ایمز ٹی وی (تعلیم/لاہور) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی فل بینچ نے نجی لاکالجز میں قانون کی تعلیم کے معیار کے حوالے سے دائر درخواست میں لا کالجز کمیشن کو 16 فروری کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ پبلک سیکٹریونیورسٹیوں کے سینئرافسروں کوطلب کرلیاہے ، علاوہ ازیں عدالت نے ڈی پی آئی کالجز، چیئر مین ایچ ای سی و دیگر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پر جواب طلب کرلیاہے ۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بولی وڈ کی شاندار اداکارہ دپیکا پڈوکون کی گزشتہ سال ہندوستان کے دھوبی گھاٹ میں کچھ ایسی تصاویر وائرل ہوئیں تھی، جنہیں ان کے مداح دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔ ان تصاویر میں اداکارہ شلوار قمیض پہنے ایک دیسی لڑکی کے روپ میں نظر آرہی تھیں، اور بعد ازاں رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ یہ تصاویر دپیکا پڈوکون کی کامیاب ایرانی ہدایت کار ماجد مجیدی کی فلم 'بیونڈ دی کلاوڈز' (Beyond The Clouds) کی شوٹنگ کے دوران کی ہیں۔ تاہم دپیکا کے مداحوں کو یہ سُن کر مایوسی کا سامنا ہوگا کہ وہ اس پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں، اور وائرل ہونے والی تصاویر فلم کی شوٹنگ کی نہیں بلکہ صرف ایک ٹیسٹ لُک کے لیے لی گئی تھیں۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران ایرانی فلم ساز ماجد مجیدی نے اعلان کیا کہ وہ 'بیونڈ دی کلاوڈز' میں دپیکا پڈوکون کے ہمراہ کام نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں دپیکا کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، لیکن اس فلم کے لیے ہمیں نئے چہروں کی تلاش ہے، ایسا فیصلہ ہم نے اس لیے کیا تاکہ ہم نئے اور تجربہ کار اداکاروں کو ایک ساتھ کاسٹ نہ کریں، اس فلم میں یا تو تمام تجربہ کار اداکار شامل ہوتے یا پھر نئے چہرے، اس لیے ہم نے نئے اداکاروں کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا'۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم 'بیونڈ دی کلاوڈز' میں بولی وڈ اداکار شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ایشان کھٹر ڈیبیو کرتے نظر آئیں گے، فلم کا میوزک اے آر رحمٰن دیں گے۔فلم کی شوٹنگ ہندوستان کے مختلف شہروں ممبئی، دہلی اور راجھستان میں کی جائے گی۔یہ فلم رشتوں پر مبنی ایک جذباتی کہانی ہے، جس کی ریلیز رواں سال کے آخر میں متوقع ہے۔
ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) رئیس ہو یا قابل،اِس پہلوان کے سامنے سارے پہلوان فیل ہو گئے،عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے ہندی فلم سینما کی آل ٹائم بلاک بسٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔
بھارتی پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی پر بنی فلم نے ہندی فلم سینما میں تاریخ رقم کر دی،فلمی ناقدین اور تجزیہ کاروں نے ’’دنگل‘ کو ہندی فلم سینما کی آل ٹائم بلاک بسٹر قرار دے دیا۔فلم بھارت بھر سے 383 کروڑ روپے کما چکی ہے اور چارسو کروڑ کلب کی بنیاد رکھنے جا رہی ہے ۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس)ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی مجموعی کارکردگی سے سابق کرکٹرز نے مایوسی کا اظہار کردیا۔ رمیز راجا بولے پے درپے شکست سے پاکستانی کرکٹرز کا جذبہ اور کارکردگی ماند پڑگئی ہے۔
سکندر بخت نے کہا کہ مسلسل ہار کے بعد معافی تلافی پر معاملہ ختم ہوجا تا ہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)گزشتہ 4 مہینوں سے پاکستان میں نمائش پر پابندی کے بعد حکومت کی جانب سے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔ حکومت بھارتی فلموں کی نمائش پر عائد پابندی اٹھانے پر غور کررہی ہے جس کے بعد گزشتہ 4 ماہ سے پابندی کا شکار بھارتی فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جاسکیں گے۔
\ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ ممکنہ طور پر بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت دینے پر غور کررہا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد بھارتی سینما مالکان اور پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی اداکاروں اور فلموں کی نمائش پرپابندی لگادی گئی تھی جس کے جواب میں پاکستان میں بھی بھارتی فلموں کی نمائش بند کردی گئی تھی جب کہ ملک بھر میں کیبل پر بھی بھارتی ٹی وی چینل کی نشریات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بیلجیئم کی ابھرتی ہوئی 23 سالہ گلوکارہ جمیلہ بائیڈو فیس بک کے ذریعے ایک مشہور شخصیت بن چکی ہیں لیکن ایک صبح انہیں معلوم ہوا کہ فیس بک انتظامیہ نے ان کا پیج بند کردیا ہے۔ پہلے انہوں نے فیس بک بیلجیئم کو ای میل کی لیکن وہاں سے کوئی جواب نہ ملا اور نہ ہی ان کا پیج بحال کیا گیا۔ بیلجیئم میں ان کی کوئی سنوائی نہ ہوئی تو وہ اپنی شکایت لے کر خود ہی سان فرانسسکو، امریکہ جاپہنچیں اور اب وہ فیس بک کے صدردفتر(مینلو پارک، کیلیفورنیا) جارہی ہیں تاکہ اپنی فریاد براہِ راست فیس بُک مالکان کے سامنے پیش کرسکیں۔ جمیلہ 2014 میں بیلجیئم میں موسیقی کے ایک مقابلے میں بھی شریک ہوچکی ہیں جہاں انہوں نے جیوری اور دیگر افراد سے تعریف سمیٹی تھی۔
لیکن فائنل میں ناکامی کے بعد انہوں نے فیس بک پر اپنا پیج بنایا اور اپنے ملک سمیت پورے یورپ میں مقبول ہوگئیں۔ یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر ان کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مداح ہیں اور ان کی ویڈیوز دسیوں لاکھوں مرتبہ دیکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ویڈیو بلاگز بھی بہت مقبول ہیں۔ لیکن اچانک ان کا فیس بک پیج بند کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ بہت پریشان ہیں۔ جمیلہ کے مطابق کسی نے ان کے نام اور تصاویر سے ایک فیس بک پیج بنایا اور اس پر نازیبا اور فیس بک پالیسی کے خلاف پوسٹ کرنا شروع کردیں ۔ جمیلہ نے اس کی شکایت فیس بک پر کی تو چند روز بعد دونوں کے فیس بک پیج بند کردیئے گئے۔ اس کے بعد جمیلہ کی تصاویر، ویڈیوز اور پوسٹس سب غائب ہوگئیں۔