ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارت کا پاکستان کے خلاف مکروہ منصوبہ سامنے آگیا،مودی سرکار پاکستان میں دہشت گردی کیلئے ایک بار پھر سازشیں کررہی ہے۔بھارتی سابق آرمی چیف بکرم سنگھ نے اعتراف کیاہے کہ بھارت پاکستان کو تباہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بکرم سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو تباہ کرنے کیلئے پاکستانی عناصر کو استعمال کرنا چاہئے. پاکستان میں امن دشمن تنظیموں کی معاونت کیلئے تربیت اور سرمایہ فراہم کیاجانا چاہئے۔بھارتی سابق آرمی چیف کاکہنا تھا کہ پاکستانیوں کوان کے اپنے اداروں کےخلاف اکسانا ہوگا۔ بکرم سنگھ نے کہا کہ مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں مسائل پیدا کرنا ہونگےاور پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو اندرونی مسائل میں الجھانا ہوگا۔جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو الجھانے کیلئے حکومت اور سیکورٹی اداروں پر ذہنی، سیاسی اور سماجی دبا بڑھانا ہوگا
ایمز ٹی وی(مناما) خلیجی ریاست بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث چار خواتین سمیت 20 اشتہاری ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔ بحرینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 9 فروری کو دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ایران فرار کی کوشش کی تھی مگر پولیس نے مسلسل ریکی کے بعد اشتہاریوں کی ایران فرار کی سازش ناکام بناتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کرلیا تھا۔بیان کے مطابق نو سے 19 فروری کے دوران پولیس اور دیگر اداروں نے دہشت گردوں کا تعاقب کرتے ہوئے چار خواتین سمیت 20 اشتہاریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کی گئی چاروں خواتین پر مفرور دہشت گردوں کو پناہ دینے اور انہیں فرار میں مدد فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے
ایمز ٹی وی(کابل ) افغانستان نے بھاری توپ خانہ اور تازہ دم دستے پاکستانی سرحد کے قریب پہنچا دیئے جبکہ صوبہ ننگرھار کے گورنر نے کہا ہے کہ افغان فورسز کسی بھی کارروائی کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ صوبہ ننگرھار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق گورنر گلاب منگل نے سول اور عسکری حکام کے ساتھ ان علاقوں کا دورہ بھی کیا جہاں پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ جماعت الاحرار سمیت کئی گروپوں کے مراکز افغانستان میں ہیں۔ حالیہ کشیدگی کے باعث افغانستان نے بھاری توپ خانہ اور تازہ دم دستے پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں بھجوا دیئے ہیں
ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے حوالے سے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کا اجلا س آج لاہور میں ہو گا ۔ پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس آج لاہور میں ہو گا جس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کریں گے ، اجلاس کے دوران پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اور لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے حوالے سے سیکیورٹی امور کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ اس اہم اجلاس میں کور کمانڈر لاہور اور ڈی جی رینجرز , ٖڈی جی ایم او اور ڈی جی ایم آئی بھی شرکت کریں گے ، اجلاس کے دوران عسکری قیادت دہشگردوں کیخلاف آپریشن کے تکنیکی امور کو حتمی شکل بی دے گی اور اجلاس کے بعد عسکری قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کرے گی
ایمز ٹی وی ( تعلیم /پشاور) ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے اسکولوں اور مراکز صحت کی کارکردگی معلوم کرنے کی غرض سے کوٹلہ محسن خان میں اسکولوں اور بی ایچ یوز کے دورے کئے ‘گرلز پرائمری اسکول مشتاق آباد میں بڑی تعداد میں طالبات کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے اسکول پرنسپل سے وضاحت طلب کرلی ۔ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے گزشتہ روزمراکز صحت اور اسکولوں کی کارکردگی‘ عوام اور طلباء اور طالبات کو دی جانیوالی صحت کی سہولیات اور علاج معالجہ سے آگاہی حاصل کرنے کی غرض سے ڈسٹرکٹ ممبر امجد خان ‘ڈی او پرائمری ایجوکیشن اور اے ڈی او پی این ڈی کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری اسکولو ڈیری باغبانان ‘ سول ڈسپنسری اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول مشتاق آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حاضری رجسٹرڈ چیک کئے جبکہ عوام ‘ طلباء و طالبات سے ان کو دی جانے والی صحت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اس موقع پر گورنمنٹ پرائمری اسکول باغبانان میں ٹیوب ویل کی خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس پی کو ٹیوب ویل کی فوری مرمت کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ضلع ناظم طلبہ میں گھل مل گئے اور ان سے کورس کے مطابق سبق سنا اس موقع پر گورنمنٹ گرلز پرائمر ی اسکول مشتاق آباد میں کے جی کلاس کے ایک سو پانچ طالبات میں سے صرف 45 طالبات کی موجودگی اور 60 طالبات کی غیر حاضر ی پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے پرنسپل سے وضاحت طلب کرلی۔ اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے احکامات جاری کرتے ہوئے پیرنٹس ٹیچر کونسل کو فعال کرنے اور غیر حاضر طالبات کے والدین کو دوسرے دن اسکول طلب کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ District