ایمز ٹی وی (تعلیم) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں فروغ تعلیم کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور جاری تعلیمی پروگراموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-
وزیر اعلی ٰشہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ترقی و خوشحالی کی منزل تک پہنچیں گے۔
پنجاب حکومت نے علم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے میں بکھیرنے کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔
2018ء تک بچوں کے اسکولوں میں 100فیصد داخلہ کا ہدف حاصل کیا جائے گا ۔
حکومتی اقدامات کے باعث اسکولوں میں اساتذہ اور طلبا کی حاضری میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
40ارب روپے کی لاگت سے 52ہزار سے زائد اسکولو ں میں بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ مخدوش عمارتوں کی دوبارہ تعمیر پر 16ارب روپے خرچ کئے گئے ۔
6ہزار سے زائد اسکولوں میں کمپیوٹر لیبز فراہم کی گئی ہیں جبکہ رواں برس لاکھوں مزید لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔
صوبے کے اسکولوں میں ٹیبلٹ بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارا ہر قدم فروغ تعلیم کے لئے اٹھ رہاہے۔
اس اجلاس میں صوبائی وزراء رانا مشہود ، علی رضا گیلانی ، مشیر عمر سیف، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن انجینئر قمر السلام ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ،ماہرین تعلیم اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام کے تحت منصوبوں پر کام زمین پر نظر آرہا ہے اس سال مختصر وقت میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبے جاری رکھیں گے۔
مانیٹرنگ کی وجہ سے کوئی بھی جعلساز بچ نہیں سکے گا ،ماضی میں چند ہزار روپے کی سکیمیں مخصوص لوگوں کی جیبوں میں جاتی رہیں جبکہ زمین پر کام نظر نہیں آتا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی شمولیت کے بغیر گڈ گورننس کا تصور ممکن نہیں ہے ۔
ایمز ٹی وی (تجارت ) ایل پی جی کی قیمتوں میں 10روپے کمی ہو گئی جس سے گھریلو سلنڈر کی قیمت 120روپے اور کمرشل سلنڈر کی 480روپے کم ہو گئی ہے ۔
عالمی منڈی میں ایل پی جی سستی ہونے کی وجہ سے اندرون ملک قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ۔
مختلف شہروں میں ایل کی نئی قیمتیں اس طرح ہو گی کراچی 80روپے کلو،لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، ساہیوال 85روپے کلو، بہاولپور حیدر آباد ، اٹک، گجرات، میرپور آزاد کشمیر 100روپے کلو، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مظفر آباد فاٹا ، کوٹلی ، ٹنڈو محمد خان، میر پور خاص، عمر کوٹ ،نوا ب شاہ ، ٹھٹھہ ،دادو، جامشورو ، شکار پور105روپے، گلگت ، مری ،بالا کوٹ 110روپےکلو ہو گی ۔
ایمز ٹی وی (لاہور ) ریلوے لاہور ڈویژن میں کلاس فور کی بھرتیوں میں مبینہ طور پر ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف ڈائریکٹر جنرل ویجلنس لاہور کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نے بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ڈپٹی سی پی ایس گڈز محمود الرحمان لاکھو اور سی پی او گڈز ملک فاروق پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل ویجیلنس لاہور طارق لطیف نے بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے اپنی تحقیقاتی رپورٹ چیئرپرسن پاکستان ریلوے کو ارسال کر دی تھی ۔
واضح رہے کہ29مارچ 2017 کو گیٹ مین اور کیپر کی بھرتیوں میں متعدد امیدواروں کو کال لیٹر جاری نہ ہونے کے خلاف امیدواروں نے ڈی ایس آفس کے باہر احتجاج کیا تھا۔
جس پر ڈی جی ویجیلنس نے کارروائی کرتے ہوئے بھرتی کا تمام ریکارڈ اپنے قبضےمیں لے لیا تھا۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمیں اس وقت بہت غصہ آتا ہے جب چائے اور کافی میں دودھ ڈالنے کے بعد اس کا پہلا گھونٹ بھرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ خراب دودھ نے مشروب برباد کردیا لیکن اب ماہرین نے اس کا بھی حل تلاش کرلیا ہے۔
ماہرین نے ایک ایسا نینو اسٹیکر بنایا ہے جو فوری طور پر دودھ کے خراب معیار سے آگاہ کرسکتا ہے اور اس سے چائے اور کافی خراب ہونے سے بچ جائے گی بلکہ خصوصاً چھوٹے بچے خراب دودھ پینے سے محفوظ رہیں گے۔
ٹرینٹی کالج ڈبلن کے ماہرین نے اسے تیار کیا ہے اور اسے دودھ کے ڈبوں کے اندر لگا کر اس کی افادیت معلوم کی جاسکے گی۔ نینو اسٹیکر اتنا باریک ہے کہ اسے دو جہتی (ٹو ڈائمینشن) میں بنایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق گریفین، فاسفورین اور مولبڈینائٹ نامی مادوں سے باریک سرکٹ کاڑھے جاسکتے ہیں، ان کی مدد سے اشیائے خوردونوش کے اسمارٹ پیکٹ، کرنسی نوٹ اور ای پاسپورٹ بھی بنائے جاسکتے ہیں۔
اسے بنانے والے ماہرین نے بتایا کہ ان کی ایجاد معمولی تبدیلی سے کسی کارٹن کی معلومات اسمارٹ فون کو بھیج سکتی ہے۔ ماہرین نے انک جیٹ پرنٹر کے ذریعے ٹرانسسٹر چھاپے جو سرکٹ میں کسی سوئچ کی طرح کام کرسکتے ہیں۔ ماہرین پرامید ہیں کہ اس طرح کی باریک نینوپرتوں کو کئی اہم کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
.ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ حکومت کیخلاف مزید احتجاج اور دھرنے کی ضرورت ہی نہیں رہی
.یہ اپنی سیاسی موت خود مرنے کو تیار ہے، مستقبل کی سیاست میں مسلم لیگ ن کی جگہ نہیں
عوام عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کے سفر پر نکل پڑے۔
پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور کارکنان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ پا نا ما نے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچا رکھی ہے، سپریم کورٹ پانا ما پر کوئی بھی فیصلہ دے لیکن مسلم لیگ ن کی قیادت عوام میں پوری طرح بے نقاب ہوگئی ہے۔
درباری بھول جائیں کہ اقتدار دوبارہ انکا مقدر ہوگا۔ وفد میں میاں اویس لیاقت، زاہد گجر، امجد بھٹی ٹو کے والے، نوید بھٹی، اعجاز خان، ڈاکٹر عاصم، عبدالصمد رشید ، عبدالرئوف عرف آصف و دیگر شامل تھے۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے فروغ سے پوری دنیا میں افواہوں، فوٹو شاپ سے تبدیل شدہ تصاویر اور گمراہ کن خبروں کا بازار گرم ہے جن پر پڑھے لکھے لوگ بھی اعتبار کرلیتے ہیں لیکن اب گوگل نے اس کا حل پیش کردیا ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گُوگل نے جعلی خبروں کو جانچنے کا ایک ٹیگ متعارف کرایا ہے تاکہ مستند خبروں کو افواہوں سے الگ کیا جاسکے۔ اس سروس میں گُوگل پولیٹیفیکٹ اور اسنوپ نامی تھرڈ پارٹی کمپنیوں سے مل کر کام کرے گا اور اس کے لیے ایک کروم (گُوگل ویب براؤزر) ایکسٹینشن پہلے ہی متعارف کرایا جاچکا ہے۔ اس کے ذریعے گُوگل اور دیگر کمپنیاں صحافت کے معیار کو جانچیں گی اور مختلف خبری ذرائع کی صداقت معلوم کریں گی۔
دلچسپ امریہ ہے کہ اس طرح خبروں کی ادارت (ایڈینٹگ) بھی کی جاسکے گی لیکن یہ کام فردِ واحد کی بجائے پوری برادری انجام دے گی۔ اس میں ایک آپشن اور بھی ہے جس کے تحت کئی صحافی اور لکھاری کسی متن کے مندرجات پر نظر رکھ سکیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ رپورٹر حضرات وکی پیڈیا کی طرح لکھے جانے والے مندرجات تک رسائی حاصل کرکے اسے بہتر بناسکیں گے۔
فیکٹ چیک ٹیگ ہر جگہ دکھائی دینے کی بجائے صرف بریکنگ نیوز اور براؤزنگ کے وقت ظاہر ہوں گے۔ لیکن گُوگل حقائق کی تصدیق خود کرنے کی بجائے اس پر ماہرین کی رائے شامل کرے گا اور اس سے لوگوں میں خبر کی صداقت اور سچائی جاننے میں مدد ملے گی۔
اگرچہ گوگل نے گزشتہ برس اکتوبر میں یہ فیچر پیش کیا تھا لیکن اس وقت یہ صرف امریکا اور برطانیہ کے لیے تھا اور اب پوری دنیا اس سے استفادہ کرسکتی ہے۔ اس سال فروری میں فرانس اور دیگر ممالک کے 37 صحافتی اداروں نے گُوگل کے تعاون سے ’’کراس چیک‘‘ نامی ایک سروس شروع کی تھی جس کا مقصد فرانسیسی صدارتی انتخابات میں غلط رپورٹنگ اور افواہوں پر نظر رکھنا تھا۔
اس کے علاوہ فیس بک نے بھی جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے آن لائن مہم اور کام شروع کردیا ہے۔ فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر ’’جعلی خبروں کی نشاندہی‘‘ کا طریقہ بیان کردیا ہے۔
ایمزٹی وی(کراچی)رینجرز نے سیہون دھماکوں کے ملزمان کی تصاویر جاری کر دیں ہیں اور شناخت میں مدد فراہم کرنے والے کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سہون شریف دھماکے میں ملوث خودکش حملہ آور اور سہولت کاروں جن کی تصاویر جاری کی گئی ہیں کی شناخت میں تعاون کریں۔
ترجمان کے مطابق اگر کسی کو انکے بارے میں مستند اطلاع ہو تو فوراً رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996، ای میل ایڈریس rangers This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.یا رینجرز ہیلپ لائن 1101پر بذریعہ کال یا ایس ایم ایس دیں۔ شناخت میں مدد اور مستند اطلاع دینے والے کو 50لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور اسکا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ایمز ٹی وی(صحت) غذائیات کے ماہرین نے دفتروں اور اداروں میں کام کے تناؤ کو دور کرنے میں کچھ ملک شیک کو فائدہ مند قرار دیا ہے جن سے ایک جانب تو فوری توانائی پیدا ہوتی ہے اور غذائی ضروریات پوری ہوجاتی ہیں تو دوسری جانب ان میں موجود اجزاء کام کے دباؤ اور ڈپریشن کو دور کرتے ہیں۔
1: اسٹرابیری اور جو کا ملک شیک
آگر آپ اپنے دن کا اچھا آغاز کرنا چاہتے ہیں تو ناشتے میں یہ بہت مزیدار مِلک شیک ضرور آزمائیں۔ اس میں جو اور اسٹرابیری کو دودھ اور ہلکی کریم کے ساتھ ملاکر تیار کریں۔
2: ونیلا مِلک شیک
ونیلا اوراس کی پھلیوں کا مِلک شیک ایک تازہ دم کردینے والا نسخہ ہے۔ اسے کم خرچ اور آسانی کے ساتھ خود اپنے اور اہلِ خانہ کے لیے تیار کرسکتے ہیں۔ مِلک شیک کی تیاری میں ونیلا آئس کریم، ونیلا بینزاور چینی استعمال ہوتی ہے جبکہ اسے بہ آسانی بنایا جاسکتا ہے۔
3: گِری دار میوہ شیک
نٹس یا گری دار میوے یعنی بادام، پستے اور کاجو ایک جانب تو غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں تو دوسری جانب ان کا ذائقہ بہت اچھا ہوتا ہے۔ ان کا شیک بنائیں جو نہایت طاقتور اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ دودھ میں بادام، پستے، سیاہ کھجور اور وال نٹ ملائیں اور ایک شیک بنا کر اس کا لطف اٹھائیں۔
4: سویا ملک شیک
سویا آئسوفلیون اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے، یہ دل کی بیماریوں اور ہڈیوں کی کمزوری دور کرتا ہے۔ سویا مِلک شیک میں دودھ میں چینی اور سیب ڈال کر اسے تیار کرسکتے ہیں جب کہ ناشتے میں پینے سے اس کے بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
5: کیلا اور مونگ پھلی مکھن (پی نٹ بٹر) شیک
دودھ، شہد، مونگ پھلی مکھن، کیلے اور کھجور سے بنا یہ شیک ہر خاص و عام کے لیے ہے۔ یہ زود ہضم اور لذیذ شیک پورے دن توانائی بحال رکھتا ہے۔
6: اسٹرابیری اور پپیتا ملک شیک
صبح کے وقت بچوں اور کام کرنے والے خواتین و حضرات کو توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے اسکمڈ ملک (چکنائی سے پاک دودھ)، دہی، اسٹرابیری، پپیتے، شہد اور برف ملا کر فوری طور اسے تیار کیا جاسکتا ہے۔ ذائقے میں بہترین اور قوت میں اعلیٰ ترین شیک ضرور آزمائیں۔
7: مکس فروٹ ونیلا
مکس فروٹ ونیلا ملک شیک ایک بہت صحت مند غذا کی جگہ لے سکتا ہے۔ اسے سیب، آم، سیاہ انگور، اورنج جوس، ونیلا آئس کریم اور کروندا (کرین بیری) کو ملاکر تیار کیا جاسکتا ہے۔ گرمیوں کے لیے اسے خاص سوغات قرار دیا جاسکتا ہے اور یہ بھرپور توانائی فراہم کرتا ہے۔
8: انجیر اور کھجور ملک شیک
صرف 5 منٹ میں یہ بہترین شیک آپ کے ہاتھوں میں ہوگا۔ انجیر اور کھجوروں کو دودھ میں ڈالئے اور تھوڑی کریم اور شہد ملاکر یہ فرحت بخش مشروب تیار کیا جاسکتا ہے۔
9: چاکلیٹ، جو اور کیلا ملک شیک
صحت سے بھرپور جو، چاکلیٹ اور کیلا شیک فوراً تیار ہوجاتا ہے اور فوری طور پر پیا جاسکتا ہے۔ اس میں موجود پھل اور چاکلیٹ کا ذائقہ اسے بار بار آزمانے پر آمادہ کرتا ہے۔
ایمزٹی وی(کراچی)شہر قائد کے علاقے احسن آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایم کیو ایم لندن کی طرف سے خالی پلاٹ میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ میں 2 ایل ایم جیز،سنائپر،3 کلاشنکوف،3کلاکوف اور ایک جی تھری برآمدکرلی ہے۔ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق پلاٹ سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے اور یہ تمام اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر انچارج نسیم اجمیری کا ہے جو کہ سرچ آپریشن کے دوران موقع سے فرار ہوگیا۔راؤ انوار کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا جبکہ پلاٹ پر ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر انچارج منصور کالی کا قبضہ تھا۔