منگل, 26 نومبر 2024
ایمز ٹی وی (اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لئے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ…
وفاقی حکومت نےکراچی میں پروفشنلز کی ٹارگیٹ کلنگ کی تحقیقات کے لئےسیکیوریٹی اداروں کو ہدایت دےدی ایمز ٹی وی (کراچی) وفاقی حکومت نے کراچی میں اہم پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگ…
ایمز ٹی وی(لاہور) پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم کو پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث سیل کردیا گیا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق قذافی اسٹیڈیم…
ایمز ٹی وی(کراچی)پاکستان کی کاٹن مارکیٹس میں گزشتہ تین یوم کے دوران فی من روئی کی قیمت مجموعی طورپر100 روپے کے اضافے سے5600 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جوگزشتہ…
ایمز ٹی وی (کراچی)سابق صدر آصف علی زرداری گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات ۔ ملاقات میں آصف علی زرداری نے ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کی کامیابی…
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی ثابت ہونے پر وزیر اعظم اسمبلیاں تحلیل کرنے اور…
ایمز ٹی وی (اسلام آباد)اٹھارویں اور اکیسویں آئینی ترامیم کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی ہے کہ عدلیہ کی آزادی کی تشریح ہوچکی ہے…
ایمز ٹی وی (اسلام آباد )وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے موبائل فون سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کی مدت میں 15 مئی تک کے لئے توسیع کردی۔ وفاقی وزیرداخلہ…
ایمز ٹی وی (کراچی) جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر وحیدالرحمان کو نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ آج صبح موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے فیڈرل بی ایریا بلاک 16…

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہوگیا ہے تحریک انصاف سمیت تین دیگرجماعتوں نے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات جمع کرادئیے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ مبینہ دھاندلی کے خلاف تحقیقات کے لئے قائم کردہ جوڈیشل کمیشن کےمنعقد ہونے والے اس اجلاس کی صدارت چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ناصرالملک کررہے ہیں۔

کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی اور مہاجر قومی موومنٹ نے سوالنامے کے جوابات داخل کئے۔

تحریک انصاف کی جانب 74 حلقوں کا ریکارڈ بھی جمع کرایا گیا جس کے ساتھ مبینہ دھاندلی کے خلاف شواہد کی دستاویزات منسلک ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے سوالنامے کے جواب میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل نے باقاعدہ دھاندلی کے انتظامات کئے جس میں ریٹرننگ افسران اورالیکشن کمیشن کا عملہ مبینہ طورپرملوث ہیں۔

مسلم لیگ ق کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ کمیشن کے پاس تحقیقات کا اختیار ہے لہذا دھاندلی کی کمیشن ازخود تحقیق کرائے۔

مہاجرقومی موومنٹ کی جانب سے دائر کردہ جواب میں کہا گیا کہ جن حلقوں سے ان کی جماعت نے انتخاب لڑا وہاں متحدہ قومی موومنٹ دھاندلی میں ملوث تھی۔