جمعہ, 17 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے، کہ وزیرِ اعظم نواز شریف اپنے آمدنی کے ذرائع اور اثاثہ جات کا جواز دینے میں قطعی طور پر ثابت ہوگیا ہے۔
اب نواز شریف اخلاقی اور سیاسی طور پر وزیرِاعظم کے عہدے پر فائز رہنے کا جواز کھو چکے ہیں اس لئے ان کے لئے ضروری ہوگیا ہے کہ وہ استعفیٰ دے۔فیصلے میں تاخیر بحران کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پانچ اراکین کے بینچ میں سے دو جج صاحبان پہلے ہی وزیرِ اعظم کو مجرم قرار دے چکے ہیں۔باقی تین جج صاھبان نے ان دو فاضل جج صاحبان کے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا ت

 

 

ایمزٹی وی (کراچی) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ میرے ماتحت ہیں جب چاہے انہیں بلالوں گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سہیل انور سیال نے کہا کہ 20 یا 21 گریڈ کا مسئلہ نہیں، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، موجودہ آئی جی کے آنے سے پہلے سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر تھی، آئی جی سندھ میرے ماتحت ہیں انہیں جب چاہے بلالوں گا، آئی جی سندھ کو باہر جانا تھا تو انہوں نے اجازت سیکرٹری داخلہ سے لی۔
 
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس ، رینجرز اور سندھ حکومت مل کر کام کررہی ہے، سندھ حکومت امن و امن برقرار رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور ضرب عضب کی طرح رد الفساد کو بھی کامیاب کریں گے، بلاول بھٹو اور پارٹی قیادت نے واضح کہہ دیاہے کہ بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی، ایپکس کمیٹی اجلاس میں بھی واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی، اب میں 20 گریڈ کے افسران کی وضاحت نہیں دے سکتا۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا میں بہت سی زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن صوفی ازم کی ایک زبان ہے اور دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے میں صوفیوں کے پیغام کو عام کرنا ضروری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عالمی صوفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے اور صوفیوں نے اسلام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صوفیوں نے دنیا میں امن کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کی قربانیاں سیکڑوں سال پر محیط ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج امن کی جگہ دہشت گردی نے لے لی ہے ، میں نے اپنی ماں کو دہشت گردی کے ہاتھوں کھویا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(مردان) پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بہت جلد جانا پڑے گا ، میاں صاحب سندھ میں جا کر کہتے ہیں کہ وہ جیبیں بھر کر آئے ہیں ، وہ ایسا کیوں کہتے ہیں کیا وہ یہ پیسا اپنی جیب سے دے رہے ہیں ، تمام ججوں نے بھی گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا ہے،عجیب بات ہے کہ کیس کے دونوں فریقین فیصلے پر مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں حالانکہ عدالتی بینچ کے دو ججز نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا۔ آصف زرداری نے بھی مک گیا تیرا شو نواز ، گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا۔
عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ایک کپتان نکلا ہے جو سمجھتا ہے کہ وہ پختون ہے، جس کے نام کے ساتھ خان لکھا ہے، لیکن پختون ہونے کے لیے پہلے پختون زبان آنی چاہیے اور پھر اس کا شجرہ بھی پختونوں سے ہونا چاہیے، جبکہ کپتان کا شجرہ ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے۔عمران خان خود کو نواجوانوں کا لیڈر کہتے ہیں حالانکہ ان کی عمر مجھ سے بھی زیادہ تو وہ کیسے نوجوانوں کے لیڈر ہوسکتے ہیں؟ حقیقت میں نوجوانوں اور بچوں کا لیڈر صرف بلاول بھٹو زرداری ہے۔
مجھ سے پہلے پختونوں کو شناخت دینے کی ہمت کسی نے نہیں کی، جبکہ سی پیک کا منصوبہ چوری ہوا ہے اس کو واپس لے کر پختونوں کو دیں گے ۔پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور اس کا مجرم حکومت وقت کو ٹھہراتا ہوں، بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ وہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں، ہم فاٹا کو کے پی کے میں ملا کر رہیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(جھنگ)جھنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ شاہ جیونہ کے لوگوں کا پیار دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہاہوں ،فیصل صالح حیات کو دوبارہ پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد دیتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ ہم نے پنجاب کا قلع فتح کرناہے ،اس بار ہم نے شریفوں کو مٹانا ہے ،گزشتہ الیکشن ہم نہیں ہار بلکہ ہمیں آر اوز نے ہرایاہے ۔ان کا کہناتھا کہ ن لیگ نے لوگوں کے ساتھ کیا کیا ،نہ بجلی ہے نہ پانی ،قرض دوگنا کر دیا ہے ،عوام کے ساتھ یہ کیا کیا ۔
آصف زرداری کا کہناتھا کہ ہم نے شاہنواز ،بینظیر ،مرتضیٰ کے جنازے اٹھانے کے بعد بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ،میاں صاحب ہم آپ کو گھر بھیجیں گے ،آپ گھر نہیں کسی اور گھر جائیں گے ،آپ سمجھ لیں جیسے مشرف کو گھر بھیجا تھا اب نوازشریف کوبھیجیں گے، آپ کو لانڈھی جیل میں کھانا بھیجنے کیلئے میں تیار ہوں۔ان کا کہناتھا کہ آج سندھ اسمبلی نے گو نواز گو نواز کی قرار داد پاس کر دی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ بھی تو پہلا جلسہ ہے میاں صاحب آپ کیخلاف ،آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا ۔
آصف زرداری کا کہناتھا کہ چاروں صوبوں کو آپ سے نجات چاہیے، آپ صرف سرکاری روٹیاں توڑنے کے سوا کچھ نہیں کرسکتے، آپ سے کچھ نہیں ہوتا ، آپ پائے کھانے کے سوا کچھ نہیں کرسکتے،ہم ہرطرف سے آپ کے پیچھے لگ رہے ہیں،جب تک نکال نہ دیں آپ کے پیچھے لگے رہیں گے،انہوں نے قوم کا حق لوٹا ہے، ہم ان سے حق واپس لیں گے۔ان کا کہناتھا کہ میں یہاں تو مخدوم صاحب کی دعا لینے آیاہوں ،سب دوستوں کے ساتھ مل کر ان کی دوا کرنے آیا ہوں ۔

 

 

ایمزٹی وی (کراچی)پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں رینجرزکوپنجاب کی طرز پر اختیارات دینے کافیصلہ کرلیا،یہ فیصلہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوکی زیرصدارت پارٹی اجلاس میں کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرز کو جو پنجاب میں جو اختیارات حاصل ہیں،وہی سندھ میں بھی دیے جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں رینجرز اختیارات کا نوٹی فکیشن شیئرنہیں کیا،نوٹی فکیشن کی کاپی کے لیے ہم نے خود پنجاب حکومت سے رابطہ کیا ہے

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی میں ساتویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد۔کانووکیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوبطور مہمان خصوصی تھے۔
 
کانووکیشن میں خطاب سے کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی تعلیم زندگی کے ہر شعبے میں کا م آتی ہے تعلیم کا حصول صرف ڈگری حاصل کرنا نہیں ہوتا آپ سب اس ملک کے بینظیر بھٹو ،ذولفقار علی بھٹو ہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبا و طالبات اور اساتذہ کو مبارکبا د دیتا ہوں وہ نئے دور کرنے کا آغاز کرنے جارہے ہیں طلبا کو آگے چل کر ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگاتعلیم بہت طاقتور ہتھیار ہے.
تعلیم سے بہتر معاشرہ تشکیل دینے میں مدد دیتے ہیں
 

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کا وقت قریب ہے اور پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے، ان کو پتہ چل جائے گا کہ الیکشن کہتے کسے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا ایک وفد تمام پارٹیوں سے مذاکرات کرے گا تاکہ پورے پاکستان، بالخصوص پنجاب اور شہر لاہور میں صاف شفاف الیکشن کرایا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری سینئر پارٹی رہنماءعزیز الرحمان چن کی رہائش گاہ آئے جہاں انہوں نے کارکنوں کیساتھ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کارکنوں کا ولولہ، جوش دیکھ کر پتہ لگتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور کارکن اب دوبارہ ایک مقابلے کیلئے تیار ہیں، پچھلی دفعہ ہم پر ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں لیکن اس دفعہ کوئی ہتھکڑی نہیں، میں خود اور بلاول میدان میں ہیں، آپ کی بیٹیاں میدان میں ہیں، ہم سب ساتھ نکل کر میدان میں مقابلہ کریں گے اور ان کو پتہ چل جائے گا کہ الیکشن کسے کہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کا وقت آنے والا ہے، ان دوستوں کو اور آپ کو سمجھنا چاہئے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی بھی شکست نہیں کھائی۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب سے کبھی شکست نہیں کھائی البتہ آر او الیکشن سے شکست ضرور کھائی ہے، آر او الیکشن پہلے بھی ہوئے تھے اور اب بھی ہو رہے ہیں لیکن ہم نے ان کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے پاس پیپلز پارٹی کا ایک وفد بھیجیں گے جو مذاکرات کرے گا کہ کس طرح پورے پاکستان بالخصوص پنجاب اور شہر لاہور میں صاف اور شفاف الیکشن کر سکیں۔ آپ دوستوں کا ولولہ دیکھا ہے اور قربانیاں بھی یاد ہیں، آج شہیدوں کی بہنیں یہاں موجود ہیں، میں نے وہ دن بھی دیکھے کہ جب بی بی آیا کرتی تھیں تو پورا لاہور بند ہو جایا کرتا تھا، اب بھی ایسا ہی ہو گا، ہم جب نکلیں گے تو پورا لاہور بند ہو گا ۔

 

 

ایمزٹی وی(سندھ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جھرک پل کی افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےدہشت گردی کے خلاف پہلی دفاعی لائن ثقافت ہے ، نیپ پر عمل نہ ہونےسےانسداد دہشت گردی میں کامیابی مشکل ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی سیاست میں آمد کےلیے پاناما کیس پر فیصلے کا انتظار ہے ، پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے ، دروازے ہر ایک کےلیےکھلےہیں، عرفان اللہ مروت کی صرف ایک ملاقات ہوئی ، شمولیت نہیں ہوئی ۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پاناما پر فیصلے کےبعدپارلیمانی سیاست کیلیےحکمت عملی بنائیں گے ، پیپلز پارٹی آیندہ انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔
انہوں نے خطاب میں مزید کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں عوام تکلیف میں ہیں ،ہم ان کے مسائل اور انفرااسٹرکچر پر توجہ دے رہے ہیں ،بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی مدد کیلئے طویل المدتی ہے
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک مہینے میں سندھ حکومت نے دوسرے پل کا افتتاح کیا ہے ،جھرک پل کو سر آغا خان کے نام سے منسوب کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت دریائے سندھ پرصوبائی فنڈنگ سے پل بنانے والی پہلی حکومت ہے.ان کا مزید کہناتھاکہ نجی سرمایہ کاروں کی مدد سے پل تیار کیا ہے،کوشش ہے ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد روڈ الیکشن سے پہلے تیار کیا جائے۔
 

 

Page 9 of 15