ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد کے علاقے گلبرگ سے مردم شماری ٹیم کی ویڈیو بنانے والے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے قبضے سے ہندی زبان میں تحریر ڈائری برآمد کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے بلاک این سے پولیس نے دانش جمیل ولد جمیل احمد کو تیموریہ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس پی گلبرگ کے مطابق سمن آباد کے رہائشی کے قبضے سے مشکوک لٹریچر برآمد کیا گیا ہے جس میں ایک ڈائر بھی ہے جو کہ ہندی زبان میں تحریر کی گئی ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ تحریر کے ترجمہ کیلئے ماہرین سے رابطہ کیا ہے اور ملزم چند روز سے مردم شماری ٹیم کا پیچھا کررہا تھا جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے
ایمز ٹی وی(صحت) پشاور میں سیوریج کے پانی میں پو لیو وائرس پھر متحرک ہو گیا ہے جس کی تصدیق کے بعد پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق شاہین مسلم ٹاؤن کے سیوریج کے پانی کےنمونے لیے گئے تھے ۔ لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد تصدیق ہوگئی کہ علاقے میں پولیو کا وائرس پھر متحرک ہو گیا ہے۔
انسدادپولیو مہم کے دوران سات لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) گوجرانوالہ میں پسند کی شادی نہ ہو نے پر سعودی عرب پلٹ نوجوان نے پھندا لیکر خود کشی کر لی ، غیپ چوک کا رہا ئشی 30 سالہ بلال جو کہ روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم تھا اور چا ر روز قبل ہی پا کستان آیا تھان. نوجواننے پسند کی شادی نہ ہو نے پر دلبرداشتہ ہو کر پھندالیکر خود کشی کر لی، واقعہ کی اطلا ع ملنے پر تھا نہ سبزی منڈی پو لیس نے نعش کو پوسٹما رٹم کیلئے دسٹرکٹ ہسپتا ل منتقل کر دیا ہے، ایس ایچ او خواجہ خا ور کے مطا بق بلال پسند کی شادی کر نا چا ہتا تھا، والدین کے انکار پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی ہے تاہم مزید تفتیش کی جا رہی ہے
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئیٹر نے انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے والے ساڑھے چھ لاکھ اکاﺅنٹس معطل کردئیے ہیں۔ٹوئیٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے اکاﺅنٹس کی معطلی کا عمل 2015ءکے وسط سے شروع کیا گیا تھا ۔
اس دوران 6لاکھ 36ہزار اکاﺅنٹس معطل کیے گئے جبکہ سال 2016 کے آخری چھ ماہ کے دوران تقریبا تین لاکھ 77ہزار مشتبہ اکاﺅنٹس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹوئیٹر نے صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کی طرف سے پوسٹ کئے گئے متنازع مواد کو ہٹانے کے لئے قانونی درخواستوں کی وصولی شروع کردی ہے۔
ایمز ٹی وی(کوپن ہیگن) ڈنمارک نے ملک میں مقیم پاکستانی شہریوں پر اپنے رشتہ داروں کیلئے وزٹ ویزہ کے حصول پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈنمارک نے ویزہ سسٹم کی پانچویں درجہ بندی میں پاکستان کو بھی شامل کر لیا ہے جبکہ صومالیہ، شام اور عراق پہلے سے ہی اس درجہ بندی میں ہیں۔ ڈنمارک کی پارلیمینٹ سے منظوری کے بعد اب ملک میں مقیم پاکستانی اپنے والدین یا رشتہ داروں کو وزٹ ویزہ پر نہیں بلا سکیں گے۔
ایمز ٹی وی(جدہ) سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مسافر کے درمیان جدہ ایئرپورٹ پر توتکرار ہوئی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جدہ ایئرپورٹ پر ارسلان افتخار اور مسافروں کے درمیان مبینہ طور پر قطار بنانے کے معاملے پر توتکرار ہوئی اس موقع پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بھی ارسلان افتخار کے ساتھ موجود تھے اور دونوں برطانیہ جارہے تھے۔ارسلان افتخار سے مسافر نے کہا کہ ٓاپ قطار توڑ رہے ہیں عملے نے بھی آپ کو قطار میں کھڑے رہنے کا کہا ہے۔ارسلان افتخارنے کہا کہ ہم بزنس کلاس کے مسافر ہیں ،مسافر نے جواب دیا کہ ہم بھی قطار میں کھڑے ہیں اور اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں
ایمز ٹی وی(واشنگٹن)امریکی تھنک ٹینک کے اسٹریٹجک ماہر نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو پیشگی حملہ کرکے تباہ کرسکتا ہے۔ وپن نارنگ کا کہناہے کہ خطرے کی صورت میں نئی دہلی اسلام آباد کے ایٹمی طاقت کو سب سے پہلے ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔ ایٹمی اسٹریٹجک ماہر وپن نارنگ کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کو یقین ہوگیا کہ پاکستان ایٹمی حملہ کرے گا تو نئی دہلی سب سے پہلے پاکستان کے اسٹریٹجک ایٹمی ہتھیاروں کو تباہ کردے گا۔ امریکی ریاست میسا چوسٹس میں امریکی تھینک ٹینک کی کانفرنس سے خطاب میں وپن نارنگ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کے سابق مشیر شو شنکر مینن نے اپنی کتاب میں لکھاہے کہ بھارت ایٹمی حملے کا خطرہ محسوس کرنے پر پاکستان پر پہلے ایٹمی حملہ کرسکتاہے۔ وپن کا کہنا تھاکہ بھارت پاکستان پر روایتی ہتھیاروں سے حملہ نہیں کرے گا اور نہ ہی شہری آبادی اور مراکز کو نشانہ بنائےگا۔
ایمز ٹی وی(ریاض) مسلمانوں کے مقدس مقام خانہ کعبہ کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے والے شخص کو سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنا یا گیا تاہم اس کے خاندان نے اس منظر پر خوشی کا اظہار کیا ۔ ترک صحافی یوسف اکیون نے جب اپنی محبوبہ شادی کی پیشکش کی تو اس کی ویڈیو بھی بن گئی جس میں وہ اپنی محبوبہ سے کہہ رہے ہیں کہ ہمارا مقدس کعبہ یہاں موجود ہے، میں اس کی موجودگی میں تھوڑا سا پریشان ہوں لیکن میرے خیال سے یہ ایک نیک عمل ہے۔دوسری جانب اس جوڑے کے رشتے داروں نے اس منظر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو مبارکباد دی۔تاہم یوسف کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔بیشتر افراد یوسف کی اس حرکت پر اشتعال میں آگئے جس کی وجہ سے انہیں اپنا اکاونٹ وقتی طور پر معطل کرنا پڑا۔ان افراد کا کہنا تھا کہ یہ عمل کسی گناہ سے کم نہیں اور اس میں خانہ خدا کے تقدس کو مجروح کیا گیا ہے۔تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی تھے جو یوسف اور ان کی ہونے والی اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے دکھائی دیئے۔
ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارتی حکومت انڈس واٹر کمیشن کے اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے سے منحرف ہو گئی جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان مذاکرات میں پاکستانی اعتراضات تسلیم کر نے کی بات درست نہیں اور نہ ہی دریائے چناب پر میار ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے پر کام روکنے کے لئے رضا مندی ظاہر کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا نے حکومتی ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا کی جانب سے یہ دعوے کیے گئے تھے۔ انڈس واٹر کمیشن کے اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس کے آخری روز نئی دہلی نے میار ڈیم پر پاکستانی اعتراضات کو تسلیم کرلیا ہے جو کہ مکمل طورپر غلط اور بے بنیاد ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے قطعی طور پر اس منصوبے کو روکنے پر اتفاق نہیں کیا ہے جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ لوئرکلنائی ہائیڈرو الیکٹرونک پراجیکٹ کے ڈیزائن پر بھی نظرثانی کے لئے رضا مندی ظاہر کی گئی ہے یہ دعویٰ بھی درست نہیں ہے ، تاہم ذرائع کا یہ کہنا تھا کہ اس حوالے سے تبادلہ خیال ضرور کیا گیا ہے تاہم بھارت ایسے کسی بھی معاہدے کا حصہ نہیں بن سکتا جس سے ان منصوبوں پر قدغن لگے
ایمز ٹی وی(لاہور) مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور اسکل سیکٹر کے ابھرتے ہوئے رجحانات کی نشاندہی کیلئے نیوٹیک نے چار اہم شعبوں میں سکل سیکٹر کونسلز کے قیام کا آغاز کر دیا ہے جو کہ صنعتکاروں، حکومت اور تربیت مہیّا کرنے والے اداروں کے مابین ایک پُل کا کام سر انجام دیں گی۔ اس سلسلے میں آج نیوٹیک کے زیر اہتمام اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں سکل سیکٹر کونسل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک کے نمایاں صنعتکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نیوٹیک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو قدرت نے بے پناہ وسائل اور نعمتوں سے نوازا ہے جن کو بروقت بروئے کار لا کر پاکستان کا شمار دنیا کے دس ترقی یافتہ ممالک میں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں پکڑ کر دفتروں کے چکر لگانے کی بجائے اُن ٹریڈز میں ٹیکنیکل ٹریننگ حاصل کریں جن کی ملکی اور عالمی مارکیٹ میں اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے صنعتکاروں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ جدید نصاب ، اعلیٰ تربیت کی فراہمی ، مانیٹرنگ ، ٹریڈ کی حتمی تشخیص اور ہنر مند افراد کی تربیت کے مطابق روزگار کا تعین کرنے میں اپناکردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت اور بیروزگاری دور کرنے میں انڈسٹری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنی شعبے کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی سیکٹر اسکل کونسلزکا قیام ضروری ہے تاکہ ہم دوسرے ممالک کے ساتھ قدم ملا کر چل سکیں ۔ اس سلسلے میں نیوٹیک پہلے مرحلے میں چار اہم شعبوں میں سیکٹر سکل کونسلز کا قیام عمل میں لا رہا ہے جن میں کنسٹرکشن، زراعت ، ہاسپیلٹی اور ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ مختلف شعبوں کے نمائندگان جن میں حبیب رفیق گروپ کے شاہد رفیق ، بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے چیئرمین محسن شیخانی ، زراعت کے شعبے سے انیس باجوہ ، ہاسپیلٹی کے شعبے سے افضل صدیق اور ٹیکسٹائل شعبے سے انجینئر ایم حسن نے اپنی تجاویز پیش کیں اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وائس چیئرمین ہاشو گروپ، محمد اختر باوانی نے انڈسٹری کے اشتراک اور آجروں کے ساتھ روابط قائم کرنے میں نیوٹیک کے اقدام کو سراہا۔اس موقع پر موجود جی ۔ آئی ۔ زیڈ کے نمائندے محمد علی خان نے ورکشاپ کے شرکاء کو سیکٹر سکل کونسلز کے قیام، افادیت اور اہداف کے بارے میں بریفنگ دی ۔