بدھ, 27 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھرمیں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 6 جون سے 20 اگست تک ہوں گی۔دوسری جانب صدرپرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ نجی اسکولوں میں چھٹیاں15جون سے ہوں گی، اسکولوں کاسلیبس کیلنڈر 240 دن کا ہوتا ہے، 6 جون سے چھٹیاں نہیں دے سکتے۔

کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں 15 جون تک امتحانات ہو رہےہیں،ہم کسی صورت 6 جون سے چھٹیاں نہیں کرسکتے، ضرورت پڑی توعدالت سےرجوع کریں گے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نےطلباو طالبات کو داخلے لینے کے حوالے سےاہم ہدایت جاری کردی


گزشتہ روز ایچ ای سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں طلبا سے کہا گیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یونیورسٹی کے پاس داخلہ لینے سے پہلے کچھ پروگرام پیش کرنے کے لیے ایک درست نان آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) موجود ہے۔

پروگراموں میں ایم ایس، ایم فل، مساوی اور پی ایچ ڈی شامل ہیں، ایچ ای سی نے این او سی جاری کرنے والی یونیورسٹیوں کی فہرست بھی جاری کردی ہے

سرکاری ذرائع کے مطابق، ایچ ای سی نے 7 نومبر 2013 سے تمام یونیورسٹیز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئی) کے لیے ایم ایس/ایم فل یا اس کے مساوی اور پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے سے پہلے این او سی حاصل کرنا لازمی قرار دیا ہے۔

کمیشن نے یہ بھی کہا کہ الحاق شدہ کالجوں یا اداروں کو مذکورہ پروگرام پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

"والدین اور تمام ممکنہ طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پی ایچ ڈی اور ایم فل/ایم ایس پروگراموں میں داخلہ نہ لیں جو یونیورسٹیز/ ڈگری دینے والے اداروں یا ذیلی کیمپسز جو ایچ ای سی سے پیشگی این او سی کے بغیر کام کر رہے ہیں اور ساتھ ہی کسی بھی الحاق شدہ ادارے میں پیش کیے اور پڑھائے جاتے ہیں۔ کالج، "بیان میں مزید کہا گیا۔

ہائر ایجوکیشن اتھارٹی نے ایک انتباہ بھی جاری کیا ہے کہ وہ اس کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دی گئی ڈگریوں کو تسلیم یا تصدیق نہیں کرے گا۔

کراچی: سندھ کے 3 ڈویژنز میں گیارہویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات 30 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیرتعلیم یونیورسٹی اینڈ بورڈ اسماعیل راہو نے سندھ کے 3 ڈویژنز میں گیارہویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات 30 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انکاکہناہے کہ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں امتحانات 30 مئی سے 2 شفٹوں میں لیےجائیں گے جس میں 4لاکھ 89 ہزارطالب علم امتحانات میں حصہ لیں گےجبکہ تمام ڈویژنز میں 390 ویجیلنسی ٹیمیں تشکیل، 700 امتحانی مراکز قائم کئےگئے ہیں۔کراچی سمیت سندھ بھر میں 4 لاکھ 89 ہزار طالبعلم گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات میں حصہ لیں گے۔

تمام ڈویژنوں میں 390 ویجیلنسی ٹیمیں تشکیل، 700 امتحانی مراکز قائم کئےگئے ہیں، صوبائی وزیر کراچی میں گیارہوں اور بارہویں کے16امتحانی مراکزحساس ہیں،فیمیل طلبہ کے امتحانی مراکز کے دوروں کے لئے وومین ویجیلنسی ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم اسماعیل راہونےکے الیکٹرک اور وفاق سے صوبے میں امتحاناتی مراکز کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنےکامطالبہ کیاہے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نےملک بھر میں 25 مئی کو ملک بھر میں یوم ِتکریم منانے کافیصلہ کیا ہے۔

یومِ تکریم کے سلسلے میں تمام ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور دفاتر بندرہیںگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باضابطہ طور پرعام تعطیل کاباضابطہ کا اعلان نہیں کیا گیاہے۔

