بدھ, 27 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندرن ایشون کا کہنا ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی البتہ پاکستان ورلڈکپ کے لیے ہندوستان نہ آئے، یہ ممکن نہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے ایشون نے کہا کہ ایشیاکپ پاکستان میں ہونا تھا لیکن اگر پاکستان میزبانی کرتا ہے تو ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے تاہم اگر وہ چاہتے ہیں کہ ہم حصہ لیں تو وینیو تبدیل کرنا پڑے گا۔

بھارتی اسپنر نے کہا ہم نے کئی بار دیکھا ہے کہ پاکستان منع کردیتا ہے کہ نہیں آؤ گے تو ہم بھی نہیں آئیں گے لیکن ورلڈکپ کھیلنے پاکستانی ٹیم بھارت آئے گی، مجھے نہیں لگتا یہ ممکن ہے کہ پاکستان نہ آئے۔

ایشون نے کہا کہ ہوسکتا ہے ایشیا کپ سری لنکا میں ہو، اس سے قبل کئی ٹورنامنٹس دبئی میں ہوئے ہیں لیکن مجھے خوشی ہوگی اگر ایشیا کپ سری لنکا میں ہو

واضح رہے کہ ایشیا کپ ستمبر میں پاکستان میں ہونا ہے جس کے بعد ورلڈ کپ بھارت میں شیڈولڈ ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے بھارتی ٹیم پاکستان بھیجنے سےدو ٹوک انداز میں منع کرچکا ہے جب کہ پاکستان نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت ایشیاکپ کے لیے پاکستان نہ آیا تو ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نےانٹرنیشنل ٹیچرز کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس کا مقصد اساتذہ کی ٹریننگ کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے صحتمند بحث اور تجاویز کے لیے موقع فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ سندھ حکومت کی طرف سے آکسفورڈ یونیورسٹی اور سماجی تنظیم دوربین کے ساتھ مل کر ٹیچرز ٹرینرز کے لیے ماسٹر ڈگری پروگرام شروع کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے جبکہ اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہناتھا کہ سرکاری اسکولز میں اساتذہ کی کمی کامسئلہ حل کرلیا گیا ہے، نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی ٹریننگ اور اس کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں جس مفت تعلیم کی ذمہ داری ہم پر رکھی گئی ہے، اسے بہتر انداز میں نبھانا بھی ہمارا فرض ہے، لیکن اس سب کے لئے سول سوسائٹی اور دیگر اسٹک ہولڈرز کی مدد سے ہم تعلیم کے شعبے کو ترقی دے سکتے ہیں۔

سردار شاہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے نمائندوں اور دوربین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچرز ٹریننر کے لیے ماسٹر ڈگری پروگرام میں معاونت اور رہنمائی سے اس پروفیشن میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کریکیولم کے حوالے سے بہت سے مسائل حل کیے ہیں۔ سردار شاہ نے کہا کہ سندھ کا نصاب انکلوسو، لائیف اسکل بیس، پلیولرزم کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے، سندھ بھر کے ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو مزید فعال بنانے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ سندھ میں ٹیچرز لاسنسنگ شروع کرنے کے لیے مسودہ قانونی مشاورت کے بعد کابینہ میں پیش کیا جائیگا۔ ٹیچرس لائسنس حاصل کرنے کے بعد امیدوار گریڈ 16 کی نوکری حاصل کر سکے گا۔ ٹیچر لائسنس ایک استاد کے پروفیشنل معیار اور اہمیت کی علامت ہوگا جبکہ دیگر پروفیشنز کی طرح لاسنسز کے بعد اساتذہ کو ایک قانونی تحفظ بھی حاصل ہو سکے گا۔ اس موقع پر ڈائلاگ سیشن میں تعلیم کی ترقی کے لیے اساتذہ کی جدید طریقہ کار کے مطابق ٹریننگ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

لاہور: پنجاب ایجوکیشن بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایجوکیشن بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال اوّل و دوم کے دوسرےسالانہ امتحانات برائے2022کے نتائج کااعلان کردیا ہے۔نتائج ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیئے گئے ہیں۔

طلبا اپنے نتائج ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ خیال رہےسیکنڈ سالانہ امتحانات میں 36ہزار سے زائد طلبا نے امتحان دیا تھا ۔

اسلام آباد: وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے زیرِ اہتمام 5 فروری کویومِ یکجہتی کشمیرمنانے کی تیاریاں شرورع کردی گئیں۔

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت ِ تعلیم کے زیرِ اہتمام تمام محکمے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکریںگے، وفاقی وزیر نے تمام سرکاری ااور نجی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کےحق خودارادیت کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لئےسیمینارز، کانفرنسز ، یکجہتی واک،  پینل ڈسکشن، ٹاک شوزاور مقابلوں کی منصوبہ بندی اور انعقاد کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اس تنازع کے پرامن حل کا بھی مطالبہ کرتے ہیں کو کشمیر کے لوگوں کےحقوق اور امنگوں کااحترام کرتا ہے۔

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی زیر صدارت سینڈیکیٹ کا 26واں اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں جامعہ کو مالی لحاظ سے مزید مستحکم بنانے سے متعلق اقدامات، غیر ضروری اخراجات میں کمی، ٹیسٹنگ سروس شروع کرنے اور طالبعلم کی جانب سے تعلیم ادھوری چھوڑکر سیٹ ضائع کرنے پر پنالٹی لگانے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

جامعہ کے بورڈ روم میں منعقدہ اجلاس میں ارکان سینڈیکیٹ بشمول سیکریٹری بورڈز و جامعات مرید راحموں، سیکریٹری صحت ذوالفقار علی شاہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے جاوید میمن، نوشاد احمد شیخ، حاجی حنیف طیب، ضیاالدین یونیورسٹی سے روبینہ حسین ، رجسٹرار جے ایس یو ڈاکٹر اعظم خان سمیت جامعہ کی فیکلٹی و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر گزشتہ سینڈیکیٹ کے منٹس کی توثیق کی گئی جبکہ جامعہ کو مالی لحاظ سے مزید مستحکم بنانے، ایم بی بی ایس کی فیس میں ردو بدل کیلئے متعلقہ اتھارٹی کو خط لکھنے، غیر ضروری اخراجات میں کمی، آرڈرلی الائونس اور بی ایم ایس الائونس کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے اور غیر ملکی طلبا کی رہائش و سیکورٹی سے متعلق امور پر فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں جامعہ کی اپنی ٹیسٹنگ سروس شروع کرنے سے متعلق تجویز کو یک زبان ہوکر سراہا گیا اور اس کا ورکنگ پیپر تیار کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

راولپنڈی: کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کے باعث درسی کتب اور تمام اقسام کی اسٹیشنری کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا۔

ڈالرکی مسلسل اونچی اڑان کے باعث تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کے باعث اوپن مارکیٹ میں درسی کتب، کاپیوں، تمام اقسام کی اسٹیشنری، اسکول بیگ، یونیفارم، اسکول شوز کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات اور سلنڈر گیس کی قیمت میں اضافہ سے طلبہ طالبات اور سرکاری ملازمین کی پک اینڈ ڈراپ سروس کی تمام ٹرانسپورٹ نے فی سواری 1000 روپے سے 2000 روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے والدین کی چیخیں نکلنے لگی ہیں۔

اردو بازار کی ہول سیل مارکیٹ میں دکانداروں نے بتایا ہے کہ تمام اقسام کی درسی کتب کی قیمت میں500 روپے سے 1700 روپے تک جبکہ کاپیوں رجسٹر، رف کاپی کی قیمت میں بھی سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

میٹرک کی سائنس پریکٹیکل کاپیوں کی قیمت 2500 روپے سے 3 ہزار روپے تک کر دی گئی، ٹرانسپورٹر نے کہاکہ پٹرول ڈیزل میں یکمشت 35 روپے اضافہ کے باعث کرائے بڑھانا مجبوری تھی۔

لاہور: پاکستان سپرلیگ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کاآغاز ہوگیا۔

پی سی بی ڈاٹ بک می ڈاٹ پی کے ، ویب سائٹ پر ٹکٹس دستیاب ہیں۔ پی ایس ایل کا آغاز تیرہ فروری سے ہورہاہے۔

ہر میچ کے لئے ٹکٹوں کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے۔ لاہور میں جنرل اسٹینڈ کی ٹکٹس ساڑھے چھ سے بارہ سو روپے تک کی رکھی گئی ہے۔
کراچی اورملتان میں جنرل اسٹینڈز کا ٹکٹس 650 سے 1000 تک ہوگا۔

لاہور کے ہاسپٹیلٹی بکس کی ٹکٹ دس سے اٹھارہ ہزار مقرر کی گئی ہے ۔ کراچی میں ہاسپٹیلٹی باکس کی ٹکٹس کی قیمت دس سے پندرہ ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

ملتان کے ہاسپٹیلٹی باکس کی قمیت بارہ سے اٹھارہ ہزار روپے ہے۔راولپنڈی میں پرئمیم ٹکٹس ایک ہزار سے پچیس سو روپے جبکہ پلاٹینم بکس کی قیمت بارہ ہزار سے اٹھارہ ہزار تک ہوگی۔

اس بار چاروں شہروں میچز کے لیے سیزن ٹکٹس بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔ پی سی بی نے اس بار میچ کے دوران فینز کی آسانی کے لیے ٹکٹ بوتھ بنانے کا بھی اعلان کیاہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے۔

شاہین آفریدی کا نکاح کل بروز جمعہ 3 فروری کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوگا۔

اس حوالے سے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور انشاکا ابھی نکاح ہو رہا ہے جب کہ رخصتی بعد میں ہوگی۔

اب رپورٹس سامنے آئی ہیں شاہین اور انشا کے نکاح کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جس کے لیے شاہین اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر شاہین کی شادی کا کارڈ بھی وائرل ہورہا ہے تاہم اس حوالے سے خاندانی ذرائع کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اوردنیا بھر میں فٹنس کے لیے مقبول شعیب ملک نے اب تک ریٹائر نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں رنگپور رائیڈرز کی طرف سے کھیلنے والے پاکستانی آل راؤنڈر نے کہا کہ ’میرا یقین کریں حالانکہ میں ٹیم میں عمر میں سب سے بڑا ہوں، آپ میری فٹنس کا 25 سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے ہیں‘۔

بی پی ایل کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں کرکٹ کھیلتا رہوں گا اور اسی لیے میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنی 41 ویں سالگرہ منانے والے شعیب ملک نے ٹیسٹ ڈیبیو 2001 میں بنگلادیش کے خلاف کیا تھا۔

اس کے علاوہ ون ڈے ڈیبیو 1999 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو 2006 میں کیا تھا۔شعیب ملک نے پاکستان ٹیم میں آخری ٹیسٹ میچ 2015 جب کہ آخری ون ڈے 2019 اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2021میں کھیلا تھا۔

کراچی: صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ سے زوم پاکستان کی کنٹری ڈاریکٹر حانا صدیقی اور ڈی ٹیک کے سی ای او عدیل دایو نے ان کے آفیس میں ملاقات کی۔

زوم پاکستان کی کنٹری ڈاریکٹر حانا صدیقی نے صوبائی وزیر تعلیم کو بتایا کہ زوم پاکستان نے آن لائن کلاسز کے لیے زوم پاکستان کی طرف سے 21680 مفت لائسنس جاری کردیے ہیں۔ جس کو ورچوئل تعلیم خاص طور پر فنی تعلیم، کانفرنس اور میٹنگ کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے گا انہوں نے کہا کہ مفت لائسنس کے اجراء کے لیے ڈی ٹیک کا تعاون حاصل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زوم کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ سے زیادہ پیشہ ور افراد جو گھر سے کام کرتے ہیں یا ایسے طالب علم جو آئین لائین تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں زوم انہیں یہ سہولت مفت مہیا کرے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا محکمہ تعلیم سندھ تعلیم کی ترقی کے لئے روایتی طریقوں کے ساتھ ڈسٹینس لرننگ یا آن لائین ایجوکیشن کے سلسلے میں مختلف منصوبوں پر بھی کام کر رہا ہے۔

ہم ایسے آن لائین پلیٹ فارمز مہیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں سے طالب علموں کو آن لائن لیکچرز اور سلیبس حاصل کرنے میں آسانی سے مل سکے۔ کرونا وبا کے دوران آئین لرننگ کا رجھان پیدا ہوا محکمہ تعلیم نے زوم اور دیگر آن لائین پلیٹ فارم کی مدد سے تدریس و تربیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے زوم اور ڈی ٹیک کے اقدامات کو سراہا اور مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