پیر, 13 جنوری 2025

ایمز ٹی وی(نئی دلی) بھارت کے ایک دور دراز گاﺅں میں ایک لڑکے کی موت کے بعد اسے آخری رسومات کے لئے لیجانے والے والے دیہاتیوں کو اس وقت اپنی موت سامنے نظر سامنے آنے لگی جب یہ ’مردہ‘ لڑکا اٹھ کر بیٹھ گیا۔ بھارتی شہر دھرواد کے گاﺅں مانا گونڈی سے تعلق رکھنے والے لڑکے کمار مرواد کو ایک ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا جس کے بعد اسے شدید بخار ہوگیا۔ جب اس کی حالت بہت بگڑ گئی اور ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تو گھر والے اسے واپس لے آئے، اور بالآخر اس کی موت ہوگئی۔ کمار کی موت کے بعد آخری رسومات کے لئے اسے گاﺅں سے دو کلومیٹر دوری پر واقع گھاٹ پر لیجایاجارہا تھا کہ راستے میں ہی اس نے آنکھیں کھول دیں اور اپنی ٹانگیں اور بازو ہلانے لگا۔ یہ صورتحال دیکھ کر بیچارے دیہاتی خوفزدہ ہو گئے اور جس کا جدھر منہ آیا بھاگ کھڑا ہوا۔ جب انہیں اندازہ ہوا کہ لڑکا زندہ تھا تو اس کے کچھ عزیز واپس آئے اور اسے اٹھا کر گوکل روڈ پر واقع ہسپتال لے گئے۔ ہسپتال میں دوبارہ اس کا علاج شروع ہو گیا ہے، لیکن اس کے معالج ڈاکٹر مہیش نیلا خانتنوار کا کہنا تھا کہ انفیکشن لڑکے کے سارے جسم میں پھیل چکا ہے اور بہت کم امید ہے کہ وہ زیادہ وقت زندہ رہ پائے گا

 ایمز ٹی وی (صحت /پشاور) صوبائی دارالحکومت پشاور میں جعلی ڈاکٹروں کی جانب سے نجی کلینکس چلانے کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا ،ہیلتھ کئیر کمیشن (ایچ سی سی) نے پشاور کے علاقوں چمکنی اور پجگی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 10 کلینکس کو سیل کردیا جبکہ 15 کو نوٹسز جاری کردئیے گئے۔ ہیلتھ کئیر کمیشن کےسینئر انسپکٹر مرزا شفقت جاوید کے مطابق کہ پجگی روڈ پر مادر میٹرنٹی سنٹر ، چمکنی میڈیکل سنٹراور امان ہیلتھ کلینک کو کئی سال سےجعلی ڈاکٹرز چلارہے تھےجبکہ احسن میٹرنٹی ہوم، امین میٹرنٹی ہوم، عباداللہ میٹرنٹی ہوم، آمین میڈیکل سنٹر اورالشفاء میڈیکل سنٹراینڈ میٹرنٹی ہوم کو جعلی ڈاکٹر ہونے کے باعث سیل کردیا گیا ۔اسی طرح 15 نجی کلینکس کو دستاویزات پورا نہ ہونے پر نوٹسز جاری کردئیے گئے۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم /اسلام آباد) آنے والےڈےاسکاقائد اعظم یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی کی طرف سے چار طالب علم لیڈروں کو دی گئی سزائوں کے خلاف پیر کو سو سے زائد طلبہ نے بطور احتجاج شہر بھر سے لرز کو تین گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔ کلاسیں ختم ہونے کے باوجود مظاہرین نے شہر کے مختلف علاقوں میں جانے والی بسوں کو یونیورسٹی سے نکلنے ہی نہیں دیا۔مظاہرین کا تعلق پختون کونسل سے بتایا جاتا ہے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے باہر سے آنے والے طلبہ کی پٹائی کر جاتے ہیں ۔ وائس چانسلر کے وعدے کے باوجود فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے بعض اساتذہ ایک طلبہ تنظیم کی سرپرستی کر رہے ہیں مگر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کیلیے سیکیورٹی کی تمام ذمے داری پاک فوج کے سپرد کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے فائنل میچ کی سیکیورٹی فوج کے سپرد کر دی ہے، پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو صدر کے لیول کی سیکیورٹی دی جائے گی، ہوٹل سے اسٹیڈیم تک جانے والے راستے پر سخت ترین سیکیورٹی ہوگی اور اس روٹ کر عام ٹریفک کیلیے بند کر دیا جائے گا جبکہ راستے میں آنے والی تمام اہم عمارتوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جب کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلیے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کوبھی فائنل کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا، انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے گا، سیکیورٹی سے متعلق تمام انٹیلی جنس اداروں سے رپورٹ کو رپورٹس مرتب کرا کے جمع کرانے کی ہدایات دی گئی ہیں، پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی کیلیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات سے تصدیق کرانے پر شعبہ معاشیات ایم اے مارننگ پروگرام داخلہ برائے سال 2017 ء کی طالبہ طیبہ باری بنت عبدالباری عثمانی فارم نمبر21099 اور شعبہ ریاضی ایم ایس سی پروگرام کی طالبہ مہوش ریاض بنت ریاض الحق فارم نمبر32748کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناء پر ان کا داخلہ فوری طورپر منسوخ کردیا گیاہے۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم /جامشورو) جامعہ سندھ جامشورو کے انسٹیٹیوٹ آف فزکس کی بس حادثے میں جاں بحق ہونے والی طالبہ شائستہ میمن کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے فزکس شعبے میں واقع ہال کو شائستہ میمن کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں شائستہ میمن کے ہم جماعتوں نے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر برفت نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعظم پاکستان کو کم سے کم 100 بسیں جامعہ کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر برفت نے کہا کہ شائستہ کیس میں ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کی تفتیش کروائی جائے گی۔

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ میں مصباح الحق کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا۔14 ویں مقابلے میں لاہور قلندرز کیخلاف شاداب خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکور قدرے بہتر بنادیا، عامر یامین نے 3 وکٹیں لیکر حریف قدموں کو قابو میں رکھا، ٹاس ہارنے کی وجہ سے پہلے بیٹنگ پر مجبور ہونے والی اسلام آباد کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں ہوا، تین وکٹیں صرف 41 رنز تک گرگئیں۔
بلے باز رفعت اللہ مہمند نے 2 چھکوں سے ماحول کو گرمایا مگر عامر یامین نے انھیں زیادہ خطرناک بننے کی مہلت ہی نہیں دی، رفعت نے باہر نکل کر گیند کو بولر کے سرپر باؤنڈری کے باہر اچھالنے کا ارادہ کیا مگر ٹاپ ایج کی وجہ سے محمد رضوان کا کیچ بن گئے، وکٹ کیپر نے انتہائی مہارت سے گیند کو اپنے ہاتھوں میں محفوظ کیا۔ بریڈ ہیڈن، عمر یامین کے دوسرے شکار ثابت ہوئے، انھوں نے مڈ وکٹ کی جانب گیند کو اچھالنے کیلیے تیزی سے بیٹ گھمایا مگر ان سائیڈ ایج نے اسٹمپس کی لائٹس جلادیں، وہ صرف ایک ہی رن بنا پائے۔ ڈیوائن اسمتھ کو 20 کے انفرادی اسکور پر یاسر نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
کپتان مصباح اور بین ڈکیٹ نے مجموعے کو 73 تک پہنچایا ہی تھا کہ یہ جوڑی بھی ٹوٹ گئی اور وجہ عامر یامین ہی بنے، ان سائیڈ ایج پر انھیں کاٹ بی ہائنڈ قرار دیا گیا، یہ الگ بات کہ مصباح اس فیصلے سے خوش دکھائی نہیں دیے تاہم انھیں 16 رنز پر میدان چھوڑنا ہی پڑا۔آخر میں شاداب خان نے رن آؤٹ ہونے سے پہلے 24 بالز پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے، اس طرح اسلام آباد کی ٹیم 8 وکٹ پر 145 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہی، عامر نے 3 اور یاسر نے2وکٹیں لیں۔
 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) جامعہ کراچی میں ڈین آف سوشل سائنسز، ڈین آف مینجمنٹ سائنسز اور ماہر ریٹائرڈ اساتذہ کی دوبارہ تقرری کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ ڈین آف سوشل سائنس ڈاکٹر مونس احمر کی تین سالہ مدت کی تقرری 22؍ فروری کو مکمل ہو گی۔ جامعہ کراچی کی جانب سے ڈین آف سوشل سائنسز کے نام کئی ہفتے قبل گورنر ہائوس کو بھیجے جا چکے ہیں اور فیصلہ گورنر ہاؤس پر چھوڑ دیا گیا تھا کہ وہ تین سینئر پروفیسرز میں سے کسی کو بھی نامزد کرے تاہم ابھی تک گورنر ہائوس کی جانب سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، ڈین آف سوشل سائنسز کیلئے جو تین نام بھیجے گئے ہیں۔ ان میں موجودہ ڈین ڈاکٹر مونس احمر، ڈاکٹر احمد قادری اور ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کے نام شامل ہیں جبکہ ڈین آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر خالد عراقی کی تین سالہ کی مدت دو ماہ قبل مکمل بھی ہوچکی ہے اور موجودہ اور سابق وائس چانسلرز دونوں نے دوبارہ ڈاکٹر خالد عراقی کے تقرر کی سفارش بھی کی ہے لیکن ان کی تقرری کامعاملہ بھی تاخیر کا شکار ہے۔ اسی طرح جامعہ کراچی کی جانب سے بعض تجربہ کار اور اہم ریٹائر شدہ اساتذہ کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کے لئے گورنر ہائوس کو بھیجی گئی سمری التوا کا شکار ہے۔ گورنر ہائوس کی جانب سے ریٹائر اساتذہ کی دوبارہ خدمات حاصل کرنے کا جواز جامعہ کراچی کی جانب سے جمع کرانے کے باوجود ان کی تقرری کا معاملہ بھی لٹکا ہوا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ گورنر ہائوس کی جانب سے گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ کو خط لکھا گیا ہے کہ اہم خالی اسامیوں پر تقرریاں فوری کی جائیں، اس سے معیار تعلیم پر اثر پڑ رہا ہے۔ خط میں عدالت کے حکم کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جامعات کے مختلف اداروں کو عارضی طور پر چلانے، اہم عہدوں پر دہرا چارج رکھنے اور قائم مقام تقرریوں سے نہ صرف انتظامی امور پر اثر پڑتا ہے بلکہ تعلیمی امور بھی متاثر ہوتے ہیں اور مالی معاملات میں ٹھیک نہیں رہتے۔ خط میں وزیراعلیٰ ہائوس نے ضروری اقدامات کرنے کو کہا گیا ہے لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ گورنر ہائوس خود تقرریوں کے معاملے پر تاخیر کر رہا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری گورنر ہائوس سید جنید نے جنگ کو بتایا کہ ڈین آف سوشل سائنسز اور ڈین آف مینجمنٹ سائنسز کی تقرریوں کی سمری منظوری کے لئے اوپر بھیجی جا چکی ہے، دو تین روز میں منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

یمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے بہار 2017ء کے لیے شارٹ کورسز اوربیچلرز سے پی ایچ ڈ ی تک پر وگرامز میں آن لائن داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔ ورچوئل یونیورسٹی ملک بھر میں دو سو سے زائد کیمپسز پر مشتمل ہے۔ایم ایس، ماسٹرز، بیچلرز، ڈپلومہ اور دیگر شارٹ کورسز میں داخلے اور مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ یا قریبی کیمپس میں وزٹ کیا جاسکتا ہے۔

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی)صوبا ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے گلستا ن جو ہر میں واقع ایک نجی اسکول کی تقریب کے دورا ن اسکول انتظا میہ کی غفلت کے با عث دو طلباء کے جھلس جا نے کا سخت نوٹس لیتے ہو ئے ڈائریکٹر جنرل پرا ئیوٹ انسٹی ٹیو شنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نجی تعلیمی ادا رو ں میں طالب علمو ں کی حفاظت کے اقدا ما ت کو یقینی بنا ئیں اور جو تعلیمی ادا رے اس سلسلے میں لا پر واہی کے مر تکب ہو ں ان کے خلا ف قا نو ن کے مطا بق سخت کا روائی کی جا ئے۔ یہ با ت آج انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کی۔ اجلا س میں سیکریٹری تعلیم اسکو لز مصطفی جما ل سید نے بھی شرکت کی۔ صوبا ئی وزیر نے متعلقہ افسرا ن کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر انڈو منٹ فنڈز کے سلسلے میں اجلا س طلب کیا اور اہل اور ضرورت مند طلباء کو فنڈز جا ر ی کئے جا ئیں تا کہ وہ اپنی تعلیم کا سلسلہ جا ر ی رکھ سکیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ انڈو منٹ فنڈ کا اجرا ء صوبے کے مستحق اور اہل طلباء کو اعلیٰ تعلیمی ادا رو ں میں تعلیم حا صل کر نے میں معا ونت فرا ہم کر نا ہے اور اس کی فرا ہمی محکمہ تعلیم کا ایک احسن قدم ہے انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ صو ر تحا ل اس با ت کی متقا ضی ہے کہ ایک تعلیمی ادا رو ں میں ہر قسم کے حفا ظتی اقدا ما ت کئے جا ئیں اور طلبا ء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی حفا ظت کو بھی ذمہ دا ر ی پو ر ی کیجا ئے اس سلسلے میں اسکول انتظامیہ اوروالدین کو مل کر کا م کر نا ہو گا۔