پیر, 23 دسمبر 2024


امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا

ایمز ٹی وی (تجارت) امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کامرکز ہے۔ تفصیلات کےمطابق امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا،امریکی قونصل جنرل نے اسٹاک مارکیٹ میں روائتی گھنٹہ بجا کر ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔ مریکی قونصل جنرل نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو ایم ایس سی آئی اینڈیکس میں شمولیت پر مبارک باد دی ۔گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات امریکہ سے ملتی ہیں اور امید ہے کہ اس میں مزید اضا فہ ہو گا۔ صحافیوں سے بات چیت کے دروان امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت پاکستانی معیشت کی بحالی اور ۔ ۔ پاکستانی کاروباری برادری کی ترقی کےلیے کوشاں ہے۔ واضح رہے کہ امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی معاشی ترقی کا نشان ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment