پیر, 13 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی (تعلیم)صوبائی وزیراسکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات کوکوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی پنجاب حکومت کا نصب العین ہے ۔
 
پنجاب حکومت دنیا کے بہترین تعلیمی ماڈلز پر کام کر رہی ہے ۔یہ بات انہوں نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں سمارٹ ڈیجیٹل بورڈز کی تنصیب کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

 

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی)راولپنڈی ضلع بھر کے 70سے زائد پرائمری اسکولوں میں صرف ایک استاد ہونے کاانکشاف ہوا ہے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 38سنگل اسکول ٹیچر والے اسکولوں میں اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے معلوم ہواہے کہ مری ،کوٹلی ستیاں ،کہوٹہ ، کلرسیداں ، گوجرخان ،ٹیکسلااور راولپنڈی تحصیلوں میں 70سے زائد گرلز وبوائز پرائمری سکولز میں صرف ایک استاد تعینات ہے
ذرائع کے مطابق ہر اسکول میں بچوں کی تعداد 40سے 60تک ہے ، محکمہ تعلیم پنجاب کی اسکول ضم کرنے کی پالیسی کے مطابق ان سکولوں کو قریبی سکولوں میں ضم کرنا تھا لیکن علاقہ کی بااثر اورسیاسی شخصیات نے انہیں قائم رکھا ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام پر صوبائی محکمہ تعلیم نے سی ای او کو احکامات دیئے تھے کہ ایسے پرائمری اسکولوں میں کم ازکم چار ٹیچر تعینات کریں لیکن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ان احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا
مردم شماری کے دوران ڈیوٹی لگانے پر اس امرکا انکشاف ہوا کہ اسکولوں میں ایک ہی ٹیچر تعینات ہے ، وہ بچوں کو پڑھائے یا مردم شماری میں ڈیوٹی دے ، اس پر گزشتہ روز سی ای او قاضی ظہور الحق نے ساتوں تحصیلوں کے 38سکولوں میں اساتذہ کے تبادلے کردیئے جہاں اب دو ٹیچر پڑھائیں گے ۔

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں انٹر یونیورسٹیز تقریری مقابلہ جات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لئے تدبر اور حکمت عملی کی ضرورت ہے ،مودی کا انتہا پسند چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ضروری ہے ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کوئی ملک بھارت کا ساتھ نہیں دے سکتا نہ دے گا،ہندوستان نے کشمیریوں کی ایک نسل کو اندھا اور ایک کو اپاہج کردیا مگر وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے تقریری مقابلوں میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم بھی کئے ۔وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان میرا دست و بازو ہیں مسئلہ کشمیر پر عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لئے یونیورسٹیوں کے نوجوان ہر اول دستے کے طور پر کام کریں،کشمیری ہر حال میں آزادی لیکر رہیں گے ہماری آنے والی نسلیں اپنے حق خودارادیت سے قطعاً دست بردار نہیں ہونگی ،تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کی طالبہ ارم عباس ، دوسری پوزیشن ویمن یونیوسٹی باغ کی طالبہ ایمن حنیف جبکہ تیسری پوزیشن کوٹلی یونیورسٹی کے طالبعلم فیصل کبیر نے حاصل کی۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کی ہے کہ کرپشن کو ختم کیے بغیر پاکستان سے دہشتگردوں کے خاتمے کی جنگ نہیں جیتی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ دہشتگردی کے بعد ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے ایک رپورٹ جاریکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جب تک کرپشن ختم نہیں ہو گی دہشتگردی نہیں رکے گی،
 
کرپشن سیکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکہ اور برطانیہ نے بھی کرپشن کیخلاف کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیا ل عزیز نے کہا ہے کہ آئی سی آئی جے خبر میں بے شمارغلطیاں ہیں جس کی انہوں نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے ویب سائٹ سے وزیراعظم کا نام ہٹا دیا تھا۔
تفصیلا ت کے مطابق دانیال عزیز کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب آئی سی آئی جے کی جانب سے وزیراعظم سے متعلق انفارمیشن شائع کی گئی تو اس پر میڈیا کیا گیا اور پورے ملک میں ہنگامہ پربا ہوگیا۔میں نے خود آئی سی آئی جے کو خط لکھا اور خبر کی وضاحت طلب کر لی اور چیک کر نے پر اس میں متعدد غلطیاں پائی گئیں ۔کمپنی نے کچھ دن کے بعد اپنی غلطی کو مانا اور ویب سائٹ سے نواز شریف کا نام ہٹا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں وزیراعظم کا نام نہیں ہے اور نہ ان کے بچے حسن نواز اور حسین نواز پاکستان میں ٹیکس فائلر ہیں ۔مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ پہلے تو مخالفین نے واویلاکیا کہ ہمارے پاس وزیراعظم کیخلاف تمام ثبوت موجود ہیں لیکن جب عدالت میں ان ثبوتوں کو پیش کرنے کا وقت آیا تو ان کے پاس سے کچھ نہیں نکلا ۔پہلے ملک میں پانامہ کیس کو لے کر شور شرابہ ہوتا رہا ہے اور اب 25سال پرانے حدیبیہ کیس کو نکال لیاگیا ہے جس کا حب روایت میڈیا ٹرائل کیا جائے گا۔
جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے ،چیئر مین نیب کو ہٹا حکومت کے اختیار میں نہیں ہے اس کاایک مخصوص طریقہ کار ہے جبکہ چیئرمین نیب کی تقرری وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہوتی ہے ایسا ہرگز نہیں ہوتا کہ محض وزیراعظم ہی چیئرمین نیب کو منتخب کرنے کا اختیار رکھتا ہوں اور نہ ہی کبھی ایسا مستقبل میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے یہ کیس تو ہائی کورٹ سے دوبارہ ختم ہوچکا ہے ،پی ٹی آئی حقائق توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے۔ہمیں مشرف دور میں بھی ان گناہوں کی سزا ملتی رہی جو ہم نے کبھی کیے ہی نہیں تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر مٹی والا، مناور سیکٹر کا دورہ کیا ہے،اس موقع پرانہوں نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان پاک فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت، جذبے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، پاک فوج پاکستانی اورکشمیری عوام کے تحفظ کی اپنی ذمے داری ادا کرے گی۔
C5MQKbkW8AAyMwa
 
آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بلااشتعال سیزفائرخلاف ورزیوں کابھرپورجواب دیاجائے، مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،
 
C5MQKb8WIAEct11
 
مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہماری یکجہتی جاری رہے گی، بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو بھارتی عزائم کا ثبوت ہے، پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی عزائم سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔
 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب نے صارفین کی آسانی کے لیے ویڈیوز کو فون میں محفوظ کرنے کا آپشن کچھ عرصہ قبل ہی فراہم کیا تھا جبکہ اب ایک بار پھر یوٹیوب صارفین کی آسانی کے لیے ایک اہم اپڈیٹ لانے والا ہے۔
گیجٹس ناؤ کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے اپنی ویب سائٹ میں ویڈیو سرفنگ کے دوران اچانک آنے والے اشتہارات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔
یوٹیوب ویڈیوز کے درمیان آنے والے اشتہارات صارفین کے لیے ناپسندیدگی اور جھنجھلاہٹ کا باعث بننے کی اہم وجہ ہیں، خاص طور پر جب ان کے ساتھ 'اسکپ' (Skip) کا آپشن بھی موجود نہ ہو۔
تاہم یوٹیوب کی متوقع اپڈیٹ میں صارفین کے لیے 30 سیکنڈز کی طویل اور اسکپ نہ ہونے والے اشتہارات غائب ہونے والے ہیں۔ویب سائٹ کی جانب سے ممکنہ طور پر کی جانے والی اس اپڈیٹ کا مقصد صارفین کے تجرے کو مزید بہتر بنانا ہے۔
گوگل کے ترجمان کی جانب سے سامنے آنے والے بیان کے مطابق عنقریب یوٹیوب ویڈیوز کے درمیان آنے والے 30 سیکنڈز کے اشتہارات کا سلسلہ ختم ہوجائے گا۔
تاہم چند رپورٹس کے مطابق 30 سیکنڈ سے کم دورانیے کے اشتہارات اس اپڈیٹ کے بعد اسکپ نہیں کیے جاسکیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آبص)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم حزب الاحرار کی ویب سائٹ کا پتہ لگا لیا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چند روز قبل مال روڈ پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم جماعت حزب الاحرار کی ویب سائٹ کا پتہ لگا لیا ہے اور وزارت داخلہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو اس کے ثبوت فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب الاحرار کی ویب سائٹ کا ایڈریس بھارت کے شہر چنائی سے آپریٹ ہوتا ہے ۔ یاد رہے حزب الاحرارنے مال روڈخودکش حملے کے چندگھنٹوں بعداس خونریزی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) لنکاشائر کاﺅنٹی نے ٹی 20 چیمپین شپ کیلئے پاکستانی فاسٹ باﺅلر جنید خان سے معاہدہ کرلیا ہے۔ جنید خان نے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے بھی کاﺅنٹی کرکٹ میں بہت کچھ سیکھ چکے ہیں اور اب بھی شاندار پرفارمنس کیلئے پر امید ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 چیمپین شپ کیلئے پاکستانی فاسٹ باﺅلر جنید خان سے لنکا شائر کاﺅنٹی نے معاہدہ کر لیا ہے۔ جنید خان اس سے قبل بھی 2 بار 2011ءاور 2014ءمیں بھی انگلش کانٹی لنکا شائر کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
 
قومی فاسٹ باﺅلر جنید خان ان دنوں پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اچھی فارم میں نظر نہیں آ رہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پرامید ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وکیل انہیں کرپشن کی اجازت دلوانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں ، بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کے ادارے تباہ کردیئے ، کرپٹ وزیر اعظم نے پہلے پنجاب پولیس کو تباہ کیا اور اب قومی اداروں کو تباہ کر رہے ہیں ۔
عمران خان نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خود وزیر اعظم کیلئے کی جانے والی منی لانڈرنگ کی تفصیلات بتا دی ہیں جس سے کرپشن کا ثبوت مل گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سپریم کورٹ میں ایف بی آر کا چیئرمین بھی کرپٹ ثابت ہوچکا ہے ، سپریم کورٹ میں نیب کے چیئرمین نے جو جواب دیئے اس سے عوام کو صورتحال سمجھ آجانی چاہیئے ، کیا یہ کرپشن نہیں کہ 8 سال میں 14 ہزار ارب کے قرضے لئے گئے ۔ عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے رینجرز کو لانا ہی پڑے گا ۔