ایمز ٹی وی ( تعلیم/ کراچی) وفاقی اردو یونیورسٹی داخلہ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کمال حیدرکے مطابق کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات شام کے پروگرامز میں بی بی اے(چار سالہ) ،ایم بی اے (ساڑھے تین سالہ) اور ایگزیکٹو (ہفتہ وار) پروگرامز میں داخلے کی اہلیت کم از کم45فیصد کردی گئی ہے اور یہ داخلے صرف عبدالحق کیمپس میں ہی دیئے جائینگے۔
ایمز ٹی وی (تجارت)دبئی میں جائیداد کے کاروبار نے اسٹیٹ ایجنٹوں کو مالا مال کردیا۔ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے 2016ء کے دوران رئیل اسٹیٹ بروکرز نے بتیس ہزار نو سو بتیس سودے کیے۔ ان سودوں کے ذریعے بروکرز نے 40 ارب روپے سے زیادہ کمیشن حاصل کیا۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم /جیکب آباد) تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال بالخصوص تمباکونوشی ایسا زہر قاتل ہے جس کی ٹھوس طریقے سے روک تھام نہ کی گئی تو ہماری آئندہ نسلیں اور معاشرے دشمن کے کسی گولہ بارود کے استعمال کے بغیر ہی تباہ برباد ہوجائیں گے . ان خیالات کا اظہار جمعیت طلباء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری حماداللہ انصاری نے جیکب آباد میں ہونے والے تعلیمی کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ہمارے نظام تعلیم پر کالا دھبہ ہے۔ ملک کے بڑے تعلیمی اداروں میں مین فیسٹیولز، پروگراموں کے نام پر منشیات اور کرسٹل (شیشہ) کی محفلیں تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تعلیمی اداروں اور ہاسٹلوں میں منشیات کی سپلائی کاروبارکی شکل اختیار ہونا بہت بڑا سانحہ ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
ایمز ٹی وی (صحت) سپریم کورٹ کی جانب سے مضرصحت دودھ کی کھلے عام فروخت پر لیے گئے نوٹس کے بعد حکومت کو بھی ہوش آہی گیا، حکومت کی جانب سے مضر صحت دودھ اور خوراک فروخت کرنے والوں کو سزائیں دینے کے لیے اسپیشل عدالتیں قائم کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے مضر صحت دودھ اور پانی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہی سالہا سال سے خواب غفلت میں پڑی پنجاب حکومت کو بھی عوام کی صحت کا خیال آ ہی گیا اور حکومت نے پہلی بار مضر صحت دودھ اور خوراک فروخت کرنے والوں کو سزائیں دینے کے لیے اسیشل ٹریبونلز قائم کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ وہ لوگ جو حکومتی اہلکاروں کی ملی بھگت اور حکومت کی ناک تلے سالہا سال سے عوام کو خوبصورت پیکنگ میں دودھ اور خوراک کی دیگر چیزوں کے نام پر زہر کھلا رہے تھے اور حکومت نے کبھی ان کے خلاف کارروائی کو درخور اعتنا ہی نہ سمجھا یکایک ان کا یہ عمل انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دے دیا گیا۔ اس حوالے سے حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے ضلعی افسران اور متعلقہ سیکریٹریز کو مراسلہ بھی بھجوا دیا گیا ہے جس میں ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسپیشل کورٹس کے لیے دو دو افراد کو نامزد کیا جائے تاکہ انھیں تعینات کیا جاسکے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسپیشل کورٹس میں تعیناتی کے لیے ایم بی بی ایس، فوڈ ٹیکنالوجی، کیمسٹری یا بایو کیمسٹری، بیالوجی اور وٹرنری میں ماسٹرز کی ڈگری کی شرط رکھی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ سے درخواست کی جائے گی کہ وہ اسپیشل کورٹس کے لیے جوڈیشل افسران کو نامزد کریں تاکہ ان عدالتوں کا جلد قیام ممکن ہو سکے ۔
ایمز ٹی وی چین پاکستان اقتصادی راہ داری منصوبے (سی پیک) سے جہازرانی کی صنعت ترقی کرے گی،اس مقصد کیلئے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) 2025 تک 22جہاز خریدے گی۔ عالمی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اضافی جہاز سے پی این ایس سی کی مال برداری کی صلاحیت 22 لاکھ ٹن ہوجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق سی پیک منصوبے کی وجہ سے مال برداری کی ضروریات میں اضافہ ہوگا ۔ جہازوں کی خریداری پر 60 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے۔
ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نےعوامی تحریک کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے قصاص کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ حکومت کی مرضی کے بر عکس سانحہ کوئٹہ پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کمیشن کی رپورٹ جاری ہو سکتی ہے تو ماڈل ٹاؤن جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کیوں نہیں کور کمیٹی کے اجلاس میں عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے آج 27 جنوری کے احتجاج کے حوالے سے اجلاس اور سربراہ عوامی تحریک کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کارکن ایوان اقبال لاہور کے سامنے پر امن جمع ہونگے اور ریلی کی شکل میں پریس کلب کے سامنے پہنچیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف،ق لیگ،جماعت اسلامی،اے پی ایم ایل ،مجلس وحدت مسلمین ،سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