پیر, 20 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفا قی وزیر دا خلہ چوہدری نثا رعلی خا ن کی ہدا یات کی پیر وی کر تے ہو ئے چیف کمشنر اسلام آبا د نے سا لا نہ ر پو ر ٹس جمع نہ کر نے والی 471این جی اوز کو معطل کر د یا، سا لا نہ ر پو ر ٹ جمع کر نے وا لی این جی اوز کے حوا لے سے چیف کمشنر آ فس کو وفا قی وزیر دا خلہ چو ہد ری نثا ر کی طر ف سے احکاما ت مو صو ل ہو ئے تھے۔ ُُپاکستانی قانون کے تحت این جی اوز کو اپنی سا لا نہ رپورٹ جمع کرانی ہو تی ہیں، چیف کمشنر اسلام آبا د ذوالفقار حیدر نے وا لینٹری ایجن سو شل ویلفیئر سینسر آرڈر کے تحت این جی اوز کو معطل کیا ہے،اسلام آبا دکے لیبر ڈیپا رٹمنٹ کے پا س 1427این جی اوز رجسٹرڈ ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)عاطف اسلم نے کراچی کے لائیو کنسرٹ میں لڑکی کے ساتھ بدتمیز ی کرنے والے اوباش نوجوان کا دماغ ٹھکانے لگا دیا، لڑکی کو تنگ کرنے پر گلوکار عاطف اسلم نے پہلے پرفارمنس روکی پھر سڑک چھاپ کو کھری کھری سنا دیں۔ معروف سنگرعاطف اسلم کا کراچی میں گزشتہ روز کنسرٹ منعقد کیا گیا جہاں مداحوں کی بڑی تعداد شرکت کیلئے پہنچی تاہم ایک نا خوشگوار واقعے کی وجہ سے عاطف کو اپنی پرفارمنس روکنی پڑ گئی۔ سوشل میڈیاپر مقبول ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف نے اگلی صف میں موجود نوجوانوں کی جانب سے کنسرٹ میں موجود لڑکی کو ہراساں کرتے دیکھا تو اپنی پرفامنس روک دی اور قریب جا کر نوجوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم لوگوں نے پہلے کبھی لڑکی نہیں دیکھی؟یہ تمہاری ماں اور بہن بھی ہوسکتی تھی۔ اس کے بعد عاطف نے سیکیورٹی اہلکاروں کو بلا کر لڑکی کو محفوظ مقام پر بھیج دیا، آن لائن وائرل ہونے والی اس ویڈیو کی وجہ سے عاطف کو نہ صرف بے پناہ پذیرائی ملی بلکہ سوشل میڈیا پر خواتین نے عاطف کا مداح ہونے پرخوشی اور فخر کا اظہار کیا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)چاند پر آخری مرتبہ قدم رکھنے والے خلاء باز یوجین سرنن 82 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئے۔14 مارچ 1934 کو شکاگو میں پیدا ہونے والے سرنن امریکی بحریہ میں کیپٹن تھے، انھوں نے کائنات کے رازوں کی جستجو میں خلاء میں 3 مرتبہ پرواز کا اعزاز حاصل کیا، جن میں 2 مرتبہ چاند پر چہل قدمی بھی شامل ہے۔ ناسا کی رپورٹ کے مطابق وہ دوسرے امریکی تھے جنھوں نے خلاء میں پرواز کی جبکہ انھیں چاند کی سطح پر اپنے قدم دھرنے والے آخری انسان کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ سرنن اکتوبر 1963 میں ناسا کی جانب سے منتخب کیے گئے 14 خلاء بازوں میں شامل تھے۔انھوں نے جون 1966 میں کمانڈر تھومس پی اسٹیفورڈ کے ہمراہ جمینائی 9 مشن کے تحت خلاء میں 3 روزہ پرواز کی، اس دوران سرنن تقریباً 2 گھنٹے سے زائد وقت تک آربٹنگ کیپسول سے باہر رہے تھے۔ مئی 1969 میں وہ اپولو 10 کے لیونر ماڈیول پائٹ بنے، اس مشن نے چاند کی سطح سے 50 ہزار فٹ اوپر پرواز کی، تاہم وہ وہاں اترا نہیں، بعدازاں 1972 بعد انھوں نے اپالو17 مشن کے کمانڈر کی حیثیت سے چاند پر قدم رکھا اور 3 دن وہاں گزارے۔ وہ چاند پر قدم رکھنے والے آخری انسان تھے، ان کے بعد کوئی وہاں نہیں گیا۔2007 میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنے تجربے کے حوالے سے سرنن کا کہنا تھا، 'میں نیل آرم اسٹرانگ کو یہ کہتا رہا تھا کہ ہم نے چاند پر جانے کے لیے آسمان پر ایک سفید لکیر بنادی ہے لہذا وہ کھو نہیں سکتے اور انھیں بس لینڈ کرنا ہے، جس کے باعث انھیں اس منزل تک پہنچنے میں آسانی ہوئی'۔ واضح رہے کہ نیل آر اسٹرانگ چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان تھے۔سرنن نے اپنی زندگی اور جدوجہد کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی بنائی، جس کی ہدایات مارک شیپرڈ نے دی تھیں۔ جولائی 1976 میں سرنن امریکی نیوی سے ریٹائر ہوئے اور انھوں نے اپنا ناسا کا کیریئر بھی ختم کردیا، جس کے بعد انھوں نے ذاتی کاروبار شروع کیا اور ٹی وی پر کمنٹیٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(ننکانہ صاحب) ذاتی رنجش کی بنا پر 20 سال قبل اغوا ہونے والی بچیکی کی ریحانہ بالآخر اپنے گھر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی لیکن اتنے سالوں بعد گھر آنے والی بیٹی کیلئے دیدہ و دل فراش راہ کرنے والی نہ ہی ماں اس دنیا میں ہے اور نہ ہی بانہوں میں لینے والا باپ اس کا منتطر ہے۔ ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے بچیکی سے 1997 میں12 سالہ ریحانہ کو ذاتی رنجش کی بنا پر علاقے کے با اثر افراد اشرف اور امجد نے اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ بعد ازاں ملزمان نے ریحانہ کو آگے جسم فروشوں کے ہاتھ بیچ دیا ، جہاں اسے دن رات بد فعلی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ ریحانہ کے والدین نے بیٹی کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کرایا لیکن پولیس کی جانب سے با اثر ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ 20 سال بعد گھر لوٹ کر آنے والی ریحانہ نے روتے ہوئے بتایا کہ ملزمان اسے نشہ آور ٹیکے لگا کر جسم فروشی کیلئے آگے بیچتے رہتے تھے ۔ اتنی چھوٹی عمر میں اغوا ہونے کے باعث گھر کا نقشہ بھی ذہن سے محو ہوچکا تھا لیکن ایک دن ہمت کرکے بھاگ کھڑی ہوئی اور والدین کا نام پوچھتے ہوئے گھر تک پہنچی لیکن یہاں آکر پتا لگا کہ میرے والدین میرا انتظار کرتے کرتے اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ ریحانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اسے اغوا کرنے والے ملزمان بہت ہی با اثر ہیں لیکن ان کی وجہ سے میری پوری زندگی تباہ ہو کر رہ گئی ہے اس لیے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) شکیرا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے بچوں کو غذا، تعلیم اور نگہداشت فراہم کرنا سب کی مشترکہ ذمے داری ہے - شکیرا اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف کی خیرسگالی کی سفیر ہیں۔ ان کو لمبیا میں فلاحی کاموں خصوصا ًکم وسائل رکھنے والے بچوں کی تعلیم کے لیے خدمات پرکرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کی افتتاحی اجلاس میں شکیرا نے جذباتی تقریر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے بچے کل دنیا کا کاروبار چلائیں گے، یہاں دنیا کے طاقت ور ترین لوگ موجود ہیں۔ سیاسی قیادت اور کاروباری شخصیات کو چاہیے کہ اپنی صلاحیتیں اور وسائل سماجی بہبود پر صرف کریں اور سماجی مسائل کا خاتمہ کریں۔

 

 

ایمز ٹی وی(کوئٹہ) اسٹاف آفسیرٹوڈی آئی جی ویسٹ زون کوئٹہ ایوب خان ترین نے روڈ سیفٹی ویک کے موقع پر ورکشاپ سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کےلئے روڈ سیفٹی ہیلمٹ استعمال کرنا نہایت ضروری ہے۔ ہیلمٹ حادثے کے وقت ان کی جان بچاتا ہے70فیصد موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ استعمال نہیں کر تے ہیں جن کی وجہ سے ایسے موٹر سائیکل سوار اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ موٹر وے پولیس شاہراہوں پر ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کے لیئے کیمپین کرتی ہیں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو بریفنگ کے علاوہ جر مانہ بھی کرتی ہے لہذا موٹر سائیکل سوار اپنی قیمتی زندگی بچانے کےلئے ہیلمٹ استعمال کریںاور موٹر سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون ہرگز استعمال نہ کرے۔ دوران ڈرائیونگ موبائل فون انتہائی خطرناک عمل ہے موبائل فون پر بات کر نے کے لئے روڈ کے کنارے رک کر بات کریں انہوں نے مزید کہا کہ مو ٹر وے پولیس موبائل فون کے استعمال اور روڈ سیفٹی ہیلمٹ پر اپنی کمپین جاری رکھے گی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کرے گی ۔ موسم سرد ہے روڈ پھسلن ہے موٹر سائیکل سوار اور تمام روڈ استعمال کرنے والے بہت محتاط طریقے سے اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلائیں تاکہ حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/لاہور) پنجاب یونیورسٹی لاہور اور نانجینگ یونیورسٹی چائنہ کے مابین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں ہوا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، چائنیز کلچرل قونصلر اور ڈائریکٹر چائنہ کلچرل سنٹر یو ۔یی، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز پروفیسر ڈاکٹر اقبال چائولہ و دیگر نے شرکت کی۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نیشنل ون ڈے ریجنل کرکٹ کپ کے پانچویں رائونڈ کو بارش کی نذر ہونے پر تمام ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔ راولپنڈی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد اور لاہور بلیوز کے درمیان میچ، ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں فاٹا اور کراچی وائٹس کے درمیان میچ، مرغزار کرکٹ گراونڈ پر راولپنڈی اور لاہور وائٹس کے درمیان جبکہ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں کراچی بلیوز اور پشاور کی ٹیموں نے میچ بارش کے باعث گزشتہ دو روز سے جاری بارش کے باعث کسی بھی سینٹر پر میچ شروع نہ ہو سکا۔ دوسرے دن کھانے کے وقفہ پر میچ ریفری نے گرائونڈز کی حالت کھیل کے قابل نہ ہونے پر میچزکو ختم کرنے کا اعلان کیا جس پر تمام ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کوئٹہ) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے دوران دو پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلرزنے گولیوں کا نشانہ بناکر ہلاک کردیا ہے۔ کوئٹہ میں امن کے دشمن ایک بار پھر سرگرم ہو گئے، ایک گھنٹے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے دو مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، پہلا واقعہ جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے قریب پیش آیا،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے تھانہ سول لائن کے کانسٹیبل نوید پر گولیاں برسا کر فرار ہو گئے جس سے نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ دوسرا واقعہ اسپنی روڈ پر پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر جاتے ٹریفک پولیس اہلکار الطاف حسین کو نشانہ بنایا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دونوں واقعات کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پھولوں کےشہر پشاور میں ایسا فن کدہ قائم کیا گیا ہے جس میں لوگوں کو مسحور کن دھنیں سکھائی جائیں گی، یہ دھنیں نفرتوں کو دور کرنے اور محبتوں کو قریب لانے میں معاون ہوں گی۔ اس فن کدے میں سمندر پار طلبا کےلیے آن لائن کلاسوں کابھی اہتمام کیا گیا ہے، یہاں رباب نواز خواتین بھی سامنے آرہی ہیں۔ نوجوان موسیقار گلاب خیل آفریدی اپنی خواتین شاگردوں کو آن لائن رباب بجانا بھی سکھاتے ہیں۔ پشاور کی خیبر سپر مارکیٹ میں واقع گل اکیڈیمی میں مردوں کے ساتھ ساتھ نوجوان خواتین بھی اس فن کو سیکھنے میں پیش پیش ہیں اور انٹرنیٹ نے اسے بہت آسان بنا دیا ہے۔ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں شدت پسندی کی بڑھتی ہوئی لہر کے نے موسیقی کی صنعت کو بہت نقصان پہنچایا اور نامی گرامی فنکاروں کو ہجرت کرنے پر مجبور کر دیا۔ ان حالات میں انٹرنیٹ کے ذریعے موسیقی کا درس دینے کا اقدام امن کے لیے خوش آئند ہے۔