جمعہ, 17 مئی 2024

 

ایمزٹی وی(لاہور)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معصوم بچی کا اغوا کے بعد زیادتی اور قتل شریفوں کی بادشاہی کے منہ پر طمانچہ ہے، شریف حکمران مسلسل اس طرح کے وحشیانہ واقعات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قصور میں 7 سالہ بچی کے زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ قصور اور شیخوپورہ میں کم بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں، صرف ایک سال میں شیخوپورہ میں زیادتی اور قتل کے ایسے 11 واقعات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران بطور حکمران اپنے فرائض سے مکمل غافل ہیں، بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کیلئے شریف برادران کا برداشت کا رویہ ناقابل قبول ہے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ معصوم بچوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، صدمے کی اس گھڑی میں تمام متاثر خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)چئیرمین پیپلرپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں اور انتخابی میدان میں اپنے نشان کے ساتھ اتریں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرِصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں جماعت کی سیاسی حکمت عملی کی تشکیل کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد انتخابی حکمت عملی کا فیصلہ کیا اور سینئر قیادت کی مشاورت سے ہی فیصلے کی منظوری بھی دی۔
بلاول زرداری نے آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کے بجائے آئندہ انتخابات میں اپنے نشان پر الیکشن لڑا جائے گا اور ہر حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردی جائیں گی اور اس حوالے سے اپنے سیاسی حریف عمران خان اور نوازشریف کوسخت جواب دیا جائے گا، عمران خان کی الزام تراشی اورجھو ٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا جب کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف محاذ کو مزید گرم کرنے اور حکمران جماعت کے طرز سیاست کا جم کر مقابلہ کیا جائے گا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(سندھ)برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویومیں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کوبچانے کے لیے ان کی والدہ کے قتل کے معاملے میں حقائق کوچھپایا جارہا ہے، پرویزمشرف نے بے نظیر بھٹو کو براہِ راست دھمکی دی تھی کہ ان کے تحفظ کی ضمانت تعاون سے مشروط ہوگی ، وہ ذاتی طور پر پرویز مشرف کو ہی بے نظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دارسمجھتے ہیں، ہمارے پاس یہ تفصیل نہیں ہے کہ سابق صدرنے کس کو فون پر اس کی ہدایت دی یا کس کو یہ پیغام دیا کہ بے نظیر بھٹو کا بندوبست کردو اس لیے وہ لوگوں یا اداروں پر خواہ مخواہ الزام تراشی نہیں کریں گے۔
چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وہ اس لڑکے کو اپنی والدہ کا قاتل نہیں سمجھتے جس نے 27 دسمبر 2007 کی شام راولپنڈی میں حملہ کیا تھا، درحقیقت پرویز مشرف نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میری والدہ کو قتل کروایا، اس دہشت گرد نے شاید گولی چلائی ہولیکن پرویز مشرف نے میری والدہ کی سیکیورٹی کو جان بوجھ کر ہٹایا تاکہ انھیں منظر سے ہٹایا جاسکے۔
بلاول بھٹوزرداری نے بینظیربھٹو کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی بریت سے متعلق فیصلے پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ریاست میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ قانون کے مطابق آمر کا احتساب کرسکے۔ عدالت نے اقوام متحدہ کی تفتیش، فون کالزکی ریکارڈنگ اور ڈی این اے سے ملنے والی شہادتوں کو نظر انداز کیا، اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ بے نظیربھٹو قتل کیس کے فیصلے نے انصاف کا مذاق بنا کر رکھ دیا، ہمارا خیال تھا کہ پرویز مشرف کو بچانے کے لیے ان لوگوں کو قربانی کا بکرا بنا کر سزائیں دی جائیں گی جنھوں نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کیا لیکن ایسا بھی نہیں ہوا۔ عدالت نے پہلے ان پولیس افسران کو سزا دی جنھوں نے جائے وقوعہ دھو ڈالا تھا لیکن پھر ان کی ضمانت بھی منظور ہوئی اور اب وہ واپس اپنی ڈیوٹی پر بھی آچکے ہیں۔
بے نظیربھٹوکی زندگی میں اپنے سیاسی کردارکے حوالے سے چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ والدہ میرے سیاست میں آنے کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتی تھیں، ہماری ساری توجہ یونیورسٹی میں داخلے پر تھی، میرے آکسفورڈ میں داخلہ ملنے پر وہ بہت خوش تھیں۔ آکسفورڈ کے بعد مجھے مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا تھی، پھرمجھے نوکری کرنی تھی، پھر شادی اور خاندان سنبھالنا تھا اور اس سب کے بعد اگر میری خواہش ہوتی تو مجھے پاکستان کے سیاسی میدان میں

