جمعہ, 20 ستمبر 2024

  ایمز ٹی وی (اسلام آباد)  فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اصغرکی ہلاکت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ کارکنان صبرو تحمل کا اظہار کریں ، پنجاب پولیس سٹیٹ بن چکاہے ، مسلم لیگ ن گلوبٹوں کے ذریعے انتشار پھیلاناچاہتی ہے ۔

ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کی شاہ عبداللطیف بھٹائی چیئر اور محکمہ ثقافت حکومت سندھ کی جانب سے چوتھی بین الاقوامی شاہ عبداللطیف بھٹائی کانفرنس کا انعقاد بدھ 10 دسمبر کو شام چار بجے (نیشنل میوزیم آف پاکستان) کے آڈیٹوریم میں کیا جارہا ہے۔ صدارت ممتاز اسکالرآغا سلیم اسکا آغاز کرینگے۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی اے، بی کام پرائیوٹ، بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے۔ بی اے کے امتحانی فارم 3075 روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور کمبائنڈ کے لئے5500 روپے کے ساتھ جبکہ بی کام کے امتحانی فارم 3900 روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور کمبائنڈ کے لئے6900 روپے فیس کے ساتھ 8 سے 19 دسمبرتک بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے مطابق بی اے، بی کام، ایم اے، بی او ایل ، ہومیو پیتھک اور مدارس (پرائیویٹ) کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 19 دسمبر2014 تک توسیع کردی گئی ہے ۔ فارم گلشن کیمپس ، نیشنل بینک، یونیورسٹی برانچ، عبدالحق کیمپس پرائیویٹ امتحانات کائونٹر، انچارج جاوید خان سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور صدیقی کے مطابق مدارس و ہومیو پیتھک اور فاضل عربی گریجویشن کے معادلہ سالانہ امتحانات 2013 منعقدہ امتحانات ستمبر2014 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ماسٹرز پروگرام میں داخلے کے لئے داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس کے زیراہتمام اتوار7 دسمبرکو وفاقی اُردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گلشن اقبال اورگورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 7 میں منعقد ہوا جسمیں 2057 طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق داخلہ ٹیسٹ کو گروپوں میں تقسیم کیا گیا جسکے مطابق گروپ نمبر 8 میں بی کام اور بی بی اے کے 1128 طلبا و طالبات نے، جبکہ گروپ نمبر9 میں بی ایس سی / بی سی ایس / ہوم اکنامکس/ بی ای ، بی ٹیک اور ایم بی بی ایس کے 342 طلبا وطالبات نے اور گروپ نمبر 10 میں بی اے / ہومینیٹیزاور سوشل سائنسز کے587 طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج 12 دسمبر کو جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pk اور نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی ویب سائٹ www.nts.org.pk پر جاری کردیئے جائینگے جبکہ حتمی داخلہ فہرست 15 دسمبر کو دوپہر 2 بجے جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پراپ لوڈ اور سلور جوبلی گیٹ پر آویزاں کردی جائینگی۔ دریں اثناء جامعہ کراچی میں فارم ڈی (مارننگ اور ایوننگ) میں داخلے کیلئے داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس کے زیر اہتمام ہفتہ 6 دسمبر کو صبح 9:30 بجے جامعہ کراچی کے فیکلٹی آف سوشل سائنسز میں منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق فارم ڈی (مارننگ اورایوننگ) پروگرام کی 400 نشستوں کے لئے 3065 داخلہ فارم جاری کئے گئے جبکہ 2920 طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج 10دسمبر کو جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pk اور نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی ویب سائٹ www.nts.org.pk پراپ لوڈ کردیئے جائیںگے جبکہ کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست 15 دسمبر کو دوپہر 2 بجے جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پراپ لوڈ اور سلور جوبلی گیٹ پر آویزاں کردی جائینگی ۔

 ایمز ٹی وی (خیبر ایجنسی) تحصیل دتہ خیل میں پاکستان ایئر فورس کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں حافظ گل بہادر اور مفتی صادق نور کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آ ئی ہیں۔ جیٹ طیاروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر حافظ گل بہادر گروپ کے اہم ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں گروپ کے کمانڈر سمیت کئی اہم شدت پسندوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے کمانڈروں کی شناخت سے متعلق کچھ بھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا، جبکہ  بمباری میں دہشت گردوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)    

