بدھ, 27 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ سے قبل نیا ترانہ ریلیز کردیا۔

’ یہ ہے کراچی ‘کے عنوان سے کراچی کنگز کا نیا ترانہ پشاور زلمی سے ہونے والے میچ سے قبل ریلیز کیا گیا ہے جس میں گلوکار عاصم اظہر ، علی عظمت اور رامس علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

ترانے میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم، شعیب ملک ، شرجیل خان اور محمد عامر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی پرفارم کیا ہے ۔

کراچی کنگز کے یوٹیوب پیج پر ترانہ ریلیز کیا گیا ہے جسے کچھ ہی گھنٹوں میں 50 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اورکراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر کا کہنا ہے کہ ان کے لیے بابر اعظم اور ٹیل اینڈر کو بولنگ کروانا یکساں ہے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد عامر سے سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ پشاور اور کراچی کا میچ بابر بمقابلہ عامر ہوگا تو کیا اس میں حقیقت ہے؟

جواب میں محمد عامر نے کہامیرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، میرے لیے بابر بھی ویسا ہی ہے جیسے ٹیل اینڈر کھیل رہا ہو، میرا کام ہے ٹیم کو وکٹس لے کر دینا ہے

عامر نے مزید کہاکہ پھر چاہے بابر وکٹ پر کھڑے ہوں یا نمبر 10 کا بیٹر، میں نے کوشش کرنی ہے کہ ٹیم کو وکٹیں لے کر دوں، میں نے کوئی جاکر ویلنٹائن کے پھول تو دینے نہیں ہیں، تو کوشش کرتا ہوں کہ میچ جتواؤں

کرکٹر نے اپنا موازنہ شاہین شاہ آفریدی سے کرنے پر کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، شاہین کی اپنی کلاس ہے اور میرا اپنا اسٹائل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں میچز کے دوران کھلاڑیوں کی میدان میں دشمنی مجھے اچھی لگتی ہے جس سے نئے چیلنجز پر توجہ مرکوز ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔

کراچی سمیت ملک بھر میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحانات جدید طرز پرلینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ کے تحت ملک بھر کے ناظمین امتحانات کی دوسری کانفرنس ہوئی جس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

تعلیمی بورڈز نے ’اسٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کم‘ کے تحت کام شروع کردیا ہے، مارک شیٹ میں گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا اور نمبروں کی جگہ گریڈ لکھا جائے گا۔

کانفرنس میں فیصلہ ہوا کہ طلبہ کے امتحانات صرف ٹیکسٹ بک بورڈ سے نہیں ہوں گے اور نئی طرز پر پیپر لینے سے طلبا میں رٹے کی عادت ختم ہو جائے گی۔

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکوچ معین خان اور کپتان سرفراز احمد نے فلمی انداز میں انٹری کرکے لوگوں کی توجہ سمیٹ لی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور کوچ سمیت دیگر کھلاڑیوں کی اسپانسر شپ معاہدے کے لیے ہیلی کاپٹر میں آمد ہوئی، فرنچائز کے مالک ندیم عمر سمیت کپتان سرفراز احمد، کھلاڑی سعود شکیل، محمد نواز اور کوچ معین خان ہیلی کاپٹر میں معاہدے کی تقریب میں پہنچے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور رئیل اسٹیٹ کمپنی کی شراکت داری ہوئی ہے۔مقامی رئیل اسٹیٹ کمپنی پورے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے باضابطہ اسپانسر رہے گی۔

تقریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک اور دونوں فریقین کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جب کہ گلیڈی ایٹرز اور کمپنی کے نمائندے نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ:
گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ کپتان سرفراز احمد،افتخار احمد، جیسن رائے، محمد حسنین، ، محمد نواز،نوین الحق، عمر اکمل، وِل اسمیڈ، ونندو ہسارنگا، نسیم شاہ، اوڈین اسمتھ،محمد حفیظ، عمید آصف، محمد زاہد، عبدالبنگل زئی، ایمل خان، مارٹن گپٹل اور عمیر بن یوسف پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کی ٹیم اپنا افتتاحی میچ 15 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ملتان میں کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹر احسان علی انجری کے بعد پی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔

احسن علی کی انجری کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق کپتان حفیظ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آج سے شروع ہوگا، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا۔

میچ سے پہلے ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد ہو گی۔

ویب ڈیسک : ڈزنی نے ٹوائے اسٹوری، فروزن اور زوٹوپیا کی سیکوئلز پر کام شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈزنی کے سی ای او باب ایگر نے اپنے انٹرنیٹ ہاؤس کو دوبارہ بڑھانے کیلئے ڈزنی کی مشہور فلم ٹوائے اسٹوری، فروزن اور زوٹوپیا کے سیکوئلز بنانے پر کام شروع کردیا ہے۔

سی ای او باب ایگر کا کہنا ہے کہ دی والٹ ڈزنی کمپنی ایک اسٹریٹجک تبدیلی سے گزر رہی ہے جس میں 7 ہزار نوکریاں ختم کرنے سمیت بنیادی برانڈز اور فرنچائزز پر نئی توجہ شامل ہے۔

ٹوائے اسٹوری ڈزنی کے لیے ایک طویل عرصے سے فلم فرنچائز ہے اور اس فلم کی پہلی ریلیز1995 میں ہوئی تھی اور اس فلم نے 1996 میں اسپیشل اچیومنٹ اکیڈمی ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

اس کے علاوہ ٹوائے اسٹوری 4، 2019 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے سال 2020 میں 2 اینیمیٹڈ فلم آسکر ایوارڈ جیتے تھے جب کہ ٹوائے اسٹوری 3 نے بیسٹ اینیمیٹڈ فیچر اکیڈمی ایوارڈ کو 2011 میں اپنے نام کیا تھا۔

ادھر فلم فروزن 2013 میں ریلیز ہوئی اور فلم نے 2014 میں اکیڈمی ایوارڈ فار بیسٹ اینیمیٹڈ فیچر کا ایوارڈ جیتا۔

دوسری جانب ٹوائے اسٹوی اور فروزن کی طرح ابھی تک زوٹاپیا کی کو ئی سیکوئل فلم نہیں بنی، زوٹوپیا 2016 میں ریلیز ہوئی جب کہ 2017 میں فلم نے اکیڈمی ایوارڈ فار بیسٹ اینیمیٹڈ فلم کا انعام جیتا تھا۔

پاکستان سپر لیگ 8 کا آفیشل ترانہ "سب ستارے ہمارے 11 فروری کی شب ریلیز کردیا گیا۔

جسے گلوکارشےگل ، عاصم اظہر اور فارس شفیع نے گایا ہے۔

پی ایس ایل کے اس ترانے کو بھی گزشتہ 4 سالوں کی طرح سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سال بھی پی ایس ایل کا گانا آتے ہی مداحوں کو علی ظفر کی یاد ستانے لگی، لیکن اس بار ناصرف علی ظفر بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ نصیبو لال کو بھی یاد کیا۔

نصیبو لال نے ینگ اسٹنرز سمیت آئمہ بیگ کے ہمراہ پی ایس ایل سیزن 6 کا گانا 'گروو میراگایا تھا، جس کے آتے ہی لوگوں نے اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تاہم اب حیران کن بات یہ ہے کہ کئی لوگ جنہوں نے گروو میرا پر تنقید کی تھی، وہ اب اس کی تعریف کر رہے ہیں۔

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی اور علما یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور الظفر داؤد نے ایس ایم آئی یو کی کانفرنس روم میں منعقدہ تقریب میں ایم او یو پر دستخط کیے۔

دونوں وائس چانسلرز نے تعلیم اور تربیت کے متعدد شعبوں میں مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا جس میں مشترکہ قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں کا انعقاد، فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے اور طلبہ کے لیے مشترکہ مختصر کورسز شروع کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورس کے شرکاء کو دونوں یونیورسٹیزکے دستخطوں کے ساتھ ایک سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

ڈاکٹر مجیب صحرائی نے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں میں موجود خلا کو پر کرنا ہے۔ ڈاکٹر صحرائی نے کہا کہ ہم تنہائی میں کام نہیں کر سکتے، لیکن ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر کے اچھے نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر صحرائی نے کہا کہ یہ نوجوان نسل کے فائدے کے لیے سرکاری اور نجی وسائل کو مشترکہ طور پر استعمال کرنے کا وقت ہے۔ ان کا خیال تھا کہ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ ایم او یوز اصل مقصد کی تکمیل نہیں کرتے بلکہ ایک رسمی سرگرمی بن چکے ہیں، اب ہمیں متفقہ نکات پر عمل کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر مجیب صحرائی نے مشورہ دیا کہ ہمیں اپنے مشترکہ کام کا آغاز نچلی سطح سے کرنا چاہیے اور چھوٹے کاموں کو پہلے کرنا چاہیے، پھر بڑے منصوبوں کی طرف جانا چاہیے۔علما یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصورالظفر داؤد نے کہا کہ ہم مقابلہ پر نہیں تعاون پر یقین رکھتے ہیں، اس لیے دونوں یونیورسٹیوں کے طلباء اور فیکلٹی کے فائدے کے لیے ہمارا تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ڈاکٹر مجیب صحرائی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دو انتہائی اہم یونیورسٹیوں کے درمیان یہ معاہدہ ان کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے جس کا فائدہ بالآخر دونوں یونیورسٹیز کو ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ ہم ایک سال میں تعاون کے لیے کیلنڈر تیار کریں گے۔

ڈاکٹر عامر اقبال عمرانی، ڈائریکٹر اورک ایس ایم آئی یو اور فواد محمود بٹ، ڈائریکٹر کیو ای سی اینڈ لائیزن الما یونیورسٹی نے بھی باہمی تعاون کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔تقریب میں ڈاکٹر عبدالحفیظ خان، ڈاکٹر زاہد علی چنڑ، ڈاکٹر جمشید ہالیپوٹو، ڈاکٹر آفتاب احمد شیخ، عظمیٰ بتول اور ساجدہ قریشی سمیت ایس ایم آئی یو اور علما یونیورسٹی کے ڈینز اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

کراچی: سندھ حکومت کا موسمیاتی تبدیلی پرآگاہی سےمتعلق تمام سرکاری و نجی جامعات میں الگ مضمون متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرجامعات و ماحولیات اسماعیل راہو نے سیکریٹری جامعات اور تمام وی سیز کو موسمیاتی تبدیلی کے الگ مضمون پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے سندھ زیادہ درجہ حرارت اور خشک سالی کا شکار ہونے لگا ہےاس لئے تمام جامعات موسمیاتی تبدیلی پرآگاہی سےمتعلق الگ مضمون متعارف کروائیں۔

وزیرجامعات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچنے کے لئے جامعات میں طلبہ کو بنیادی معلومات فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہےجامعات میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مضمون پڑھانے سے انسانی صحت کے معیار کو بہتر کرنے مدد ملے گی۔ موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم کی بدولت طلبہ و طالبات کو روزگار کے زیادہ موقع میسر ہونگے۔

انہوں نے مزید بتایامضمون کی تعلیم سے سمندری آلودگی،صنعتی ویسٹ منیجمنٹ اور اسپتالوں کےویسٹ ڈسچارج کےمسائل حل کرنےمیں مدد ملے گی،پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے، اس وقت اگر موسمیاتی تبدیلی پرآگاہی نہ دی گئی تو آئندہ نسل کو مزید پریشانی کا سامنہ ہوگا۔

وزیر ماحولیات ویونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہو رہا ہے۔ عالمی برادری بھی اس وقت موسمیاتی تبدیلی کو دھرتی اور اس کے مکینوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے چکی ہے۔موسمیاتی تبدیلی اور اس سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آفات پاکستان کے لیے مستقل خطرہ رہینگی- موسمیاتی تبدیلی پاکستان میں غذائی پیداوار کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

لاہور: یو ای ٹی نے نئے داخلوں کیلئے نئی داخلہ پالیسی متعارف کروا دی ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق اب طلباء فرسٹ ایئر کی بنیاد پر یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ میں رجسٹرڈ کر سکیں گے۔طلبائ1800روپے کی ادائیگی پر ٹوکن نمبربذریعہ ایچ بی ایل آن لائن بینکنگ اور HBL KONNECTکے ذریعے آن لائن حاصل کریں گے۔ جبکہ نان ای کیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے 2 ہزار روپے کی ادائیگی پر 13 فروری تک ٹوکن حاصل کیا جا سکتا ہے۔
پنجاب کے تمام طلباء جن کا انٹرمیڈیٹ کا امتحان ہو چکا ہے یا ابھی ہونا ہو گا ان سب کو ای کیٹ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔

یاد رہے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہور کے تحت بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پروگرامز میں پنجاب بھر سے داخلوں کیلئے منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ (ای کیٹ)کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3مارچ ہے

دوسری طرف نئی داخلہ پالیسی کے مطابق ایسے امیدواران جو مارچ 2023میں منعقد ہونیوالے انٹری ٹیسٹ میں شریک نہیں ہونگے، وہ یو ای ٹی کے پاکستا ن انجینئرنگ کونسل سے منظور شدہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں،4ستمبر2023کو شروع ہونے والے خزاںکے سیشن میںداخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔ رواں سال یو ای ٹی کا انٹری ٹیسٹ 13 تا 17 مارچ منعقد ہو گا۔ انٹری ٹیسٹ نتائج کا اعلان 24 مارچ کو کیا جائے گا۔