جبکہ بورڈزامتحانات کا فیصلہ ملحقہ بورڈ کرے گی۔

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (GCU) لاہور نے ملک کا پہلا شعبہ گلوبل سٹڈیز متعارف کروا کر اعلیٰ تعلیم میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف ہسٹری کے اندر واقع یہ اہم شعبہ بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطحوں پر جامع ڈگری پروگرام پیش کرے گا۔انسٹیٹیوٹ آف ہسٹری کے اندر واقع یہ اہم شعبہ بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطحوں پر جامع ڈگری پروگرام پیش کرے گا۔

س پیش رفت کی روشنی میں، جی سی یو میں انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری کو انسٹی ٹیوٹ آف گلوبل اینڈ ہسٹاریکل اسٹڈیز کے نام سے دوبارہ برانڈ کیا جائے گا، جو اس کے وسیع وژن اور عالمی تناظر پر زور دینے کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈیپارٹمنٹ آف گلوبل اسٹڈیز نے طلباء کو علم، ہنر اور عالمی نقطہ نظر سے آراستہ کرنے کے لیے ایک پرجوش مشن کا تعین کیا ہے جو ہماری تیزی سے ابھرتی ہوئی دنیا کی پیچیدگیوں کو تلاش کرنے کے لیے درکار ہے۔

اس کا بین الضابطہ نصاب عالمی سطح پر ثقافت، تاریخ، سیاست، معاشیات، ٹیکنالوجی اور ماحولیات کے پیچیدہ تعامل کا مطالعہ کرے گا۔ایک کثیر الضابطہ نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے، شعبہ کا مقصد تنقیدی سوچ کو فروغ دینا، ثقافتی تفہیم کو فروغ دینا، اور اپنے طلباء میں مواصلت کی موثر مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔

مزید برآں، شعبہ گلوبل اسٹڈیز معزز بین الاقوامی شراکت داروں اور اداروں کے ساتھ تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔یہ اسٹریٹجک اتحاد محکمے کو عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنائے گا اور اس شعبے میں علم کے بڑھتے ہوئے ادارے میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

تحقیقی کوششوں میں فعال طور پر شامل ہو کر، GCU عالمی گفتگو میں بامعنی شراکت کرنے کی کوشش کرتا ہے اور دنیا کے مختلف خطوں کے درمیان موجود پیچیدہ تعلقات کی گہرائی سے تفہیم کو فروغ دیتا ہے۔جی سی یو میں شعبہ گلوبل اسٹڈیز کا قیام پاکستان کے تعلیمی منظر نامے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

یہ مستقبل کے رہنماؤں، اسکالرز، اور عالمی شہریوں کو تیار کرنے کے لیے یونیورسٹی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جو ہماری باہم جڑی ہوئی دنیا کے بارے میں جامع تفہیم رکھتے ہیں۔

اپنے متحرک نصاب، تحقیقی اقدامات، اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے، GCU کے شعبہ گلوبل اسٹڈیز کا مقصد طلباء کے ذہنوں کو تشکیل دینا، فکری تجسس کو فروغ دینا، اور ایک زیادہ روشن خیال اور باہم مربوط عالمی معاشرے میں حصہ ڈالنا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک : واٹس ایپ نے صارفین کےلئےمیسج ایڈیٹ کرنے کاآپشن پیش کردیا۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نےاپنا ایک اہم ترین فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا ہے جس کے بعد آپ کو کوئی بھی میسج ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

میسج ایڈیٹنگ کے فیچر کو متعارف کرانے کا عندیہ واٹس ایپ کی جانب سے 21 مئی کی شب دیا گیا تھا اور 22 مئی کو اسے تمام افراد کے لیے پیش کر دیا گیا۔کسی میسج کو ایڈٹ کرنے کے لیے صارفین کے پاس 15 منٹ کا وقت ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ہم صارفین کو ان کی چیٹ کے حوالے سے مزید کنٹرول فراہم کر رہے ہیں اور اب وہ میسج میں اسپیلنگ کی غلطی کو درست کر سکیں گے یا اس میں مزید الفاظ کا اضافہ کر سکیں گے۔

