بدھ, 27 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور : پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن  کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نےکمیشن تعلیمی پروگرام میں جاپانی زبان کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان جاپان سوشیو اکنامک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک حالیہ تقریب کے دوران پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئےکمیشن تعلیمی پروگرام میں جاپانی زبان کو شامل کرنے کی تجویز دی

انہوںنے اس فیصلے کے پیچھے کی دلیل کو واضح کیاکہ جاپانی زبان کو شامل کرکے، پاکستان کا مقصد جاپان کی معروف آٹو موٹیو، الیکٹرانکس اور مشینری کی صنعتوں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں جاپانی زبان متعارف کرانے سے پاکستانی گریجویٹس کے لیے آئی ٹی، انجینئرنگ اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں ملازمت کے مواقع تلاش کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔
جاپانی زبان میں مہارت اسکالرشپ کے حصول اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سماجی و اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید برآں، ڈاکٹر منیر نے تعلیمی انفراسٹرکچر کو بڑھانے اور اندراج میں اضافے کے لیے جاری کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم کی اہمیت پر زور دیا

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طوفان بپرجوائےکے پیش نظر ملتوی کئے جانے والے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

کراچی میں 14 جون کو ملتوی ہونے والاپرچہ 19 ، 15 جون کو ملتوی ہونے والا پرچہ 20 جون اور 16 جون کو ملتوی کئے جانے والے امتحانات 21 جون کو ہوں گے۔

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے عملی امتحانات کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے جسکے مطابق انٹرمیڈیٹ کے عملی امتحانات 20 جون 20 جولائی تک ہوں گے

کراچی: پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے سلسلے میں سندھ کی گرلز اور بوائز ہاکی لیگز کا آغاز 21جون سے کراچی شروع ہوگا۔

لیگ کی شاندار افتتاحی تقریب این ای ڈی یونیورسٹی کے محمود عالم آڈیٹوریم میں 20جون کو منعقد ہوگی۔

جبکہ لیگ کے میچز اصلاح الدین ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی گراؤنڈ اور کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔

جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی مشیر شیزہ فاطمہ خواجہ مہمان خصوصی ہوں گی۔

اسلام آباد: پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزارت مذہبی امور، سپارکو اور محکمہ موسمیات کےنمائندےبھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کےنمائندے بھی چانددیکھنےکے لیے اجلاس میں موجود ہوں گے۔

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی، اس کے علاوہ دبئی سمیت خلیجی ممالک میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔

عالمی فلکیاتی مرکز کا کہنا تھا کہ متعدد عالم اسلام میں عید الاضحیٰ 28 جون کو ہونا ممکن نہیں ہے، امکان ہے کہ پاکستان میں یکم ذی الحج منگل 20 جون یا بدھ 21 جون کو ہو، اگر ایسا ہوا تو پاکستان میں عید الاضحیٰ جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

تاہم پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز پیر 19 جون یعنی 29 ذی القعد کو ہوگا۔

کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان’ بپر جوائے ‘ کے اثرات سے شہر میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بوندا باندی شروع ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صدر، اولڈ سٹی ایریا اور آئی آئی چندریگرروڈ سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مشرق اور شمال مشرق سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہواؤں کی رفتار آج 36 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 37.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے۔

کراچی: سابق وزیراعلی قائم علی شاہ کی صاحبزادی پروفیسر نصرت شاہ نے بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے چھٹے ماہ ہی روزگار دینے کے بجائے 125ملازمین کوبےروزگارکردیا۔

ان تمام ملازمین کو فوری طور پر برطرف کردیا گیا۔ برطرفی کے آرڈر ملتے ہی کئی ملازمین کی حالت بگڑ گئی ۔تین روز قبل سنڈیکیٹ کےاجلاس میں یونیورسٹی میں طویل عرصے سے فرائض انجام دینے والے کم تنخواہ دار ملازمین کو بیک جنبش قلم برطرف کردیا گیا۔

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق پروفیسر نصرت شاہ کا کہنا ہے کہ ان ملازمین کی جگہ نئے ملازمین بھرتی کئے جائیں گے ۔ برطرف ملازمین کے متعلق وی سی کہنا ہے کہ ان ملازمین کی تقرری سے قبل ضروری اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی جس کی وجہ سے ان ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔

برطرف ملازمین نے وائس چانسلر کے موقف کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے پیپلزپارٹی اور وائس چانسلرپر الزام لگایا ہے کہ انتخابات سے قبل ووٹ حاصل کرنے کیلئے انہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

کراچی: ورلڈ کپ میں پاک، بھارت کرکٹ جنگ کا دن مقرر ہوگیا جب کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد میں منعقد ہوگا۔

ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں میزبان بھارت نے شیڈول ڈرافٹ تیار کرلیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نئے اسٹیڈیم میں ہوگا، جس میں ایک لاکھ شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، 2019 میں سنسنی خیز فائنل کھیلنے والی انگلینڈاور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی 15 اکتوبرکو افتتاحی دن میدان میں اتریں گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کا شیڈول آئی سی سی کو بھیج دیا ہے، جسے ورلڈ گورننگ باڈی نے شریک ملکوں کو فیڈبیک جاننے کیلیے بھی ارسال کردیاہے، حتمی شیڈول آئندہ ہفتے متوقع ہے، منظرعام پر آنے والے شیڈول میں ابھی تک سیمی فائنلز کے وینیوز کا ذکر نہیں کیا گیا ہے لیکن یہ مقابلے ممکنہ طور پر 15 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد میں ہی ہوگا۔

کرک انفو کے مطابق بھارتی ٹیم اپنے لیگ میچز ملک کے مختلف 9 وینیوز پر کھیلے گی، پاکستانی ٹیم کو لیگ میچز میں 5 وینیوز پر حریف ٹیموں کا سامنا کرنا ہوگا، پاکستان کو کوالیفائر سے آنے والی 2 ٹیموں کیخلاف 6 اور 12 اکتوبر کو حیدرآباد ، دکن میں کھیلنا ہوگا، جس کے بعد گرین شرٹس 20 اکتوبر کو بنگلور میں آسٹریلیا کے مقابل آئیں گے۔

افغانستان سے ٹاکرا 23 اکتوبر اور جنوبی افریقہ سے 27 اکتوبر کو چنئی میں مقابلہ طے کیا گیا ہے، بنگلہ دیش سے کولکتہ میں 31 اکتوبرکو میدان سجے گا، نیوزی لینڈسے بنگلور میں میچ دن کی روشنی میں کھیلا جائیگا، انگلینڈ سے معرکہ 12 نومبر کو کولکتہ میں شیڈول کیا گیا ہے، مجوزہ شیڈول میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ 29 اکتوبر کو دھرم شالہ میں رکھا گیا ہے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد آباد میں ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں شیڈول کرنا چاہتا ہے۔

بھارتی میڈیا پر شائع رپورٹ میں پی سی بی کے سینئر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نجم سیٹھی نے چیئرمین آئی سی سی گریک بارکلے کو واضح کردیا ہے کہ بھارت میں منعقد کیے جانے والے ورلڈکپ 2023 کے ایونٹ کیلئے پاکستان ٹیم احمد آباد میں سوائے فائنل میچ کے کوئی میچ نہیں کھیلےگی، پاکستان نہیں چاہتا کہ اس کے میچ احمد آباد میں شیڈول کیے جائیں تاہم اگر ہمیں کوئی فائنل میچ وہاں کھیلنا پڑے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نےاس سے قبل ورلڈکپ کے شیڈول میچز کولکتہ، چنئی اور بنگلورو میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

نجم سیٹھی نے آئی سی سی درخواست کی ہے کہ ’ اگر حکومت پاکستان قومی ٹیم کو اکتوبر اور نومبر میں شیڈول عالمی ایونٹ کے لیے بھارت جانے کی اجازت دیتی ہے تو پھر پاکستان کے میچز کو چنئی، بنگلورو اور کولکتہ میں شیڈول کیا جائے ‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نجم سیٹھی اور سربراہان آئی سی سی کی لاہور میں ملاقات ہوئی تھی۔

دوسری جانب ستمبر میں پاکستان میں منعقد کیے جانے والے ایشیا کپ کیلئے بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے، اس بات کے امکانات ہیں کہ پاکستان بھی ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ جائے، پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارت کی شرکت کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے۔

اسلام آباد: قراقرم یونیورسٹی میں غیر اخلاقی ٹک ٹاک وڈیوز بنانے پر نو طلبا کاداخلہ منسوخ کردیا گیا۔

داخلہ منسوخ ہونے والے طلبا میں احمد رازق، محمد علی، مصدیق منیر، حسن علی، آفتاب عالم، حسیب احمد جبکہ سابق طالبعلموں میں ذیشان حیدر، وصیل احمداور نیلم شیر شامل ہیں۔

یہ نو طلبہ یونیورسٹی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے اس عزم کااعادہ کیا کہ یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم و تحقیق کےساتھ اقدار ، اخلاقیات کو آگے بڑھائے گی، یونیورسٹی میں غیر اخلاقی ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیاکے دیگر ذرائع کے لئے غیراخلاقی وڈیوز بنانے پر پابندی ہے۔

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کےشعبہ اردو کے تحت گلشن کیمپس کے سبزہ زار پر’’ جشن خسرو‘‘ کے تحت ایک علمی ، ادبی و موسیقی کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

جشن خسرو کی مناسبت سے پروگرام کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر نادیہ نے انجام دئے۔ پروگرام میں ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر یاسمین سلطانہ نے کہا کہ عصر حاضر میں کلام خسرو کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہے کہ پاکستان و ہندوستان میں مذہبی انتہا پسندی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امیر خسرو کثیر اللسانیت، کثیر الثقافت ،کثیر المسالک اور کثیرالمذاہب فکرو نظریات کے حامی تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عصر حاضر کی انتہا پسندی ، جنونیت ، عدم رواداری اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے وسیع پیمانے پرامیر خسرو کے کلام و پیغام کی ترویج کی ضرورت ہے۔

پروگرام کا آغاز ’’ کلام خسرو اور عصر حاضر‘‘ کے تحت ایک پینل ڈسکشن سے کیا گیا جس میں ڈاکٹر عالیہ امام ، ڈاکٹر سلمان ثروت ، مشعل حسن ، انعام ندیم اور صائمہ نفیس نے بحیثیت شرکاء گفتگو میں حصہ لیا اور امیر خسرو کے فکر و فن اور کلام کے ادبی محاسن کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

پینل ڈسکشن کو خوشبو رفیق نے ماڈریٹ کیا۔ ’’ کلام خسرو بزبان شاعر‘‘ کے تحت مختلف شعرائکرام و ادب دوست شخصیات نے تحت اللفظ میں امیر خسرو کا منتخب کلام پیش کیا جن میں ڈاکٹر رضوانہ جبیں ، تاجور شکیل ، یاسمین یاس ، عباس جوہر اور مجیب قریشی شامل تھے۔ ’’ کلام خسرو مع ساز و آواز‘‘ میں معروف قوال تاج محمد ، شاد محمد و ہمنوا نے شاز و آواز کا جادو جگاتے ہوئے حاضرین سے داد و تحسین وصول کئے۔ پروگرام کے اختتام پر صدر شعبہ ڈاکٹر یاسمین سلطانہ نے مہمانوں کو شیلڈ اور اجرک کے تحائف پیش کئے گئے۔