پیر, 23 دسمبر 2024


پی ایس او نے قطرسے ایل این جی كے 4 كارگو درآمد كیے


ایمز ٹی وی (تجارت) اوگرانے قطر سے درآمد كی گئی آرایل این جی كی قیمت میں 23 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے كی منظوری دے دی۔ اوگرادستاویزكے مطابق ستمبرمیں درآمد كی گئی آرایل این جی كی قیمت میں 23 روپے ایم ایم بی ٹی یومہنگی كردی گئی ہے۔ ستمبرمیں پی ایس او نے قطرسے ایل این جی كے 4 كارگو درآمد كیےجن سے مجموعی طور پر ایک كروڑ 28 لاكھ ایم ایم بی ٹی گیس سسٹم میں شامل ہوئی۔
اوگرا کی جانب سے 67 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ڈسٹری بیوشن لاسزكے نام پرصارفین سے وصول كرنے كی منظوری دی گئی ہے۔ آرایل این جی قیمت میں اضافہ بجلی، فرٹیلائزر اور صنعتی صارفین كو برداشت كرناپڑے گا۔ اوگرا نے منظوری كے بعد فیصلہ پی ایس او،سوئی نادرن اور سدرن كو ارسال كردیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment