ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(صحت) اسکم ملک (بالائی نکلا دودھ) بہتر ہوتا ہے یا عام کھلا دودھ ؟ یہ وہ سوال ہے جو کافی ذہنوں میں ابھرتا ہے۔ اس سوال کا جواب امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرچہ سمجھا جاتا ہے کہ اسکم ملک کھلے دودھ کا صحت مند متبادل ہے مگر شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ بازار میں ملنے والے اس چکنائی والے دودھ کے طبی فوائد اپنے متبادل سے زیادہ ہیں یا یوں کہہ لیں کہ ایسے شواہد نہیں ملیں کہ اسکم ملک زیادہ بہتر انتخاب ہے۔ تحقیق کے مطابق کھلا دودھ اور چکنائی والی دیگر ڈیری مصنوعات کے طبی فوائد اسکم ملک سے زیادہ ہوسکتے ہیں۔ پندرہ برس کے عرصے تک جاری رہنے والی تحقیق کے دوران محققین نے دریافت کیا کہ جو لوگ زیادہ چکنائی والا دودھ استعمال کرتے ہیں، ان میں ذیابیطس کا خطرہ 46 فیصد تک کم ہوتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا کہ ایسے انسانی شواہد نہیں ملے کہ جو لوگ کم چکنائی والا دودھ استعمال کرتے ہیں وہ صحت کے لحاظ سے کھلا دودھ استعمال کرنے والوں سے زیادہ فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں ایسے شواہد ضرور ملیں کہ چکنائی والا دودھ ذیابیطس کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور لوگوں کو اسکم ملک کا مشورہ دینا کچھ اتنا زیادہ فائدہ مند نہیں۔ اس سے قبل ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ زیادہ چکنائی والا دودھ استعمال کرنے والے افراد میں موٹاپے کے شکار ہونے کی شرح دیگر افراد کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔ یہ نئی تحقیق امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے جریدے جرنل سرکولیشن میں شائع ہوئی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل سائٹس پر تصاویر آرٹ ورک میں تبدیل کرکے شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنے والی پرزما ایپ نے مزید دیدہ زیب فیچر متعارف کرادئیے۔ پرزما نے اپنے ایپ میں 20 نئے آپشن متعارف کرائے ہیں، جو صارف کو اپنی پسند کے آرٹ، رنگ، موسم اور عکس کی سہولت فراہم کریں گے۔ پرزما ایپس کے استعمال کرنے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، بلکہ جیسے ہی پرزما میں تصویر کو آرٹ کرنے کے لیے ڈالا جائے گا تو پرزما نئے متعارف کردہ آپشن کو استعمال کرنے کی پیش کش کرے گا۔ پرزما کے مطابق نئے دیدہ زیب فیچرز دنیا کے معروف آرٹسٹوں اور پینٹرز کی جانب سے استعمال کیے گئے رنگوں اور تخلیقوں کو دیکھ کر بنائے گئے ہیں۔ ایپ میں موسموں کے حساب سے بھی اب تصاویر کو آرٹ میں تبدیل کیا جاسکے گا۔ پرزما نے نے گزشتہ برس مزید تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ایپ نے حال ہی میں تبدیلی کی۔ پرزما کی جانب سے فوٹوز آرٹ ورک ایپ کے بعد ویڈیو سپورٹ بھی جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل سائٹس پر تصاویر آرٹ ورک میں تبدیل کرکے شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنے والی پرزما ایپ نے مزید دیدہ زیب فیچر متعارف کرادئیے۔ پرزما نے اپنے ایپ میں 20 نئے آپشن متعارف کرائے ہیں، جو صارف کو اپنی پسند کے آرٹ، رنگ، موسم اور عکس کی سہولت فراہم کریں گے۔ پرزما ایپس کے استعمال کرنے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، بلکہ جیسے ہی پرزما میں تصویر کو آرٹ کرنے کے لیے ڈالا جائے گا تو پرزما نئے متعارف کردہ آپشن کو استعمال کرنے کی پیش کش کرے گا۔ پرزما کے مطابق نئے دیدہ زیب فیچرز دنیا کے معروف آرٹسٹوں اور پینٹرز کی جانب سے استعمال کیے گئے رنگوں اور تخلیقوں کو دیکھ کر بنائے گئے ہیں۔ ایپ میں موسموں کے حساب سے بھی اب تصاویر کو آرٹ میں تبدیل کیا جاسکے گا۔ پرزما نے نے گزشتہ برس مزید تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ایپ نے حال ہی میں تبدیلی کی۔ پرزما کی جانب سے فوٹوز آرٹ ورک ایپ کے بعد ویڈیو سپورٹ بھی جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے راحیل شریف کو این او سی کے معاملے پر قبل از وقت رائے نہیں دے سکتا۔ راحیل شریف کو این او سی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہوسکتی ہے۔ میڈِیاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں تمام معاملات پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا جس نے بھی قانون توڑا اسے جواب دینا چاہئے، آئین توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کا دفتری کام کمپیوٹر سے متعلق ہے تو یقیناً دن کا بیشتر حصہ اسکرین کے سامنے گزارنے کے بعد آپ چڑچڑے پن، آنکھوں میں درد و تھکاوٹ اور دھندلے پن کی کیفیات کا شکار ہوسکتے ہیں۔ یعنی مسلسل کمپیوٹر پر کام کرنے کے بعد گھر جانے کے لیے اٹھنے پر آنکھوں کے سامنے کچھ دھندلے پن اور کبھی کبھار سردرد کا سامنا ہوتا ہے؟ یہ درحقیقت آنکھوں کے تناﺅ یا کمپیوٹر ویژن سنڈروم نامی مرض کی علامات ہیں اور آج کے عہد میں 60 فیصد افراد کو اس کا تجربہ ہوتا ہے۔ اور ہاں آنکھوں کے اس مرض کا شکار ہونے کے لیے بہت زیادہ عرصہ بھی نہیں لگتا بلکہ محض 2 گھنٹے لگاتار کمپیوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھنا بھی لوگوں کو خطرے کی زد میں لے آتا ہے۔ اگر کمپیوٹر کے ساتھ اسمارٹ فون، ٹیلی ویژن اور ٹیبلیٹس وغیرہ کو بھی شامل کرلیں تو اس سے بچنا لگ بھگ ناممکن ہی نظر آتا ہے۔ مگر اچھی خبر یہ ہے کہ ماہرین کے مطابق پورا دن اسکرین کے سامنے رہنے سے ہونے والے نقصان سے بچنا بہت آسان ہے اور اس کے لیے 4 نکاتی حکمت عملی کو اپنا کر کافی بڑا فرق لایا جاسکتا ہے۔ بڑا ٹیکسٹ اسکرین پر چھوٹے ٹیکسٹ کو گھورنا آنکھیں سکیڑنے پر مجبور کردیتا ہے اور آپ اپنا چہرہ بھی اسکرین کے قریب لے جاتے ہیں جس سے سردرد اور تھکاوٹ سمیت دیگر مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے، لہذا ٹیکسٹ کے سائز اور کلر کنٹراسٹ میں تبدیلی سے آپ اس مسئلے پر قابو پاسکتے ہیں۔ پلکیں جھپکانا جب ہم اسکرینوں کو گھورتے ہیں تو پلک جھپکانا بھول جاتا ہیں جس سے آنکھیں خشک ہوجاتی ہیں، یہ یاد رکھنا اگرچہ مشکل ہوسکتا ہے مگر پلک جھپکانے کو یقینی بنانے کی کوشش کرنا کافی مددگار ثابت ہوتا ہے، آئی ڈراپس بھی آنکھوں کو خشک ہونے سے بچانے کے لیے ایک سادہ اور کارآمد طریقہ ہے۔ اسکرین کی برائٹنس بدلنا اسکرین کی چمک آنکھوں پر دباﺅ ڈالنے اور سردرد کا باعث بنتی ہے، لیکن اپنی اسکرین کی برائٹنس کو ایڈجسٹ کرکے آپ اسکرین پر ریفلیکشن کو روک سکتے ہیں یا اس حوالے سے کچھ ایپس بھی دستیاب ہیں۔ 20-20-20 اصول کو اپنانا ہر 20 منٹ کے کام کے بعد اپنی نگاہوں کو 20 سیکنڈ کے لیے 20 فٹ دور کسی چیز پر گھمانا چاہیئے، آنکھوں کے مسلز اسے حرکت کرنے سمیت مختلف اشیاء پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد دیتے ہیں، مگر جب ہم کئی گھنٹوں تک ایک ہی جگہ بیٹھے کسی اسکرین کو گھورتے ہیں تو ان مسلز کے لیے خود کو ایڈجسٹ کرنا اُس وقت مشکل ہوجاتا ہے جب ہم آنکھوں کو کسی اور جانب حرکت دیتے ہیں۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسائیوں سمیت دنیا سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے اور آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کردار کلیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رسالپور اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کے تقاضے تبدیل ہورہے ہیں،پاکستان امن پسند ملک اور ہمسائیوں سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے،کامیابی کیلئے کوئی مختصر راستہ نہیں ہے۔اکیڈمی اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کررہی ہے اور آپ پر ملکی دفاعی کی بھاری ذ مہ داری عائد ہوتی ہے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مضبوط دفاع کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اورمسلح افواج ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،مشترکہ خوشحالی ہمار اہدف ہے۔پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وزیراعظم کو پریڈ کا معائنہ بھی کرایا گیا

