ھفتہ, 18 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کیخلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک استحاق جمع کرادی۔تحریک استحقاق میں میں کہا گیا کہ ن لیگی ارکان کے شرمناک رویے سے ارکان اسمبلی کااستحقاق مجروح ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر جمع کرائی گئی تحریک استحقاق میں شاہد خاقان عباسی،م یاں عبدالمنان اور کیپٹن (ر)صفدر کو نامزد کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ شاہد خاقان عباسی نے اسمبلی میں گالم گلوچ کی جس کی وجہ سے اسمبلی کا ماحول خراب ہوا اور ن لیگی اراکین کے اس خراب رویے کی بنا ء پر معزز اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ن لیگی اور پی ٹی آئی اراکین کے درمیان گالم گلوچ کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی 27 ویں سالگرہ پر دوستوں ، پارٹی کارکنوں اور عوام کی جانب سے مبارکبادوں کے پیغامات کا تانتا بندھا رہا ، موبائل فون ، فیس بک ، ٹوئٹر اور تہنیتی کارڈز کے ذریعے کارکنوں ، بختاور بھٹو کے دوستوں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے ان کی سالگرہ کے موقع پر پیغامات ارسال کئے۔
صبح سے شام تک موصول ہونے والے ان گنت پیغامات اور گفٹس کی وجہ سے بلاول ہاﺅس میں تحائف اور پھولوں کے ڈھیر لگ گئے۔ بختاور بھٹو زراری نے اپنی سالگرہ کی خوشیوں میں شریک ہونے والوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے اور اپنی شہید والدہ کے مشن کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دیدی۔
بھارتی فلموں کی نمائش مرکزی فلم سنسر بورڈ کی کلیئرنس سے مشروط ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پابندی سینما مالکان نے ازخود لگائی تھی۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہو ل ڈریوڈ نےبنگلور یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی اعزازی ڈگری لینے سے انکار کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری کسی ریسرچ پر تو لے سکتے ہیں لیکن اعزازی ڈگری لینا ممکن نہیں ۔
دنیا بھر میں معروف شخصیات کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دیئے جانے کا رواج عام ہے لیکن بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ نے ایک خاص کام کردیا۔
بنگلور یونیورسٹی نے آج ہونے والے کانووکیشن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو ان کی خدمات پر اعزاز ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینی تھی لیکن تقریب سےقبل ہی ڈریوڈ نے ڈگری لینے سے معذرت کرلی۔
 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری نے وطن واپسی کا فیصلہ فی الحال موخر کر دیا ہے۔ امریکہ میں قیام بڑھا کر امریکی حکام سے مزید ملاقاتیں کریں گے اور اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان واپسی کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ سابق صدر امریکہ میں قیام کے دوران نئی امریکی انتظامیہ اور حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے بتایا سابق صدر چند دن تک اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری سات فروری کو امریکہ سے وطن واپس آنا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زیر کرلیا ہے۔ بھارت نے147 رنز بنائے۔ کوہلی29، راہول8، سریش رائنا34، یووراج12 اور منیش پانڈے نے 3رنز بنائے۔
معین علی نے2، کرس جارڈن، بین سٹوکس اور پلنکٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے 148رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 3وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوئن مورگن نے 51اور جو روٹ نے 46رنز بنائے تھے۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تیار کردہ دو جدید پروجیکٹس کو گلوبل کلین ٹیک انوویشن پروگرام کے تحت بین الاقوامی مقابلے کے فائنل رائونڈمیں انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔
ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے عمر طلحہٰ نے نیشنل وِنر کیٹگری میں 20,000 امریکی ڈالر کا کیش انعام حاصل کیا جبکہ بائیومیڈیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی عائشہ فیروز نے 15,000 امریکی ڈالر کا نقد انعام حاصل کیا۔
دونوں افراد مزید ٹریننگ کے لیے سیلیکون ویلی امریکہ جائیں گا اور وہاں گلوبل اینڈ فائنل مقابلے میں حصہ لیں گے۔ یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس مقابلے کے فائنل رائونڈ میں پانچ پروجیکٹس کو انعام کے لیے منتخب کیا گیا تھا جن میں دو پروجیکٹس سرسید یونیورسٹی کے تھے۔اس مقابلہ میں پاکستان سمیت دنیا کے سات ممالک نے حصہ لیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ولیمز سسٹرز آسٹریلین اوپن کے سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں ہیں، جبکہ راجر فیڈرر نے بھی ہم وطن اسٹین سلاس وارنکا کو ہرا کر فیصلہ کن میچ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
گزشتہ روز کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں 36سالہ وینس نے کوکو واندے ویگے اور عالمی نمبر دو 35سالہ سرینا نے کروشیا کی مرجانا لوکک بارونی کو باآسانی اسٹریٹ اسیٹس میں ہرایا۔ وہ نویں بار گرینڈ سلم کے فائنل میں مدمقابل ہونگی، جو ہفتے کو ہوگا۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم / ٹنڈوالہ یار) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےایس ایس ٹی پبلک اسکول راشد آباد ٹنڈوالہ یار میں 12ویں یوم تاسیس فاؤنڈرز ڈےمنانے کے سلسلے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں ٹرافیاں تقسیم کرنے والی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ اس ادارے میں 25فیصد بچوں کو مفت تعلیم دی جا رہی ہے اس ضمن میں سندھ حکومت بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی اور 50فیصد بچوں کو حکومت سندھ کی جانب سے میرٹ کی بنیاد پر مفت تعلیم دی جائیگی۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /جامشورو) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشوروکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے 20ویں جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈگری حاصل کرنے والے انجینئروں اور اسکالروں کو وقت پر ڈگریاں دینے کا وعدہ پورا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے مہران یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد مقررہ وقت پر ہو رہا ہے ․

ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی سندھ کی واحد سرکاری یونیورسٹی ہے جس نے اپنا تدریسی سال عالمی دنیا کے تعلیمی اداروں کے ساتھ شروع کرنے کی بنیاد ڈالی ہے۔ 20ویں جلسہ تقسیم اسناد کی افتتاحی اور اختتامی تقریب رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی کے اعلان سے کی گئی ․

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مہمان خاص کے طور پر مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری پہلی ترجیح صوبے میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہے جس کے لئے لازمی ہے کہ اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو مطلوبہ سہولیات مہیا کرنا ہونگی اور ایسا ماحول دینا ہوگا جس سے وہ بآسانی اپنا تدریسی عمل بہتر انداز سے پورا کر سکیں۔ 20ویں جلسہ تقسیم اسناد میں 707طلبہ و طالبات میں ڈگریاں اور میڈل تقسیم کیے گئے۔