ھفتہ, 18 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)گزشتہ 4 مہینوں سے پاکستان میں نمائش پر پابندی کے بعد حکومت کی جانب سے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔ حکومت بھارتی فلموں کی نمائش پر عائد پابندی اٹھانے پر غور کررہی ہے جس کے بعد گزشتہ 4 ماہ سے پابندی کا شکار بھارتی فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جاسکیں گے۔

\ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ ممکنہ طور پر بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت دینے پر غور کررہا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد بھارتی سینما مالکان اور پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی اداکاروں اور فلموں کی نمائش پرپابندی لگادی گئی تھی جس کے جواب میں پاکستان میں بھی بھارتی فلموں کی نمائش بند کردی گئی تھی جب کہ ملک بھر میں کیبل پر بھی بھارتی ٹی وی چینل کی نشریات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بیلجیئم کی ابھرتی ہوئی 23 سالہ گلوکارہ جمیلہ بائیڈو فیس بک کے ذریعے ایک مشہور شخصیت بن چکی ہیں لیکن ایک صبح انہیں معلوم ہوا کہ فیس بک انتظامیہ نے ان کا پیج بند کردیا ہے۔ پہلے انہوں نے فیس بک بیلجیئم کو ای میل کی لیکن وہاں سے کوئی جواب نہ ملا اور نہ ہی ان کا پیج بحال کیا گیا۔ بیلجیئم میں ان کی کوئی سنوائی نہ ہوئی تو وہ اپنی شکایت لے کر خود ہی سان فرانسسکو، امریکہ جاپہنچیں اور اب وہ فیس بک کے صدردفتر(مینلو پارک، کیلیفورنیا) جارہی ہیں تاکہ اپنی فریاد براہِ راست فیس بُک مالکان کے سامنے پیش کرسکیں۔ جمیلہ 2014 میں بیلجیئم میں موسیقی کے ایک مقابلے میں بھی شریک ہوچکی ہیں جہاں انہوں نے جیوری اور دیگر افراد سے تعریف سمیٹی تھی۔

لیکن فائنل میں ناکامی کے بعد انہوں نے فیس بک پر اپنا پیج بنایا اور اپنے ملک سمیت پورے یورپ میں مقبول ہوگئیں۔ یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر ان کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مداح ہیں اور ان کی ویڈیوز دسیوں لاکھوں مرتبہ دیکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ویڈیو بلاگز بھی بہت مقبول ہیں۔ لیکن اچانک ان کا فیس بک پیج بند کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ بہت پریشان ہیں۔ جمیلہ کے مطابق کسی نے ان کے نام اور تصاویر سے ایک فیس بک پیج بنایا اور اس پر نازیبا اور فیس بک پالیسی کے خلاف پوسٹ کرنا شروع کردیں ۔ جمیلہ نے اس کی شکایت فیس بک پر کی تو چند روز بعد دونوں کے فیس بک پیج بند کردیئے گئے۔ اس کے بعد جمیلہ کی تصاویر، ویڈیوز اور پوسٹس سب غائب ہوگئیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) میل آن لائن رپورٹ کے مطابق جارج ٹاﺅن یونیورسٹی کے
پروفیسر میکاہ شیر کا کہنا ہے کہ ”ہیکرز کسی بھی یوٹیوب ویڈیو میں خفیہ آواز کے ذریعے کمانڈز (Commands)شامل کر سکتے ہیں اور اس کے ذریعے موبائل فون کو ہیک کر سکتے ہیں۔ یہ آواز انسانوں کی سمجھ سے بالاتر ہوتی ہے
ہیکرز نے لوگوں کے موبائل فون اور کمپیوٹرز ہیک کرنے کے سینکڑوں طریقے ایجاد کر رکھے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ صرف یوٹیوب کی ویڈیو کے ذریعے بھی موبائل فون ہیک کیا جا سکتا ہے۔
ہیکرز کا یہ حربہ اگرچہ ہر بار کارگر ثابت نہیں ہوتا مگر یہ نمبروں کا کھیل ہے۔ اگر 10لاکھ لوگ ہیکرز کی بنائی گئی ویڈیو دیکھتے ہیں جس میں کسی کمانڈکی حامل خفیہ آواز شامل کی گئی ہوتو ان میں سے کم از کم 10ہزار لوگوں کا فون ان کے قریب ہی پڑا ہو گا اور ویڈیو میں شامل خفیہ پیغام ان موبائل فونزکے سمارٹ اسٹنٹ کو ایسی ہدایات دے گا جس سے سمارٹ اسٹنٹ فون میں ایسی چیزیں کر دے گا کہ وہ فون ہیکر کے کنٹرول میں چلے جائیں گے۔
ہیکر اس طریقے سے سپیکر سے 10کے فاصلے تک دور پڑے موبائل فون کو بھی ہیک کر سکتے ہیں۔ انھوں نے اس کا تجربہ کیا جس میں شامل خفیہ کمانڈ میں ”اوکے گوگل“ کے لفظ شامل کیے گئے تھے۔ ان خفیہ کمانڈز کے ذریعے ہیکرز فون سے تصاویراور ویڈیوز بنوا کرحاصل کر سکتے ہیں، فون کال کروا سکتے ہیں اور رقم بھی ٹرانسفر کروا سکتے ہیں۔
یہ خفیہ آواز کمپیوٹر کے ذریعے پیدا کرکے ویڈیو میں شامل کی جاتی ہے۔ صارفین کو اس طرح کی ہیکنگ سے بچانے کے لیے موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کو آواز کی پہچان کرنے والے سافٹ ویئر میں فلٹر لگانے چاہئیں جو انسانوں کی آواز کو کمپیوٹر کی پیدا کردہ آواز سے الگ کرکے ان کی شناخت کر سکیں۔ اس کے علاوہ صارفین اپنے موبائل فونز میں اس فیچر کو آف کرکے بھی ہیکرز سے بچ سکتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان 75 ارب ڈالرز کے معاہدے طے پاگئے، دونوں ملکوں کے درمیان دہلی میں سٹرٹیجک پارٹنرشپ، تجارت اور دفاع سمیت دوطرفہ تعاون کے 14 سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔
نئی دہلی میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بنزید النہیان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان 75 ارب ڈالرز کے معاہدوں کی منظوری دی گئی۔ سٹرٹیجک پارٹنرشپ، میری ٹائم، ٹرانسپورٹ، دفاع اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے 14 سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔ شیخ محمد بن زید کل ہونے والی بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نےنجی چینل پر نشر ہونے والے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ کے میزبان عامر لیاقت حسین پر پابندی عائد کردی ہے اوراس پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پیمرا نے مذکورہ اقدام کئی ہفتوں کی مسلسل نگرانی کے بعد اٹھایا ہے۔ اس عرصے کے دوران عامر لیاقت حسین نے پیمرا الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ یا ضابطہ اخلاق 2015 کی کئی شقوں کی خلاف ورزی کی۔
نجی چینل کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق عامر لیاقت حسین بول نیوز کے کسی پروگرام (نئے یا نشرِ مکرر) میں بطور میزبان، مہمان، تبصرہ نگار، رپورٹر، ایکٹر، اینکر پرسن، آڈیو یا ویڈیو بیپر یا کسی بھی حیثیت میں شرکت نہیں کرسکیں گے، نہ ہی انہیں اس چینل پر چلنے والی کسی اشتہاری مہم، آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت ہوگی۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر نجی چینل نے پیمرا کی ہدایات پر فوری عمل نہیں کیا اور اس پر عامر لیاقت یا اُن کا پروگرام ’’ایسے نہیں چلے گا‘‘ نشر ہوا تو اس کی نشریات فوری طور پر معطل کردی جائیں گی۔ پیمرا حکم نامے کے مطابق عامر لیاقت کو کسی بھی دوسرے ٹی وی چینل پر نفرت انگیز مواد کا پرچار کرنے یا کسی شخص کو ’کافر‘، ’غدار‘، ’توہینِ رسالت‘ یا ’توہینِ مذہب‘ کا مرتکب قرار دینے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ پاکستانی آئین اور قانون کے مطابق اس طرح کے حساس معاملات پر فیصلے کا اختیار صرف پارلیمنٹ یا اعلیٰ عدلیہ کے پاس ہے۔
 
مزید برآں فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر عامر لیاقت کسی اور ٹی وی چینل پر اظہارِ رائے کی آزادی کا غلط استعمال اور پیمرا آرڈیننس، رولز و ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے تو اس چینل کے خلاف بھی پیمرا آرڈیننس 2002 (ترمیمی ایکٹ 2007) کی دفعہ 27 کے تحت فوری کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے پاک سیٹ کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ پیمرا کی طرف سے جاری کئے جانے والے احکامات پر ان کی روح کے مطابق عمل ہو۔
واضح رہے کہ پیمرا کو مذکورہ پروگرام اور اینکر کے خلاف سیکڑوں شکایات موصول ہوچکی ہیں جنہیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی شکایات کونسلز کو ضروری کارروائی کےلئے بھجوایا جارہا ہے۔ پیمرا کے فیصلے کی نقول پاک سیٹ اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو مکمل عملدرآمد کی خاطر بھجوادی گئی ہیں۔ تمام ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس اور کیبل آپریٹرز کو بھی اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
عامر لیاقت اور ان کے پروگرام پر پابندی اس وقت تک موثر رہے گی جب تک پیمرا اتھارٹی ان کے خلاف شکایات پر متعلقہ کونسلز کی سفارشات کی روشنی میں کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ جاتی۔

 

 

ایمز ٹی وی(ملتان) ملتان کے تھانہ چہلیک میں مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے والد عظیم ماہڑہ بلوچ کے خلاف دفعہ 213 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
۔پولیس کے مطابق قندیل بلوچ کے قتل کی ایف آئی آر کے مدعی اور قندیل کے والد عظیم نے پہلے اپنے دو بیٹوں وسیم اور اسلم شاہین کو نامزد کیا تھا تاہم عدالت میں اپنے بیٹے اسلم کے خلاف گواہی دینے سے منحرف ہو گیا جس پر عدالت کے حکم پر عظیم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے لند ن فلیٹس سے متعلق منی ٹریل سپریم کورٹ میں جمع کر ادی جس پر مریم نوا ز نے کہا ہے کہ منی ٹریل عدالت میں ثابت کر دی گئی ہے اور اب پاناما کیس ختم ہو گیا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے بچوں نے لندن فلیٹس کی خریداری کیلئے ہونے والی منی ٹریل کے ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرا دیے ہیں اور مریم نواز نے اس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے منی ٹریل کے ثبوت عدالت کو دیدیے ہیں جس کے بعد اب پاناما کیس ختم ہو گیا ۔
 
وزیر اعظم کے بچوں کی جانب سے آج دبئی فیکٹری کی 1980ءمیں فروخت، سعودی عرب میں عزیزیہ اسٹیل مل کی خریدو فروخت، میاں شریف کی التھانی فیملی کے ساتھ سرمایہ کاری کی سیٹلمنٹ، حدیبیہ پیپر ملزکی آڈیٹر رپورٹس، التوفیق ٹرسٹ کا قرضہ، نیسکول، نیلسن کمپنیوں کا کنٹرول سنبھالنے کی دستاویزات، ٹرسٹی سروسز کارپوریشن کی خدمات حاصل کرنے کے خط کی کاپی تاریخوں سمیت جمع کرا دی گئیں۔
قطری شہزادے کا دوسرا خط اورطارق شفیع کا بیان حلفی بھی منی ٹریل تفصیلات کا حصہ ہے۔
یاد رہے اس سے قبل شیخ رشید احمد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متعدد بار یہ کہ چکے ہیں کہ اگر شریف خاندان اپنی منی ٹریل دیدیے تو پاناما کیس واپس لے لیں گے

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاکہ آج ایک مرتبہ پھر مجموعی ہدف کا تعاقب بہت مشکل تھا، جیت کا کریڈٹ آسٹریلیا بالخصوص ڈیوڈوارنراور ٹریوس ہیڈ کو جاتاہے ۔
شکست سے دوچار ہونے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے اظہر علی نے کہاکہ 360سے زیادہ کے ہدف کا تعاقب کرنا ہمیشہ ہی مشکل رہالیکن پچھلے اور حالیہ میچ میں بیٹنگ پھر بھی اچھی رہی ، ٹاس ہم نہیں جیت سکے لیکن یہ بھی کھیل کا حصہ ہے ۔
ان کاکہناتھاکہ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ آپ اچھی کرکٹ کھیلیں ، مضبوط ٹیمیں یہ نہیں دیکھتیں کہ وہ ٹاس جیتی، میں کرکٹ آسٹریلیا اور پاکستان وآسٹریلیا کے مداحوں کا شکریہ اداکرناچاہتاہوں

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو57رنز سے شکست دے کر سیریز چار۔ایک سےجیت لی۔370رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم نے 312رنز بنائے۔
ایڈیلیڈمیں کھیلے گئے میچ میں370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان اظہرعلی 10کے مجموعی اسکور پر صرف 6رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔بابر اعظم نے شرجیل خان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 130رنز بناکر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا تاہم شرجیل خان تیزرفتار بیٹنگ کرتے ہوئے اسٹارک کی گیند پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، شرجیل نے69گیندوں پر 9چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 79رنز بنائے۔
حفیظ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرسکے اور صرف تین رنز بناکرآؤٹ ہوگئے، شعیب ملک کلائی گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین واپس چلے گئے۔
 
اس دوران بابر اعظم نے 107گیندوں پر ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے ایک روزہ میچوں میں اپنی چوتھی سنچری مکمل کی ، وہ 100رنز بناکر ہیزل ووڈکا شکار بنے۔
رضوان صرف 4رنز بناسکے، عمراکمل نے تیزرفتار 46رنزبنائے، محمد عامر 17رنز بناسکے۔یوں پوری ٹیم 49اعشاریہ ایک اوورز میں 312رنز بناسکی۔
مچل اسٹارک نےعمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کومنز نے 2جبکہ ہیزل ووڈ، زیمپا اور فاکنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ڈیوڈ وارنر کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ ایوارڈ کے ساتھ ساتھ مین آف دی سیریز کا اعزاز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 369رنز بنائے تھے۔ڈیوڈوارنر 179اور ہیڈ 128رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جنید خان اور حسن علی نے دو، دو جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان اور آسٹریلیا کیخلاف آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے سیریز کے مسلسل تین میچوں میں 50 سے زائد اسکور بنا کر ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔
شرجیل خان یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے دوملکی سیریزمسلسل تین میچوں 50 سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
جارحانہ بیٹنگ کرنے والے شرجیل خان نے پانچویں ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کیخلاف شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 69 گیندوں پر79 رنزبنائے۔آسٹریلیا کے 370 رنز کے ہد ف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے