اتوار, 19 مئی 2024

 

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے 30 بے نامی اکاونٹس کا پتہ چلا لیا جن کے ذریعے تقریباً 10 ارب روپے کی ٹرانزکشن کی گئی تھی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبرپختونخوا طارق پرویز کے مطابق 12 سے 15 ہزار روپے ماہوار پر کام کرنے والے 8 گھریلو ملازمین کے نام پر بے نامی اکاونٹس ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق بے نامی اکاونٹس سے تقریباً 10 ارب روپے کی ٹرانزکشن ہوئی ہے اور یہ اکانٹس منی لانڈرنگ میں استعمال ہورہے تھے جبکہ ان اکاونٹس کے ذریعے صوبے کے بیشتر اضلاع میں ٹرانزکشن کی گئی طارق پرویز کا کہنا ہے کہ بونیر، سوات ، کالام اور بشام کے بینکوں میں بھی بے نامی اکاونٹس ہیں، مزید معلومات حاصل کرنے کےلئے ملوث افراد کے شناختی کارڈ سٹیٹ بینک کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق بے نامی دار اکاونٹس رکھنے والے افراد کی منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ میں جعلی اکاونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس زیر سماعت ہے اور اب تک کئی ایسے افراد کے اکاونٹس میں اربوں یا کروڑوں روپے کی موجودگی پکڑی جاچکی ہے جنہیں پیسوں کی آمد کا پتہ ہی نہیں۔

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کو بری کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اورجسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ نے  توہین رسالت کیس میں سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی اپیل پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آسیہ بی بی کو بری کردیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آسیہ بی بی کسی اورکیس میں مطلوب نہیں توفوری رہا کیا جائے۔

آسیہ بی بی پرالزام تھا کہ انہوں نے جون 2009 میں ایک خاتون سے جھگڑے کے دوران حضرت محمد ﷺ کی شان میں توہین آمیزجملے استعمال کیے تھے۔

واضح رہے آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، لاہور ہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی

 

اسلام آباد : مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی کی حمایت کیلئے کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر انتظام یوم سیاہ منایا گیا اور کینیڈا کی پارلیمان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو جبر سے دبانا ممکن نہیں۔ کشمیریوں کی نسل کشی کی تحقیقات کیلئے عالمی تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا ، عالمی مبصرین ، ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے داخلہ پر بھی پابندی لگا رکھی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔

 

 

 

 

 

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ اس وقت کس کیفیت سے گزر رہا ہوں ، ہم میں سے کسی نے بھی این آر او کے لئے رابطہ نہیں کیا،اگر جس نے این آر او مانگا ہے تو اس کا نام بتایا جائے۔ شہباز شریف کے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہباز شریف نے ملک کی ترقی کے لئے دن رات کام کیا جس کا آج یہ نتیجہ مل رہا ہے جو سب کے سامنے ہیں ان کے خلاف آشیانہ کیس سے کچھ نہ ملا تو اب دوسرے کیس بنا ئے جا رہے ہیں۔

 

اسلام آباد:  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے کا ازخود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو فائل سمیت فوری طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی وجوہات پر آئی جی جیسے افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ریاستی اداروں کو اس طرح کمزور اور ذلیل نہیں ہونے دیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت وجوہات بتائے آئی جی کو کیوں ٹرانسفر کیا، سنا ہے کسی وزیر یا سینیٹر کے بیٹے کا مسئلہ چل رہا تھا، کیا ملک میں قانون کی حکمرانی ایسے قائم ہوگی؟۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد جان محمد کو گزشتہ روز عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ سینیٹر اعظم سواتی کا اپنے فارم ہاوٴس کے قریب خیمہ بستی میں مقیم افراد سے تنازع چل رہا تھا۔ اعظم سواتی ان خیموں میں مقیم افراد کو بے دخل کرنے کے لیے مبینہ طور پر پولیس پر دباؤ ڈال رہے تھے۔

 

کراچی : سپریم کورٹ نے پاکستانی چینلز پربھارتی مواد نشرکرنے پرمکمل پابندی لگا دی، ،چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بند کریں یہ بھارتی مواد ، کوئی ہمارا ڈیم بند کرارہا ہے تو ہم ان کے چینلز بھی بند نہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پاکستانی چینلز پر بھارتی سمیت دیگر غیر ملکی مواد دکھانے کے معاملہ پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کریں یہ بھارتی مواد ، کوئی ہمارا ڈیم بند کرارہا ہے تو ہم ان کے چینلز بھی بند نہ کریں ؟ اور حکم دیا کہ صرف قابل اشاعت مواد ہی نشرکیا جائے۔چیف جسٹس پاکستان نے غیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق ہائی کورٹ کا حکم معطل کردیا واضح رہے کہ جولائی 2017 میں لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری بھارتی مواد پر پابندی کے اعلامیے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان میں بھارتی مواد دکھانے کی اجازت دی تھی۔

 

 

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ جو حالات ہیں منرل واٹر بند کرنا پڑے گا۔ سپریم کورٹ میں زیر زمین پانی کی قیمت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سندھ اور خیبرپختون خوا کی حکومتوں نے موقف اختیار کیا کہ انہیں پانی کی قیمت نہیں چاہیے جبکہ پنجاب نے 50 پیسے فی لیٹر قیمت کی تجویز دی۔ عدالت نے پنجاب حکومت کی رپورٹ کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 50 پیسے فی لیٹر قیمت کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے بھی اپنی حکومت کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی قیمت کا تعین کابینہ کی منظوری کے بغیر کیا گیا۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے قیمت کے تعین کے لیے دس دن کی مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ گھریلو استعمال اور صنعتوں کے لیے پانی کی قیمت الگ ہوگی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی بات کرنے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جو حالات ہیں منرل واٹر بند کرنا پڑے گا، لگتا ہے دو سے تین فیکٹریاں بند کرنا پڑیں گی، واٹر سمپوزیم میں صوبوں کے ذمہ داران شریک نہیں ہوئے، دنیا ہمارا رونا رو رہی ہے، مگر ہمارے اپنوں کو فکر نہیں۔ سپریم کورٹ نے معاملے پر چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ عدالت نے 15 دن میں نیسلے کمپنی کا آڈٹ بھی مکمل کرنے اور پیش رفت رپورٹ ہر ہفتے پیش کرنے کا حکم دیا۔ زیر زمین پانی کی قیمت کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔

 

کراچی: پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کیلیے ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی تاجر و صنعتکاروں نے بھی ڈیم بناؤ فنڈ ریزنگ مہم شروع کردی ہے۔

پاکستان ساؤتھ افریقہ بزنس فورم کے سربراہ رفیق میمن نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈیم فنڈمیں عطیات دینے کی اپیل پراب تک 10لاکھ ڈالر جمع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ ابتدائی طور پر فنڈ کیلیے 1لاکھ ڈالر جمع کر لیے گئے ہیں جنہیں حکومت پاکستان کو ارسال کر دیا جائیگا۔

 

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں گرے ٹریفکنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈش باکس اسمگلنگ کے ذریعے پاکستان آتے ہیں۔
عدالت عظمیٰ میں سماعت کے آغاز پرچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے نے گرے ٹریفکنگ کے کتنے نیٹ ورک پکڑے؟ جس پرڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ گرے ٹریفکنگ پی ٹی اے کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتی۔
 
ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ عدالت معاملے کا فرانزک آڈٹ کرائے، جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ کیا گرے ٹریفکنگ موبائل سمز سے ہوتی ہے؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جادو نام کی ڈش سے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے، سارے بھارتی چینل آتے ہیں، سارا پیسہ بھارت جا رہا ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ کسٹم اور پیمرا کدھر ہے؟ ڈش باکس اسمگلنگ کے ذریعے پاکستان آتے ہیں، ایف بی آر کدھر ہے؟، ڈی جی ایف آئی اے نے جواب دیا کہ ٹیکنالوجی کوٹیکنالوجی سے ہی روکا جا سکتا ہے۔

 

 

قا نون سا زی تک مو بائل بیلنس پر ٹیکس کٹو تی نہ کر نے کا حکم اسلا م آبا د :سپریم کورٹ نے قانون سا زی تک مو با ئل سر وس پر ٹیکس کٹو تی نہ کر نے کا حکم دے دیا ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثا قب نثا ر کی سر برا ہی میں سپر یم کو رٹ کے3 رکنی بینچ نے مو با ئل فو ن ٹیکسز کیس کی سما عت کی ۔ سما عت کے دوران ایڈ وو کیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے کہا کہ پنجا ب حکو مت کو ٹیکز کی کٹو تی روکنے سے2 عرب کا نقصا ن ہو رہا ہے ۔ چیف جسٹس نے ر یما ر کس دیئے قا نون کو دیکھنا ہے ،مفت کا سر وس ٹیکس لیا جا راہا ہے ، پنجا ب حکو مت کا مو با ئل سر و س ٹیکس لینے کا جو ز نہیں، سوال یہ ہے کہ پنجا ب حکو مت کس چیز کا سروس پروو ئیڈ کر ے کیا رو ٹی کھانے کا بھی سروس ٹیکس لگے گا۔ جسٹس اعجا ز الا حسن نے ریم ر کس دیئے کہ صا رف کو سو روپے والے کا رڈ پر کےا ملتا ہے ۲۵ روپے وفا قی اور با قی پنجا ب حکو مت لے جا تی ہے۔ ا یڈیشنل ا ٹا ر نی جنر ل نے عدالت کے روبرو مو قف اختیا ر کیا کہ مو با ئل فو ن سر وس ٹیکسو ں کی کٹو تین کا میکنز م بنا نے کے لیے و قت چا یئے۔ جسٹس ثا قب نثا ر نے ریما ر کس دیئے کہ ا گر وقت چا ہئیے تو قا نون سا زی تک ٹیکس کٹو ےی معطلی کا فیصلہ مو جود رہے گا ، غر یب صا رفو ں پر ٹیکس کا بو جھ نہ ڈا لیں ، و فا قی اور صبا ئی حکو متیں اپنے منصو بو ں میں کر پن کو ختم کرےں ، کشتےو پر پیسا بیرو نے ملک نہ جا نے دیں ، منصو بو ں میں کر پشن پر کٹ لگا ئیں ، جب کر پشن روک لیں گے تو دیکھیں گے مو با ئل صا رفین پر ٹیکس لگا نا ہے یا نہیں۔ عدا لت نے حکم د یا کہ قا نون سا زی ہو نے تک مو با ئل فو ن پر ٹیکس کٹو تی نہیں ہو گی ، کیس کی سما عت غیر معینہ مد ت کے لیے ملتو ی کر دی گئی۔

 

Page 7 of 46