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں،مخالفین اب اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوکی زیرصدارت پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کااجلاس ہواجس میں خورشیدشاہ،فریال تالپور،نثارکھوڑو،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر شریک ہوئے،پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات میں ملک بھرسے کامیاب ہوگی،پیپلزپارٹی کے علاوہ باقی سب بلبلاپارٹی ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیراعلیٰ شہبازشریف اور وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ میں چرچ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی اور سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چرچ پرحملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چرچ کونشانہ بنانے کاواقعہ بزدلانہ اورافسوسناک ہے،ملک دشمن عناصربدامنی اورانتشارپھیلاناچاہتے ہیں،دہشتگردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
ادھرسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،عمران خان ،بلاول بھٹو اورسراج الحق نے بھی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معصوم شہریوں کوعبادت کے دوران نشانہ بنایاگیا،حکومت گرجاگھروں کے تحفظ کویقینی بنائے

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں، ہم سے گلہ کیسا؟ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب اپنا ماضی دیکھیں پھر ہم سے گلہ کریں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے جب جب ہاتھ ملایا تب تب انہوں نے دھوکا دیا، اے آر ڈی سے سی او ڈی اور ای او ڈی سے مشرف کے مقدمے تک نواز شریف نے دھوکا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ناانصافی کی باتیں کرنے والے نواز شریف نے پی سی او ججوں کو تحفظ دیا، افتخار چوہدری کی محبت میں میثاق جمہوریت توڑ دیا تھا۔ چیئرمین پی پی پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ہماری جمہوریت پسندی کو استعمال کیا، ہمیں نون لیگ سے جمہوریت پسندی کا سرٹیفکیٹ نہیں لینا۔

 

 

ایمز ٹی وی (سندھ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار ی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہرحکومت میں نوجوانوں کوروزگارفراہم کیا ہے، پیپلزپارٹی روایتی سیاسی جماعت نہیں ایک خاندان کی طرح ہے، پاکستان کوترقی پسند ملک بنائیں گے۔ ہالا میں مخدوم امین کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے عوام کی فلاح لے لیےصوبے میں سو ارب سے زائد کے منصوبے شروع کیے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات عوام کا بنیادی حق ہے،

ہالاکا میڈیکل کالج ایسے شخص کے نام پر بن رہا ہے جو اپنی ذات میں انجمن تھے،ہالا جیسے چھوٹے شہر میں بننے والا میڈیکل کالج یہاں کے لوگوں کو ان کا حق دے گا

،پاکستان کوترقی پسند ملک بنائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ مخدوم جمیل الزماں،آپ اورمیں ایک ہی روایت کےامین ہیں۔ مخدوم صاحب ہم آپ کوکبھی بھول نہیں سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھر میں کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر بنایاگیا جہاں سب کا مفت علاج ہوتا ہے۔سول اسپتال کراچی میں ٹراما سینٹرقائم کیاہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے 35 سال جمہوریت کے خلاف سازشیں کیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف نے 35 سال جمہوریت کے خلاف سازشیں کی ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی ، ن لیگ، پی ٹی آئی تمام جماعتوں کے کیسز میں امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے اور ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری اورنوازشریف کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں، نواز شریف کے مسئلے ان کے اپنے ہیں، مولانا فضل الرحمان نوازشریف کے دفاع میں بہت آگے جارہے ہیں، مشرکہ مفادات کونسل کےاجلاس میں ہم نے اپنےتحفظات ظاہرکئےہیں اور حکومت نے ہمیں تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے کچھ انکلز مجھے چھوڑ دیں گے لیکن جیالے اور کارکن نہیں چھوڑیں گے، بی بی شہید کو بھی ان کے انکلز نے چھوڑ دیا تھا، میں تو اپنے کارکنوں اور جیالوں کے ساتھ رہتا ہوں۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میں مضحکہ خیز سیاست چل رہی ہے لہذا کراچی بہتری کا حقدار ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے کراچی کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے سیاسی جوڑ توڑ کو مضحکہ خیز اور احمقانہ قرار دے ڈالا ، ان کا کہنا تھا کہ کراچی بہتری کا حقدار ہے لہذا اگلے الیکشن میں پیپلز پارٹی کراچی میں میدان مارے گی اور 30 سالوں سے شہر قائد پر قبضہ جمانے والوں کا صفایا کرے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 3 دہائیوں سے شہر پر حکومت کرنے والوں نے کراچی کی حالت کو ابتر بنا دیا ہے ، کراچی اب بہتری کا حقدار ہے اور پیپلز پارٹی ہی کراچی کی حالت کو سنوار سکتی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(بھٹ شاہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ آج کے دور میں مزارات تک محفوظ نہیں ہیں،موجودہ دورمیں صوفیائےکرام کاپیغام عام کرنےکی ضرورت ہے۔
بھٹ شاہ میں لطیف ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شاہ لطیف کی پرامن سرزمین سےدہشت گردوں کوامن کاپیغام دیناچاہتے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دہشت گردی کی آگ میں جل رہی ہے،صوفیاکرام کاپیغام عام کیا جائے، شاہ لطیف کے کلام میں خواتین کو خاص مقام بخشا گیا۔

 

Page 6 of 15