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انکے پاس اتنے پیسے نہیں کہ پی ایس ایل کیلئے اپنی ٹیم بنا سکیں ۔ میڈیا زرائع کے مطابق بہاولنگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کامیاب ہونی چاہئیے چاہے کسی بھی ٹیم کی جانب سے کھیلوں۔ ”میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ اپنی ذاتی ٹیم بنا سکوں “۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ دنیاوی امور کے ساتھ ساتھ آخرت کی فکر بھی ضروری ہے ، شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کے ذریعے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا ۔

 

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کے آسام کی عدالت نے ہتک عزت مقدمہ میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
کیجریوال نے گزشتہ سال دسمبر میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی تعلیم قابلیت پر ٹوئٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ ”نہیں۔۔۔مودی جی بارہویں پاس ہیں اور آگے کی ان کی ڈگر فرضی ہے۔“عدالت نے وزیراعلیٰ کو غیر حاضری اور مزید وقت نہ دیتے ہوئے وارنٹ گرفتار ی جاری کئے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انگلش پریمیئر لیگ ،ہونے والے میچز میں مانچسٹر یونائیٹڈنے سندرلینڈ کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی جبکہ لیسٹر سٹی کو ایورٹن کے ہاتھوں 4-2سےناکامی ہوئی۔
لیگ کے 32 ویں ہفتے کھیلے گئے دلچسپ میچوں میں ایورٹن کا دفاعی چیمپئن لیسٹر سٹی سے مقابلہ ہوا،نمبر سات ایورٹن نے پہلے ہی منٹ میں گول سے میچ کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا۔
لوکاکو کے دو گولز کی بدولت حریف ٹیم پر چار دو کی فتح ملی،یوں ایورٹن نے بغیر ہارے ساتواں میچ اپنے نام کیا۔
دوسرے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے سندر لینڈز کے خلاف تین صفر کی جیت سے دھاک بٹھائی بلکہ پوائنٹ ٹیبل پر ایک درجہ ترقی سے پانچویں پوزیشن پائی۔
ادھر سندر لینڈ ایونٹ کے دہانے پر پہنچ آئی،مینیو کےا سٹرائیکر ابراہیموچ کا گول یادگار بن گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے میچ میں بورن مائوتھ کو چیلسی کے ہاتھوں 3-1سے شکست ہوئی تھی ۔ جس کے ساتھ ہی چیلسی نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
مانچسٹر سٹی، لیور پول اور ویسٹ ہام یونائیٹڈ نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ چیلسی کی ٹیم 75 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے انٹر نیشنل آج جارج ٹائون گیانا میں کھیلا جائے گا۔
سن 2019 میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی حاصل کرنے کے لیے یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف آخری سیریز 26سال پہلے 1991-92میں پاکستان میں دو صفر سے جیتی تھی۔ اس کے بعد ہونے والی تمام آٹھ ون ڈے سیریز پاکستان نے جیتی تھیں۔ تاہم ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم اچھا کھیل کر ون ڈے سیریز جیت سکتی ہے۔
تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ ویسٹ انڈیز نے جیسن محمد کے91رنز کی بدولت پہلا میچ چار وکٹ سے جیتا تھا ۔ پاکستان نے بابر اعظم کی پانچویں سنچری اور حسن علی کی پانچ وکٹوں کی بدولت دوسرے ون ڈے میں 74رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نےشاندار پرفارمنس دی، کامیابی پربہت خوشی ہے، آخری میچ میں پوری کوشش کر کے کامیابی حاصل کریں گے۔