گیت آج بھی لوگوں کوازبر ہیں ۔ یوں تو احمد رشدی نے لالی ووڈکےتمام ہیروز کےلیےگیت گائے لیکن چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پر ان کی آواز بہت سجتی تھی ،دونوں فنکاروں کے تال میل سے فلم ارمان کا گیت ’اکیلے نہ جانا‘ بھلا کون بھول سکتا ہے۔ پاکستان میں پاپ میوزک متعارف کروانے والے احمد رشدی نے اپنا فنی سفر ریڈیو پاکستان ،کراچی سے شروع کیا ،1960ء میں لالی ووڈ کا رخ کیا.1961میں فلم مہتاب کے گیت ’گول گپے والا آیا‘ سےان کو بڑا بریک ملا۔ 11اپریل 1983 کواحمد رشدی کی رسیلی آواز ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی مگر وہ اپنے گیتوں کے ذریعے آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ان کی وفات کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز دیاگیا۔