 امریکی علاقے ایسٹ اورنج میں3 گھروں میں آگ لگنے سے 6 ماہ کی بچ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ریاست نیوجرسی حکام کے مطابق ایک گھرمیں لگنے والی آگ نے تیزی سے بھڑکتے ہوئے 3 گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔گھر میں آگ صبح چھ بجے لگی،7 اضلاع کے 80 فائر فائٹرز نے اگ بجھانے میں مدد کی جبکہ ایک گھر کی تیسری منزل سے ایک خاتون کو ریسکیو کیاگیا

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) نیویارک میں ایک بلی نے اپنی مالکن کو کروڑ پتی بنادیا۔ "ٹینڈر سورس" نامی بلی ہر وقت غصے میں نظر آتی ہے لیکن اس کی یہ خرابیاں اس کی مالکن "ٹباتھا " Tabatha کے لیے خوش قسمتی لے کر آئیں۔سوشل میڈیا پر اس بِلی کی تصویر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔۔ایریزونا کی رہائشی ٹباتھا کے گھر کے باہر مختلف مصنوعات بنانے والے اداروں کی لائنیں لگ گئیںاور دیکھتے ہی دیکھتے "ٹینڈر سورس" مختلف پروڈکٹس کے لیے آئیڈیل ماڈل بن گئی اور جلد اس کی فلم بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ٹباتھا کے مطابق صرف دو برسوں میں وہ 6 کروڑ 40 لاکھ پائونڈ کماچکی ہے۔یہ رقم نہ صرف ہالی وڈ کے کئی اداکاروں کی سالانہ آمدنی سے بھی زیادہ ہے بلکہ شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو گزشتہ سال ملنے والی رقم سے کہیں زیادہ ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) ہالی وڈ باکس آفس پر "ہنگر گیمز" کا راج ہے۔اس نے مسلسل تیسرے ہفتے ٹاپ پر رہنے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون نےاس ہفتے مزید 2 کروڑ 16 لاکھ ڈالرکمائے اور پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ فلم اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک تین ہفتوں میں 25 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی اینی میٹڈ فلم ’دا پینگوئینز آف مڈغاسکر‘ بھی شائقین کو خوب پسند آئی۔ اس فلم نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ 11 لاکھ ڈالر کمائے-

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے  سلسلے میں  شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پر امن احتجاج کو پر تشدد کیا گیا ہے، انتظامیہ فیل جبکہ گلو بٹ حاوی ہو گئے ہیں ۔ن لیگ کی حکمت عملی کے باعث یہ سب کیا جارہا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ حکومت بو کھلا گئی ہے ، ایک طرف مزاکرات دوسری طرف تشدد کیا جارہا ہے حکومت کے ارادے کچھ اور دکھائی دیتے ہیں ، کارکنان ڈٹے رہیں ۔

ایمز ٹی وی (لاڑکانہ) برصغیر کے معروف دانشور سوبھو گیان چندانی طویل علالت کے بعد لاڑکانہ میں انتقال کرگئے ہیں۔سوبھو گیان چندانی انیس سو بیس میں لاڑکانہ میں پیدا ہوئے، اُن کا شمار سندھ کی سیاسی اور معروف ادبی شخصیات میں ہوتا تھا، سوبھو گیان چندانی ہاری تحریک اور سندھی ادبی سنگت کے بانیوں میں شامل ہیں، یہ انقلابی رائٹر کمیونسٹ پارٹی کے رکن بھی رہے جبکہ ایک عرصے تک وکالت بھی کی۔سوبھو گیان چندانی کو اُن کی ادبی خدمات کے صلے میں دو ہزار چار میں کمال فن ایوارڈ سے نوازا گیا، چورانوے سالہ ادیب سینے میں انفیکشن کے باعث طویل عرصے سے علیل تھے اور وہ اپنے آبائی شہر میں انتقال کرگئے۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک )  کرسمس کے آنے سے پہلے ہی سانتا کلازکا روپ دھارے سیکڑوں لوگ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی سڑکوں پر نکل آئے،سڈنی میں سانتا کلازکا لباس پہنے افراد کے درمیان  ریس ہوئی، جس میں ڈھائی ہزار  افراد نے شرکت کی، اس ریس کا مقصد بیمار بچوں کیلئے امداد جمع کرنا تھا، ریس کے شرکاء کو جیتنے کیلئے 5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