ابھی کسی غلط میسج بھیجنے پر صارفین کو اسے ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا یا الگ سے غلطی کو درست کرکے نیا میسج بھیجنا پڑتا تھا

اگر آپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں، تو اس فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔

اگر آپ آئی او ایس ڈیوائس پر واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں تو میسج بھیجنے کے بعد اسے سلیکٹ کریں، ایسا کرنے پر آپ کے سامنے پوپ اپ مینیو میں ایڈٹ کا آپشن نظر آئے گا۔

اسی طرح اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر میسج کو سلیکٹ کرنے کے بعد اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں گے تو وہاں ایڈٹ کا آپشن نظر آئے گا۔

ایڈٹ آپشن پر کلک کرکے آپ اپنے پیغام کو بدل سکتے ہیں یا کوئی غلطی ہے تو اسے درست کر سکتے ہیں۔

یہ واضح رہے کہ صرف ٹیکسٹ میسجز کو ایڈٹ کرنا ممکن ہوگا، فوٹوز، آڈیو یا ویڈیو پر مبنی مسیج کو ایڈٹ نہیں کیا جا سکتا۔

اگر ایپ اپ ڈیٹ کرنے کے باوجود ابھی ایڈٹ کا آپشن نظر نہیں آرہا تو کچھ انتظار کرلیں، آئندہ چند دن میں یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

جیولین تھرور کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے ارشد ندیم کی پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جاری جیولین تھرور کی نئی رینکنگ میں پاکستان کے ارشد ندیم ٹاپ فائیو میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

اولمپکس میں شاندار پرفارمنس کی بدولت ملک میں جیولن تھرو کے کھیل کی پہچان بننے والے ارشد ندیم کے رینکنگ پوائنٹس کی تعداد 1306 اور ان کی پانچویں پوزیشن ہے۔

اولمپک چیمپئن بھارت کےنیرج چوپڑا رینکنگ میں میں پہلے نمبرپر آگئے، گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرس 22 پوائنٹس کی کمی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

جمہوریہ چیک کے اولمپک سلور میڈلسٹ جیکوب وادلے تیسرے اور جرمنی کے جیولیان ویبر چوتھے نمبر پر ہیں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا لنکا پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق شکیب الحسن، ڈیوڈ ملر، میتھیو ویڈ، تبریز شمسی سمیت بابر اعظم ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ کرنے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔براہ راست معاہدہ کرنے والوں میں سری لنکا کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

کپتان بابر اعظم کے ساتھ معاہدہ کولمبو نے کیا ہے، اس کے علاوہ متھیشا پاتھیرانا اور چمیکا کرونارتنے سے بھی کولمبو نے معاہدہ کیا ہے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی آکشن 11 جون کو ہوگی۔جبکہ لنکا پریمیئر لیگ 31جولائی سے 22 اگست تک شیڈولڈ ہے۔

نئی دہلی : ایشیا کپ 2023 میں بھارت نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈمشروط طور پر ہائبرڈ ماڈل قبول کرے گا جس میں بھارت نے شرط رکھی ہےکہ پاکستان کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بی سی سی آئی اس حوالے سے باضابطہ اعلان 27 مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیا کپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور نیوٹرل وینیو یو اے ای یا سری لنکا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ بھارت میں رواں برس کھیلا جانا ہے لیکن اس سے قبل ایشیا کپ پاکستان کی میزبانی میں ہوگا جس میں بھارت نے شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پاکستان نے بھی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے انکار کردیا تاہم دونوں بورڈز کے درمیان پاکستان کی جانب سے تجویز کیے جانے والے ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت جاری ہے۔

پشاور: میٹرک کے امتحانات ختم ہونے پر طلبہ خوشی سے جھوم اٹھے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کچھ نوجوان خوشی سے رقص کررہے ہیں۔

زیرگردش وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہےکہ طلبا امتحان ختم ہونے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر جھوم رہے ہیں۔

سماجی ویب سائٹس پر اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے جب کہ نوجوانوں کی خوشی کی یہ ویڈیو خبروں کی بھی زینت بن گئی ہے۔