ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

وی(انٹرٹینمنٹ)دنیابھر میں اپنی گلوکاری سے شہرت پانے والے پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم 'لکس اسٹائل ایوارڈز 2017 'میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گے، یہ ان کی کسی بھی ایوارڈ میںپہلی بار میزبانی ہوگی۔ اس بات کااعلان میڈیاسے خصوصی ملاقات کے دوران معروف ڈیزائینر اور ایوارڈز کے ڈائیریکٹر حسن شہریار یاسین کے 'ایچ ایس وائے مینشن 'میں کیا گیا۔ حسن شہریار یاسین نے بتایا کہ گزشتہ ایوارڈز کے برعکس اس مرتبہ ایوارڈز کا اہتمام کافی بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے اور پہلی بار دو اسٹیج نصب کئے گئے ہیں، ایک فرنٹ اسٹیج جبکہ دوسرا آڈینس کے درمیان بنایا گیا ہے تاکہ پہلی نشست نہ ملنے کی شکایت کو دور کیا جا سکے۔ میزبانی کے حوالے سے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ میزبانی کرنے پر بہت پر جوش ہوں، اپنے پر ستاروں اور مداحوںکو انٹرٹین کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا اور ایک نئے انداز میں نظر آونگا جو کہ امید ہے کہ انہیں پسند آئے گا۔

 

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے شرط لگادی ہے کہ کسی بھی یوٹیوب چینل کا تخلیق کار اپنے چینل سے صرف اسی وقت آن لائن اشتہارات کے ذریعے پیسے کماسکے گا کہ جب اس کے ویوز کی تعداد 10 ہزار یا اس سے زیادہ ہوجائے گی۔ اس شرط کا مقصد ان لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو ”یوٹیوب مونیٹائزیشن پروگرام“ سے غلط طور پر فائدہ اٹھاتے ہوئے مال بنانے میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ اس پروگرام کے تحت کسی یو ٹیوب ویڈیو پر وقفے وقفے سے (کونے میں) ’ایڈسینس‘ اشتہارات ظاہر ہوتے ہیں اور جو ویڈیو جتنی زیادہ مرتبہ دیکھی جاتی ہے، اس کا تخلیق کار بھی ان اشتہارات کے ذریعے اتنی ہی زیادہ رقم کماسکتا ہے۔ اگرچہ اس پروگرام کے ذریعے پیسہ کمانے کےلیے ویڈیو کے ’اوریجنل‘ ہونے کی شرط پہلے دن سے موجود ہے لیکن لالچی افراد اور اداروں نے نہ صرف چھوٹی چھوٹی ویڈیو کلپس چوری کرکے جعلی ’اوریجنل ویڈیوز‘ بنانا شروع کردیں بلکہ مختلف جعلی اکاونٹس کے ذریعے نت نئے یوٹیوب چینل بناکر ویسی ہی ویڈیوز ان پر ڈالنا شروع کردیں تاکہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ پیسہ کماسکیں۔ اس رجحان کی حوصلہ شکنی کرنے اور اصل ویڈیوز کے تخلیق کاروں کو جائز طور پر معاوضہ دینے کےلیے یوٹیوب نے فیصلہ کیا ہے کہ اب صرف اسی یوٹیوب چینل کو مونیٹائزیشن پروگرام میں شمولیت کا اہل قرار دیا جائے گا جس پر ویوز کی مجموعی تعداد 10 ہزار یا اس سے زیادہ ہوگی۔ اس بارے میں یوٹیوب وائس پریزیڈینٹ پروڈکٹ مینجمنٹ ایریئل بیرڈین نے اپنے ایک تازہ بلاگ میں لکھا ہے کہ اب کسی بھی نئے چینل پر بطورِ خاص نظر رکھی جائے گی کہ وہ اوریجنل ویڈیوز ہی شیئر کرارہا ہے یا نہیں اور اگر وہ چینل 10 ہزار ویوز ہوجانے تک یوٹیوب کے قواعد و ضوابط کی پابندی کرتا رہے گا تو پھر اس کی ویڈیوز پر اشتہارات بھی دکھائے جائیں گے اور ان ویوز پر چینل کے مالک/ تخلیق کار کو معاوضہ بھی دیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(سری نگر)حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے تاہم ہمارے حوصلے بلند ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ بھارتی ظلم و ستم کا مقصد کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کمزور کرنا ہے ۔ میڈیا سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے نام نہاد بھارتی انتخابات کے ڈرامے کو مسترد کر کے پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ یہاں کے لوگ انتخابات نہیں آزادی چاہتے ہیں ۔”یہ کشمیری عوام کا بھارتی حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہے “ میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام انتخابات نہیں ریفرنڈم چاہتے ہیں ۔ بھارتی حکومت نے ہمیں نظر بند رکھا اور کمپین چلانے تک کی اجاز ت نہیں دی مگر اس کے باوجود کشمیری عوام نے بھارتی نام نہاد انتخابات کو مسترد کر کے پوری دنیا کو پیغام دیا ہے ۔ حریت رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت جمہوریت کی بات کرتی ہے مگر شرم کی بات ہے کہ بھارتی فوج نہتے اور معصوم کشمیریوں کو گولیاں مار رہی ہے ۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی خواتین ہاکی ٹیم کی کھلاڑی رشنا خان نے آسٹریلین کلب سے معاہدہ ہوگیا، وہ کسی بھی غیر ملکی کلب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پاکستان کی پہلی ویمنز کھلاڑی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ویمن ہاکی ٹیم کی گول کیپر رشنا خان کا آسٹریلیا کے ہاکی کلب کے ساتھ چھ ماہ کا معاہدہ ہوا ہے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی ویمنز کھلاڑی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ معاہدہ اعزاز کی بات ہے اور اس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، وہ وطن واپسی پر ساتھی کھلاڑیوں کو سکھانے اور ان میں یہ تجربہ منتقل کرنے کی کوشش کریں گی۔ قومی ٹیم کی گول کیپر نے آسٹریلیا میں کوچنگ کورس کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور بتایا کہ سینٹ جیارج رینڈوک کلب نے ان کی خدمات حاصل کی ہیں جہاں وہ رواں سیزن مختلف ٹورنامنٹس میں کلب کی نمائندگی کریں گی۔ رشنا خان نے 2015 میں ہندوستان کے خلاف میچ میں ڈیبیو کیا اور اب تک چھ انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔وہ آسٹریلوی کلب کی نمائندگی کے لیے 15 اپریل کو سڈنی روانہ ہوں گی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کوڈانٹتانہیں،بس سوفیصدپرفارمنس لانے کی کوشش کرتاہوں،نئے کھلاڑی ہیں اورتھوڑی ڈانٹ ڈپٹ ضروری ہوتی ہے۔ویسٹ انڈیز میں دوسرے ٹی 20 میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عماداورحسن علی نے بہترین کھیل کامظاہرہ کیا، کھلاڑیوں سے بیٹھ کربات کریں گے اورخامیوں کودورکریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے شاندارپرفارمنس دی،کامیابی پربہت خوشی ہے،فائنل میں پوری کوشش کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔ ادھرویسٹ انڈیزکے کپتان جیسن ہولڈر کہتے ہیں پاکستانی ٹیم نے بہترکھیل پیش کیا،انکو کریڈٹ دیناچاہیے،ہماری ٹیم کومستقل مزاجی سے بہترپرفارمنس دینی ہوگی۔امید ہے فائنل میچ میں اچھا کھیل پیش کرکے سیریز جیتیں گے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کی جانب سے ناقابل شکست 125 رنزکی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین بابر اعظم نے کہا ہے کہ جس نمبرپر ٹیم کوضرورت ہوبیٹنگ کرتا ہوں۔بابر اعظم نے کہا کہ اللہ کاشکراداکرتاہوں کہ ٹیم کامیاب ہوئی، پے درپے وکٹیں گررہی تھیں،بیٹنگ پرفوکس رکھا اور کامیابی ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آخر تک بیٹنگ کرنےکی کوشش کی اوربہتر نتائج ملے۔ بابر اعظم نے 125 رنز بنائے، انہوں نے 3 چھکے اور 7 چوکے لگائے اور ناٹ آوٹ رہے ، وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔واضح رہے کہ عمر اکمل کو ٹیم مینجمنٹ اور کپتان سے ہمیشہ یہ گلہ رہا ہے کہ انہیں درست نمبر پر نہیں بھیجا جاتا ۔اس حوالے سے عمر اکمل کئی بار میڈ یا پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں ،بھارت کے ساتھ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے سے پہلے بھی عمر اکمل نے عمران خان سے ملاقات کر کے خاص طور پر اپنے بیٹنگ نمبر کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)وزیر اعظم نوازشریف سے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کو پاک فضائی کے آپریشنل امور سے آگاہ کیا گیا ۔ زرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف سے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں قومی سلامتی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نوازشریف نے ملکی فضائی حدود کے دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاک فضائی کی استعدد میں اضافے کیلئے تما ضروری وسائل مہیا کرے گی ۔ ” پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا“ ۔

 

 

ایمزٹی وی (کراچی/تعلیم)کراچی کے علاقے سولجر باز ارمیں گرائے گئے اسکول کے چوتھی اور پانچویں جماعت کے طلبا ملبے پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں،1928ءمیں قائم اسکول کا سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی نے وزیرتعلیم نثار کھوڑو کو دورہ بھی کرایا تھا ۔
کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تاریخی عمارت مسمار کرنے سے سیکنڈری اسکول کا حصہ بھی متاثر ہوا ، 1928 سے قائم جفل ہرسٹ سرکاری سیکنڈری اسکول کی چوتھی جماعت کے طالبات آج جب اسکول آئیں تو انہیں اپنی کلاس کی جگہ ملبے کا ڈھیر دکھائی دیا، حیرت اور صدمے نے ان کے حواس ہی چھین لیے۔
طالبات کا کہنا تھا کہ آج وہ اسکول آئے تو انہیں اپنی کلاس ٹوٹی ہوئی ملی ۔ اسکول کے پرنسپل محمد شفیق کا کہنا تھا کہ کسی بھی تاریخی عمارت کو مسمار کرنا غیر قانونی ہے، اگر اعلیٰ حکام نے آج ڈی سی آفس طلب کیا تو مذاکرات کے لیے ضرور جاؤں گا۔
ہر اہم واقعہ کی طرح قومی ورثہ قرار دی جانے والی اس تاریخی عمارت کی بربادی پر حکام حسب سابق سانپ نکلنے کے بعد لکیر پیٹتے نظر آرہے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ ایک ہزار طالب علموں کے مستقبل کا اب کیا ہوگا اور قبضہ اور بلڈوزر مافیا کو کون لگام دے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ سلمان بٹ اچھا کھیل رہا اور وہ ہماری لسٹ میں ہے جہاں اس کی ضرورت پڑی تو ضرور موقع دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ یونس نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کیا اور اس کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے،یونس اور مصباح کی جگہ جلدپرنہیں کی جاسکے گی اور ان کے متبادل ڈھونڈنا آسا ن کام نہیں ہے۔
انضمام الحق نے مزید کہا کہ ایک میچ ہارنے سے کچھ نہیں ہواا آ ج ٹیم اچھا کھیلے گی،قوم دعا کرے آج کا میچ پاکستان کے لئے بہت اہم ہے،سرفراز احمد کو کامران اکمل سمیت کسی کا پریشر نہیں لینا چاہیے،فاسٹ باؤلرز کا زیادہ رنز دینا لمحہ فکریہ ہے اورآخری اوورز میں سکور زیادہ ہوتا ہے جو ہماری ٹیم نہیں کررہی مگرپاکستانی ٹیم کم بیک کرے گی کیونکہ قومی کھلاڑی باصلاحیت ہیں۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیم کی ضرورت دیکھ کر کھلاڑی منتخب کرتے ہیں،سکور نہیں ٹیم کی ضرورت دیکھ کرکھلاڑی دیکھ کر سلیکشن کی جاتی ہے،اگر اسکور دیکھ کر کھلاڑی منتخب کرنا ہے تو سلیکٹر کی ضرورت نہیں۔
سابق کپتان کا آخر میں کہنا تھا کہ ایک سیریز میں 8 نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنا آسان کام نہیں تھا،دیگر کھلاڑی لوپ میں ہیں جہاں ضروری پڑی استعمال کریں گے،احمد شہزاد نے پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دی اور یہ بات ٹھیک ہے کہ ٹیم کو عبدالرزاق اور اظہر محمود جیسے آل راؤنڈر کی ضرورت ہے۔
”کرکٹ کی جنت “معروف صحافی نے آزاد کشمیر کے کرکٹ اسٹیڈیم کی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ جاوید آفرید ی بھی چپ نہ رہ سکے ،لوگو ں نے انٹر نیشنل میچ کرانے کا مطالبہ کردیا،تصویر دیکھ کر آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھو گے