ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)کرکٹ کی دنیا کو خیرباد کہنے والے یونس خان نےاپنے کرئیرمیں کئی اہم ریکارڈ اپنے نام کیئے۔ تفصیلات کے مطابق یونس خان نے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 13 فروری 2000 کو کراچی میں سری لنکا کیخلاف ون ڈے میچ میں کیا اور 46 رنز بنائے، پہلا ٹیسٹ 26 فروری کو آئی لینڈرز کیخلاف راولپنڈی میں کھیلا اور سنچری بنا کر روشن مستقبل کی نوید سنائی،انھوں نے طویل فارمیٹ کے 115میچز میں 53.06 کی اوسط سے 9977 رنز اسکور کیے، یوں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلیے انھیں صرف 23 رنز درکار ہیں، انھوں نے اپنا سب سے بڑا اسکور 313 رنز2009 میں سری لنکا کیخلاف بنایا۔ اپنے کیریئر میں یونس خان نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑا، انضمام الحق کا سب سے زیادہ 25 سنچریوںکا ریکارڈ بھی توڑا، انھوں نے 34تھری فیگر اننگز کھیلی ہیں۔ یونس خان نے نومبر 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف یواے ای میں سیریز کے دوران اچانک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے تک 265 میچز میں 7سنچریوں اور 48 ففٹیز کی مدد سے 7249رنز بنائے تھے۔ یونس خان نے اپنی قیادت میں پاکستان کو 2009 میں ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ چیمپئن بنایا جو 1992 کی ورلڈکپ فتح کے بعد اب تک گرین شرٹس کا دوسرا عالمی اعزاز ہے، میگا ایونٹ کے بعد ہی انھوں نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا، انھیں حال ہی میں وزڈن نے سال کے5بہترین کھلاڑیوں میں بھی شامل کیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ،بالی ووڈ اداکار بپاشا باسو نے اس سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کا طرز زندگی بہتر بنانے کی دعوے دار مودی سرکار بھی خواتین کے ساتھ جنسی واقعات روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ بپاشا باسو نے خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان مراکز پر خواتین کو کک باکسنگ، مارشل آرٹس، دیگر دفاع کے دیگر طریقے سکھائے جائیں گے، ابتدائی طور پر یہ سینٹرز ممبئی،دہلی اور کولکتہ میں آئندہ برس سے کام شروع کردیں گے

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اظہر علی کی ”چھٹی“ کے راز سے پردہ اٹھادیا، گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا میں نے خود بلا کر اظہر علی کو ون ڈے کپتانی سے ہٹایا اور اس نے کوئی احتجاج بھی نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بتایا تھا کہ آپ لوگ پرانی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اب پرانی کرکٹ چھوڑیں اور نئی کھیلیں اور اسی لئے میں نے اظہر علی کو کپتانی سے ہٹایا۔مصباح کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے ممکنہ کپتان بھی سرفراز احمد ہی ہوں گے جو جارح مزاج ہیں اور نئے دور کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاک بھارت سیریز نہ ہونے کا نقصان دونوں بورڈز کو ہے۔ یہ نقصان ہم برداشت کرسکتے ہیں البتہ بھارت سے سیریز ہو تو انفراسٹرکچر کی مضبوطی میں مدد ملتی ہے

 

 

ایمزٹی وی (نئی دہلی)ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تبلیغی سرگرمیوں سے خائف بھارتی حکومت نے ان کی غیرسرکاری تنظیم آئی آر ایف ایجوکیشن ٹرسٹ کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق فارن کنٹربیوشن ریگولیشن ایکٹ کے تحت ان کی تنظیم پر بیرون ملک سے فنڈنگ کے حصول پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 29 مارچ کو جاری ہونے والے منسوخی کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ممبئی اور چنائی میں اسلامک انٹرنیشنل اسکول کو چلانے والے ٹرسٹ کی رجسٹریشن عوامی مفاد میں اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے منسوخ کردی گئی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد طالب نے کہا ہے کہ جنرل(ر) راحیل شریف کا کردار اسلامی اتحاد میں اہم ہے،پاکستان کا قانون اجاز ت دیتا ہے کہ راحیل شریف کہیں بھی کام کریں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے دورے پر آئے امام کعبہ نے کہا کہ اسلامی اتحاد بننے سے مسلم ممالک میں دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا،اسلامی اتحا د ایک یا دو ملکوں کا نہیں بلکہ 38 ممالک کا ہے،دہشتگردی مسلمہ امہ کیلئے بڑا مرض بن چکی ہے۔امام کعبہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اپنے گھر میں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امن ہوگیا ہے جس پر عوام کو مبارکباد دیتاہوں،پاکستان نے بہت تیزی سے دہشتگردی پر قابو پایا،اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اسلامی اتحاد سے مسلم ممالک میں امن سے پوری دنیا میں امن قائم ہوگیا جبکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے علماء،حکومت اور عوام کا تعاون ضروری ہے اور معاشرے کے تمام افراد کو ملک کر دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔امام کعبہ نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں عصر کی نماز پڑھائی اور ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی سے ملاقات بھی کی۔

 

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارت نے بنگلادیش کو اپنی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان 22 معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد 4 روزہ سرکاری دورے پر نئی دلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع، توانائی، تعلیم سمیت 22 معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کے تحت بھارت دفاعی شعبے میں تعاون کے لئے بنگلادیش کو 50 کروڑ ڈالر اور دیگر شعبہ جات کے لئے 4.5 ارب ڈالر فراہم کرے گا جو کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی ملک کو دیا جانے والا تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ ہے۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ بنگلادیش اور اس کے عوام کی خوشحالی کے لئے کھڑا رہے گا، بنگلادیش ہمارا بااعتماد اور طویل شراکت دار ہے جب کہ نئی دلی کی جانب سے گزشتہ 6 سال کے دوران ڈھاکا کی ترقی کے لئے 8 ارب ڈالر مختص کئے گئے۔

 

 

ایمزٹی وی(سعودیہ عرب)سعودی عرب میں خوفناک حادثے میں تین پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مکہ سے جدہ جانیوالی ہائی وے پر عمرہ زائرین کی بس ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکرانے سے پاکستانی زائرین جان کی بازی ہارگئے۔سعودی ہلال احمر سوسائٹی کے ترجمان عبداللہ ابوزید نے کہا کہ زخمی ہونے والے افراد کو جدہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)ترکش خاتون عائشہ شہناز نے سابقہ ڈائریکٹر بیت المال کوثر اقبال خان نیازی کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمے کے اندراج کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ پاکستانی اور ترکش دوہری شہریت کی حامل خاتون عائشہ شہناز نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق ڈائریکٹر بیت المال کوثر اقبال خان نیازی نے مبینہ طور پر20 لاکھ روپے کا فراڈ کیا اور جنسی حراساں کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(ڈیرہ خازی خان) آئی ایس پی آر کے مطابق میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور ایسی ہی ایک کارروائی میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ایک رینجرز اہلکار شہید جب کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں میں رینجرز اور حساس اداروں کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا اور اس دوران ملزمان نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار کامران شہید ہو گیا جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقع کے بعد سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری کو بھی طلب کر کے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(سری نگر)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج کی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 3 کشمیری شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں مظاہرین بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ بھارتی فوج نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فیضان ڈار اور محمد عباس سمیت 3 کشمیری شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ مظاہرین کو روکنے کے لیے بھارتی افواج کی جانب سے چھرے والی بندوق کا بھی استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 نوجوان زخمی ہو گئے جب کہ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ا واضح رہے کہ گذشتہ برس جولائی میں برہان وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں شروع ہونے والی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے قابض بھارتی فوج وادی میں انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہے اوراب تک بھارتی فوج کے ہاتھوں سیکڑوں کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ قابض فوج کے مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے سیکڑوں کشمیری بصارت سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